Surat Hood

Surah: 11

Verse: 88

سورة هود

قَالَ یٰقَوۡمِ اَرَءَیۡتُمۡ اِنۡ کُنۡتُ عَلٰی بَیِّنَۃٍ مِّنۡ رَّبِّیۡ وَ رَزَقَنِیۡ مِنۡہُ رِزۡقًا حَسَنًا ؕ وَ مَاۤ اُرِیۡدُ اَنۡ اُخَالِفَکُمۡ اِلٰی مَاۤ اَنۡہٰکُمۡ عَنۡہُ ؕ اِنۡ اُرِیۡدُ اِلَّا الۡاِصۡلَاحَ مَا اسۡتَطَعۡتُ ؕ وَ مَا تَوۡفِیۡقِیۡۤ اِلَّا بِاللّٰہِ ؕعَلَیۡہِ تَوَکَّلۡتُ وَ اِلَیۡہِ اُنِیۡبُ ﴿۸۸﴾

He said, "O my people, have you considered: if I am upon clear evidence from my Lord and He has provided me with a good provision from Him... ? And I do not intend to differ from you in that which I have forbidden you; I only intend reform as much as I am able. And my success is not but through Allah . Upon him I have relied, and to Him I return.

کہا اے میری قوم! دیکھو تو اگر میں اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل لئے ہوئے ہوں اور اس نے مجھے اپنے پاس سے بہترین روزی دے رکھی ہے میرا یہ ارادہ بالکل نہیں کہ تمہارے خلاف کرکے خود اس چیز کی طرف جھک جاؤں جس سے تمہیں روک رہا ہوں میرا ارادہ تو اپنی طاقت بھر اصلاح کرنے کا ہی ہے میری توفیق اللہ ہی کی مدد سے ہے اسی پر میرا بھروسہ ہے اور اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
اَرَءَیۡتُمۡ
کیا دیکھاتم نے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُ
ہوں میں
عَلٰی بَیِّنَۃٍ
ایک واضح دلیل پر
مِّنۡ رَّبِّیۡ
اپنے رب کی طرف سے
وَرَزَقَنِیۡ
اور اس نے دیا ہو مجھے
مِنۡہُ
اپنے پاس سے
رِزۡقًا
رزق
حَسَنًا
اچھا
وَمَاۤ
اور نہیں
اُرِیۡدُ
میں چاہتا
اَنۡ
کہ
اُخَالِفَکُمۡ
میں مخالفت کروں تمہاری
اِلٰی
طرف
مَاۤ
اس کے جو
اَنۡہٰکُمۡ
میں روکتا ہوں تمہیں
عَنۡہُ
جس سے
اِنۡ
نہیں
اُرِیۡدُ
میں چاہتا
اِلَّا
مگر
الۡاِصۡلَاحَ
اصلاح
مَا
جتنی
اسۡتَطَعۡتُ
میں استطاعت رکھتا ہوں
وَمَا
اور نہیں
تَوۡفِیۡقِیۡۤ
توفیق میری
اِلَّا
مگر
بِاللّٰہِ
ساتھ اللہ کے
عَلَیۡہِ
اس پر
تَوَکَّلۡتُ
توکل کیا میں نے
وَاِلَیۡہِ
اور اسی کی طرف
اُنِیۡبُ
میں رجوع کرتا ہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
اَرَءَیۡتُمۡ
کیا تم نے دیکھا
اِنۡ
اگر
کُنۡتُ
ہوں میں
عَلٰی بَیِّنَۃٍ
واضح دلیل پر
مِّنۡ رَّبِّیۡ
اپنے رب کی طرف سے
وَرَزَقَنِیۡ
اور اس نے رزق دیا مجھے
مِنۡہُ
اس نے
رِزۡقًا
رزق
حَسَنًا
اچھا
وَمَاۤ
اور نہیں
اُرِیۡدُ
میں ارادہ رکھتا
اَنۡ
یہ کہ
اُخَالِفَکُمۡ
میں تمہارے بر خلاف کام کروں
اِلٰی
طرف
مَاۤ
جس کی
اَنۡہٰکُمۡ
میں تمہیں روکتا ہوں
عَنۡہُ
اس سے
اِنۡ
نہیں
اُرِیۡدُ
میں ارادہ رکھتا
اِلَّا
مگر
الۡاِصۡلَاحَ
اصلاح کا
مَا
جہاں تک
اسۡتَطَعۡتُ
میں کر سکوں
وَمَا
اور نہیں
تَوۡفِیۡقِیۡۤ
تو فیق میری
اِلَّا
مگر
بِاللّٰہِ
ساتھ اللہ تعالیٰ کے
عَلَیۡہِ
اس پر
تَوَکَّلۡتُ
بھروسہ کیا میں نے
وَاِلَیۡہِ
اور اسی کی طرف
اُنِیۡبُ
میں رجوع کرتا ہوں
Translated by

Juna Garhi

He said, "O my people, have you considered: if I am upon clear evidence from my Lord and He has provided me with a good provision from Him... ? And I do not intend to differ from you in that which I have forbidden you; I only intend reform as much as I am able. And my success is not but through Allah . Upon him I have relied, and to Him I return.

کہا اے میری قوم! دیکھو تو اگر میں اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل لئے ہوئے ہوں اور اس نے مجھے اپنے پاس سے بہترین روزی دے رکھی ہے میرا یہ ارادہ بالکل نہیں کہ تمہارے خلاف کرکے خود اس چیز کی طرف جھک جاؤں جس سے تمہیں روک رہا ہوں میرا ارادہ تو اپنی طاقت بھر اصلاح کرنے کا ہی ہے میری توفیق اللہ ہی کی مدد سے ہے اسی پر میرا بھروسہ ہے اور اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

شعیب نے کہا : اے میری قوم ! بھلا دیکھو ! اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے ایک واضح دلیل پر ہوں اور مجھے اللہ نے اچھا رزق بھی عطا کیا ہو (تو میں کیسے تمہارا ساتھ دے سکتا ہوں ؟ ) میں نہیں چاہتا کہ جس بات سے میں تمہیں منع کرتا ہوں خود ہی اس کی خلاف ورزی کرنے لگوں۔ میں تو جہاں تک ہوسکے اصلاح ہی چاہتا ہوں اور مجھے توفیق نصیب ہونا تو اللہ ہی کے فضل سے ہے۔ میں اسی پر بھروسہ کرتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اس نے کہا: ’’اے میری قوم!کیا تم نے دیکھااگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک واضح دلیل پرہوں اوراُس نے مجھے اپنی جناب سے اچھارزق عطا کیا ہے۔ اور میں ارادہ نہیں رکھتا کہ میں تمہارے بر خلاف وہ کام کروں جن سے میں تمہیں روکتا ہوں جہاں تک میں کرسکوں میں تو اصلاح کا ارادہ ہی رکھتا ہوں اورمیری توفیق اﷲ تعالیٰ ہی کی طرف سے ہے،اُسی پرمیں نے بھروسہ کیا ہے اوراُسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"0 my people, tell me, if I am on a clear path from my Lord and He has provided me from Himself with a good provision, (should I still leave you unguided?) And I do not want to do in your absence what I prohibit for you. I want nothing but to set things right as far as I can. .And my ability to do things comes from none but Allah. In Him alone I have placed my trust and to Him alone I turn in humbleness.

بولا اے قوم دیکھو تو اگر مجھ کو سمجھ آگئی اپنے رب کی طرف سے اور اس نے روزی دی مجھ کو نیک روزی، اور میں یہ نہیں چاہتا کہ بعد کو خود کروں وہ کام جو تم سے چھڑاؤں، میں تو چاہتا ہوں سنوارنا جہاں تک ہوسکے اور بن آنا ہے اللہ کی مدد سے اسی پر میں نے بھروسہ کیا ہے اور اسی کی طرف میرا رجوع ہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ نے فرمایا : اے میری قوم کے لوگو ! ذرا سوچو کہ اگر میں (پہلے بھی) اپنے رب کی طرف سے بیّنہ پر تھا اور اللہ نے اپنے پاس سے مجھے اچھا رزق بھی عطا کیا ہے اور میں ہرگز نہیں چاہتا کہ جس چیز سے تم لوگوں کو منع کروں خود وہی کام کروں میں تو کچھ نہیں چاہتا سوائے اصلاح کے جس قدر مجھ میں استطاعت ہے اور میری توفیق تو اللہ ہی کی طرف سے ہے اسی پر میں نے توکلّ کیا ہے اور اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Shu'ayb said: 'My people! What do you think? If I stand on clear evidence from my Lord, and He has also provided me a handsome provision from Himself -(should I be ungrateful to Him and share your error and iniquity?) Nor do I desire to act contrary to what I admonish you. I desire nothing but to set things right as far as I can. My succour is only with Allah. In Him have I put my trust, and to Him do I always turn.

شعیب نے کہا بھائیو ، تم خود ہی سوچو کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک کھلی شہادت پر تھا اور پھر اس نے اپنے ہاں سے مجھ کو اچھا رزق بھی عطا کیا 98 ﴿تو اس کے بعد میں تمہاری گمراہیوں اور حرام خوریوں میں تمہارا شریکِ حال کیسے ہو سکتا ہوں؟﴾ ۔ اور میں ہرگز یہ نہیں چاہتا کہ جن باتوں سے میں تم کو روکتا ہوں ان کا خود ارتکاب کروں ۔ 99 میں تو اصلاح کرنا چاہتا ہوں جہاں تک بھی میرا بس چلے ۔ اور یہ جو کچھ میں کرنا چاہتا ہوں اس کا سارا انحصار اللہ کی توفیق پر ہے ، اسی پر میں نے بھروسہ کیا اور ہر معاملہ میں اسی کر طرف رجوع کرتا ہوں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

شعیب نے کہا : اے میری قوم کے لوگو ! ذرا مجھے یہ بتاؤ کہ اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے ایک روشن دلیل پر قائم ہوں ، اور اس نے خاص اپنے پاس سے مجھے اچھا رزق عطا فرمایا ہے ، ( ٥٦ ) ( تو پھر میں تمہارے غلط طریقے پر کیوں چلوں؟ ) اور میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے کہ میں جس بات سے تمہیں منع کر رہا ہوں ، تمہارے پیچھے جاکر وہی کام خود کرنے لگوں ۔ میرا مقصد اپنی استطاعت کی حد تک اصلاح کے سوا کچھ نہیں ہے ، اور مجھے جو کچھ توفیق ہوتی ہے صرف اللہ کی مدد سے ہوتی ہے ، اسی پر میں نے بھروسہ کر رکھا ہے اور اسی کی طرف میں ( ہر معاملے میں ) رجوع کرتا ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

شعیب نے کہا بھائیو بھلا بتائو تو سہی اگر میں اپنے مالک کی طرف سے ایک کھلی سند رکھتا ہوں اور اس نے مجھ کو اپنے فضل سے حلال روزی دی ہو 7 اور میں یہ نہیں چاہتا کہ تم کو تو ایک کام سے منع کروں پھر خود اس کو کرنے لگوں 8 میں تو چاہتا ہوں جہاں تک مجھ سے ہو سکے تم کو مسلمانوں 9 اور خدا ہی نے مجھ کو یہ توفیق دی ہے 10 اسی پر میں بھروسا کرتا ہوں اور اسی کی طرف اپنا دل لگاتا ہوں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے فرمایا اے میری قوم ! دیکھو تو اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے واضح دلیل پر ہوں اور اس نے اپنے ہاں سے مجھے عمدہ دولت (نبوت) بخشی ہو (تو کیسے تبلیغ نہ کروں) اور میں نہیں چاہتا کہ جس کام سے تم کو منع کروں تمہارے برخلاف وہ خود کرنے لگوں میں تو جس قدر مجھ سے ہوسکے اصلاح چاہتا ہوں اور مجھ کو جو توفیق ہوجاتی ہے صرف اللہ ہی (کی طرف) سے ہے۔ میں اس پر بھروسہ کرتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

شعیب نے کہا کہ اے میری قوم ! بھلا بتائو تو سہی کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے واضح دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنی طرف سے بہترین دولت (نبوت) عطا کی ہے (تو کیا میں اس کے خلاف چلوں) میں نہیں چاہتا کہ میں خود اس کے مخالف چلوں جس سے تمہیں روکتا ہوں تو ہر ممکن حد تک صرف اصلاح چاہتا ہوں اور مجھے جو توفیق ملی ہوئی ہے وہ اللہ ہی کی طرف سے ہے۔ اسی پر میں بھروسہ کرتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

انہوں نے کہا کہ اے قوم! دیکھو تو اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے دلیل روشن پر ہوں اور اس نے اپنے ہاں سے مجھے نیک روزی دی ہو (تو کیا میں ان کے خلاف کروں گا؟) اور میں نہیں چاہتا کہ جس امر سے میں تمہیں منع کروں خود اس کو کرنے لگوں۔ میں تو جہاں تک مجھ سے ہوسکے (تمہارے معاملات کی) اصلاح چاہتا ہوں اور (اس بارے میں) مجھے توفیق کا ملنا خدا ہی (کے فضل) سے ہے۔ میں اسی پر بھروسہ رکھتا ہوں اور اس کی طرف رجوع کرتا ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: O my people! bethink if I rested on an evidence from my Lord, and He hath provided me with a goodly provision from Himself, shell I fail to deliver His message! And I desire not, in order to oppose you, to do that which I forbid I desire not but rectification, so far you as I am able, and my hope of success is not save with Allah; in Him I rely and unto Him I turn penitently.

(شعیب علیہ السلام) بولے اے میری قوم بھلا یہ تو بتاؤ کہ اگر میں اپنے پروردگار کی جانب سے دلیل پر قائم ہوں اور اس نے مجھ کو اپنے پاس سے ایک عمدہ دولت دی ہو ۔ اور میں نہیں چاہتا کہ تمہارے برخلاف ان کاموں کو کروں جن سے میں تمہیں روکتا ہوں ۔ میں تو بس اصلاح ہی چاہتا ہوں جہاں تک میں کرسکوں اور مجھے جو کچھ توفیق ہوتی ہے اللہ ہی کی طرف سے اسی پر بھروسہ رکھتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: اے میری قوم کے لوگو! بتاؤ ، اگر میں اپنے رب کی جانب سے ایک واضح دلیل پر ہوں اور اس نے مزید اپنی جانب سے مجھے رزقِ حسن سے بھی نوازا؟ ( تو اس کے سوا میں تمہیں اور کس چیز کی دعوت دوں؟ ) اور میں یہ نہیں چاہتا کہ تمہاری مخالفت کرکے وہی چیز خود اختیار کروں ، جس سے تمہیں روک رہا ہوں ۔ میں تو صرف اصلاح چاہتا ہوں جس حد تک کرسکوں اور مجھے توفیق تو اللہ ہی کی مدد سے حاصل ہوگی ۔ اسی پر میں نے بھروسہ کیا اور اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

شعیب ( علیہ السلام ) نے فرمایا اے میری قوم! بھلا یہ تو بتلاؤ کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنی طرف سے عمدہ روزی بھی دی ہواور میں یہ بھی نہیں چاہتا کہ میں اس کام میں تمہارے برخلاف کام کروجس سے میں تمہیں روکتا ہوں میں تو جہاں تک میرے بس میں ہو اصلاح چاہتا ہوں اور مجھے جو کچھ توفیق ہوتی ہے وہ اللہ ( تعالیٰ ) ہی کی طرف سے ہے میںنے اسی پر بھروسہ کیا ہے اور میں اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انہوں نے کہا کہ اے قوم ! دیکھو تو اگر میں اپنے رب کی طرف سے دلیل روشن پر ہوں اور اس نے اپنے پاس سے مجھے نیک روزی دی ہو تو کیا میں ان کے خلاف کروں گا ؟ اور میں نہیں چاہتا کہ جس بات سے میں تمہیں منع کروں خود وہی کرنے لگوں۔ میں تو جہاں تک ہو سکے تمہارے معاملات کی اصلاح چاہتا ہوں اور اس بارے میں مجھے توفیق ملنا اللہ کے فضل سے ہی ہے۔ میں اسی پر بھروسہ رکھتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

شعیب نے فرمایا، بھائیو، ذرا غور تو کرو کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک کھلی شہادت پر قائم ہوں، اور اس نے اپنے یہاں سے مجھے ایک عمدہ دولت سے بھی نواز رکھا ہو، (تو پھر میں کیسے حق نہ کہوں ؟ ) اور میں یہ بھی نہیں چاہتا کہ تمہارے برخلاف خود وہ کام کرنے لگوں جن سے تم کو روکتا ہوں، میں تو بس اصلاح کرنا چاہتا ہوں جہاں تک مجھ سے ہو سکے، اور مجھے (اس کام کی) توفیق بھی اللہ ہی کی مدد سے ہوتی ہے، میں نے اسی پر بھروسہ کر رکھا ہے، اور میں اپنے ہر کام میں رجوع بھی اسی کی طرف کرتا ہوں

Translated by

Noor ul Amin

شعیب نے کہا:’’اے میری قوم!دیکھو اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک واضح دلیل پر ہوں اور مجھے اللہ نے اچھا رزق بھی دیاہو ( توکیسے تمہاراساتھ دوں ؟ ) میں نہیں چاہتاکہ جس بات سے میں تمہیں منع کرتاہوں خود ہی اس کے خلاف کروں میں توجہاں تک ہوسکے اصلاح ہی چاہتاہوں اور مجھے توفیق نصیب ہونا تواللہ کے فضل سے ہے میں اسی پر بھروسہ کرتاہوں اور اس کی طرف رجوع کرتاہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہا اے میری قوم بھلا بتاؤ تو اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک روشن دلیل پر ہوں ( ف۱۸۲ ) اور اس نے مجھے اپنے پاس سے اچھی روزی دی ( ف۱۸۳ ) اور میں نہیں چاہتا ہوں کہ جس بات سے تمہیں منع کرتا ہوں آپ اس کے خلاف کرنے لگوں ( ف۱۸٤ ) میں تو جہاں تک بنے سنوارنا ہی چاہتا ہوں ، اور میری توفیق اللہ ہی کی طرف سے ہے ، میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور اسی کی طرف رجوع ہوتا ہوں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

شعیب ( علیہ السلام ) نے کہا: اے میری قوم! ذرا بتاؤ کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنی بارگاہ سے عمدہ رزق ( بھی ) عطا فرمایا ( تو پھر حق کی تبلیغ کیوں نہ کروں؟ ) ، اور میں یہ ( بھی ) نہیں چاہتا کہ تمہارے پیچھے لگ کر ( حق کے خلاف ) خود وہی کچھ کرنے لگوں جس سے میں تمہیں منع کر رہا ہوں ، میں تو جہاں تک مجھ سے ہو سکتا ہے ( تمہاری ) اصلاح ہی چاہتا ہوں ، اور میری توفیق اﷲ ہی ( کی مدد ) سے ہے ، میں نے اسی پر بھروسہ کیا ہے اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ع ) نے کہا میری قوم! مجھے غور کرکے بتاؤ اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے ( اپنی صداقت کی ) روشن دلیل رکھتا ہوں اور پھر اس نے اپنی بارگاہ سے مجھے اچھی روزی بھی دی ہو ( تو پھر کس طرح تبلیغِ حق نہ کروں؟ ) اور میں یہ بھی نہیں چاہتا کہ جن چیزوں سے تمہیں روکتا ہوں ۔ خود ان کے خلاف چلوں ۔ میں تو صرف اصلاح ( احوال ) چاہتا ہوں جہاں تک میرے بس میں ہے ۔ اور میری توفیق تو صرف اللہ کی طرف سے ہے اسی پر میرا بھروسہ ہے اور اسی کی طرف ( اپنے تمام معاملات میں ) رجوع کرتا ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "O my people! see ye whether I have a Clear (Sign) from my Lord, and He hath given me sustenance (pure and) good as from Himself? I wish not, in opposition to you, to do that which I forbid you to do. I only desire (your) betterment to the best of my power; and my success (in my task) can only come from Allah. In Him I trust, and unto Him I look.

Translated by

Muhammad Sarwar

He said, "My people, do you not realize that I have received authoritative evidence from my Lord and have been granted a noble gift from Him? I do not want to oppose or ignore what I have prohibited you not to do. I only intend to reform you as much as I can. My success is in the hands of God. I trust Him and turn to Him in repentance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "O my people! Tell me if I have a clear evidence from my Lord and He has given me a good sustenance from Himself (shall I corrupt it by mixing it with the unlawfully earned money). I wish not, in contradiction to you, to do that which I forbid you. I only desire reform to the best of my power. And my guidance cannot come except from Allah, in Him I put my trust and unto Him I repent."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: O my people! have you considered if I have a clear proof from my Lord and He has given me a goodly sustenance from Himself, and I do not desire that in opposition to you I should betake myself to that which I forbid you: I desire nothing but reform so far as I am able, and with none but Allah is the direction of my affair to a right issue; on Him do I rely and to Him do I turn:

Translated by

William Pickthall

He said: O my people! Bethink you: if I am (acting) on a clear proof from my Lord and He sustaineth me with fair sustenance from Him (how can I concede aught to you)? I desire not to do behind your backs that which I ask you not to do. I desire naught save reform so far as I am able. My welfare is only in Allah. In Him I trust and unto Him I turn (repentant).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

शुऐब (अलै॰) ने कहा कि ऐ मेरी क़ौम! बताओ अगर मैं अपने रब की तरफ़ से एक वाज़ेह दलील पर हूँ और उसने अपनी जानिब से मुझको अच्छा रिज़्क भी दिया, और मैं नहीं चाहता कि मैं ख़ुद वही काम करूँ जिससे मैं तुमको रोक रहा हूँ, मैं तो सिर्फ़ इस्लाह चाहता हूँ जहाँ तक हो सके, और मुझे तौफ़ीक़ तो अल्लाह ही से मिलेगी, उसी पर मैंने भरोसा किया है और उसी की तरफ़ मैं रुजूअ़ करता हूँ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

شعیب (علیہ السلام) نے فرمایا کہ اے میری قوم بھلا یہ تو بتلاؤ کہ اگر میں اپنے رب کی جانب سے دلیل پر (قائم) ہوں اور اس نے مجھ کو اپنی طرف سے ایک عمدہ دولت (یعنی نبوت) دی ہو تو پھر کیسے تبلیغ نہ کروں اور میں یہ نہیں چاہتا ہوں کہ تمہارے برخلاف ان کاموں کو کروں جن سے تم کو منع کرتا ہوں (5) میں تو اصلاح چاہتا ہوں جہاں تک میرے امکان میں ہے اور مجھ کو جو کچھ (اصلاح کی) توفیق ہوجاتی ہے صرف اللہ ہی کی مدد سے ہے اسی پر میں بھروسہ رکھتا ہوں اور اسی کی طرف (تمام امور میں) رجوع کرتا ہوں۔ (1) (88)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس نے کہا اے میری قوم ! کیا تم نے غور کیا یہ کہ میں اپنے رب کی طرف سے ایک واضح دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنے ہاں سے اچھا رزق دیا ہے اور میں نہیں چاہتا کہ میں تمہاری مخالفت کروں جس سے تمہیں منع کرتا ہوں میں تو اصلاح کرنا چاہتا ہوں جہاں تک ہو سکے اور اس کا انحصار اللہ کی توفیق پر ہے میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور میں اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔ “ (٨٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

شعیب (علیہ السلام) نے کہا تم خود ہی سوچو کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک کھلی شہادت پر تھا اور پھر اس نے مجھے اپنے ہاں سے اچھا رزق بھی عطا کیا (تو اس کے بعد میں تمہاری گمراہیوں اور حرام خوریوں میں تمہارا شریک حال کیسے ہو سکتا ہوں ؟ ) اور میں ہر گز یہ نہیں چاہتا کہ جن باتوں سے میں تم کو روکتا ہوں ان کا خود ارتکاب کروں۔ میں تو اصلاح کرنا چاہتا ہوں جہاں تک بھی مریا بس چلے اور یہ جو کچھ میں کرنا چاہتا ہوں اس کا سارا انحصار اللہ کی توفیق پر ہے ، اسی پر میں نے بھروسہ کیا اور ہر معاملہ میں اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

شعیب نے کہا کہ اے میری قوم تم بتاؤ اگر میں اپنے رب کی طرف سے دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنی طرف سے ایک بڑی دولت عطا فرما دی ہے تو میں تمہیں حق کی دعوت دینا کیسے چھوڑ دوں اور میں یہ نہیں چاہتا کہ میں اس طرح تمہاری مخالفت کروں کہ جن کاموں سے روکتا ہوں انہیں خود کرنے لگوں میں تو صرف اصلاح چاہتا ہوں جہاں تک مجھ سے ہو سکے۔ اور جو کچھ مجھے توفیق ہے وہ سب اللہ ہی کی طرف سے ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا اے قوم دیکھو تو اگر مجھ کو سمجھ آگئی اپنے رب کی طرف سے اور اس نے روزی دی مجھ کو نیک روزی اور میں یہ نہیں چاہتا کہ بعد کو خود کروں وہ کام جو تم سے چھڑاؤں میں تو چاہتا ہوں سنوارنا جہاں تک ہو سکے اور بن آنا ہے اللہ کی مدد سے اسی پر میں نے بھروسہ کیا ہے اور اسی کی طرف میرا رجوع ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

شعیب (علیہ السلام) نے کہا اے میری قوم بھلا یہ تو بتائو اگر میں اپنے رب کی جانب سے ایک روشن دلیل پر ہوں اور اس نے مجھ کو اپنی طرف سے بہترین دولت یعنی نبوت عطا کی ہو تو کیا اس کی تبلیغ نہ کروں اور میں یہ نہیں چاہتا کہ جن باتوں سے تم کو منع کرتا ہوں تمہارے برخلاف میں انہیں خود لگوں میں تو اپنی حسب استطاعت تمہاری اصلاح چاہتا ہوں اور ان اصلاحی کاموں میں مجھے توفیق کا ملنا مخض خدا کی تائیڈ سے ہے میں اسی پر بھروسہ کرتا ہوں اور اس کی طرف رجوع کرتا ہوں