Surat Hood

Surah: 11

Verse: 89

سورة هود

وَ یٰقَوۡمِ لَا یَجۡرِمَنَّکُمۡ شِقَاقِیۡۤ اَنۡ یُّصِیۡبَکُمۡ مِّثۡلُ مَاۤ اَصَابَ قَوۡمَ نُوۡحٍ اَوۡ قَوۡمَ ہُوۡدٍ اَوۡ قَوۡمَ صٰلِحٍ ؕ وَ مَا قَوۡمُ لُوۡطٍ مِّنۡکُمۡ بِبَعِیۡدٍ ﴿۸۹﴾

And O my people, let not [your] dissension from me cause you to be struck by that similar to what struck the people of Noah or the people of Hud or the people of Salih. And the people of Lot are not from you far away.

اور اے میری قوم ( کے لوگو! ) کہیں ایسا نہ ہو کہ تم کو میری مخالفت ان عذابوں کا مستحق بنا دے جو قوم نوح اور قوم ہود اور قوم صالح کو پہنچے ہیں ۔ اور قوم لوط تو تم سے کچھ دور نہیں

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیٰقَوۡمِ
اور اے میری قوم
لَایَجۡرِمَنَّکُمۡ
ہر گز نہ آمادہ کرے تمہیں
شِقَاقِیۡۤ
مخالفت/ ضدمیری
اَنۡ
کہ
یُّصِیۡبَکُمۡ
پہنچے تمہیں (بھی)
مِّثۡلُ
مانند اس کے
مَاۤ
جو
اَصَابَ
پہنچا
قَوۡمَ
قوم
نُوۡحٍ
نوح کو
اَوۡ
یا
قَوۡمَ
قوم
ہُوۡدٍ
ہود کو
اَوۡ
یا
قَوۡمَ
قوم
صٰلِحٍ
صالح کو
وَمَا
اور نہیں
قَوۡمُ
قوم
لُوۡطٍ
لوط
مِّنۡکُمۡ
تم سے
بِبَعِیۡدٍ
کچھ دور
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیٰقَوۡمِ
اور اے میری قو م
لَایَجۡرِمَنَّکُمۡ
ہرگز مستحق نہ بنا دے تمہیں
شِقَاقِیۡۤ
میری مخالفت
اَنۡ
یہ کہ
یُّصِیۡبَکُمۡ
مصیبت پہنچے تمہیں
مِّثۡلُ
اس جیسی
مَاۤ
جو
اَصَابَ
پہنچی تھی
قَوۡمَ نُوۡحٍ
قوم ِ نوح کو
اَوۡ
یا
قَوۡمَ ہُوۡدٍ
قومِ ہود کو
اَوۡ
یا
قَوۡمَ صٰلِحٍ
قومِ صا لح کو
وَمَا
اور نہیں
قَوۡمُ لُوۡطٍ
قوم ِ لوط
مِّنۡکُمۡ
تم سے
بِبَعِیۡدٍ
کچھ دور
Translated by

Juna Garhi

And O my people, let not [your] dissension from me cause you to be struck by that similar to what struck the people of Noah or the people of Hud or the people of Salih. And the people of Lot are not from you far away.

اور اے میری قوم ( کے لوگو! ) کہیں ایسا نہ ہو کہ تم کو میری مخالفت ان عذابوں کا مستحق بنا دے جو قوم نوح اور قوم ہود اور قوم صالح کو پہنچے ہیں ۔ اور قوم لوط تو تم سے کچھ دور نہیں

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اے میری قوم ! میری مخالفت تمہیں اس بات پر برانگختہ نہ کر دے کہ تمہیں ویسی ہی مصیبت پہنچ جائے جیسی قوم نوح قوم ہود اور قوم صالح کو پہنچی تھی اور قوم لوط (کا علاقہ) تو تم سے کچھ دور بھی نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراے میری قوم!میری مخالفت تمہیں ہرگزمستحق نہ بنادے کہ تمہیں بھی اس جیسی مصیبت پہنچے جیسی مصیبت قومِ نوح یا قومِ ہودیاقومِ صالح کوپہنچی تھی اور قومِ لُوط توتم سے کچھ دور نہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

0 my people, let not your hostility towards me cause you to suffer what was suffered by the people of Nuh, or the people of Hud, or the people of Salih. And the people of Lut are not far from you.

اور اے میری قوم نہ کماؤ میری ضد کرکے یہ کہ پڑے تم پر جیسا کچھ کہ پڑچکا قوم نوح پر یا قوم ہود پر یا قوم صالح پر اور قوم لوط تم سے کچھ دور ہی نہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اے میری قوم کے لوگو ! (دیکھو) میری دشمنی تمہیں اس انجام تک نہ لے جائے کہ تم پر بھی وہی عذاب آجائے جیسا کہ آیا تھا قوم نوح قوم ہود ( علیہ السلام) یا قوم صالح پر اور قوم لوط ( علیہ السلام) تو تم سے زیادہ دور بھی نہیں ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

My people! Let not your opposition to me lead you to guilt that would bring upon you the chastisement that struck earlier the people of Noah, and the people of Hud, and the people of Salih. And the land of the people of Lot is not far from you!

اور اے برادرانِ قوم ، میرے خلاف تمہاری ہٹ دھرمی کہیں یہ نوبت نہ پہنچا دے کہ آخرِکار تم پر بھی وہی عذاب آکر رہے جو نوح یا ہود یا صالح کی قوم پر آیا تھا ۔ اور لوط کی قوم تو تم سے کچھ زیادہ دور بھی نہیں ہے ۔ 100

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اے میری قوم ! میرے ساتھ ضد کا جو معاملہ تم کر رہے ہو ، وہ کہیں تمہیں اس انجام تک نہ پہنچا دے کہ تم پر بھی ویسی ہی مصیبت نازل ہو جیسی نوح کی قوم پر یا ہود کی قوم پر یا صالح کی قوم پرنازل ہوچکی ہے ۔ اور لوط کی قوم تو تم سے کچھ دور بھی نہیں ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور بھائیو کہیں میرے ساتھ ضد کرنا تم کو اس (آفت میں نہ ڈال دے جو آفت نوح کی قوم پر پڑی وہ سب گئے) یا ہود کی قوم پر آندھی سے تباہ ہوئے) یا صاح کی قوم پر صچھٹکارا سے سب مرگئے) اور لوط کی قوم بھی تم سے دور نہیں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اے میری قوم ! میری مخالفت تم سے کوئی ایسا کام نہ کرادے کہ جو مصیبت نوح (علیہ السلام) کی قوم پر یا ھود (علیہ السلام) کی قوم پر یا صالح (علیہ السلام) کی قوم پر واقع ہوئی تھی وہی تم پر واقع ہو اور لوط (علیہ السلام) کی قوم (کا زمانہ) تم سے کچھ دور نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے میری قوم ! تمہاری ہٹ دھری اور ضد کہیں تمہیں ان مصیبتوں میں نہ ڈال دے جس طرح قوم نوح، قوم عاد یا قوم صالح عذاب میں مبتلا ہوچکی ہیں اور قوم لوط کا زمانہ تو تم سے زیادہ دور کا بھی نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اے قوم! میری مخالفت تم سے کوئی ایسا کام نہ کرادے کہ جیسی مصیبت نوح کی قوم یا ہود کی قوم یا صالح کی قوم پر واقع ہوئی تھی ویسی ہی مصیبت تم پر واقع ہو۔ اور لوط کی قوم (کا زمانہ تو) تم سے کچھ دور نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And, O my people! let not the cleavage with me incite you so that there befall you the like of that which befell the people of Nuh and the people of Hud and the people of Saleh; and the people of Lut are not from you far away.

اور اے میری قوم میری ضد تمہارے لئے اس کا باعث نہ ہوجائے کہ تم پر بھی مصیبت آپڑے جیسی مصیبت آپڑی تھیں قوم نوح (علیہ السلام) یا قوم ہود (علیہ السلام) یا قوم صالح (علیہ السلام) پر ۔ اور قوم لوط (علیہ السلام) تو تم سے زیادہ دور بھی نہیں ہوئی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اے میری قوم! کہیں میری ضد تمہارے لئے اس امر کا باعث نہ بن جائے کہ تم پر بھی اسی طرح کی آفت نازل ہو ، جس طرح کی آفت قومِ نوح یا قومِ ہود یا قومِ صالح پر نازل ہوئی اور قومِ لوت تو تم سے کچھ دور بھی نہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

اور اے میر ی قوم! میرے خلاف تمہاری ضد اس حال پر نہ پہنچا دے کہ تمہیں بھی ایسا عذاب پہنچے جیسا قوم نوح یا قوم ہود یا قوم صالح کو پہنچا اورقوم لوط ( کا زمانہ تو ) تم سے کچھ دور بھی نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اے قوم ! اور میری مخالفت تم سے کوئی ایسا کام نہ کروا دے کہ جیسی مصیبت نوح کی قوم ھود اور صالح کی قوم پر واقع ہوئی تھی ویسی مصیبت تم پر واقع ہو اور لوط کی قوم کا زمانہ تو تم سے کچھ دور نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اے برادران قوم کہیں میر ضدی تمہیں اس حد تک نہ پہنچا دے، کہ تم پر بھی وہی عذاب آکر رہے جو (اس سے پہلے) قوم نوح، قوم ہود اور قوم صالح پر آچکا ہے، اور قوم لوط تو تم سے کچھ زیادہ دور بھی نہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اوراے میری قوم میری مخالفت میں کوئی ایساکام نہ کر بیٹھوجس کی وجہ سے تم پر ویسی ہی مصیبت نازل ہوجائے جیسی قوم نوح ، قوم ہود ، اورقوم صالح کو پہنچی تھی اور قوم لوط ( کاعلاقہ ) توتم سے کچھ دوربھی نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اے میری قوم تمہیں میری ضد یہ نہ کموادے کہ تم پر پڑے جو پڑا تھا نوح کی قوم یا ہود کی قوم یا صالح کی قوم پر ، اور لوط کی قوم تو کچھ تم سے دور نہیں ( ف۱۸۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اے میری قوم! مجھ سے دشمنی و مخالفت تمہیں یہاں تک نہ ابھار دے کہ ( جس کے باعث ) تم پر وہ ( عذاب ) آپہنچے جیسا ( عذاب ) قومِ نوح یا قومِ ہود یا قومِ صالح کو پہنچا تھا ، اور قومِ لوط ( کا زمانہ تو ) تم سے کچھ دور نہیں ( گزرا )

Translated by

Hussain Najfi

اور اے میری قوم! میری مخالفت تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم ایسے کام کرو کہ جن کی پاداش میں تم پر بھی وہی آفت آپڑے جو نوح ( ع ) یا ہود ( ع ) یا صالح ( ع ) کی قوم پر آئی تھی ۔ اور قومِ لوط ( ع ) تو تم سے کچھ دور نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And O my people! let not my dissent (from you) cause you to sin, lest ye suffer a fate similar to that of the people of Noah or of Hud or of Salih, nor are the people of Lut far off from you!

Translated by

Muhammad Sarwar

My people, do not let your opposition to me lead you to commit sins or make you suffer what the people of Noah, Hud, and Salih suffered. Remember that the people of Lot were destroyed not very long ago.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And O my people! Let not my Shiqaq cause you to suffer the fate similar to that of the people of Nuh or of Hud or of Salih, and the people of Lut are not far off from you!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And, O my people! let not opposition to me make you guilty so that there may befall you the like of what befell the people of Nuh, or the people of Hud, or the people of Salih, nor are the people of Lut far off from you;

Translated by

William Pickthall

And, O my people! Let not the schism with me cause you to sin so that there befall you that which befell the folk of Noah and the folk of Hud, and the folk of Salih; and the folk of Lot are not far off from you.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ऐ मेरी क़ौम ऐसा न हो कि मेरी ज़िद करके तुम पर वह आफ़त आ पड़े जो क़ौमे-नूह या क़ौमे-हूद या क़ौमे-सालेह पर आई थी, और लूत की क़ौम तो तुम से दूर भी नहीं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اے میری قوم میری ضد ( اور عداوت) تمہارے لیے اس کا باعث نہ ہوجاوے کہ تم پر بھی اس طرح کی مصیبتیں آپڑیں جیسے قوم نوح (علیہ السلام) یا قوم ہود (علیہ السلام) یا قوم صالح (علیہ السلام) پر پڑیں تھیں اور قوم لوط (علیہ السلام) تو (ابھی تم سے بہت دور) (زمانہ میں) نہیں ہوئی۔ (89)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اے میری قوم ! میری مخالفت تمہیں اس بات پر نہ اکسائے کہ تمہیں اس جیسی مصیبت آپہنچے جیسی نوح کی قوم یا ہود کی قوم یا صالح کی قوم کو پہنچی اور لوط کی قوم بھی تم سے کچھ دور نہیں ہے۔ “ (٨٩) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اے برادرن قوم ، میرے خلاف تمہاری ہٹ دھرمی کہیں یہ نوبت نہ پہنچا دے کہ آخر کار تم پر بھی وہی عذاب آ کر رہے جو نوح (علیہ السلام) یا صالح (علیہ السلام) کی قوم پر آیا تھا۔ اور لوط (علیہ السلام) کی قوم تو تم سے کچھ زیادہ دور بھی نہیں ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور میں اسی کی طرف رجوع ہوتا ہوں اور اے میری قوم تمہیں میری مخالفت اس پر آمادہ نہ کر دے کہ تمہیں اس طرح کا عذاب پہنچ جائے جو قوم نوح یا قوم ہود یا قوم صالح کو پہنچا۔ اور قوم لوط تم سے دور نہیں ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اے قوم نہ کمائیو میری ضد کر کے یہ کہ پڑے تم پر جیسا کچھ کہ پڑچکا قوم نوح پر یا قوم ہود پر یا قوم صالح پر اور قوم لوط تو تم سے کچھ دور ہی نہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے میری قوم تم کو میری مخالف کہیں ایسے کاموں پر آمادہ نہ کردے کہ تم پر بھی اسی طرح کے مصائب نازل ہوں جیسے نوح (علیہ السلام) کی قوم یا ہود (علیہ السلام) کی قوم یا صالح (علیہ السلام) کی قوم پر نازل ہوچکے ہیں اور لوط (علیہ السلام) کی قوم کا زمانہ تو تم سے کچھ دور بھی نہیں ہے۔