Surat ul Tabbatt
Surah: 111
Verse: 5
سورة التبت
فِیۡ جِیۡدِہَا حَبۡلٌ مِّنۡ مَّسَدٍ ٪﴿۵﴾ 36
Around her neck is a rope of [twisted] fiber.
اس کی گردن میں پوست کھجور کی بٹی ہوئی رسی ہوگی ۔
فِیۡ جِیۡدِہَا حَبۡلٌ مِّنۡ مَّسَدٍ ٪﴿۵﴾ 36
Around her neck is a rope of [twisted] fiber.
اس کی گردن میں پوست کھجور کی بٹی ہوئی رسی ہوگی ۔
Who carries wood. In her neck is a twisted rope of Masad. meaning, she will carry the firewood and throw it upon her husband to increase that which he is in (of torment), and she will be ready and prepared to do so. فِى جِيدِهَا حَبْلٌ مِّن مَّسَدٍ In her neck is a twisted rope of Masad. Mujahid and Urwah both said, "From the palm fiber of the Fire." Al-Awfi narrated from Ibn Abbas, Atiyah Al-Jadali, Ad-Dahhak and Ibn Zayd that; she used to place thorns in the path of the Messenger of Allah. Al-Jawhari said, "Al-Masad refers to fibers, it is also a rope made from fibers or palm leaves. It is also made from the skins of camels or their furs. It is said (in Arabic) Masadtul-Habla and Amsaduhu Masadan, when you tightly fasten its twine." Mujahid said, فِى جِيدِهَا حَبْلٌ مِّن مَّسَدٍ In her neck is a twisted rope of Masad. "This means a collar of iron." Don't you see that the Arabs call a pulley cable a Masad. A Story of Abu Lahab's Wife harming the Messenger of Allah Ibn Abi Hatim said that his father and Abu Zurah both said that Abdullah bin Az-Zubayr Al-Humaydi told them that Sufyan informed them that Al-Walid bin Kathir related from Ibn Tadrus who reported that Asma' bint Abi Bakr said, "When تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ (Perish the two hands of Abu Lahab and perish he!) was revealed, the one-eyed Umm Jamil bint Harb came out wailing, and she had a stone in her hand. She was saying, `He criticizes our father, and his religion is our scorn, and his command is to disobey us.' The Messenger of Allah was sitting in the Masjid (of the Ka`bah) and Abu Bakr was with him. When Abu Bakr saw her he said, `O Messenger of Allah! She is coming and I fear that she will see you.' The Messenger of Allah replied, إِنَّهَا لَنْ تَرَانِي Verily, she will not see me. Then he recited some of the Qur'an as a protection for himself. This is as Allah says, وَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرءَانَ جَعَلْنَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ الَّذِينَ لاَ يُوْمِنُونَ بِالاٌّخِرَةِ حِجَابًا مَّسْتُورًا And when you recite the Qur'an, We put between you and those who believe not in the Hereafter, an invisible veil. (17:45) So she advanced until she was standing in front of Abu Bakr and she did not see the Messenger of Allah. She then said, `O Abu Bakr! Verily, I have been informed that your friend is making defamatory poetry about me.' Abu Bakr replied, `Nay! By the Lord of this House (the Ka`bah) he is not defaming you.' So she turned away saying, `Indeed the Quraysh know that I am the daughter of their leader."' Al-Walid or another person said in a different version of this Hadith, "So Umm Jamil stumbled over her waist gown while she was making circuits (Tawaf) around the House (the Ka`bah) and she said, `Cursed be the reviler.' Then Umm Hakim bint Abdul-Muttalib said, `I am a chaste woman so I will not speak abusively and I am refined so I do not know. Both of us are children of the same uncle. And after all the Quraysh know best." This is the end of the Tafsir of Surah Masad, and all praise and blessings are due to Allah.
جید گردن۔ مسد، مضبوط بٹی ہوئی رسی۔ وہ مونج کی یا کھجور کی پوست کی ہو یا آہنی تاروں کی۔ جیسا کہ مختلف لوگوں نے اس کا ترجمہ کیا ہے بعض نے کہا ہے کہ یہ وہ دنیا میں ڈالے رکھتی تھی جسے بیان کیا گیا ہے۔ لیکن زیادہ صحیح بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ جہنم میں اس کے گلے میں جو طوق ہوگا، وہ آہنی تاروں سے بٹا ہوا ہوگا۔ مسد سے تشبیہ اس کی شدت اور مضبوطی کو واضح کرنے کے لیے دی گئی ہے۔
[٥] ابو لہب کی بیوی کی موت :۔ جِیْد بمعنی لمبی اور خوبصورت گردن، ہرن کی طرح پتلی اور لمبی گردن۔ اس گردن میں وہ ایک سونے کا ہار پہنا کرتی تھی اور کہتی تھی کہ میں یہ ہار بیچ کر محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مخالفت کے کاموں میں لگاؤں گی۔ اللہ کا کرنا یہ ہوا کہ جس مونج کی چبھنے والی موٹی رسی سے وہ جھاڑ جھنکار باندھا کرتی وہی اس کی گردن میں اٹک گئی اور ایسی پھنسی کہ بالآخر اس کی موت کا سبب بن گئی۔
(فی جیدھا حبل من مسجد :” جید “ گردن۔ ” مسد “ کھجور کی چھال کی رسی یا گوگل کے درخت کی چھال کی رسی یا کسی بھی چیز کی بنی ہوئی رسی یا خوب مضبوط بٹی ہوئی رسی۔ لوہے کی رسی کو بھی ” مسد “ کہتے ہیں، یعنی جہنم میں اس حال میں داخل ہوگی کہ اس کی گردن میں مضبوط بٹی ہوئی رسی ہوگی۔ صحیح بخاری میں مجاہد سے منقول ہے کہ اس سے مراد وہ زنجیر ہے جو آگ میں ہوگی، جس میں مجرم پروئے جائیں گے، جیسا کہ فرمایا :(ثم فی سلسلۃ ذرعھا سبعون ذراعاً فاسلکوہ) (الجآقۃ : ٣٢)” پھر ایک زنجیر میں جس کی پیمائش ستر ہاتھ ہے، اسے داخل کردو۔ “
Verse [ 111:5] فِي جِيدِهَا حَبْلٌ مِّن مَّسَدٍ (In her neck there is a rope of twisted palm-fibre.) The masd with the letter-s-bearing sukun [ quiescence or rest ] is an infinitive which means &to twist rope or cord, or to twist it strongly and tightly&. If the word is read as masad with the letters m-s bearing fatha [= a-a ], the word refers to fibres. It is also a rope made of &twisted fibres of palm tree& or &tightly braided fibres of coconut tree& or &cord that has been woven strongly& or &coil or cable formed by winding iron strands together&. [ al-Qamus ]. Some scholars have preferred to translate it specifically as &a rope made of twisted fibres of palm tree& and no other string or twine. This is in conformity with the general usage of the Arabs. Basically, it refers to any string or twine or rope or cord or coil or cable formed by intertwining strands of any material. In keeping with this general sense of the word, Sayyidna Ibn ` Abbas (رض) ، ` Urwah Ibn Zubair (رض) and others said that in this context the phrase حَبْلٌ مِّن مَّسَدٍ |"rope of masad|" refers to &rope formed by twisting iron strands&. This will be her condition in Hell where an iron-collar will be in her neck. Sayyidna Mujahid (رح) interprets min masad as min hadid, that is, &of iron&. [ Mazhari ]. Sha&bi, Muqatil and other commentators have taken the phrase min masad to refer to &a rope made of twisted fibres of palm tree& and said that Abu Lahab and his wife were extremely wealthy and were looked upon as leaders of their nation but, on account of his wife&s mean disposition and miserliness, she used to collect firewood from the jungle, bind them together with a rope, place the bundle on her head and put its rope round her neck, so that it might not fall from her head. This practice of hers one day led to her destruction. She had a bundle of wood on her head and the rope in her neck. She felt tired and sat down. Then fell, was choked and died. According to this second interpretation, the verse describes her mean disposition and the disastrous consequences of her sadistic behavior. [ Mazhari ]. However, such a conduct in Abu Lahab&s family, especially of his wife, was hardly conceivable; therefore, most commentators have preferred the first interpretation. Allah knows best! Al-Hamdulillah The Commentary on Surah Al-Lahab Ends here
فی جید ھا حبل من مسد، مسد بسکون السین مصدر ہے جس کے معنی رسی یا ڈور بٹنے یا اس کے تار پر تار چڑھا کر مضبوط کرنے کے ہیں اور مسد بفتح میم و سی اس رسی یا ڈور کو کہا جاتا ہے جو مضبوط بنائی گئی ہو خواہ وہ کسی چیز کی ہو، کھجور یا ناریل وغیرہ سے یا آہنی تاروں سے ہر طرح کی مضبوط رسی اس میں داخل ہے (کذا فے القامسو) بعض حضرات نے جو خاص کھجور کی رسی اس کا ترجمہ کیا ہے۔ وہ عرب کی عام عادت کے مطابق کیا گیا ہے اصل مفہوم عام ہے۔ اسی مفہوم عام کے اعتبار سے حضرت ابن عباس عروہ بن زبیر وغیرہ نے فرمایا کہ یہاں حبل من مسد سے مراد لوہے کے تاروں سے بٹا ہوا رسا ہے اور یہ اس کا حال جہنم میں ہوگا کہ آہنی تاروں سے مضبوط بٹا ہوا طوق اس کے گلے میں ہوگا۔ حضرت مجاہد نے بھی اس کی تفسیر میں فرمایا ہے من مسد ای من حدید (مظہری) اور شعبی اور مقاتل وغیرہ مفسرین نے اس کو بھی دنیا کا حال قرار دے کر حبل من مسد سے مراد کھجور کی رسی لی ہے اور فرمایا کہ اگرچہ ابولہب اور اس کی بیوی مالدار غنی اور اپنی قوم کے سردار مانے جاتے تھے مگر اس کی بیوی اپنی خست طبیعت اور کنجوسی کے سبب جنگل سے سوختہ کی لکڑیاں جمع کر کے لاتی اور اس کی رسی کو اپنے گلے میں ڈال لیتی تھی کہ یہ گٹھا سر سے گر نہ جائے اور یہی ایک روز اس کی ہلاکت کا سبب بن اکر لکڑیوں کا گٹھہ سر پر اور رسی گلے میں تھی تھک کر کہیں بیٹھ گئی اور پھر گر کر اس کا گلا گھٹ گیا اور اسی میں مر گئی۔ اس دوسری تفسیر کی رو سے یہ حال اس کا اس کی خست طبیعت اور اس کا انجام بدبیان کرنے کے لئے ہے (مظہری) مگر چونکہ ابولہب کے گھرانہ صوصاً بیوی سے ایسا کرنا مستبعد تھا اس لئے اکثر حضرات مفسرین نے ہلی ہی تفسیر کو اختیار فرمایا ہے۔ واللہ اعلم تمت سورة اللھب بحمد اللہ تعالیٰ
فِيْ جِيْدِہَا حَبْلٌ مِّنْ مَّسَدٍ ٥ ۧ ( جيد) ، اسم جامد لمعنی العنق، وزنه فعل بکسر فسکون . حبل الحَبْلُ معروف، قال عزّ وجلّ : فِي جِيدِها حَبْلٌ مِنْ مَسَدٍ [ المسد/ 5] ، وشبّه به من حيث الهيئة حبل الورید وحبل العاتق، والحبل : المستطیل من الرّمل، واستعیر للوصل، ولكلّ ما يتوصّل به إلى شيء . قال عزّ وجلّ : وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعاً [ آل عمران/ 103] ، فحبله هو الذي معه التوصل به إليه من القرآن والعقل، وغیر ذلک ممّا إذا اعتصمت به أدّاك إلى جواره، ويقال للعهد حبل، وقوله تعالی: ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ أَيْنَ ما ثُقِفُوا إِلَّا بِحَبْلٍ مِنَ اللَّهِ وَحَبْلٍ مِنَ النَّاسِ [ آل عمران/ 112] ، ففيه تنبيه أنّ الکافر يحتاج إلى عهدين : - عهد من الله، وهو أن يكون من أهل کتاب أنزله اللہ تعالی، وإلّا لم يقرّ علی دينه، ولم يجعل له ذمّة .- وإلى عهد من الناس يبذلونه له . والحِبَالَة خصّت بحبل الصائد، جمعها : حَبَائِل، وروي ( النّساء حبائل الشّيطان) «2» . والمُحْتَبِل والحَابِل : صاحب الحبالة، وقیل : وقع حابلهم علی نابلهم «3» ، والحُبْلَة : اسم لما يجعل في القلادة . ( ج ب ل ) الحبل ۔ کے معنی رسی کے ہیں قرآن میں ہے ۔ فِي جِيدِها حَبْلٌ مِنْ مَسَدٍ [ المسد/ 5] اس کے گلے میں کھجور کی رسی ہوگی ۔ پھر چونکہ رگ بھی شکل و صورت میں رسی سے ملتی جلتی ہے اس لئے شہ رگ کو حبل الورید اور حبل العاتق کہتے ہیں اور ریت کے لمبے ٹیلے کو حبل الرمل کہاجاتا ہے ۔ استعارتا حبل کے معنی ملا دینا بھی آتے ہیں اور ہر وہ چیز جس سے دوسری چیز تک پہنچ جائے جمل کہلاتی ہے اس لئے آیت کریمہ : وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعاً [ آل عمران/ 103] اور سب مل کر خدا کی ( ہدایت کی ) رسی کو مضبوط پکڑی رہنا ۔ میں حبل اللہ سے مراد قرآن پاک اور عقل سلیم وغیرہما اشیاء ہیں جن کے ساتھ تمسک کرنے سے انسان اللہ تعالیٰ تک پہنچ جاتا ہے اور عہد د پیمان کو بھی حبل کہاجاتا ہے اور آیت کریمہ ؛ ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ أَيْنَ ما ثُقِفُوا إِلَّا بِحَبْلٍ مِنَ اللَّهِ وَحَبْلٍ مِنَ النَّاسِ [ آل عمران/ 112] یہ جہاں نظر آئیں گے ذلت کو دیکھو کے کہ ان سے چمٹ رہی ہے بجز اس کے یہ خدا اور ( مسلمان ) لوگوں کے عہد ( معاہدہ ) میں آجائیں میں متنبہ کیا گیا ہے کہ کافر کو اپنی جان ومال کی حفاظت کے لئے دوقسم کے عہد و پیمان کی ضرورت ہے ایک عہد الہی اور وہ یہ ہے کہ وہ شخص اہل کتاب سے ہو اور کسی سمادی کتاب پر ایمان رکھتا ہو ۔ ورنہ اسے اس کے دین پر قائم رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی اسے ذمہ اور امان مل سکتا ہے دوسرا عہدہ ہے جو لوگوں کی جانب سے اسے حاصل ہو ۔ الحبالۃ خاص کر صیاد کے پھندے کو کہا جاتا ہے اس کی جمع حبائل ہے ۔ ایک حدیث میں ہے (17) النساء حبائل الشیطان کہ عورتیں شیطان کے جال ہیں ۔ المحتبل والحابل پھندا لگانے والا ۔ ضرب المثل ہے :۔ وقع حابلھم علی ٰ نابلھم یعنی انہوں نے آپس میں شرد فساد پیدا کردیا یا ان کا اول آخر پر گھوم آیا ۔ الحبلۃ مسد المَسَدُ : ليف يتّخذ من جرید النخل، أي : من غصنه فيُمْسَدُ ، أي : يفتل . قال تعالی: حَبْلٌ مِنْ مَسَدٍ [ المسد/ 5] ، وامرأةٌ مَمْسُودَةٌ: مطويّة الخلق کالحبل الممسود . ( م س د ) المسد : کھجور کے درخت کی پتے نکالی ہوئی شاخو کا ریشہ جسے بٹ کر رسی بنائی جاتی ہے ۔ قرآن پاک میں ہے : ۔ حَبْلٌ مِنْ مَسَدٍ [ المسد/ 5] یعنی کھجور کے پٹھوں سے بٹی ہوئی رسی ۔ امراءۃ ممسودۃ بٹی ہوئی رسی کی طرح گھتے ہوئے گوشت دالی ( معتدل قامت ) عورت ۔
آیت ٥{ فِیْ جِیْدِہَا حَبْلٌ مِّنْ مَّسَدٍ ۔ } ” اس کے گلے میں بٹی ہوئی رسّی ہوگی۔ “ آج یہ عورت اپنے گلے میں جو خوبصورت ہار پہنے پھرتی ہے کل آخرت میں یہی ہار اس کے گلے میں ایک مضبوط بٹی ہوئی رسّی کی صورت اختیار کرلے گاجیسی رسی ایندھن ڈھونڈنے والی لونڈیوں کے گلے میں پڑی ہوتی ہے۔ اس رسّی میں یہ اپنے اعمالِ بد کا ایندھن باندھ کر جہنم میں لے جائے گی اور اپنی اور اپنے شوہر کی آگ کو مزید بھڑکائے گی۔ مولانا شبیر احمد عثمانی (رح) نے لکھا ہے کہ ” شاید وہاں زقوم اور ضریع کی (جو جہنم کے خاردار درخت ہیں) لکڑیاں اٹھائے پھرے اور ان کے ذریعے سے اپنے شوہر پر عذاب الٰہی کی آگ کو تیز کرتی رہے۔ “
5 The word used for her neck is jid, which in Arabic means a neck decorated with an ornament. Sa`id bin al-Musayyab, Hasan Basri and Qatadah say that she wore a valuable necklace and used to say: "By Lat and `Uzza, I will sell away this necklace and expend the price to satisfy my enmity against Muhammad (Allah's peace and blessings be upon him) ." That is why the word jid has been used here ironically, thereby implying that in Hell she would have a rope of palm-fibre round her neck instead of that necklace upon which she prides herself so arrogantly. Another example of this ironical style is found at several places in the Qur'an in the sentence: Bashshir-hum bi-`adhab-in alima "Give them the good news of a painful torment. " The words babl-um min-masad have been used for the rope which will be put round her neck, i e. it will be a rope of the masad kind. Different meanings of this have been given by the lexicographers and commentators. According to some, masad means a tightly twisted rope; others say that: masad is the rope made from palm-fibre; still others say that it means the rope made from rush, or camel-skin, or camel-hair. Still another view is that it implies a cable made by twisted iron strands together.
سورة اللھب حاشیہ نمبر : 5 اس کی گردن کے لیے جید کا لفظ استعمال کیا گیا ہے جو عربی زبان میں ایسی گردن کے لیے بولا جاتا ہے جس میں زیور پہنا گیا ہو ۔ سعید بن المسیب ، حسن بصری اور قتادہ رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ وہ ایک بہت قیمتی ہار گردن میں پہنتی تھی ، اور کہا کرتی تھی کہ لات اور عزی کی قسم میں اپنا یہ ہار بیچ کر اس کی قمت محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی عداوت میں خرچ کردوں گی ۔ اسی بنا پر جید کا لفظ یہاں بطور طنز استعمال کیا گیا ہے کہ اس مزین گلے میں جس کے ہار پر وہ فخر کرتی ہے ، دوزخ میں رسی پڑی ہوگی ۔ یہ اسی طرح کا طنزیہ انداز کلام ہے جیسے قرآن مجید میں متعدد مقامات پر فرمایا گیا ہے فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ ان کو درد ناک عذاب کی خوشخبری دے دو ۔ جو رسی اس کی گردن میں ڈالی جائے گی اس کے لیے حَبْلٌ مِّنْ مَّسَدٍ کے الفاظ استعمال کیے ہیں ، یعنی وہ رسی مسد کی قسم سے ہوگی ۔ اس کے مختلف معنی اہل لغت اور مفسرین نے بیان کیے ہیں ۔ ایک قول یہ ہے کہ خوب مضبوط بٹی ہوئی رسی کو مسد کہتے ہیں ۔ دوسرا قول یہ ہے کہ کھجور کی چھال سے بنی ہوئی رسی کے لیے یہ لفظ بولا جاتا ہے ۔ تیسرا قول یہ ہے کہ اس کے معنی ہیں مونجھ کی رسی یا اونٹ کی کھال یا اس کے صوف سے بنی ہوئی رسی ۔ اور ایک قول یہ بھی ہے کہ اس سے مراد لوہے کے تاروں سے بٹی ہوئی رسی ہے ۔
5: پہلی تفسیر کے مطابق جب یہ عورت لکڑیاں ڈھو کر لاتی تو اُن کو مونجھ کی رسّی سے باندھ کر رسی کو اپنے گلے میں لپیٹ لیتی تھی۔ اور دُوسری تفسیر کے مطابق یہ بھی دوزخ میں داخلے کی کیفیت بیان ہو رہی ہے کہ اُس کے گلے میں مونجھ کی رسّی کی طرح طوق پڑا ہوا ہوگا۔ واللہ سبحانہ اعلم۔
(111:5) فی جیدھا حبل من مسد : یہ جملہ حمالۃ کی ضمیر واحد مؤنث سے حال ہے۔ درآں حالیکہ منج کی رسی اس کی گردن میں ہے جیدھا مضاف مضاف الیہ۔ جید بمعنی گردن۔ جیود واجیاد جمع ہے ھا ضمیر واحد مؤنث غائب امراتہ کی طرف راجع ہے۔ اس کی گردن۔ حبل موصوف من مسد اس کی صفت۔ موصوف و صفت مل کر مبتداء مؤخر۔ فی جیدھا خبر مقدم۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ امراتہ مبتداء ۔ حمالۃ الحطب اس کی خبر۔ فی جیدھا حمالۃ کی ضمیر سے حال ہے۔ حبل۔ رسی۔ عہد ، پیمان، اس کے اصل معنی تو رسی کے ہیں لیکن مجازا عہد و پیمان کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے۔ مسد اسم ۔ درخت کھجور کی شاخوں سے نکالے ہوئے ریشے۔ مونج۔ مسد (باب نصر) رسی بٹنا۔ ابو لہب اور اس کی بیوی کا نسب نامہ مختصرا۔ امیہ عبد المطلب حرب عبد اللہ عبد العزی ابو سفیان ام جمیل محمد (ابو لہب) (ابو لہب کی بیوی) ﷺ
ف 8 اسی رسی میں وہ کانٹے باندھ کر لایا کرتی تھی۔ ضحاک کہتے ہیں کہ ” ایک روز وہ رسی اس کے گلے میں اٹک گئی اور وہ دم گھٹ کر مرگئی۔ (فتح القدیر) بعض مفسرین کہتے ہیں کہ یہ اس طرف اشارہ ہے کہ قیامت کے دن اس کے گلے میں آگ کی رسی ہوگی جو ہمیشہ اس کے گلے میں پڑے رہے گ۔ (ابن کثیر)
﴿فِيْ جِيْدِهَا حَبْلٌ مِّنْ مَّسَدٍ (رح) ٠٠٥﴾ (اس کی گردن میں رسی ہے کھجور کی چھال کی) بعض حضرات نے فرمایا ہے کہ یہ پہلی بات سے متعلق ہے یعنی لکڑیاں لانے اور اٹھانے کے لیے اپنے گلے میں رسی باندھ لیتی تھی (یہ بات دل کو نہیں لگتی کیونکہ گٹھری اٹھانے کے لیے گلے میں رسی نہیں ڈالی جاتی) ۔ حضرت سعید بن مسیب نے فرمایا ہے کہ اس کے گلے میں ایک قیمتی ہار تھا وہ کہتی تھی کہ میں اس ہار کی قیمت کو محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دشمنی میں خرچ کر دوں گی اس کے عوض دوزخ کی ایک رسی اس کے گلے میں ڈال دی جائے گی جو آگ کی رسی ہوگی جس طرح کھجور کی چھال سے رسی بناتے ہیں اسی طرح وہ رسی آگ سے بنائی ہوئی ہوگی۔ لفظ مَسَدٍ کا ایک ترجمہ وہی ہے جو اوپر لکھا گیا ہے یعنی کھجور کی چھال اور بعض حضرات نے اس کو بٹنے کے معنی میں لیا ہے یعنی اس کی گردن میں رسی ہوگی جو خوب بٹی ہوئی ہوگی۔ بیان القرآن میں اسی کے مطابق ترجمہ کیا گیا ہے۔ فائدہ : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی چار صاحبزادیاں تھیں سب سے بڑی حضرت زینب (رض) تھیں اور سب سے چھوٹی فاطمہ (رض) تھیں اور ان دونوں کے درمیان حضرت ام کلثوم اور حضرت رقیہ (رض) تھیں۔ چونکہ حضرت رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نبوت سے سرفراز ہونے سے پہلے ہی تینوں بڑی لڑکیوں کی شادی کی ضرورت کا احساس ہوگیا تھا اس لیے آپ نے حضرت زینب کا نکاح ابو العاص بن ربیع سے اور حضرت ام کلثوم اور حضرت رقیہ کا ابو لہب کے بیٹوں عتبہ اور عتیبہ سے کردیا تھا، ابھی صرف نکاح ہی ہوا تھا رخصتی نہ ہونے پائی تھی کہ سورة ٴ ﴿ تَبَّتْ يَدَاۤ اَبِيْ لَهَبٍ وَّ تَبَّؕ٠٠١﴾ نازل ہوئی لہٰذا ابو لہب نے اپنے بیٹوں سے کہا کہ تم دونوں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیٹیوں کو طلاق دے دو ورنہ میرا تمہارا کوئی تعلق نہیں، اس پر وہ دونوں آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے ‘ ایک نے تو صرف طلاق دے دی اور دوسرے نے گستاخی کے الفاظ بھی زبان سے نکال دیئے، آپ نے اس کو بد دعا دے دی : اللھم سلط علیہ کلبا من کلابک (کہ اے اللہ اس پر اپنے پھاڑنے والے جانوروں میں سے ایک جانور مسلط فرما دے) ۔ اس وقت آپ کے چچا ابو طالب بھی موجود تھے وہ خود مسلمان نہ ہونے کے باوجود یہ بد دعا سن کر سہم گئے اور اس لڑکے سے کہا کہ اس بد دعا سے تجھے خلاصی نہیں ہوسکتی، ابو لہب کو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بڑی دشمنی تھی مگر وہ بھی یہ سمجھتا تھا کہ میرے لڑکے کو آپ کی بد دعا ضرور لگ کر رہے گی جب ایک مرتبہ شام کے سفر کے لیے مکہ والوں کا قافلہ روانہ ہوا تو ابو لہب نے اپنے اس لڑکے کو بھی ساتھ لے لیا، ابو لہب نے قافلہ والوں سے کہا کہ مجھے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بد دعا کی فکر ہے۔ سب لوگ ہماری خبر رکھیں۔ چلتے چلتے ایک منزل پر پہنچے، وہاں درندے بہت تھے۔ لہٰذا حفاظتی تدبیر کے طور پر یہ انتظام کیا کہ تمام قافلہ کا سامان ایک جگہ جمع کر کے ایک ٹیلہ سا بنا دیا اور پھر اس کے اوپر اس لڑکے کو سلا دیا اور باقی تمام آدمی اس کے چاروں طرف سو گئے۔ اللہ تعالیٰ کے فیصلہ کو کون بدل سکتا ہے ؟ تدبیر ناکام ہوئی اور رات کو ایک شیر آیا اور سب کے منہ سونگھے اور سب کو چھوڑتا چلا گیا۔ پھر اس زور سے زقند لگائی کہ سامان کے ٹیلہ پر جہاں وہ لڑکا سو رہا تھا وہیں پہنچ گیا اور پہنچتے ہی اس کا سر تن سے جدا کردیا۔ اس نے ایک آواز بھی دی مگر ساتھ ہی ختم ہوچکا تھا نہ کوئی مدد کرسکا نہ مدد کا فائدہ ہوسکتا تھا۔ ولم تکن لہ فئة ینصرونہ من دون اللہ وما کان منتصرا جمع الفوائد میں اس (شیر والے واقعہ) کو عتیبہ کے متعلق لکھا ہے اور اسی کو سیّدہ ام کلثوم (رض) کا شوہر بتایا ہے اور یہ بھی لکھا ہے کہ شام کو جاتے ہوئے جب اس قافلہ نے مقام رزقاء میں منزل کی تو ایک شیر آ کر ان کے گرد پھرنے لگا، اس کو دیکھ کر عتیبہ نے کہا کہ ہائے ہائے یہ تو مجھے کھائے بغیر نہ چھوڑے گا جیسا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بد دعا دی تھی ” محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیٹھے بیٹھے مجھے یہاں قتل کردیا “ اس کے بعد وہ شیر چلا گیا اور جب مسافر سو گئے تو دوبارہ آ کر اس کو قتل کردیا۔ دلائل النبوت میں بھی اس واقعہ کو درج کیا ہے مگر مقتول کا نام عتبہ بتایا ہے۔ سلسلہ بیان میں یہ بھی لکھا ہے کہ جب وہ قافلہ شام میں داخل ہوگیا تو ایک شیر زور سے بولا۔ اس کی آواز سن کر اس کے لڑکے کا جسم تھرتھرانے لگا۔ لوگوں نے کہا کہ تو کیوں کانپتا ہے جو ہمارا حال وہی تیرا حال۔ اس قدر ڈرنے کی کیا ضرورت ہے ؟ اس نے جواب دیا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے بد دعا تھی۔ خدا کی قسم ! آسمان کے نیچے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سچا کوئی نہیں اس کے بعد رات کا کھانا کھانے کے لیے بیٹھے تو ڈر کی وجہ سے اس لڑکے کا ہاتھ کھانے تک نہ گیا پھر سونے کا وقت آیا تو سب قافلہ والے اس کو گھیر کر اپنے درمیان میں لے کر سو گئے شیر بہت معمولی آواز سے بھنبھناتا ہوا آیا اور ایک ایک کو سونگھتا رہا حتیٰ کہ اس لڑکے تک پہنچ گیا اور اس پر حملہ کردیا، آخری سانس لیتے ہوئے اس نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سب سے زیادہ سچے ہیں۔ یہ کہہ کر مرگیا۔ ابو لہب نے بھی کہا کہ میں پہلے سمجھ چکا تھا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بد دعا سے اس لڑکے کو چھٹکارہ نہیں۔ (دلائل النبوت صفحہ ١٦٣ مطبوعہ دائرۃ المعارف حیدر آباد) لیکن صحیح یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ واقعہ عتیبہ کے ساتھ پیش آیا۔ کیونکہ عتبہ کے متعلق الاصابہ، اور الاستیعاب اور اسد الغابہ میں لکھا ہے کہ وہ مسلمان ہوگئے تھے۔ حافظ ابن حجر (رض) الاصابہ میں لکھتے ہیں کہ جب آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فتح کے موقع پر مکہ معظمہ تشریف لائے تو آپ نے اپنے چچا حضرت عباس (رض) سے فرمایا کہ تمہارے بھائی (ابو لہب) کے بیٹے عتبہ معتب کہاں ہیں ؟ انہوں نے جواب دیا کہ وہ دونوں مکہ چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ آپ نے فرمایا ان کو لے آؤ۔ چناچہ حضرت عباس (رض) ان کو عرفات سے جا کرلے آئے۔ وہ دونوں عجلت کے ساتھ آگئے اور اسلام قبول کرلیا۔ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میں نے اپنے چچا کے ان دونوں لڑکوں کو اپنے رب سے مانگ لیا ہے اس کے بعد لکھا ہے کہ عتبہ مکہ ہی میں رہے اور وہیں وفات پائی۔ غزوہٴ حنین کے موقعہ پر یہ دونوں بھائی آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے۔ کتنی بڑی شقاوت اور بد بختی ہے کہ ابو لہب اور خود اس کا لڑکا جان رہے ہیں اور دل سے مان رہے ہیں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بڑھ کر کوئی سچا نہیں اور ان کی بد دعا ضرور لگے گی اور خداوند عالم کی طرف سے ضرور عذاب دیا جائے گا۔ مگر پھر بھی دین حق قبول کرنے اور کلمہ اسلام پڑھنے کو تیار نہ ہوئے۔ جب دل میں ہٹ اور ضد بیٹھ جاتی ہے تو اچھا خاصا سمجھدار انسان باطل پر جم جاتا ہے اور عقل کی رہنمائی کو قبول کرنے کی بجائے نفس کا شکار بن کر اللہ رب العزت کی ناراضگی کی طرف چلا جاتا ہے۔ اعاذنا اللہ من ذلك فائدہ : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بڑی صاحبزادی حضرت زینب (رض) کا نکاح حضرت ابو العاص بن ربیع (رض) سے ہوا تھا وہ بھی ہجرت کر کے مدینہ منورہ آگئی تھیں۔ ٨ ہجری میں وفات پائی اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دفن کرنے کے لیے خود ان کی قبر میں اترے اور جب عتبہ اور عتیبہ نے اپنی اپنی منکوحہ کو طلاق دے دی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سیّدہ رقیہ (رض) کا حضرت عثمان بن عفان (رض) سے نکاح کردیا۔ دونوں میاں بیوی نے دو مرتبہ حبشہ کو اور تیسری مرتبہ مدینہ منورہ کو ہجرت فرمائی۔ سیّدہ رقیہ (رض) نے مدینہ منورہ میں ٢ ہجری میں وفات پائی۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس وقت غزوہٴ بدر کے لیے تشریف لے گئے تھے آپ کے پیچھے ہی ان کی وفات ہوگئی۔ (رض) وارضاھا۔ جب سیّدہ رقیہ (رض) کی وفات ہوگئی تو آنحضرت سرور عالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سیّدہ ام کلثوم (رض) کا نکاح بھی حضرت عثمان (رض) سے کردیا چونکہ ان کے نکاح میں یکے بعد دیگرے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دو صاحبزادیاں رہیں اس لیے وہ ذوالنورین کے لقب سے یاد کیے جاتے ہیں۔ (یعنی دو نور والے) ٩ ہجری میں سیّدہ ام کلثوم (رض) کی بھی وفات ہوگئی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اگر میری تیسری بیٹی (بےبیاہی) ہوتی تو میں اس کا نکاح بھی عثمان سے کردیتا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی چوتھی صاحبزادی سیدہ فاطمہ (رض) تھیں جن سے حضرت علی (رض) کا نکاح ہوا اور اولاد بھی ہوئی اور انہیں سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نسل چلی، آپ کی وفات کے چھ ماہ بعد سیّدہ فاطمہ (رض) نے وفات پائی۔ (تفصیلات کے لیے الاصابہ، اسد الغابہ کا مطالعہ کیجئے) ۔
4:۔ ” فی جیدھا “ مسند، بٹی ہوئی رسی خواہ کسی چیز کی ہو۔ جید، ابو لہب کی بیوی ام جمیل باہر سے لکڑیاں چن کر لاتی تھی اور لکڑ ہاروں کی طرح گلے میں رسی ڈالے رکھتی تھی یہ اس کی خساست و دناءت کی طرف اشارہ ہے۔ یا مطلب یہ ہے کہ جہنم میں اس کے گلے میں پھندا ڈالا جائے گا۔ والمقصود بیان خساستہا تشبیہا لھا بالحطابات ایذاء لہا ولزوجہا (وثانیہا) ان یکون المعنی ان حالہا یکون فی نار جہنم علی الصورۃ التی کانت علیہا حین کانت تحمل الحزمۃ من الشوک (کبیر)
(5) اس کی گردن میں خوب بٹی ہوئی رسی ہوگی۔ کہتے ہیں یہ کھجور کے پتوں سے بٹی ہوئی رسی تھی بعض نے کہا یمن کے علاقے میں کوئی درخت ہوتا ہے جس کو مسدکہتے ہیں اس کو بٹ کر عرب کے لوگ رسی بنایا کرتے تھے غرض وہی رسی دوزخ میں طوق وسلاسل بن جائے گی کما قال عبداللہ بن عباس بعض حضرات نے فرمایا اس کی گردن میں بڑا بیش قیمت ہار تھا وہ بڑے فخر سے پیغمبر (علیہ السلام) کی عداوت میں کہا کرتی تھی میں اس ہار کو محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تباہی اور بربادی پر خرچ کردوں گی۔ شاید اس کی طرف اشارہ ہے کہ یہ ہار دوزخ کا طوق ہوگا اور آگ کی زنجیر اس کے گلے میں پڑی ہوئی ہوگی۔ بعض کا قول ہے کہ بخل وخست کی وجہ سے یہ جلانے کی لکڑیاں خود ہی جنگل سے لایا کرتی تھی تاکہ کسی کو لکڑیوں کی قیمت نہ دینی پڑے۔ اور حسن اتفاق سے ملاحظہ ہو کہ یہ ایک دن سرپر لکڑیاں رکھے ہوئے لاتی تھی رسی اس کے گلے میں تھی وہ گٹھا ایک جگہ ٹھی کی لینے کو رکھا اور گٹھا ایک سمت کو جا پڑا اور رسی کا گلے میں پھندا پڑگیا اور اس کی موت واقع ہوگئی۔ ابولہب کو طاعون ہوا یا کوئی زہریلا دانہ نکلا جس کی وجہ سے اس کو علیحدہ ڈال دیا گیا کوئی ہاتھ نہ لگاتا تھا کہ مبادا یہ مرض مجھ کو نہ لگ جائے۔ آخر اسی طرح پڑے پڑے کئی دن میں مرگیا تین دن تک لاش پڑی رہی جب سڑنے لگا تب مزدوروں سے اٹھوا کر زمین میں دبایا مزدوروں نے اس کی لاش کو لکڑیوں سے دھکیل دھکیل کو گڑھنے میں ڈال دیا اور اوپر سے مٹی ڈال کر دبادیا۔ عتیبہ کا یہ حشر ہوا کہ اس کو ایک شیر نے پھاڑ ڈالا حضرت حق جل مجدہ کا وتب فرمانا دنیا اور آخرت میں پورا ہوا۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں ابولہب حضرت کا چچا تھا کفر کے مارے حضرت کی ضد میں پڑا۔ ایک بار حضرت نے سب قریش کو پکار کر جمع کیا اس نے پتھر پھینکا کہ دیوانہ لوگوں کو ناحق پکارتا ہے اور اس کی عورت سخت دشمنی کرتی خست کے مارے ایندھن جنگل سے آپ لاتی اور کانٹے حضرت کی راہ میں ڈالتی کہ آتے جاتے کو چبھیں۔ تم تفسیر سورة الھب