Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 47

سورة يوسف

قَالَ تَزۡرَعُوۡنَ سَبۡعَ سِنِیۡنَ دَاَبًا ۚ فَمَا حَصَدۡتُّمۡ فَذَرُوۡہُ فِیۡ سُنۡۢبُلِہٖۤ اِلَّا قَلِیۡلًا مِّمَّا تَاۡکُلُوۡنَ ﴿۴۷﴾

[Joseph] said, "You will plant for seven years consecutively; and what you harvest leave in its spikes, except a little from which you will eat.

یوسف نے جواب دیا کہ تم سات سال تک پے درپے لگاتار حسب عادت غلہ بویا کرنا اور فصل کاٹ کر اسے بالیوں سمیت ہی رہنے دینا سوائے اپنے کھانے کی تھوڑی سی مقدار کے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
تَزۡرَعُوۡنَ
تم کھیتی باڑی کرو گے
سَبۡعَ
سات
سِنِیۡنَ
سال
دَاَبًا
متواتر
فَمَا
پس جو
حَصَدۡتُّمۡ
کاٹ لو تم
فَذَرُوۡہُ
تو چھوڑ دینا اسے
فِیۡ سُنۡۢبُلِہٖۤ
اس کی بالی میں
اِلَّا
مگر
قَلِیۡلًا
تھوڑا
مِّمَّا
اس میں سے جو
تَاۡکُلُوۡنَ
تم کھاؤ
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اُس نے کہا
تَزۡرَعُوۡنَ
تم کھیتی باڑی کروگے
سَبۡعَ
سات
سِنِیۡنَ
سال
دَاَبًا
لگاتار
فَمَا
تو جو
حَصَدۡتُّمۡ
فصل کاٹو تم
فَذَرُوۡہُ
تو رہنے دو اسے
فِیۡ سُنۡۢبُلِہٖۤ
ان کی بالیوں میں
اِلَّا
مگر
قَلِیۡلًا
تھوڑا
مِّمَّا
اس میں سے جو
تَاۡکُلُوۡنَ
تم کھاؤ گے
Translated by

Juna Garhi

[Joseph] said, "You will plant for seven years consecutively; and what you harvest leave in its spikes, except a little from which you will eat.

یوسف نے جواب دیا کہ تم سات سال تک پے درپے لگاتار حسب عادت غلہ بویا کرنا اور فصل کاٹ کر اسے بالیوں سمیت ہی رہنے دینا سوائے اپنے کھانے کی تھوڑی سی مقدار کے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یوسف نے کہا تم سات سال لگا تار کھیتی باڑی کرو گے۔ جو کھیتی تم کاٹو اس میں سے کھانے کے لئے تھوڑا بہت اناج چھوڑ کر باقی کو بالیوں میں ہی رہنے دینا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُس نے کہا: ’’تم سات سال تک لگاتار کھیتی باڑی کرو گے تو جو فصل تم کاٹو تو اسے بالیوں میں ہی رہنے دومگرتھوڑاساجوتم کھاؤ گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"You will grow crops for seven years consecu¬tively. So, what you have harvested, leave it in its ear, except a little which you eat.

کہا تم کھیتی کرو گے سات برس جم کر سو جو کاٹو اس کو چھوڑ دو اس کی بال میں مگر تھوڑا سا جو تم کھاؤ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یوسف نے (تعبیر بتاتے ہوئے) فرمایا کہ تم سات سال تک خوب زراعت کرو گے لگاتار تو (اس دوران میں) جو فصل بھی تم کاٹو اسے رہنے دینا اس کی بالیوں ہی میں سوائے اس قلیل تعداد کے جو تم کھاؤ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یوسف ( علیہ السلام ) نے کہا سات برس تک لگاتار تم لوگ کھیتی باڑی کرتے رہو گے ۔ اس دوران میں جو فصلیں تم کاٹو ان میں سے بس تھوڑا سا حصہ ، جو تمہاری خوراک کے کام آئے ، نکالو اور باقی کو اس کی بالوں ہی میں رہنے دو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یوسف نے کہا : تم سات سال تک مسلسل غلہ زمین میں اگاؤ گے ، اس دوران جو فصل کاٹو ، اس کو اس کی بالیوں ہی میں رہنے دینا ، البتہ تھوڑا سا غلہ جو تمہارے کھانے کے کام آئے ، ( وہ نکال لیا کرو ) ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یوسف نے (اسی وقت) کہہ دیا تم معمول سے سات برس تک کھیتی کرو گے 1 پھر جب فصل کاٹو تو اناج کو بالیوں ہی میں رہنے دو (کھلیان نہ کرو) مگر تھوڑا سا اپنے کھانے کے موافق نکال لو 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے فرمایا تم لوگ سات سال تک متواتر کھیتی کرو گے تو جب غلہ کاٹو تو تھوڑے سے غلے کے علاوہ جو تمہارے کھانے کے کام آئے اسے اس کے خوشوں میں ہی رہنے دینا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس نے (یوسف نے) کہا کہ تم سات سال تک لگاتا رکھیتی باڑی کرتے رہو گے اس کے بعد جو فصلیں تم کاٹو گے ان میں سے تھوڑا سا حصہ جو تمہارے کھانے میں کام آئے گا اس کو کہا کر بقیہ کو ان ہی بالوں میں رہنے دینا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

انہوں نے کہا کہ تم لوگ سات سال متواتر کھیتی کرتے رہوگے تو جو (غلّہ) کاٹو تو تھوڑے سے غلّے کے سوا جو کھانے میں آئے اسے خوشوں میں ہی رہنے دینا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: ye shall sow seven years as is your went; and that which ye reap leave in its ears, except a little whereof ye may eat.

(یوسف (علیہ السلام) نے) کہا تم سات سال متواتر کاشتکاری کئے جاؤ پھر جو فصل کاٹو اسے اس کی بالی ہی میں لگا رہنے دو بجز تھوڑی مقدار کے کہ اسی کو کھاؤ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: تم سات سال برابر کاشت کرو گے ۔ پس جو فصل کاٹو ، اس قلیل مقدار کے سوا جو تم کھاؤ ، اس کی بالیوں میں چھوڑ دیا کرو ۔

Translated by

Mufti Naeem

یوسف ( علیہ السلام ) نے فرمایا تم سات سال کا شت کاری کرتے رہوپس جب تم کھیتی کاٹنے لگو تو تھوڑی سی تمہارے کھانے کی تعداد کے علاوہ تمام کے تمام خوشوں ہی میں رہنے دینا ۔ پھر اس کے بعد دسات سال بہت سخت آئیںگے جو تمہاراجمع کہا ہواذخیرہ کھا جائیںگے سوائے اس کے جو تم نے ( بیج بونے کے واسطے ) محفوظ کر رکھا ہوگا ۔ پھر اس کے بعد ایک سال آئے گا جسمیں لوگوں کے لئے بارشیں بر سائی جائیںگی اور اس سال وہ ( پھلوںکا ) رس نکالیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انہوں نے کہا کہ تم لوگ سات سال متواتر کھیتی باڑی کرتے رہو گے تو جو غلہ کاٹو تو تھوڑے سے غلے کے سوا جو کھانے میں آئے اسے خوشوں میں ہی رہنے دو ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یوسف نے (تعبیر کے ساتھ تدبیر بھی بتادی اور) فرمایا تم لوگ لگا تار سات برس تک کھیتی باڑی کرتے رہو گے، اور اس دوران جو فصل تم کاٹو اس کو اس کی بالوں ہی سے رہنے دینا، سوائے اس تھوڑے سے حصہ کے، جو تم کو کھانے کے لئے درکار ہو

Translated by

Noor ul Amin

یوسف نے کہا تم سات سال لگاتارکھیتی باڑی کروگےجو کھیتی تم کاٹو اس میں کھانے کے لئے تھوڑا بہت اناج چھوڑ کر باقی اناج کی بالیوں میں ہی رہنے دینا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہا تم کھیتی کرو گے سات برس لگارتار ( ف۱۲۳ ) تو جو کاٹو اسے اس کی بال میں رہنے دو ( ف۱۲٤ ) مگر تھوڑا جتنا کھالو ( ف۱۲۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یوسف ( علیہ السلام ) نے کہا: تم لوگ دائمی عادت کے مطابق مسلسل سات برس تک کاشت کرو گے سو جو کھیتی تم کاٹا کرو گے اسے اس کے خوشوں ( ہی ) میں ( ذخیرہ کے طور پر ) رکھتے رہنا مگر تھوڑا سا ( نکال لینا ) جسے تم ( ہر سال ) کھا لو

Translated by

Hussain Najfi

یوسف ( ع ) نے کہا ( اس خواب کی تعبیر یہ ہے ) کہ تم متواتر سات سال کاشتکاری کروگے پھر جو فصل کاٹو اسے اس کی بالی میں رہنے دو ہاں البتہ تھوڑا سا حصہ نکال لو جسے تم کھاؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Joseph) said: "For seven years shall ye diligently sow as is your wont: and the harvests that ye reap, ye shall leave them in the ear,- except a little, of which ye shall eat.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Joseph) said, "Cultivate your lands for seven years as usual and preserve the produce with its ears each year except the little amount that you will consume.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

[Yusuf] said: "For seven consecutive years, you shall sow as usual and that which you reap you shall leave it in the ears, (all) except a little of it which you may eat."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: You shall sow for seven years continuously, then what you reap leave it in its ear except a little of which you eat.

Translated by

William Pickthall

He said: Ye shall sow seven years as usual, but that which ye reap, leave it in the ear, all save a little which ye eat.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यूसुफ़ (अलै॰) ने कहा कि तुम सात साल तक बराबर खेती करोगे, पस जो फ़सल तुम काटो उसको उसकी बालियों में रहने दो मगर थोड़ा-सा जो तुम खाओ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ نے فرمایا تم سات سال متواتر (خوب) غلہ بونا پھر جو فصل کاٹو تو اس کو بالوں میں رہنے دینا (تاکہ گھن نہ لگ جاوے) ہاں مگر تھوڑا سا جو تمہارے کھانے میں آوے۔ (47)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اس نے کہا تم سات سال پے درپے کاشت کرو گے تو جو کاٹو اسے اس کے خوشے میں رہنے دو مگر تھوڑا سا وہ جو تم کھاؤ۔ “ (٤٧) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یوسف نے کہا سات برس تک لگاتار تم کھیتی باڑی کرتے رہوگے ، اس دوران میں جو فصلیں تم کاٹو ان میں سے بس تھوڑا سا حصہ ، جو تمہاری خوراک کے کام آئے ، نکالو اور باقی کو اس کی بالیوں ہی میں رہنے دو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یوسف نے کہا کہ سات سال لگاتار متواتر کھیتی تار کرو گے پھر جو جو تم کھیتی کاٹ لو تو اسے اس کی بالوں ہی میں چھوڑے رکھنا مگر تھوڑا سا جس سے تم کھاتے رہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہا تم کھیتی کرو گے سات برس جم کر سو جو کاٹو اس کو چھوڑ دو اس کی بال میں مگر تھوڑا سا جو تم کھاؤ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یوسف (علیہ السلام) نے جواب دیا تم سات سال برابرخوب محنت سے زراعت کرنا پھر جو فصل کاٹنا اس کو بالوں ہی میں رہنے دینا الا یہ کہ تھوڑی سی مقدار جو تم کھائو بالوں میں سے نکال لینا