Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 53

سورة يوسف

وَ مَاۤ اُبَرِّئُ نَفۡسِیۡ ۚ اِنَّ النَّفۡسَ لَاَمَّارَۃٌۢ بِالسُّوۡٓءِ اِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّیۡ ؕ اِنَّ رَبِّیۡ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۵۳﴾

And I do not acquit myself. Indeed, the soul is a persistent enjoiner of evil, except those upon which my Lord has mercy. Indeed, my Lord is Forgiving and Merciful."

میں اپنے نفس کی پاکیزگی بیان نہیں کرتا بیشک نفس تو برائی پر ابھارنے والا ہی ہے مگر یہ کہ میرا پروردگار ہی اپنا رحم کرے یقیناً میرا پالنے والا بڑی بخشش کرنے والا اور بہت مہربانی فرمانے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہیں
اُبَرِّئُ
میں بری الذمہ کرتا
نَفۡسِیۡ
اپنے نفس کو
اِنَّ
بےشک
النَّفۡسَ
نفس
لَاَمَّارَۃٌۢ
البتہ بہت حکم دینے والا ہے
بِالسُّوۡٓءِ
برائی کا
اِلَّا
مگر
مَا
جس پر
رَحِمَ
رحم کرے
رَبِّیۡ
میرا رب
اِنَّ
بیشک
رَبِّیۡ
میرا رب
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہیں
اُبَرِّئُ
میں بَری کرتی
نَفۡسِیۡ
اپنے نفس کو
اِنَّ
بلاشبہ
النَّفۡسَ
نفس
لَاَمَّارَۃٌۢ
یقیناً حکم دینے والا ہے
بِالسُّوۡٓءِ
برائی کا
اِلَّا
مگر
مَا
جس پر
رَحِمَ
رحم فرمائے
رَبِّیۡ
رب میرا
اِنَّ
یقیناً
رَبِّیۡ
رب میرا
غَفُوۡرٌ
بے حد بخشنے والا
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And I do not acquit myself. Indeed, the soul is a persistent enjoiner of evil, except those upon which my Lord has mercy. Indeed, my Lord is Forgiving and Merciful."

میں اپنے نفس کی پاکیزگی بیان نہیں کرتا بیشک نفس تو برائی پر ابھارنے والا ہی ہے مگر یہ کہ میرا پروردگار ہی اپنا رحم کرے یقیناً میرا پالنے والا بڑی بخشش کرنے والا اور بہت مہربانی فرمانے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور میں اپنے آپ کو پاک صاف نہیں کہتا کیونکہ نفس تو اکثر برائی پر اکساتا رہتا ہے مگر جس پر میرے پروردگار کی رحمت ہو۔ یقینا میرا رب معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورمیں اپنے نفس کوبری نہیں کرتی ،بلاشبہ نفس تویقینابُرائی کاحکم دینے والاہے مگرجس پر میرا رب رحم فرمائے، یقینامیرارب بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

|"And I do not absolve my inner self of blame. Surely, man&s inner self often incites to evil, unless my Lord shows mercy. Certainly, my Lord is the Most-Forgiving, Very-Merciful.|"

اور میں پاک نہیں کہتا اپنے جی کو بیشک جی تو سکھلاتا ہے برائی مگر جو رحم کردیا میرے رب نے بیشک میرا رب بخشنے والا ہے مہربان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور میں اپنے نفس کو بری قرار نہیں دیتی یقیناً (انسان کا) نفس تو برائی ہی کا حکم دیتا ہے سوائے اس کے جس پر میرا رب رحم فرمائے۔ یقیناً میرا رب بہت بخشنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

میں کچھ اپنے نفس کی براءت نہیں کر رہا ہوں ، نفس تو بدی پر اکساتا ہی ہے اِلّا یہ کہ کسی پر میرے رب کی رحمت ہو ، بے شک میرا ربّ بڑا غفور و رحیم ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور میں یہ دعوی نہیں کرتا کہ میرا نفس بالکل پاک صاف ہے ، واقعہ یہ ہے کہ نفس تو برائی کی تلقین کرتا ہی رہتا ہے ، ہاں میرا رب رحم فرمادے تو بات اور ہے ( کہ اس صورت میں نفس کا کوئی داؤ نہیں چلتا ) بیشک میرا رب بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔ ( ٣٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یوسف نے یہ بھی کہا میں اپنے نفس کو برائیوں سے پاک نہیں کہتا بیشک نفس تو برے کام کے لئے ابھارتا ہے مگر جب میرا مالک رحم کرے 1 بیشک میرا مالک بخشنے والا مہربان ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور میں اپنے آپ کو پاک صاف نہیں کہتی بیشک نفس تو (انسان کو) برائی ہی سکھاتا ہے مگر جس پر میرا پروردگار رحم فرمائے۔ بیشک میرا پروردگار بخشنے والا مہربان ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور بیشک اللہ دغا بازوں کا فریب چلنے نہیں دیتا اور میں انے نفس کو بری نہیں بتاتا۔ بیشک تو برائی سکھانے والا ہے سوائے اس کے جس پر میرا رب رحم فرما دے۔ بیشک میرا پروردگار بہت معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور میں اپنے تئیں پاک صاف نہیں کہتا کیونکہ نفس امارہ (انسان کو) برائی سکھاتا رہتا ہے۔ مگر یہ کہ میرا پروردگار رحم کرے گا۔ بےشک میرا پروردگار بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Nor I acquit myself; verily the self ever urgeth to evil save that self on Whom my Lord hath mercy; verily My Lord is Forgiving, Merciful.

اور میں اپنے نفس کو بھی بری نہیں بتلاتا بیشک نفس تو بری ہی بات کا بتلانے والا ہے بجز اس (نفس) کے جس پر میرا پروردگار رحم کردے ۔ بیشک میرا پروردگار بڑا مغفرت والا ہے بڑا رحمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور میں اپنے نفس کو بَری تو نہیں قرار دیتا ۔ نفس تو برائیوں ہی کی راہ سجھانے والا ہے مگر جب میرا رب رحم فرمائے ۔ بیشک میرا رب بخشنے والا ، رحم فرمانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور میں اپنے نفس کی برأت کا دعویٰ نہیں کرتا بلا شبہ نفس تو برائی ہی کا حکم دیتا ہے مگر ( اس سے ) وہی بچتا ہے جس پر میرا رب رحم فرمادے بے شک میرا رب بہت بخشنے والا بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور میں اپنے آپ کو پاک صاف نہیں کہتا کیونکہ نفس امارہ انسان کو برائی ہی سکھاتا رہتا ہے۔ مگر یہ کہ میرا پروردگار رحم کرے بیشک میرا رب بخشنے والا مہربان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور میں برات نہیں کرتا اپنے نفس کی کہ یقینا نفس کا تو کام ہی ہمیشہ برائی پر اکسانا ہے، مگر جس پر رحم فرما دے میرا رب، بیشک میرا رب بڑا ہی بخشنے والا انتہائی مہربان ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

اور میں اپنے آپ کو پاک صاف نہیں کہتا کیونکہ نفس اکثربرائی پر اکساتا رہتا ہے مگرجس پر میرے رب کی رحمت ہویقینامیرا رب معاف کرنے والا رحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور میں اپنے نفس کو بےقصور نہیں بتاتا ( ف۱۳۵ ) بیشک نفس تو برائی کا بڑا حکم دینے والا ہے مگر جس پر میرا رب رحم کرے ( ف۱۳٦ ) بیشک میرا رب بخشنے والا مہربان ہے ( ف۱۳۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور میں اپنے نفس کی برات ( کا دعوٰی ) نہیں کرتا ، بیشک نفس تو برائی کا بہت ہی حکم دینے والا ہے سوائے اس کے جس پر میرا رب رحم فرما دے ۔ بیشک میرا رب بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

میں اپنے نفس کو ( بھی ) بری قرار نہیں دیتا بے شک نفس تو برائی کا بڑا حکم دینے والا ( اور اس پر اکسانے والا ) ہے مگر یہ کہ میرا پروردگار ( کسی کے حال پر ) رحم کرے یقینا میرا پروردگار بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Nor do I absolve my own self (of blame): the (human) soul is certainly prone to evil, unless my Lord do bestow His Mercy: but surely my Lord is Oft-forgiving, Most Merciful."

Translated by

Muhammad Sarwar

"I do not think that I am free from weakness; all human souls are susceptible to evil except for those to whom my Lord has granted mercy. My Lord is certainly All-forgiving and All-merciful."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And I free not myself (from the blame). Verily, the self is inclined to evil, except when my Lord bestows His mercy (upon whom He wills). Verily, my Lord is Oft-Forgiving, Most Merciful."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And I do not declare myself free, most surely (man's) self is wont to command (him to do) evil, except such as my Lord has had mercy on, surely my Lord is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

I do not exculpate myself. Lo! the (human) soul enjoineth unto evil, save that whereon my Lord hath mercy. Lo! my Lord is Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और मैं अपने नफ़्स की बराअत नहीं करता, नफ़्स तो बुराई ही सिखाता है मगर यह कि मेरा रब रहम फ़रमाए, बेशक मेरा रब बख़्शने वाला, मेहरबान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (باقی) میں اپنے نفس) کو (بالذات) بری ( اور پاک) نہیں بتلاتا (کیونکہ) نفس تو (ہر ایک کا) بری ہی بات بتلاتا ہے بجز (اس نفس کے) جس پر میرا رب رحم کرے (2) بلا شبہ میرا رب بڑی مغفرت والا بڑی رحمت والا ہے۔ (53)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور میں اپنے نفس کو بری نہیں کرتا، بیشک نفس تو برائی کا حکم دینے والا ہے۔ مگر جس پر میرا رب رحم فرمائے۔ بیشک میرا رب بخشنے والا اور بہت رحم فرمانے والا ہے۔ “ (٥٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

میں کچھ اپنے نفس کی براءت نہیں کرتی۔ نفس بدی پر اکساتا ہی ہے الا یہ کہ کسی پر میرے رب کی رحمت ہو ، بیشک میرا رب بڑا غفور و رحیم ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور میں اپنے نفس کو بری نہیں بتاتا بلاشبہ نفس برائی کرنے کا خوب زیادہ حکم دیتا ہے۔ بجز اس کے جس پر میرا رب رحم فرمائے بیشک میرا رب غفور ہے رحیم ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور میں پاک نہیں کہتا اپنے جی کو بیشک جی تو سکھلاتا ہے برائی مگر جو رحم کردیا میرے رب نے بیشک میرا رب بخشنے والا ہے مہربان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور میں کوئی انپے نفس کی برأت نہیں کرتا بیشک تو بری ہی باتوں پر ابھارا کرتا ہے مگر وہ نفس جس پر میرا رب رحم کرے بلا شبہ میرا رب بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے