Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 73

سورة يوسف

قَالُوۡا تَاللّٰہِ لَقَدۡ عَلِمۡتُمۡ مَّا جِئۡنَا لِنُفۡسِدَ فِی الۡاَرۡضِ وَ مَا کُنَّا سٰرِقِیۡنَ ﴿۷۳﴾

They said, "By Allah , you have certainly known that we did not come to cause corruption in the land, and we have not been thieves."

انہوں نے کہا اللہ کی قسم! تم کو خوب علم ہے کہ ہم ملک میں فساد پھیلانے کے لئے نہیں آئے اور نہ ہم چور ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
تَاللّٰہِ
قسم اللہ کی
لَقَدۡ
البتہ تحقیق
عَلِمۡتُمۡ
جان لیا تم نے
مَّا
نہیں
جِئۡنَا
آئے تھے ہم
لِنُفۡسِدَ
کہ ہم فساد کریں
فِی الۡاَرۡضِ
زمیں میں
وَمَا
اور نہیں
کُنَّا
ہیں ہم
سٰرِقِیۡنَ
چوری کرنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
تَاللّٰہِ
قسم ہے اللہ تعالیٰ کی
لَقَدۡ
بلاشبہ یقیناً
عَلِمۡتُمۡ
جانتے ہو تم
مَّا
نہیں
جِئۡنَا
آئےہم
لِنُفۡسِدَ
کہ ہم فساد کریں
فِی الۡاَرۡضِ
ملک میں
وَمَا
اور نہیں
کُنَّا
ہیں ہم
سٰرِقِیۡنَ
چوری کرنے والے
Translated by

Juna Garhi

They said, "By Allah , you have certainly known that we did not come to cause corruption in the land, and we have not been thieves."

انہوں نے کہا اللہ کی قسم! تم کو خوب علم ہے کہ ہم ملک میں فساد پھیلانے کے لئے نہیں آئے اور نہ ہم چور ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہنے لگے : اللہ کی قسم ! تم خوب جانتے ہوں کہ ہم اس ملک میں فساد کرنے نہیں آئے اور نہ ہی ہم چور ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

انہوں نے کہا: ’’اﷲ تعالیٰ کی قسم! بلاشبہ یقیناًتم جانتے ہوکہ ہم اس ملک میں اس لیے نہیںآئے کہ فسادکریں اورہم چور ی کرنے والے نہیں ہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, &We swear by Allah, you certainly know that we did not come to make mischief in the land, nor have we ever been thieves.|"

بولے قسم اللہ کی تم کو معلوم ہے ہم شرارت کرنے کو نہیں آئے ملک میں اور نہ ہم کبھی چور تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا : اللہ کی قسم آپ لوگ خوب جانتے ہیں کہ ہم زمین میں فساد مچانے نہیں آئے اور ہم چوری کرنے والے ہرگز نہیں ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ان بھائیوں نے کہا خدا کی قسم ، تم لوگ خوب جانتے ہو کہ ہم اس ملک میں فساد کرنے نہیں آئے ہیں اور ہم چوریاں کرنے والے لوگ نہیں ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ ( بھائی ) بولے : اللہ کی قسم ! آپ لوگ جانتے ہیں کہ ہم زمین میں فساد پھیلانے کے لیے نہیں آئے تھے ، اور نہ ہم چوری کرنے والے لوگ ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یوسف کے بھائی کہنے لگے قسم خدا کی تم تو جان چکے ہو ہم دوبارہ تمہارے پاس رہ چکے ہیں ہم نے اپنے ملک سے نہیں آنے میں کو مصر میں فساد مچائیں چوری چکاری کریں اور نہ ہم چور ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہنے لگے اللہ کی قسم بیشک تم خوب جانتے ہو کہ ہم اس ملک میں اس لئے نہیں آئے کہ خرابی کریں اور نہ ہی ہم چور ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

انہوں نے اللہ کی قسم کھا کر کہا کہ تم جانتے ہو ہم اس لئے نہیں آئے کہ زمین فساد مچائیں اور نہ ہم چور ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ کہنے لگے کہ خدا کی قسم تم کو معلوم ہے کہ ہم (اس) ملک میں اس لیے نہیں آئے کہ خرابی کریں اور نہ ہم چوری کیا کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: by Allah! assuredly ye know that we came not to work corruption in the land, nor we have been thieves.

وہ بولے بخدا ! تمہیں خوب معلوم ہے کہ ہم لوگ ملک میں فساد پھیلانے نہیں آئے ہیں اور نہ ہم چور ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

انہوں نے کہا: خدا کی قسم! آپ لوگ جانتے ہیں کہ ہم اس ملک میں اس لئے نہیں آئے کہ فساد برپا کریں اور ہم چوری کرنے والے لوگوں میں سے نہیں ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے کہا خدا کی قسم ! بلا شبہ تم جانتے ہو ہم زمین میں فساد پھیلانے نہیں آئے اور ہم چور ( بھی ) نہیں ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ کہنے لگے کہ اللہ کی قسم تم کو معلوم ہے کہ ہم اس ملک میں اس لیے نہیں آئے کہ خرابی کریں اور نہ ہم چوری کیا کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ کہنے لگے، خدا کی قسم آپ سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ نہ تو ہم اس ملک میں فساد پھیلانے آئے ہیں، اور نہ ہم چوری کرنے والے لوگ ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

وہ کہنے لگے:اللہ کی قسم! تمہیں معلوم ہوچکا ہے کہ ہم اس ملک میں فساد کر نے نہیں آئے اور نہ ہی ہم چور ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے خدا کی قسم! تمہیں خوب معلوم ہے کہ ہم زمین میں فساد کرنے نہ آئے اور نہ ہم چور ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ کہنے لگے: اﷲ کی قسم! بیشک تم جان گئے ہو ( گے ) ہم اس لئے نہیں آئے تھے کہ ( جرم کا ارتکاب کر کے ) زمین میں فساد بپا کریں اور نہ ہی ہم چور ہیں

Translated by

Hussain Najfi

انہوں نے کہا کہ تم جانتے ہو کہ ہم اس لئے نہیں آئے کہ زمین میں فساد برپا کریں اور نہ ہی ہم چور ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(The brothers) said: "By Allah! well ye know that we came not to make mischief in the land, and we are no thieves!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Joseph's brothers said, "We swear by God, as you know, that we have not come to spread evil in the land and that we have not committed any theft."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "By Allah! Indeed you know that we came not to make mischief in the land, and we are no thieves!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: By Allah! you know for certain that we have not come to make mischief in the land, and we are not thieves.

Translated by

William Pickthall

They said: By Allah, well ye know we came not to do evil in the land, and are no thieves.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने कहाः अल्लाह की क़सम! तुमको मालूम है कि हम लोग इस मुल्क में फ़साद करने के लिए नहीं आए और न हम कभी चोर थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ لوگ کہنے لگے بخدا تم کو معلوم ہے کہ ہم لوگ ملک میں فساد پھیلانے نہیں آئے اور ہم لوگ چوری کرنے والے نہیں۔ (2) (73)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” انہوں نے کہا اللہ کی قسم ! بلاشبہ تم جانتے ہو کہ ہم اس لیے نہیں آئے کہ اس ملک میں فساد کریں اور نہ ہم چور ہیں۔ “ (٧٣) ’

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان بھائیوں نے کہا خدا کی قسم ، تم لوگ خوب جانتے ہو کہ ہم اس ملک میں فساد کرنے نہیں آئے ہیں اور ہم چوریاں کرنے والے نہیں ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ کہنے لگے کہ اللہ کی قسم آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ ہم لوگ اس لیے نہیں آئے کہ زمین میں فساد کریں اور نہ ہم چور ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولے قسم اللہ کی تم کو معلوم ہے ہم شرارت کرنے کو نہیں آئے ملک میں اور نہ ہم کبھی چور تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ بولے بخدا تم جانتے ہو ہم اس ملک میں فساد کرنے کی غرض سے نہیں آئے اور نہ کبھی چوری کرنا ہمارا شیوہ تھا ،