Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 82

سورة يوسف

وَ سۡئَلِ الۡقَرۡیَۃَ الَّتِیۡ کُنَّا فِیۡہَا وَ الۡعِیۡرَ الَّتِیۡۤ اَقۡبَلۡنَا فِیۡہَا ؕ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوۡنَ ﴿۸۲﴾

And ask the city in which we were and the caravan in which we came - and indeed, we are truthful,"

آپ اس شہر کے لوگوں سے دریافت فرما لیں جہاں ہم تھے اور اس قافلہ سے بھی پوچھ لیں جس کے ساتھ ہم آئے ہیں ۔ اور یقیناً ہم بالکل سچے ہیں

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَ سۡئَلِ
اور پوچھ لیں
الۡقَرۡیَۃَ
بستی والوں سے
الَّتِیۡ
وہ جو
کُنَّا
تھے ہم
فِیۡہَا
جس میں
وَالۡعِیۡرَ
اور قافلے والوں سے
الَّتِیۡۤ
وہ جو
اَقۡبَلۡنَا
آئے ہیں ہم
فِیۡہَا
جس میں
وَاِنَّا
اور بےشک ہم
لَصٰدِقُوۡنَ
البتہ سچے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ سۡئَلِ
اور آپ پوچھ لیں
الۡقَرۡیَۃَ
بستی کے لوگوں سے
الَّتِیۡ
جو
کُنَّا
تھے ہم
فِیۡہَا
اس میں
وَالۡعِیۡرَ
اور قافلہ
الَّتِیۡۤ
جو
اَقۡبَلۡنَا
آئے ہیں ہم
فِیۡہَا
اس میں
وَاِنَّا
اور بلاشبہ ہم
لَصٰدِقُوۡنَ
یقیناً سچے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And ask the city in which we were and the caravan in which we came - and indeed, we are truthful,"

آپ اس شہر کے لوگوں سے دریافت فرما لیں جہاں ہم تھے اور اس قافلہ سے بھی پوچھ لیں جس کے ساتھ ہم آئے ہیں ۔ اور یقیناً ہم بالکل سچے ہیں

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان بستی والوں سے پوچھ لیجئے جہاں ہم رہے اور ان قافلہ سے بھی جن کے ساتھ ہم آئے ہیں۔ اور ہم یقینا سچے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآپ اس بستی کے لوگوں سے پوچھ لیں جس میں ہم تھے اوراُس قافلے سے پوچھ لیں جس میں ہم آئے ہیں اوربلاشبہ یقیناًہم سچے ہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And ask (the people of) the town in which we have been and the caravan with which we have come, and surely we are truthful.|"

اور پوچھ لے اس بستی سے جس میں ہم تھے اور اس قافلہ سے جس میں ہم آئے ہیں، اور ہم بیشک سچ کہتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ اس بستی (والوں) سے پوچھ لیں جس میں ہم تھے اور اس قافلے (والوں) سے جن کے ساتھ ہم آئے ہیں۔ اور ہم (اپنے بیان میں) بالکل سچے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

آپ اس بستی کے لوگوں سے پوچھ لیجیے جہاں ہم تھے ۔ اس قافلے سے دریافت کر لیجیے جس کے ساتھ ہم آئے ہیں ۔ ہم اپنے بیان میں بالکل سچے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جس بستی میں ہم تھے اس سے پوچھ لیجیے ، اور جس قافلے میں ہم آئے ہیں ، اس سے تحقیق کرلیجیے ، یہ بالکل پکی بات ہے کہ ہم سچے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر تجھ کو ہمارا اعتبار نہ آئے تو اس بستی والوں سے پوچھ لے جہاں ہم تھے 18 اور اس قافلوں والوں سے جس میں ہم آئے ہیں اور ہم بالکل سچے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جس بستی میں ہم ٹھہرے تھے وہاں سے پوچھ لیجئے اور جس قافلے میں ہم آئے ہیں (اس سے دریافت کرلیجئے) اور یقینا ہم بالکل سچے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس بستی والوں سے پوچھ لیجیے جس میں ہم تھے اور ان قافلے والوں سے پوچھ لیجیے جس میں ہم آئے ہیں کہ بیشک ہم سچے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جس بستی میں ہم (ٹھہرے) تھے وہاں سے (یعنی اہل مصر سے) اور جس قافلے میں آئے ہیں اس سے دریافت کر لیجیئے اور ہم اس بیان میں بالکل سچے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And inquire those of the city where we have been and of the caravan with whom we have travelled hither; and verily we are truth- tellers.

آپ اس بستی والوں سے دریافت کرلیجیے جہاں ہم تھے اور اس قافلہ والوں سے (بھی) جس میں ہم آئے ہیں اور بیشک ہم ہی سچے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور آپ اس بستی کے لوگوں سے بھی پوچھ لیجئے جس میں ہم رہے ہیں اور اس قافلے سے بھی پوچھ لیجئے ، جس میں ہم آئے ہیں اور ہم بالکل سچے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جس بستی میں ہم تھے وہاں کے لوگوں سے معلوم کرلیں اور اس قافلے والوں سے ( بھی ) پوچھ لیں جن کے ساتھ ہم آئے ہیں اور بلا شبہ ہم بالکل سچے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جس بستی میں ہم ٹھہرے تھے وہاں سے (اہل مصر سے) اور جس قافلے میں ہم آئے ہیں ان سے پوچھ لیجیے اور ہم اس بیان میں بالکل سچے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (مزید تسلی کے لئے) آپ پوچھ لیجئے اس بستی (کے باشندوں) سے، جس میں ہم تھے اور اس قافلے سے بھی جس میں ہم آئے ہیں، اور بلاشبہ ہم ہر طرح سے سچے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

آ پ ان بستی والوں سے پوچھ لیجئے جہاں ہم رہے اور اس قافلہ سے بھی جن کے ساتھ ہم آئے اور ہم یقیناسچے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس بستی سے پوچھ دیکھئے جس میں ہم تھے اور اس قافلہ سے جس میں ہم آئے ، اور ہم بیشک سچے ہیں ( ف۱۹۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اگر آپ کو اعتبار نہ آئے تو ) اس بستی ( والوں ) سے پوچھ لیں جس میں ہم تھے اور اس قافلہ ( والوں ) سے ( معلوم کر لیں ) جس میں ہم آئے ہیں ، اور بیشک ہم ( اپنے قول میں ) یقیناً سچے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور آپ اس بستی ( مصر ) کے لوگوں سے پوچھ لیجئے جس میں ہم تھے اور قافلہ والوں سے دریافت کیجئے جس کے ساتھ ہم آئے ہیں اور بے شک ہم سچے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"'Ask at the town where we have been and the caravan in which we returned, and (you will find) we are indeed telling the truth.'"

Translated by

Muhammad Sarwar

You can ask the people of the town where we were and the caravan we met there. We are certainly telling the truth."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And ask (the people of) the town where we have been, and the caravan in which we returned; and indeed we are telling the truth."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And inquire in the town in which we were and the caravan with which we proceeded, and most surely we are truthful.

Translated by

William Pickthall

Ask the township where we were, and the caravan with which we travelled hither. Lo! we speak the truth.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और आप उस बस्ती के लोगों से पूछ लीजिए जहाँ हम थे और उस क़ाफ़िले से भी पूछ लीजिए जिसके साथ हम आए हैं, और हम बिल्कुल सच्चे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اس بستی (یعنی مصر) والوں سے پوچھ لیجیئے جہاں ہم (اس وقت) موجود تھے اور اس قافلہ والوں سے پوچھ لیجیئے جن میں ہم شامل ہو کر (یہاں) آئے ہیں (1) اور یقین جانیئے ہم بالکل سچ کہتے ہیں۔ (82)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اس بستی سے پوچھ لیں جس میں ہم تھے اور اس قافلے سے بھی جس کے ساتھ ہم آئے ہیں اور یقیناً ہم سچے ہیں۔ “ (٨٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آپ اس بستی کے لوگوں سے پوچھ لیجئے جہاں ہم تھے۔ اس قافلے سے دریافت کرلیجئے جس کے ساتھ ہم آئے ہیں۔ ہم اپنے بیان میں بالکل سچے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ اس بستی سے پوچھ لیجئے جس میں ہم تھے اور اس قافلے سے پوچھ لیجئے جن میں ہم شامل ہو کر آئے ہیں اور بلاشبہ ہم سچ کہہ رہے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پوچھ لے اس بستی سے جس میں ہم تھے ، اور اس قافلہ سے جس میں ہم آئے ہیں اور ہم بیشک سچ کہتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور نیز یہ کہ تو اسی بستی کے لوگوں سے دریافت کرلے جہاں ہم تھے اور ان قافلہ والوں سے پوچھ لے جن کے ساتھ ہم آئے ہیں اور یقین مان ہم بالکل سچ کہتے ہیں