Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 9

سورة يوسف

اقۡتُلُوۡا یُوۡسُفَ اَوِ اطۡرَحُوۡہُ اَرۡضًا یَّخۡلُ لَکُمۡ وَجۡہُ اَبِیۡکُمۡ وَ تَکُوۡنُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِہٖ قَوۡمًا صٰلِحِیۡنَ ﴿۹﴾

Kill Joseph or cast him out to [another] land; the countenance of your father will [then] be only for you, and you will be after that a righteous people."

یوسف کو تو مار ہی ڈالو یا اسے کسی ( نامعلوم ) جگہ پھینک دو کہ تمہارے والد کا رخ صرف تمہاری طرف ہی ہو جائے ۔ اس کے بعد تم نیک ہو جانا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اقۡتُلُوۡا
قتل کردو
یُوۡسُفَ
یوسف کو
اَوِ
یا
اطۡرَحُوۡہُ
پھینک دو اسے
اَرۡضًا
کسی زمین میں
یَّخۡلُ
خالی ہوجائے گا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
وَجۡہُ
چہرہ
اَبِیۡکُمۡ
تمہارے والد کا
وَتَکُوۡنُوۡا
اور تم ہوجانا
مِنۡۢ بَعۡدِہٖ
بعد اس کے
قَوۡمًا
لوگ
صٰلِحِیۡنَ
نیک
Word by Word by

Nighat Hashmi

اقۡتُلُوۡا
قتل کر دو
یُوۡسُفَ
یوسف کو
اَوِ
یا
اطۡرَحُوۡہُ
پھینک دو اسے
اَرۡضًا
زمین میں
یَّخۡلُ
ہوجائے گی
لَکُمۡ
تمہاری طرف
وَجۡہُ
چہرہ / توجہ
اَبِیۡکُمۡ
تمہارے باپ کی
وَتَکُوۡنُوۡا
اور تم بن جانا
مِنۡۢ بَعۡدِہٖ
اس کے بعد
قَوۡمًا
لوگ
صٰلِحِیۡنَ
نیک
Translated by

Juna Garhi

Kill Joseph or cast him out to [another] land; the countenance of your father will [then] be only for you, and you will be after that a righteous people."

یوسف کو تو مار ہی ڈالو یا اسے کسی ( نامعلوم ) جگہ پھینک دو کہ تمہارے والد کا رخ صرف تمہاری طرف ہی ہو جائے ۔ اس کے بعد تم نیک ہو جانا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(لہٰذا) یا تو یوسف کو مار ڈالو یا اسے کہیں دور پھینک دو (اس طرح) تمہارا باپ تمہاری ہی طرف متوجہ رہے گا پھر اس کے بعد تم نیک لوگ بن جانا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یوسف کوقتل کردویااُسے کسی زمین میں پھینک دو، تمہارے باپ کی توجہ تمہاری طرف ہو جائے گی اوراس کے بعدتم نیک بن جانا۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Kill Yusuf or throw him in some land , so that your father&s face may be your&s alone, and after that you may become a righteous peo¬ple.|"

مار ڈالو یوسف کو یا پھینک دو کسی ملک میں کہ خالص رہے تم پر توجہ تمہارے باپ کی اور ہو رہنا اس کے بعد نیک لوگ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(چنانچہ) قتل کر دو یوسف کو یا اسے پھینک آؤ (دور) کسی علاقے میں تاکہ تمہارے والد کی توجہ صرف تمہاری طرف ہوجائے اور پھر اس کے بعد نیک بن جانا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

چلو یوسف ( علیہ السلام ) کو قتل کر دو یا اسے کہیں پھینک دو تاکہ تمہارے والد کی توجہ صرف تمہاری ہی طرف ہو جائے ۔ یہ کام کر لینے کے بعد پھر نیک بن رہنا ۔ 10

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اب اس کا حل یہ ہے کہ ) یوسف کو قتل ہی کرڈالو ، یا اسے کسی اور سرزمین میں پھینک آؤ ، تاکہ تمہارے والد کی ساری توجہ خالص تمہاری طرف ہوجائے ، اور یہ سب کرنے کے بعد پھر ( توبہ کر کے ) نیک بن جاؤ ۔ ( ٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یوسف کو مار ڈالو یا کسی ملک میں لے جا کر پھینک آئو تو تمہارے باپ کا رخ تمہاری ہی طرف رہے گا اور یوسف کے (چلے جانے کے) بعد پھر تم لوگ اچھے رہو گے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یوسف (علیہ السلام) کو قتل کردو یا کہیں دور دراز پھینک آؤ پھر والد کی توجہ صرف تمہاری طرف ہوجائے گی اور اس کے بعد تم بہتر حالت میں ہوجاؤ گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یوسف کو قتل کر دو یا کسی جگہ پھینک آؤ تاکہ تمہارے والد کی پوری توجہ تمہاری طرف ہوجائے۔ اس کے بعد پھر نیک لوگوں کی طرح بن جانا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو یوسف کو (یا تو جان سے) مار ڈالو یا کسی ملک میں پھینک آؤ۔ پھر ابا کی توجہ صرف تمہاری طرف ہوجائے گی۔ اور اس کے بعد تم اچھی حالت میں ہوجاؤ گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Slay Yusuf or cast him forth to some land; your father's countenance will be free for you, and ye shall be thereafter a people favoured.

) لاؤ) یوسف کو قتل کرڈالو یا انہیں کسی سرزمین پر ڈال آؤ تو تمہارے لئے تمہارے باپ کا رخ (خالص) ہوجائے گا اور اس کے بعد تمہارے سب کام بن جائیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یوسف کو قتل کردو یا اس کو کہیں پھینک دو تو تمہارے باپ کی ساری توجہ تمہاری ہی طرف ہوجائے گی اور اس کے بعد تم بالکل ٹھیک ہوجاؤ گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یا تو یوسف ( علیہ السلام ) کو قتل کر ڈالو یا کسی علاقے میں دور پھینک آؤ ( اسی طرح ) تمہارے باپ کا رخ تمہارے لئے خاص ہو جائے گا اور ایسا کرلینے کے بعد ( توبہ کرکے ) نیک قوم بن جانا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو یوسف کو یا تو جان سے مار ڈالو یا کسی ملک میں پھینک آئو۔ پھر باپ کی توجہ صرف تمہاری طرف رہے گی۔ اور پھر تم اچھی حالت میں ہوجاؤ گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

لہٰذا قتل کردو تم یوسف کو، یا ڈال دو اس کو کسی (دور افتادہ) زمین میں تاکہ اس کے بعد باپ کی ساری توجہ تمہاری طرف ہوجائے، اور تمہارے سب کام بن جائیں،

Translated by

Noor ul Amin

( لہٰذا ) یاتویوسف کو مارڈالویااسے کہیں دور پھینک دواس طرح تمہارا باپ تمہاری ہی طرف متوجہ رہیگاپھراس کے بعدتم نیک لوگ بن جانا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یوسف کو مار ڈالو یا کہیں زمین میں پھینک آؤ ( ف۱۹ ) کہ تمہارے باپ کا منہ صرف تمہاری ہی طرف رہے ( ف۲۰ ) اور اس کے بعد پھر نیک ہوجانا ( ف۲۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اب یہی حل ہے کہ ) تم یوسف ( علیہ السلام ) کو قتل کر ڈالو یا دور کسی غیر معلوم علاقہ میں پھینک آؤ ( اس طرح ) تمہارے باپ کی توجہ خالصتًا تمہاری طرف ہو جائے گی اور اس کے بعد تم ( توبہ کر کے ) صالحین کی جماعت بن جانا

Translated by

Hussain Najfi

یوسف کو قتل کر دو یا کسی اور سرزمین پر پھینک دو ۔ تاکہ تمہارے باپ کا رخ ( توجہ ) صرف تمہاری طرف ہو جائے اس کے بعد تم بھلے آدمی ہو جاؤگے ( تمہارے سب کام بن جائیں گے ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Slay ye Joseph or cast him out to some (unknown) land, that so the favour of your father may be given to you alone: (there will be time enough) for you to be righteous after that!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Some of them suggested, "Let us kill Joseph or leave him somewhere far away from the presence of our father. Only then shall we receive equal treatment and thereafter can become righteous people".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Kill Yusuf or cast him out to some (other) land, so that the favor of your father may be given to you alone, and after that you will be righteous folk."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Slay Yusuf or cast him (forth) into some land, so that your father's regard may be exclusively for you, and after that you may be a righteous people.

Translated by

William Pickthall

(One said): Kill Joseph or cast him to some (other) land, so that your father's favour may be all for you, and (that) ye may afterward be righteous folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यूसुफ़ को क़त्ल कर दो या उसको किसी जगह फेंक दो; ताकि तुम्हारे वालिद की तवज्जोह सिर्फ़ तुम्हारी तरफ़ हो जाए और उसके बाद तुम बिल्कुल ठीक हो जाना।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یا تو یوسف (علیہ السلام) کو قتل کر ڈالو یا ان کو کسی (دور دراز) سر زمین میں ڈال آؤ (پھر) تمہارے باپ کا رخ خالص تمہاری طرف ہوجائے گا (3) اور تمہارے سب کام بن جاویں گے۔ (9)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یوسف کو قتل کر دو یا اسے کسی زمین میں پھینک دو تمہارے باپ کی توجہ تمہارے لیے خاص ہوجائے اور اس کے بعد تم نیک بن جانا۔ “ (٩) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

چلو یوسف کو قتل کردو یا اسے کہیں پھینک دو تاکہ تمہارے والد کی توجہ صرف تمہاری ہی طرف ہوجائے۔ یہ کام کرلینے کے بعد نیک بن رہنا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یوسف کو قتل کر دو یا اسے کسی زمین میں ڈال دو ۔ ایسا کرنے سے تمہارے والد کا رخ تمہاری طرف ہوجائے گا اور اس کے بعد تم صلاح والے بن جاؤ۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مار ڈالو یوسف کو یا پھینک دو کسی ملک میں کہ خالص رہے تم پر توجہ تمہارے باپ کی اور ہو رہنا اس کے بعد نیک لوگ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تو اب یوسف (علیہ السلام) کو یا تو قتل کرڈالو یا اس کو کسی اور سرزمین میں پھینک آئو اس سے تمہارے باپ کی توجہ خالی تمہارے لئے ہی رہ جائے گی اور اس واقعہ کے بعد تم نیک ہوجانا