The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
اَلطَّرْحُ کے معنی کسی چیز کو پھینکنے اور دور کردینے ک ہیں اور دوردراز مقام کو اَلطَّرُوْحُ کہا جاتا ہے۔ محاورہ ہے: رَأیْتُہٗ مِنْ طَرْحٍ: میں نے اسے دور سے دیکھا۔ اَلطِّرْحُ: پھینکی ہوئی چیز جس کی کسی کو ضرورت نہ ہو قرآن میں ہے: (اقۡتُلُوۡا یُوۡسُفَ اَوِ اطۡرَحُوۡہُ اَرۡضًا) (۱۲:۹) تو یوسفؑ کو یا تو جان سے مار ڈالو یا کسی دوردراز ملک میں پھینک آؤ۔
1 results