Surat ur Raad

Surah: 13

Verse: 12

سورة الرعد

ہُوَ الَّذِیۡ یُرِیۡکُمُ الۡبَرۡقَ خَوۡفًا وَّ طَمَعًا وَّ یُنۡشِئُ السَّحَابَ الثِّقَالَ ﴿ۚ۱۲﴾

It is He who shows you lightening, [causing] fear and aspiration, and generates the heavy clouds.

وہ اللہ ہی ہے جو تمہیں بجلی کی چمک ڈرانے اور امید دلانے کے لئے دکھاتا ہے اور بھاری بادلوں کو پیدا کرتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہُوَ
وہی ہے
الَّذِیۡ
جو
یُرِیۡکُمُ
دکھاتا ہے تمہیں
الۡبَرۡقَ
بجلی کی چمک
خَوۡفًا
خوف
وَّطَمَعًا
اور امید سے
وَّ یُنۡشِئُ
اور اٹھاتا ہے
السَّحَابَ
بادل
الثِّقَالَ
بوجھل
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہُوَ
وہ
الَّذِیۡ
وہی ہے جو
یُرِیۡکُمُ
دکھاتا ہے تمہیں
الۡبَرۡقَ
بجلی
خَوۡفًا
خوف کے لیے
وَّطَمَعًا
اور امید کے لیے
وَّ یُنۡشِئُ
وہ پیدا کرتا ہے
السَّحَابَ
بادل
الثِّقَالَ
بوجھل
Translated by

Juna Garhi

It is He who shows you lightening, [causing] fear and aspiration, and generates the heavy clouds.

وہ اللہ ہی ہے جو تمہیں بجلی کی چمک ڈرانے اور امید دلانے کے لئے دکھاتا ہے اور بھاری بادلوں کو پیدا کرتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہی تو ہے جو تمہیں بجلی دکھاتا ہے جس سے تم ڈرتے بھی ہو اور امید بھی رکھتے ہو اور وہی (پانی سے) بوجھل بادلوں کو اٹھاتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہی ہے جوتمہیں خوف اوراُمیدکے لئے بجلی دِکھاتا ہے اوروہ بوجھل بادل پیدا کرتاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He is the One who makes you see the lightening in fear and hope and forms the heavy clouds.

وہی ہے تم کو دکھلاتا ہے بجلی ڈر کو اور امید کو اور اٹھاتا ہے بادل بھاری

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہی ہے جو تمہیں دکھاتا ہے بجلی (کی چمک) خوف سے بھی اور امید سے بھی اور وہ اٹھاتا ہے بڑے بوجھل بادل

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He it is Who causes you to see lightning that inspires you with both fear and hope, and He it is Who whips up heavy clouds.

وہی ہے جو تمہارے سامنے بجلیاں چمکاتا ہے جنہیں دیکھ کر تمہیں اندیشے بھی لاحق ہوتے ہیں اور امیدیں بھی بندھتی ہیں ۔ وہی ہے جو پانی سے لدے ہوئے بادل اٹھاتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہی ہے جو تمہیں بجلی کی چمک دکھلاتا ہے جس سے تمہیں ( اس کے گرنے کا ) ڈر بھی لگتا ہے ، اور ( بارش کی ) امید بھی بندھتی ہے اور وہی ( پانی سے ) لدے ہوئے بادل اٹھاتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہی خدا ہے جو تم کو بجلی کی چمکدکھلاتا ہے ڈرانے (کہیں ایسا نہ ہو زمین پر گرے) اور امید دلانے کو شاید (پانی سے بھرے ہوئے) بادلوں کو پیدا کرتا ہے۔ (ف 2)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہی تو ہے جو تم کو بجلی دکھاتا ہے جس میں ڈر بھی ہوتا ہے اور امید بھی اور بھاری بادل پیدا فرماتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہی تو ہے جو تمہیں بجلی کی چمک دکھاتا ہے جس میں امید اور خوف اندیشے دونوں ہوتے ہیں اور وہ ان بادلوں کو بلند کرتا ہے جو پانی سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہی تو ہے جو تم کو ڈرانے اور امید دلانے کے لیے بجلی دکھاتا اور بھاری بھاری بادل پیدا کرتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He It is who sheweth the lightning unto you for fear and for desire, and bringeth up the clouds heavy.

وہ وہی (خدا) ہے جو تمہیں بجلی (کی چمک) دکھلاتا ہے ذریعہ خوف بھی بناکر اور ذریعہ امید بھی بنا کر اور بوجھل بادلوں کو بلند کرتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہی دکھاتا ہے تمہیں بجلی جو خوف بھی پیدا کرتی ہے اور امید بھی اور ابھارتا ہے بوجھل بادلوں کو ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ ( اللہ تعالیٰ ) وہی ہے جو تمہیں بجلی ( کی چمک ) دکھا تا ہے ( جس کے گِرپڑنے کا ) خوف بھی ہوتا ہے اور ( رحمت کے برسنے کی ) امید بھی ہوتی ہے ۔ اور وہی پانی سے بھرے ہوئے بادل اوپر اٹھا تا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہی تو ہے جو تم کو ڈرانے اور امید دلانے کے لیے بجلی دکھاتا ہے، اور بھاری بھاری بادل پیدا کرتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ وہی ہے جو تمہیں دکھاتا ہے (کڑکتی چمکتی) بجلی، جس سے تمہیں (اس کے گرنے کا) خوف بھی لاحق ہوتا ہے اور (باران رحمت کی) امید بھی بندھتی ہے، اور وہی اٹھاتا ہے پانی سے بھرے بادلوں کو،

Translated by

Noor ul Amin

وہی توہے جو تمہیں بجلی دکھاتا ہے جس سے تم خوف اور ڈررکھتے ہو ( کہ کہیں تم پر گرنہ جائے ) اور امیدبھی کرتے ہو ( کہ ممکن ہے کہ باران ِرحمت نازل ہو ) اور وہی پانی سے بھرے بادلوں کو پیداکرتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہی ہے تمہیں بجلی دکھاتا ہے ڈر کو اور امید کو ( ف۳۵ ) اور بھاری بدلیاں اٹھاتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہی ہے جو تمہیں ( کبھی ) ڈرانے اور ( کبھی ) امید دلانے کے لئے بجلی دکھاتا ہے اور ( کبھی ) بھاری ( گھنے ) بادلوں کو اٹھاتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

وہ وہی ( خدا ) ہے جو ڈرانے اور امید دلانے کے لئے بجلی ( کی چمک ) دکھاتا ہے اور ( دوش ہوا پر ) بوجھل بادل پیدا کرتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is He Who doth show you the lightning, by way both of fear and of hope: It is He Who doth raise up the clouds, heavy with (fertilising) rain!

Translated by

Muhammad Sarwar

It is God who flashes lightning to frighten you and to give you hope. It is He who forms the heavy clouds.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is He Who shows you the lightning, as a fear and as a hope. And it is He Who brings up the clouds, heavy (with water).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He it is Who shows you the lightning causing fear and hope and (Who) brings up the heavy cloud.

Translated by

William Pickthall

He it is Who showeth you the lightning, a fear and a hope, and raiseth the heavy clouds.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वही है जो तुमको बिजली दिखाता है जिससे डर भी पैदा होता है और उम्मीद भी और वही है जो पानी से लदे हुए बादल को उठाता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ ایسا ہے کہ تم کو بجلی دکھلاتا ہے جس سے ڈر بھی ہوتا ہے اور امید بھی ہوتی ہے اور وہ بادلوں کو (بھی) بلند کرتا ہے جو پانی سے بھرے ہوتے ہیں۔ (12)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” وہی ہے جو تمہیں بجلی دکھاتا ہے، ڈرانے اور امید دلانے کے لیے اور بھاری بادل پیدا کرتا ہے۔ “ (١٢) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہی ہے جو تمہارے سامنے بجلیاں چمکاتا ہے جنہیں دیکھ کر تمہیں اندیشے بھی لاحق ہوتے ہیں اور امیدیں بھی بندھتی ہیں۔ وہی ہے جو پانی سے لدے ہوئے بادل اٹھاتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ وہی ہے جو تمہیں بجلی دکھاتا ہے جس سے تمہیں ڈر لگتا ہے اور امید بندھتی ہے اور وہ بھاری بادلوں کو پیدا فرماتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہی ہے کہ تم کو دکھلاتا ہے بجلی ڈر کو اور امید کو اور اٹھاتا ہے بادل بھاری

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

خدا کی ذات وہ ہے جو تم کو ڈرانے اور امید دلانے کو بجلی دکھاتا ہے اور بھاری بھاری بادل اٹھا لاتا ہے