Surat ur Raad

Surah: 13

Verse: 2

سورة الرعد

اَللّٰہُ الَّذِیۡ رَفَعَ السَّمٰوٰتِ بِغَیۡرِ عَمَدٍ تَرَوۡنَہَا ثُمَّ اسۡتَوٰی عَلَی الۡعَرۡشِ وَ سَخَّرَ الشَّمۡسَ وَ الۡقَمَرَ ؕ کُلٌّ یَّجۡرِیۡ لِاَجَلٍ مُّسَمًّی ؕ یُدَبِّرُ الۡاَمۡرَ یُفَصِّلُ الۡاٰیٰتِ لَعَلَّکُمۡ بِلِقَآءِ رَبِّکُمۡ تُوۡقِنُوۡنَ ﴿۲﴾

It is Allah who erected the heavens without pillars that you [can] see; then He established Himself above the Throne and made subject the sun and the moon, each running [its course] for a specified term. He arranges [each] matter; He details the signs that you may, of the meeting with your Lord, be certain.

اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں کو بغیر ستونوں کے بلند کررکھا ہے کہ تم اسے دیکھ رہے ہو ۔ پھر وہ عرش پر قرار پکڑے ہوئے ہے اسی نے سورج اور چاند کو ما تحتی میں لگا رکھا ہے ۔ ہر ایک میعاد معین پر گشت کر رہا ہے وہی کام کی تدبیر کرتا ہے وہ اپنے نشانات کھول کھول کر بیان کر رہا ہے کہ تم اپنے رب کی ملاقات کا یقین کر لو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الَّذِیۡ
وہی ہے جس نے
رَفَعَ
بلند کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کو
بِغَیۡرِ
بغیر
عَمَدٍ
ستونوں کے
تَرَوۡنَہَا
تم دیکھتے ہو جنہیں
ثُمَّ
پھر
اسۡتَوٰی
وہ بلند ہوا
عَلَی الۡعَرۡشِ
عرش پر
وَسَخَّرَ
اور اس نے مسخر کیا
الشَّمۡسَ
سورج
وَالۡقَمَرَ
اور چاند کو
کُلٌّ
سب
یَّجۡرِیۡ
چل رہے ہیں
لِاَجَلٍ
ایک وقت تک
مُّسَمًّی
مقرر
یُدَبِّرُ
وہ تدبیر کرتا ہے
الۡاَمۡرَ
کام کی
یُفَصِّلُ
وہ کھول بیان کرتا ہے
الۡاٰیٰتِ
آیات کو
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
بِلِقَآءِ
ملاقات کا
رَبِّکُمۡ
اپنے رب کی
تُوۡقِنُوۡنَ
تم یقین کرو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الَّذِیۡ
وہ ہے جس نے
رَفَعَ
بلند کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کو
بِغَیۡرِ
بغیر
عَمَدٍ
کسی ستون کے
تَرَوۡنَہَا
تم دیکھتے ہو انہیں
ثُمَّ
پھر
اسۡتَوٰی
بلند ہوا
عَلَی
اوپر
الۡعَرۡشِ
عرش کے
وَسَخَّرَ
اوراس نے مسخر کیا
الشَّمۡسَ
سورج کو
وَالۡقَمَرَ
اور چاند کو
کُلٌّ
ہر ایک
یَّجۡرِیۡ
چل رہا ہے
لِاَجَلٍ
مدت کے لیے
مُّسَمًّی
مقررہ
یُدَبِّرُ
وہ تدبیر کرتا ہے
الۡاَمۡرَ
کام کی
یُفَصِّلُ
وہ کھول کھول کر بیان کرتا ہے
الۡاٰیٰتِ
نشانیوں کو
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
بِلِقَآءِ رَبِّکُمۡ
اپنے رب کی ملاقات کا
تُوۡقِنُوۡنَ
تم یقین کر لو
Translated by

Juna Garhi

It is Allah who erected the heavens without pillars that you [can] see; then He established Himself above the Throne and made subject the sun and the moon, each running [its course] for a specified term. He arranges [each] matter; He details the signs that you may, of the meeting with your Lord, be certain.

اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں کو بغیر ستونوں کے بلند کررکھا ہے کہ تم اسے دیکھ رہے ہو ۔ پھر وہ عرش پر قرار پکڑے ہوئے ہے اسی نے سورج اور چاند کو ما تحتی میں لگا رکھا ہے ۔ ہر ایک میعاد معین پر گشت کر رہا ہے وہی کام کی تدبیر کرتا ہے وہ اپنے نشانات کھول کھول کر بیان کر رہا ہے کہ تم اپنے رب کی ملاقات کا یقین کر لو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں کو ایسے سہاروں کے بغیر بلند کیا جو تمہیں نظر آتے ہوں پھر اس نے عرش پر قرار پکڑا اور سورج اور چاند کو (ایک خاص قانون کا) پابند بنایا ( اس نظام کی) ہر چیز ایک مقررہ مدت تک کے لئے چل رہی ہے۔ وہی اس کائنات کے نظام کی تدبیر کرتا ہے اور اپنی نشانیاں تفصیل سے بیان کرتا ہے تاکہ تم لوگ اپنے پروردگار سے ملاقات کا یقین کرو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ وہ ذات ہے جس نے آسمانوں کوبغیرکسی ستون کے بُلند کیا ہے ،تم انہیں دیکھتے ہو،پھر وہ اپنے عرش پربلند ہوا اور اُس نے سورج اورچاندکومسخرکیا،ہرایک مقررہ مدت کے لیے چل رہاہے،اﷲ تعالیٰ ہی سارے کام کی تدبیر کرتاہے، وہ نشانیوں کوکھول کھول کربیان کرتاہے تاکہ تم اپنے رب کی ملاقات کا یقین کرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah is the One who raised the heavens without pillars. You see them. Then He positioned Himself on the Throne and subjugated the sun and the moon, each one running to an appointed time. He manages all matters, making the signs plain, so that you may be sure of meet¬ing your Lord.

اللہ وہ ہے جس نے اونچے بنائے آسمان بغیر ستون دیکھتے ہو تم ان کو پھر قائم ہوا عرش پر اور کام میں لیا دیا سورج اور چاند کو ہر ایک چلتا ہے وقت مقرر پر تدبیر کرتا ہے کام کی ظاہر کرتا ہے نشانیاں کہ شاید تم اپنے رب سے ملنے کا یقین کرو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ ہی ہے جس نے اٹھایا ہے آسمانوں کو بغیر ایسے ستونوں کے جنہیں تم دیکھتے ہو پھر وہ متمکن ہوا عرش پر اور اس نے (مسلسل) کام میں لگا دیا سورج اور چاند کو ہر ایک چل رہا ہے ایک وقت معین کے لیے وہ تدبیر فرماتا ہے اپنے امر کی اور تفصیل بیان کرتا ہے اپنی آیات کی تاکہ تم اپنے رب کی ملاقات کا یقین کرو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is Allah Who has raised the heavens without any supports that you could see, and then He established Himself on the Throne (of Dominion). And He it is Who has made the sun and the moon subservient (to a law), each running its course till an appointed term. He governs the entire order of the universe and clearly explains the signs that you may be firmly convinced about meeting your Lord.

وہ اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں کو ایسے سہاروں کے بغیر قائم کیا جو تم کو نظر آتے ہوں 2 ، پھر وہ اپنے تختِ سلطنت پر جلوہ فرما ہوا 3 ، اور اس نے آفتاب و ماہتاب کو ایک قانون کا پابند بنایا ۔ 4 اس سارے نظام کی ہر چیز ایک وقتِ مقرر تک کے لیے چل رہی ہے 5 اور اللہ ہی اس سارے کام کی تدبیر فرما رہا ہے ۔ وہ نشانیاں کھول کھول کر بیان کرتا ہے 6 ، شاید کہ تم اپنے رب کی ملاقات کا یقین کرو ۔ 7

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ وہ ہے جس نے ایسے ستونوں کے بغیر آسمانوں کو بلند کیا جو تمہیں نظر آسکیں ، ( ٢ ) پھر اس نے عرش پر استوا فرمایا ( ٣ ) اور سورج اور چاند کو کام پر لگا دیا ( ٤ ) ہر چیز ایک معین میعاد تک کے لیے رواں دواں ہے ۔ وہی تمام کاموں کی تدبیر کرتا ہے ، وہی ان نشانیوں کو کھول کھول کر بیان کرتا ہے ، تاکہ تم اس بات کا یقین کرلو کہ ( ایک دن ) تمہیں اپنے پروردگار سے جا ملنا ہے ( ٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ وہ قدرت والا ہے جس نے آسمانوں کو بےسہارے اونچا کھڑا کیا تم دیکھ رہے ہو 3 پھر عرش کے چڑھا اور چاند اور سورج کو کام پر لگایا ہر ایک ٹھہری مدت تک چل را ہے 4 سارے جہان کا انتظام کرتا ہے اپنی قدرت کی نشانیاں تفصیل کے ساتھ بیان کرتا ہے اس لئے کہ تم کو اپنے مالک سے ملنے کیا قین ہو 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ ایسا (قادر) ہے کہ اس نے آسمانوں کو بغیر ستون کے اونچا کھڑا کرادیا (جیسا کہ) تم دیکھ رہے ہو پھر عرش پر قائم ہوا اور سورج اور چاند کا کام پر لگادیا۔ ہر ایک ، ایک مقررہ میعاد تک گردش کررہا ہے وہی (اللہ) ہر ایک کام کی تدبیر فرماتا ہے (اور) دلائل کو تفصیل سے بیان فرماتا ہے تاکہ تم اپنے پروردگار کے پاس جانے پر یقین کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں کو بغیر ستون (بغیر سہارے کے ) اونچا کھڑا کردیا ہے جن کو تم دیکھتے ہو۔ پھر وہ عرش پر قائم ہوا اور اس نے سورج اور چاند کو اپنے حکم کے تابع کردیا۔ ہر چیز اک مقرر وقت تک چل رہی ہے۔ وہ اللہ ہر طرح کی ہر تدبیر کر رہا ہے۔ وہ اپنی نشانیوں کو کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم اپنے رب سے ملنے کا یقین کرلو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا وہی تو ہے جس نے ستونوں کے بغیر آسمان جیسا کہ تم دیکھتے ہو (اتنے) اونچے بنائے۔ پھر عرش پر جا ٹھہرا اور سورج اور چاند کو کام میں لگا دیا۔ ہر ایک ایک میعاد معین تک گردش کر رہا ہے۔ وہی (دنیا کے) کاموں کا انتظام کرتا ہے (اس طرح) وہ اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کرتا ہے کہ تم اپنے پروردگار کے روبرو جانے کا یقین کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah it is who hath raised the heavens without pillars that ye can see, then He established Himself on the throne, and subjected the sun and the moon, each running unto a period determined. He disposeth the affair, and detaileth the signs, that haply of the meeting with your Lord ye may be convinced.

اللہ وہی تو ہے جس نے آسمانوں کو بلند کر رکھا ہے بغیر ستون کے (جیسا کہ) تم اسے دیکھ رہے ہو ۔ پھر قائم ہوا عرش (سلطنت) پر اور آفتاب وماہتاب کو مطیع کیا ۔ ہر ایک ایک وقت معین میں چلتا رہتا ہے ۔ (اللہ) ہر امر کا انتظام کرتا رہتا ہے نشانیوں کو کھول بیان کرتا ہے تاکہ تم اپنے پروردگار کی ملاقات کا یقین کرلو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں کو بلند کیا بغیر ایسے ستونوں کے جو تمہیں نظر آئیں ۔ پھر وہ اپنے عرش پر متمکن ہوا اور اس نے سورج اور چاند کو مسخر کیا ۔ ان میں سے ہر ایک ، ایک وقت معین کیلئے ، گردش کرتا ہے ۔ وہی کائنات کا انتظام فرماتا ہے اور اپنی نشانیوں کی وضاحت کرتا ہے ، تاکہ تم اپنے رب کی ملاقات کا یقین کرو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) وہی ( تو ) ہے جس نے بغیر ستونوں کے آسمانوں کو بلند فرمایا ( جیسا کہ ) تم اسے دیکھ رہے ہو پھر ( اپنی شان کے مطابق ) عرش پر قائم ہوا اور سورج اور چاندکو ( اپنے حکم کا ) پابندبنادیا ۔ ( اسی نظام کی ) ہر چیز ایک مقررہ مدت تک کے لیے چل رہی ہے ۔ اللہ ( تعالیٰ ) ہی تمام کاموں کا انتظام فرماتاہے ( تمام ) نشانیوں کو کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تا کہ تم لوگ اپنے رب سے ملاقات کا یقین کرلو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ وہی تو ہے جس نے ستونوں کے بغیر آسمان جیسا کہ تم دیکھتے ہو (اتنے اونچے) بنائے، پھر عرش پر جا ٹھہرا، سورج اور چاند کو کام میں لگا دیا، ہر ایک ایک معین میعاد تک گردش کر رہا ہے۔ وہی (دنیا کے) کاموں کا انتظام کرتا ہے، اس طرح وہ اپنی آیات کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم اپنے رب کے سامنے جانے کا یقین کرو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ ہی ہے جس نے اٹھایا ان (وسیع و عریض) آسمانوں کو بغیر ایسے ستونوں کے جن کو تم لوگ دیکھ سکو، پھر وہ (اپنی اس کائنات پر حکمرانی کے لئے) جلوہ فرما ہوا عرش پر، اور اس نے (اپنی بےپایاں قدرت اور لا محدود رحمت و عنایت سے) کام میں لگا دیا سورج اور چاند (کے ان عظیم الشان کروں کو، (اپنی مخلوق کے بھلے کے لئے اس طور پر کہ ان میں سے) ہر ایک چل رہا ہے ایک مقرر وقت کے لئے، وہی تدبیر فرماتا ہے ہر کام کی وہ کھول کر بیان کرتا ہے اپنی آیتوں کو تاکہ تم لوگ اپنے رب کی ملاقات کا یقین کرسکو۔

Translated by

Noor ul Amin

اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں کو ایسے سہاروں کے بغیر بلند کیا جوتمہیں نظرنہیں آتے ہیں پھراس نے عرش پر قرار پکڑا اور سورج اور چاندکو ( ایک خاص قانون ) کاپابندبنایاہرچیز ایک مقررمدت تک کے لئے ہے وہی اس کائنات کے نظام کی تدبیرکرتا ہے اور اپنی نشانیاں تفصیلاًبیان کرتا ہے تاکہ تم لوگ اپنے رب سے ملاقات کایقین کرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ ہے جس نے آسمانوں کو بلند کیا بےستونوں کے کہ تم دیکھو ( ف٦ ) پھر عرش پر استوا فرمایا جیسا اس کی شان کے لائق ہے اور سورج اور چاند کو مسخر کیا ( ف۷ ) ہر ایک ، ایک ٹھہرائے ہوئے وعدہ تک چلتا ہے ( ف۸ ) اللہ کام کی تدبیر فرماتا اور مفصل نشانیاں بتاتا ہے ( ف۹ ) کہیں تم اپنے رب رب کا ملنا یقین کرو ( ف۱۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اﷲ وہ ہے جس نے آسمانوں کو بغیر ستون کے ( خلا میں ) بلند فرمایا ( جیسا کہ ) تم دیکھ رہے ہو پھر ( پوری کائنات پر محیط اپنے ) تختِ اقتدار پر متمکن ہوا اور اس نے سورج اور چاند کو نظام کا پابند بنا دیا ، ہر ایک اپنی مقررہ میعاد ( میں مسافت مکمل کرنے ) کے لئے ( اپنے اپنے مدار میں ) چلتا ہے ۔ وہی ( ساری کائنات کے ) پورے نظام کی تدبیر فرماتا ہے ، ( سب ) نشانیوں ( یا قوانینِ فطرت ) کو تفصیلاً واضح فرماتا ہے تاکہ تم اپنے رب کے روبرو حاضر ہونے کا یقین کر لو

Translated by

Hussain Najfi

اللہ وہی تو ہے جس نے آسمانوں کو بلند کیا ہے بغیر ایسے ستونوں کے جو تم کو نظر آتے ہوں پھر وہ عرش ( اقتدار ) پر متمکن ہوا ۔ اور سورج و چاند کو ( اپنے قانون قدرت کا ) پابند بنایا ( چنانچہ ) ہر ایک معینہ مدت تک رواں دواں ہے وہی ( اس کارخانۂ قدرت کے ) ہر کام کا انتظام کر رہا ہے اور اپنی قدرت کی نشانیاں کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہونے کا یقین کرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah is He Who raised the heavens without any pillars that ye can see; is firmly established on the throne (of authority); He has subjected the sun and the moon (to his Law)! Each one runs (its course) for a term appointed. He doth regulate all affairs, explaining the signs in detail, that ye may believe with certainty in the meeting with your Lord.

Translated by

Muhammad Sarwar

God is the One Who raised the heavens without a pillar as you can see. Then He established his control over the realm and made the sun and moon subservient to Him. Each of them will remain in motion for an appointed time. He regulates all affairs and explains the evidence (of His existence) so that perhaps you will be certain of your meeting with your Lord.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah is He Who raised the heavens without any pillars that you can see. Then, He rose above (Istawa) the `Arsh [Throne]. He has subjected the sun and the moon, each running (its course) for a term appointed. He manages and regulates all affairs; He explains the Ayat in detail, that you may believe with certainty in the meeting with your Lord.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah is He Who raised the heavens without any pillars that you see, and He is firm in power and He made the sun and the moon subservient (to you); each one pursues its course to an appointed time; He regulates the affair, making clear the signs that you may be certain of meeting your Lord.

Translated by

William Pickthall

Allah it is Who raised up the heavens without visible supports, then mounted the Throne, and compelled the sun and the moon to be of service, each runneth unto an appointed term; He ordereth the course; He detaileth the revelations, that haply ye may be certain of the meeting with your Lord.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ही है जिसने आसमान को बुलंद किया बग़ैर ऐसे सतून के जो तुम्हें नज़र आएं, फिर वह अपने अर्श पर क़ायम हुआ और उसने सूरज और चाँद को एक क़ानून का पाबंद बनाया, हर एक मुक़र्रर वक़्त पर चलता है, अल्लाह ही हर काम का इंतिज़ाम करता है, वह निशानियों को खोल-खोल कर बयान करता है; ताकि तुम अपने रब से मिलने का यक़ीन करो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ ایسا (قادر) ہے کہ اس نے آسمانوں کو بدون ستون کے اونچا کھڑا کردیا چناچہ تم ان (آسمانوں) کو (اسی طرح) دیکھ رہے ہو پھر عرش پر قائم ہوا (6) اور آفتاب و ماہتاب کو کام میں لگا دیا ہر ایک ایک وقت معین میں چلتا رہتا ہے (7) وہی (الله) ہر کام کی تدبیر کرتا ہے اور دلائل کو صاف صاف بیان کرتا ہے تاکہ تم اپنے رب کے پاس جانے کا یقین کرلو۔ (8) (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اللہ وہ ہے جس نے آسما نوں کو بغیر ستونوں کے پیدا کیا جنہیں تم دیکھتے ہو، پھر وہ عرش پر بلند ہوا اور اس نے چاند اور سورج کو مسخر کیا۔ ہر ایک مقرر وقت کے لیے چل رہا ہے، وہ ہر کام کی تدبیر کرتا ہے اور کھول کھول کر نشانیاں بیان کرتا ہے، تاکہ تم اپنے رب کی ملاقات کا یقین کرلو۔ “ (٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں کو ایسے سہاروں کے بغیر قائم کیا جو تم کو نطر آتے ہوں ، پھر اپنے تخت سلطنت پر جلوہ فرما ہوا ، اور اس نے آفتاب و ماہتا کو ایک قانون کا پابند بنایا۔ اس سارے نظام کی ہر چیز ایک وقت مقرر تک لئے چل رہی ہے اور اللہ ہی اس سارے کام کی تدبیر فرمارہا ہے۔ وہ نشانیاں کھول کھول کر بیان کرتا ہے شاہد کہ تم اپنے رب کی ملاقات کا یقین کرو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ وہی ہے جس نے آسمانوں کو بغیر ستونوں کے بلند فرما دیا تم ان آسمانوں کو دیکھ رہے ہو پھر وہ عرش پر مستوی ہوا۔ اور اس نے چاند اور سورج کو مسخر فرما دیا ہر ایک مدت مقررہ کے مطابق چلتا ہے وہ کام کی تدبیر فرماتا ہے۔ نشانیوں کو واضح طور پر بیان فرماتا ہے۔ تاکہ تم اپنے رب کی ملاقات کا یقین کرلو۔ ا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ وہ ہے جس نے اونچے بنائے آسمان بغیر ستون دیکھتے ہو   پھر قائم ہوا عرش پر اور کام میں لا دیا سورج اور چاند کو ہر ایک چلتا ہے وقت مقرر پر تدبیر کرتا ہے کام کی ظاہر کرتا ہے نشانیاں کہ شاید تم اپنے رب سے ملنے کا یقین کرو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ کی وہ ذات ہے جس نے آسمانوں کو بغیر کسی ستون کے اس قدر اونچا بنادیا جیسا کہ تم ان کو دیکھتے ہو پھر وہ عرش پر اپنی شان کے موافق قائم اور جلوہ گر ہوا اور سورج و چاند کو کام میں لگا دیا کہ ہر ایک ان میں سے ایک وقت معین پر چل رہا ہے وہی خدا جملہ امور کی تدبیر کرتا ہے وہ اپنے دلائل تفصیل کے ساتھ بیان کرتا ہے تاکہ اپنے رب کی پیشی میں حاضر ہونے کا یقین کرو