Surat ur Raad

Surah: 13

Verse: 39

سورة الرعد

یَمۡحُوا اللّٰہُ مَا یَشَآءُ وَ یُثۡبِتُ ۚ ۖ وَ عِنۡدَہٗۤ اُمُّ الۡکِتٰبِ ﴿۳۹﴾

Allah eliminates what He wills or confirms, and with Him is the Mother of the Book.

اللہ جو چاہے مٹا دے اور جو چاہے ثابت رکھے ، لوح محفوظ اسی کے پاس ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَمۡحُوا
مٹاتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
مَا
جو
یَشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَیُثۡبِتُ
اور وہ ثابت رکھتا ہے
وَعِنۡدَہٗۤ
اور اسی کے پاس ہے
اُمُّ الۡکِتٰبِ
اصل کتاب
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَمۡحُوا
مٹا دیتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
مَا
جو
یَشَآءُ
وہ چاہتاہے
وَیُثۡبِتُ
اور وہ ثابت رکھتا ہے
وَعِنۡدَہٗۤ
اور اس کے پاس
اُمُّ الۡکِتٰبِ
اصل کتاب ہے
Translated by

Juna Garhi

Allah eliminates what He wills or confirms, and with Him is the Mother of the Book.

اللہ جو چاہے مٹا دے اور جو چاہے ثابت رکھے ، لوح محفوظ اسی کے پاس ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ جو چاہے (اس سے) مٹا دیتا ہے اور جو چاہے برقرار رکھتا ہے اور اصل کتاب اسی کے پاس ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ جوچاہتاہے مٹادیتاہے اورجوچاہتاہے ثابت رکھتاہے اوراصل کتاب اس کے پاس ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah wipes off what He wills and affirms (what He wills). And with Him is the Mother Book.

مٹاتا ہے اللہ جو چاہے اور باقی رکھتا ہے اور اسی کے پاس ہے اصل کتاب

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ جس چیز کو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور (جس کو چاہتا ہے) قائم رکھتا ہے اور اسی کے پاس ہے اُمّ الکتاب

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah effaces whatever He wills and retains whatever He wills. With Him is the Mother of the Book.

اللہ جو کچھ چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور جس چیز کو چاہتا ہے قائم رکھتا ہے ، امّ الکتاب اسی کے پاس ہے ۔ 58

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ جس ( حکم ) کو چاہتا ہے ، منسوخ کردیتا ہے ، اور ( جس کو چاہتا ہے ) باقی رکھتا ہے ۔ اور تمام کتابوں کی جو اصل ہے ، وہ اسی کے پاس ہے ۔ ( ٣٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(پھر جو تقدیر اللہ نے لکھ رکھی ہے اس میں سے جو اللہ چاہتا ہے میٹ دیتا ہے اور جو چاہتا ہے قائم رکھتا ہے 3 اور اصل کتاب نوح کا محفوظ اسی کے پاس ہے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ ہی جس کو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور (جس کو چاہے) باقی رکھتا ہے اور اسی کے پاس اصل کتاب ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اللہ جو کچھ چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور جو چاہتا ہے اس کو باقی رکھتا ہے اور اس کے پاس ام الکتاب (لوح محفوظ ہے) ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا جس کو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور (جس کو چاہتا ہے) قائم رکھتا ہے اور اسی کے پاس اصل کتاب ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah abolisheth whatsoever He Will and keepeth; and with Him is the mother of the Book.

اللہ جس (حکم) کو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور (جس کو چاہتا ہے) باقی رکھتا ہے اور اصل کتاب اسی کے پاس ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ جس چیز کو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور ( جس چیز کو چاہتا ہے ) باقی رکھتا ہے اور اصل کتاب اسی کے پاس ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) جس ( حکم ) کو چاہتے ہیںختم فرمادیتے ہیں اور ( جس حکم کو چاہتے ہیں ) باقی رکھتے ہیں اور انہی کے پاس تمام کتابوںکی اصل ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ جس کو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے قائم رکھتا ہے، اور اسی کے پاس اصل کتاب ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ (سبحان و تعالیٰ ) جو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور (جسے چاہتا ہے) باقی رکھتا ہے اور اسی کے پاس ہے اصل کتاب،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ جس حکم کو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے برقراررکھتا ہے اور اصلی کتاب اسی کے پاس ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ جو چاہے مٹاتا اور ثابت کرتا ہے ( ف۱۰۷ ) اور اصل لکھا ہوا اسی کے پاس ( ف۱۰۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اﷲ جس ( لکھے ہوئے ) کو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور ( جسے چاہتا ہے ) ثبت فرما دیتا ہے ، اور اسی کے پاس اصل کتاب ( لوحِ محفوظ ) ہے

Translated by

Hussain Najfi

اللہ جو چاہتا ہے وہ ( لکھا ہوا ) مٹا دیتا ہے اور ( جو چاہتا ہے ) برقرار رکھتا ہے اور اس کے پاس ام الکتاب ( اصل کتاب یعنی لوح محفوظ ) ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah doth blot out or confirm what He pleaseth: with Him is the Mother of the Book.

Translated by

Muhammad Sarwar

For every event God has ordained His decree. God establishes or effaces whatever He wants and with Him is the original of the Book.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah blots out what He wills and confirms (what He wills). And with Him is the Mother of the Book.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah makes to pass away and establishes what He pleases, and with Him is the basis of the Book.

Translated by

William Pickthall

Allah effaceth what He will, and establisheth (what He will), and with Him is the source of ordinance.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह जिसको चाहे मिटाता है और जिसको चाहे बाक़ी रखता है और उसी के पास असल किताब है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

خدا تعالیٰ (ہی) جس حکم کو چاہیں موقوف کردیتے ہیں اور جس حکم کو چاہیں قائم رکھ سکتے ہیں اور اصل کتاب اسی کے پاس ہے۔ (8) (39)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ مٹا دیتا ہے جو چاہتا ہے اور ثا بت رکھتا ہے جسے چاہتا ہے اور اسی کے پاس اصل کتاب ہے “ (٣٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ جو کچھ چاہتا ہے ، مٹا دیتا ہے اور جس چیز کو چاہتا ہے ، قائم رکھتا ہے۔ ام الکتاب اسی کے پاس ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ مٹاتا ہے جو چاہتا ہے اور ثابت رکھتا ہے جو چاہتا ہے۔ اور اس کے پاس اصل کتاب ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مٹاتا ہے اللہ جو چاہے اور باقی رکھتا ہے اور اسی کے پاس ہے اصل کتاب

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ جس چیز کو چاہتا ہے ہٹا دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے قائم رکھتا ہے اور ام الکتاب یعنی لوح محفوظ