Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 31

سورة إبراهيم

قُلۡ لِّعِبَادِیَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا یُقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ وَ یُنۡفِقُوۡا مِمَّا رَزَقۡنٰہُمۡ سِرًّا وَّ عَلَانِیَۃً مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ یَّاۡتِیَ یَوۡمٌ لَّا بَیۡعٌ فِیۡہِ وَ لَا خِلٰلٌ ﴿۳۱﴾

[O Muhammad], tell My servants who have believed to establish prayer and spend from what We have provided them, secretly and publicly, before a Day comes in which there will be no exchange, nor any friendships.

میرے ایمان دار والے بندوں سے کہہ دیجئے کہ نمازوں کو قائم رکھیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا ہے اس میں سے کچھ نہ کچھ پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتے رہیں اس سے پہلے کہ وہ دن آجائے جس میں نہ خرید و فروخت ہوگی نہ دوستی اور محبت ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجئے
لِّعِبَادِیَ
میرے بندوں سے
الَّذِیۡنَ
وہ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
یُقِیۡمُوا
وہ قائم کریں
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَیُنۡفِقُوۡا
اور وہ خرچ کریں
مِمَّا
اس میں سے جو
رَزَقۡنٰہُمۡ
جو رزق دیا ہم نے انہیں
سِرًّا
چھپ کر
وَّعَلَانِیَۃً
اور ظاہری طور پر
مِّنۡ قَبۡلِ
اس سے پہلے
اَنۡ
کہ
یَّاۡتِیَ
آجائے
یَوۡمٌ
وہ دن
لَّا
نہیں
بَیۡعٌ
کوئی تجارت
فِیۡہِ
اس میں
وَلَا
اور نہ
خِلٰلٌ
کوئی دوستی
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
لِّعِبَادِیَ
میرے بندوں سے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں سے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہیں
یُقِیۡمُوا
وہ قائم کریں
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَیُنۡفِقُوۡا
اور خرچ کریں
مِمَّا
اس میں سے جو
رَزَقۡنٰہُمۡ
رزق دیا ہم نے انہیں
سِرًّا
چھپے
وَّعَلَانِیَۃً
اور کھلے
مِّنۡ قَبۡلِ
اس سے پہلے
اَنۡ
کہ
یَّاۡتِیَ
آئے
یَوۡمٌ
وہ دن
لَّابَیۡعٌ
نہ خرید و فروخت ہو گی
فِیۡہِ
اُس میں
وَلَا خِلٰلٌ
اور نہ کوئی دوستی
Translated by

Juna Garhi

[O Muhammad], tell My servants who have believed to establish prayer and spend from what We have provided them, secretly and publicly, before a Day comes in which there will be no exchange, nor any friendships.

میرے ایمان دار والے بندوں سے کہہ دیجئے کہ نمازوں کو قائم رکھیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا ہے اس میں سے کچھ نہ کچھ پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتے رہیں اس سے پہلے کہ وہ دن آجائے جس میں نہ خرید و فروخت ہوگی نہ دوستی اور محبت ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے نبی) ! میرے ان بندوں کو جو ایمان لائے ہیں کہہ دیجئے کہ وہ نماز قائم کریں اور جو کچھ ہم نے انھیں دے رکھا ہے اس میں سے پوشیدہ اور علانیہ خرچ کیا کریں قبل اس کے کہ وہ دن آجائے جس میں نہ خریدو فروخت ہوگی اور نہ دوستی کام آئے گی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

میرے بندوں سے کہہ دیں جوان لوگوں میں سے ایمان لائے ہیں کہ وہ نمازقائم کریں اور جو ہم نے اُنہیں رزق دیاہے اس میں سے کھلے اورچھپے خرچ کریں، اس سے پہلے کہ وہ دن آئے جس میں نہ خریدوفروخت ہوگی اور نہ کوئی دوستی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say to My believing servants that they should establish Salah and spend from what We have given to them, sec¬retly and openly, before there comes a day in which there is neither trade nor friendship.

کہہ دے میرے بندوں کو جو ایمان لائے ہیں قائم رکھیں نماز اور خرچ کریں ہماری دی ہوئی روزی میں سے پوشیدہ اور ظاہر پہلے اس سے کہ آئے وہ دن جس میں نہ سودا ہے نہ دوستی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ کہیے میرے ان بندوں سے جو ایمان لائے ہیں کہ وہ نماز قائم کریں اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے رہیں خفیہ اور علانیہ اس سے پہلے پہلے کہ وہ دن آجائے جس میں نہ کوئی خریدو فروخت ہوگی اور نہ کوئی دوستی کام آئے گی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Prophet), tell those of My servants who believe that they should establish Prayer and spend out of what We have provided them with, both secretly and openly, before there arrives the Day when there will be no bargaining, nor any mutual befriending.

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، میرے جو بندے ایمان لائے ہیں ان سے کہہ دو کہ نماز قائم کریں اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا ہے اس میں سے کھلے اور چھپے﴿راہِ خیر میں﴾ خرچ کریں 41 قبل اس کے کہ وہ دن آئے جس میں نہ خرید و فروخت ہوگی اور نہ دوست نوازی ہو سکے گی ۔ 42

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

میرے جو بندے ایمان لائے ہیں ، ان سے کہہ دو کہ وہ نماز قائم کریں ، اور ہم نے ان کو جو رزق دیا ہے اس میں سے پوشیدہ طور پر بھی اور علانیہ بھی ( نیکی کے کاموں میں ) خرچ کریں ( اور یہ کام ) اس دن کے آنے سے پہلے پہلے ( کرلیں ) جس میں نہ کوئی خریدوفروخت ہوگی ، نہ کوئی دوستی کام آئے گی ۔ ( ٢٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) میرے ایماندار بندوں سے کہہ دے نماز کو درستی سے ادا کرتے رہیں اور جو دنیا کا مال و اسباب ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے پیچھے اور کھلے خرچ کرتے رہیں اس دن کے آنے سے پہلے جس دن نہ بیوپار ہوگا نہ دوستی 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

میرے ایمان والے بندوں سے فرمادیجئے کہ وہ نماز کی پابندی رکھیں اور ہمارے دیئے ہوئے مال میں سے درپردہ اور ظاہر (اللہ کی راہ میں) خرچ کریں اس دن کے آنے سے پہلے کہ جس میں نہ (اعمال کا) سودا ہوگا اور نہ دوستی (کام آئے گی)

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ میرے ان بندوں سے کہہ دیجیے جو ایمان لے آئے ہیں نماز قائم کریں اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے چھپ کر اور کھل کر اس دن کے آنے سے پہلے خرچ کریں جس میں نہ تجارت ہوگی اور نہ دوستی کام آئے گی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے پیغمبر) میرے مومن بندوں سے کہہ دو کہ نماز پڑھا کریں اور اس دن کے آنے سے پیشتر جس میں نہ (اعمال کا) سودا ہوگا اور نہ دوستی (کام آئے گی) ہمارے دیئے ہوئے مال میں سے درپردہ اور ظاہر خرچ کرتے رہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou unto those of My bond- men who have believed, let them establish prayer and expend of that wherewith We have provided them secretly and openly, ere the Day cometh wherein there will be no bargain nor friendliness.

آپ میرے ان بندوں سے کہہ دیجیے جو ایمان رکھتے ہیں کہ نماز کی پابندی رکھیں اور ہم نے جو کچھ ان کو دیا ہے اس میں سے پوشیدہ وعلانیہ خرچ کرتے رہیں پیشتر اس کے کہ وہ دن آئے جس میں نہ خرید وفروخت ہوگی اور نہ دوستی (ہی) ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

میرے ان بندوں کو ، جو ایمان لائے ہیں ، کہہ دو کہ نماز کا اہتمام رکھیں اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا کیا ہے ، اس میں سے پوشیدہ وعلانیہ خرچ کریں ، پیشتر اس کے کہ وہ دن آئے جس میں نہ خرید وفروخت ہوگی اور نہ دوستی کام آئے گی ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) میرے ان بندوں سے جو ایمان رکھتے ہیں فرمادیجیے کہ نماز قائم کریں اورہم نے انہیں جو کچھ دے رکھا ہے اس میں سے اس دن کے آنے سے پہلے جس میں نہ خرید وفروخت ہوگی نہ دوستی ( کام آئے گی ) اعلانیہ اور چھپ کر ( اچھے اچھے کاموں میں ) خرچ کرتے رہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) میرے مومن بندوں سے کہہ دو کہ نماز پڑھا کریں اور اس دن کے آنے سے پیشتر جس میں نہ اعمال کا سودا ہوگا اور نہ دوستی کام آئے گی ہمارے دیے ہوئے مال میں سے درپردہ اور ظاہر خرچ کرتے رہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کہو میرے ان خاص بندوں سے جو کہ (سچے دل سے) ایمان لائے ہیں کہ وہ قائم کریں نماز کو، اور خرچ کریں اس میں سے جو کہ ہم نے دیا ہے ان کو، پوشیدہ طور پر بھی، اور کھلم کھلا بھی قبل اس سے کہ آپہنچے وہ ہولناک دن جس میں نہ کوئی خریدو فروخت ہوگی، اور نہ ہی کوئی دوست نوازی،

Translated by

Noor ul Amin

( اے نبی ) میرے ان بندوں کو جو ایمان لائے ہیں کہہ دیجئے کہ وہ نمازقائم کریں اورجو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا ہے اس میں سے خفیہ اور اعلانیہ خرچ کیا کریں قبل اس کے کہ وہ دن آ جائے جس میں نہ خریدو فروخت ہوگی اور نہ دوستی کام آئیگی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

میرے ان بندوں سے فرماؤ جو ایمان لائے کہ نماز قائم رکھیں اور ہمارے دیے میں سے کچھ ہماری راہ میں چھپے اور ظاہر خرچ کریں اس دن کے آنے سے پہلے جس میں نہ سوداگری ہوگی ( ف۷٦ ) نہ یارانہ ( ف۷۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ میرے مومن بندوں سے فرما دیں کہ وہ نماز قائم رکھیں اور جو رزق ہم نے انہیں دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اور اعلانیہ ( ہماری راہ میں ) خرچ کرتے رہیں اس دن کے آنے سے پہلے جس دن میں نہ کوئی خرید و فروخت ہوگی اور نہ ہی کوئی ( دنیاوی ) دوستی ( کام آئے گی )

Translated by

Hussain Najfi

آپ میرے ان بندوں سے کہہ دیجیے جو ایمان لائے ہیں کہ نماز قائم کریں اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا ہے اس سے پوشیدہ اور علانیہ خرچ کریں اس سے پہلے کہ وہ دن آئے کہ جس میں نہ خرید و فروخت ہوگی اور نہ مخلصانہ دوستی ہوگی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Speak to my servants who have believed, that they may establish regular prayers, and spend (in charity) out of the sustenance we have given them, secretly and openly, before the coming of a Day in which there will be neither mutual bargaining nor befriending.

Translated by

Muhammad Sarwar

Tell My believing servants to be steadfast in prayer and to spend for the cause of their Lord, both in private and in public, out of what We have given them. Let them do this before the coming of the day when there will be no merchandising or friendship.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say to My servants who have believed, that they should perform the Salah, and spend (in charity) out of the sustenance We have given them, secretly and openly, before the coming of a Day on which there will be neither mutual bargaining nor befriending.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say to My servants who believe that they should keep up prayer and spend out of what We have given them secretly and openly before the coming of the day in which there shall be no bartering nor mutual befriending.

Translated by

William Pickthall

Tell My bondmen who believe to establish worship and spend of that which We have given them, secretly and publicly, before a day cometh wherein there will be neither traffick nor befriending.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मेरे जो बंदे ईमान लाए हैं उनसे कह दीजिए कि वह नमाज़ क़ायम करें और जो कुछ हमने उनको दिया है उसमें से खुले और छुपे ख़र्च करें इससे पहले कि वह दिन आए जिसमें न ख़रीद-व-फ़रोख़्त होगी और न दोस्ती काम आएगी।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو میرے خالص ایمان والے بندے ہیں ان سے کہہ دیجیئے کہ وہ نماز کی پابندی رکھیں اور ہم نے جو کچھ ان کو دیا ہے اس میں سے خرچ کیا کریں پوشیدہ اور آشکارا ایسے دن کے آنے سے پہلے پہلے جس میں نہ خریدو فرخت ہوگی اور نہ دوستی ہوگی۔ (2) (31)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” میرے بندوں سے فرمادیں جو ایمان لائے کہ نماز قائم کریں اور ہم نے انہیں جو کچھ دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اور سرعام خرچ کریں، اس سے پہلے کہ وہ دن آئے جس میں نہ تو کوئی خریدوفروخت ہوگی اور نہ کوئی دوستی کام آئے گی۔ “ (٣١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، میرے جو بندے ایمان لائے ہیں ان سے کہہ دو کہ نماز قائم کریں اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے کھلے اور چھپے (راہ خیر میں ) خرچ کریں قبل اس کے کہ وہ دن آئے جس میں نہ خریدو فروخت ہوگی اور نہ دوست نوازی ہو سکے گی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ میرے بندوں سے فرما دیجیے جو ایمان لائے کہ نماز قائم کریں اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا ہے اس میں سے پوشیدہ طریقے پر خرچ کریں اس دن کے آنے سے پہلے جس میں نہ کوئی خریدو فروخت ہوگی اور نہ کوئی دوستی ہوگی،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہہ دے میرے بندوں کو جو ایمان لائے ہیں قائم رکھیں نماز اور خرچ کریں ہماری دی ہوئی روزی میں سے پوشیدہ اور ظاہر پہلے اس سے کہ آئے دن جس میں نہ سودا ہے نہ دوستی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر میرے ایمان والے بندوں سے کہہ دیجئے کہ وہ نماز کی پابندی رکھیں اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے اس دن کے آنے سے پہلے کچھ خفیہ اور علانیہ خیرات بھی کیا کریں کہ جس دن نہ کوئی خریدو فروخت ہوگی اور نہ اس دن کوئی دوستی کام آئے گی