Surat ul Hijir

Surah: 15

Verse: 10

سورة الحجر

وَ لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ قَبۡلِکَ فِیۡ شِیَعِ الۡاَوَّلِیۡنَ ﴿۱۰﴾

And We had certainly sent [messengers] before you, [O Muhammad], among the sects of the former peoples.

ہم نے آپ سے پہلے اگلی امتوں میں بھی اپنے رسول ( برابر ) بھیجے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
اَرۡسَلۡنَا
بھیجا ہم نے
مِنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے (رسول)
فِیۡ شِیَعِ
گروہوں میں
الۡاَوَّلِیۡنَ
پہلے لوگوں کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
اَرۡسَلۡنَا
ہم نے بھیجے کئی رسول
مِنۡ قَبۡلِکَ
تم سے پہلے
فِیۡ شِیَعِ
قوموں میں
الۡاَوَّلِیۡنَ
پہلی
Translated by

Juna Garhi

And We had certainly sent [messengers] before you, [O Muhammad], among the sects of the former peoples.

ہم نے آپ سے پہلے اگلی امتوں میں بھی اپنے رسول ( برابر ) بھیجے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ سے پہلے ہم نے سابقہ قوموں میں بھی رسول بھیجے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور بلاشبہ یقیناًتم سے پہلے ہم نے پہلی قوموں میں کئی رسول بھیجے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We did send the messengers before you among the groups of earlier peoples.

اور ہم بھیج چکے ہیں رسول تجھ سے پہلے اگلے فرقوں میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی ! ) ہم نے آپ سے پہلے بھی رسول بھیجے تھے پہلی جماعتوں میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Muhammad), certainly We did send Messengers before you among the nations which have gone by.

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ہم تم سے پہلے بہت سی گزری ہوئی قوموں میں رسول بھیج چکے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) ہم تم سے پہلے بھی پچھلی قوموں کے مختلف گروہوں میں اپنے پیغمبر بھیج چکے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم تجھ سے پہلے اگلے کئی فرقوں میں پیغمبر بھیج چکے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا ہم نے آپ سے پہلے گروہوں میں بھی (پیغمبر) بھیجے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم نے آپ سے پہلے لوگوں کے لئے رسول بھیجے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے تم سے پہلے لوگوں میں بھی پیغمبر بھیجے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We have sent apostles before thee among the sects of the ancients.

اور بیشک ہم آپ کے قبل بھی (پیغمبر) بھیج چکے ہیں اگلوں کے گروہوں میں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے تم سے پہلے بھی اگلے گروہوں میں اپنے رسول بھیجے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم آپ ( ﷺ ) سے پہلے بھی پہلی امتوں کے لوگوں میںرسول بھیج چکے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے آپ سے پہلے لوگوں میں بھی پیغمبر بھیجے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ ہم آپ سے پہلے بھی (اے پیغمبر ! ) بہت سی اگلی امتوں میں رسول بھیج چکے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اورآپ سے پہلے ہم نے سابقہ قوموں میں بھی رسول بھیجے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے تم سے پہلے اگلی امتوں میں رسول بھیجے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے آپ سے قبل پہلی امتوں میں بھی رسول بھیجے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے آپ سے پہلے مختلف جماعتوں میں رسول بھیجے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We did send messengers before thee amongst the religious sects of old:

Translated by

Muhammad Sarwar

We sent Messengers to the ancient people who lived before you.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Indeed, We sent (Messengers) before you (O Muhammad) amongst the earlier communities.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We sent (apostles) before you among the nations of yore.

Translated by

William Pickthall

We verily sent (messengers) before thee among the factions of the men of old.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम आपसे पहले गुज़री हुई क़ौमों में रसूल भेज चुके हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے آپ سے قبل بھی پیغمبروں کو اگلے لوگوں کے بہت سے گروہوں میں بھیجا تھا۔ (10)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور تحقیق ہم نے آپ سے پہلے گروہوں میں بھی رسول بھیجے۔ “ (١٠) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم تم سے پہلے بہت سی گزری ہوئی قوموں میں رسول بھیج چکے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

۔۔ اور بلاشبہ ہم نے آپ سے پہلے گزشتہ لوگوں کے گروہوں میں پیغمبر بھیجے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم بھیج چکے تجھ سے پہلے اگلے فرقوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یقینا ہم نے گزشتہ لوگوں کے بہت سے فرقوں میں آپ سے پہلے بھی پیغمبر بھیجے تھے