Surat ul Hijir

Surah: 15

Verse: 19

سورة الحجر

وَ الۡاَرۡضَ مَدَدۡنٰہَا وَ اَلۡقَیۡنَا فِیۡہَا رَوَاسِیَ وَ اَنۡۢبَتۡنَا فِیۡہَا مِنۡ کُلِّ شَیۡءٍ مَّوۡزُوۡنٍ ﴿۱۹﴾

And the earth - We have spread it and cast therein firmly set mountains and caused to grow therein [something] of every well-balanced thing.

اور زمین کو ہم نے پھیلا دیا ہے اور اس پر ( اٹل ) پہاڑ ڈال دیئے ہیں اور اس میں ہم نے ہرچیز ایک معین مقدار سے اگادی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
مَدَدۡنٰہَا
پھیلا دیا ہم نے اسے
وَاَلۡقَیۡنَا
اور ڈالے ہم نے
فِیۡہَا
اس میں
رَوَاسِیَ
پہاڑ
وَاَنۡۢبَتۡنَا
اور اگائی ہم نے
فِیۡہَا
اس میں
مِنۡ کُلِّ
ہر طرح کی
شَیۡءٍ
چیز
مَّوۡزُوۡنٍ
موزوں / مناسب
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
مَدَدۡنٰہَا
پھیلا دیا ہم نے
وَاَلۡقَیۡنَا
اور گاڑدیے ہم نے
فِیۡہَا
اس میں
رَوَاسِیَ
پہاڑ
وَاَنۡۢبَتۡنَا
اور اگائی ہم نے
فِیۡہَا
اس میں
مِنۡ کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز
مَّوۡزُوۡنٍ
مناسب مقدار
Translated by

Juna Garhi

And the earth - We have spread it and cast therein firmly set mountains and caused to grow therein [something] of every well-balanced thing.

اور زمین کو ہم نے پھیلا دیا ہے اور اس پر ( اٹل ) پہاڑ ڈال دیئے ہیں اور اس میں ہم نے ہرچیز ایک معین مقدار سے اگادی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور زمین کو ہم نے پھیلا دیا اور اسی میں سلسلہ ہائے کوہ جما دیئے اور اس میں سے ہر مناسب چیز کو ہم نے اگایا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے زمین کوپھیلادیاہے اوراس میں پہاڑگاڑدئیے ہیں اوراس میں ہرچیزمناسب مقدارسے اُگائی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We have spread out the earth and placed therein mountains, and caused to grow therein everything in balance,

اور زمین کو ہم نے پھیلایا اور رکھ دیئے اس پر بوجھ اور اگائی اس میں ہر چیز اندازے سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور زمین کو ہم نے پھیلا دیا اور اس میں ہم نے لنگر ڈال دیے اور اس میں اگا دی ہم نے ہر شے ٹھیک اندازے کے مطابق

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for the earth, We have stretched it out and have cast on it firm mountains, and have caused to grow in it everything well-measured.

ہم نے زمین کو پھیلایا ، اس میں پہاڑ جمائے ، اس میں ہر نوع کی نباتات ٹھیک ٹھیک نپی تلی مقدار کے ساتھ اگائی ، 13

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور زمین کو ہم نے پھیلا دیا ہے ، اور اس کو جمانے کے لیے اس میں پہاڑ رکھ دیے ہیں ، ( ٩ ) اور اس میں ہر قسم کی چیزیں توازن کے ساتھ اگائی ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے زمین کو پھیلایا اور اس میں بوجھل پہاڑ رکھے اور ہر چیز اس میں یا پہاڑوں میں انداز کے ساتھ اگائی یا پیدا کی 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے زمین کو پھیلایا اور اس پر پہاڑ (بنا کر) رکھ دیئے اور اس میں ہر قسم کی چیز ایک معین مقدار سے اگائی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور زمین جسے ہم نے پھیلا دیا ہے جس میں بھاری پہاڑ جما دیئے اور اس میں ہم نے ایک مقدار کے مطابق ہر طرح کی نباتات (زمین سے اگنے والی چیزوں) کو اگا دیا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور زمین کو بھی ہم ہی نے پھیلایا اور اس پر پہاڑ (بنا کر) رکھ دیئے اور اس میں ہر ایک سنجیدہ چیز اُگائی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the earth! We have stretched it out and have cast thereon mountains firm, and We have caused to spring up thereon everything weighed.

اور زمین کو ہم نے پھیلا دیا اور اس میں بھاری پہاڑ ڈال دیئے اور اس میں ہر قسم کی چیز ایک معین مقدار سے اگائی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور زمین کو ہم نے بچھایا اور ہم نے اس میں پہاڑوں کے لنگر ڈال دیے اور اس میں ہر قسم کی چیزیں تناسب کے ساتھ اُگائیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے زمین کوپھیلا دیا ہے اور اس میں ہم نے پہاڑ رکھ دیئے ہیں اور اس میں ہر چیز معین مقدار سے پیدا کی ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور زمین کو بھی ہم ہی نے پھیلایا، اور اس میں پہاڑ بنا کر رکھ دیے اور اس میں ہر چیز اندازے سے اگائی گئی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور زمین (کے اس عظیم الشان کرے) کو بھی ہم ہی نے (بچھایا) پھیلایا (اپنے کمال قدرت و حکمت سے) اور ہم ہی نے ڈال دئیے اس میں (پہاڑوں کے) عظیم الشان لنگر، اور اگائی ہم نے اس میں ہر چیز نپی تلی مقدار کے مطابق،

Translated by

Noor ul Amin

اور زمین کو ہم نے پھیلادیااوراس میں بڑے بڑے پہاڑ رکھ دیئے اور اس میں سے ہرمناسب چیزکوہم نے اگایا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے زمین پھیلائی اور اس میں لنگر ڈالے ( ف۲۳ ) اور اس میں ہر چیز اندازے سے اگائی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور زمین کو ہم نے ( گولائی کے باوجود ) پھیلا دیا اور ہم نے اس میں ( مختلف مادوں کو باہم ملا کر ) مضبوط پہاڑ بنا دیئے اور ہم نے اس میں ہر جنس کو ( مطلوبہ ) توازن کے مطابق نشو و نما دی

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے زمین کو پھیلا دیا اور اس میں پہاڑ گاڑ دیے اور اس میں ہر قسم کی چیزیں نپی تلی اگائیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And the earth We have spread out (like a carpet); set thereon mountains firm and immovable; and produced therein all kinds of things in due balance.

Translated by

Muhammad Sarwar

We have spread out the earth, fixed mountains thereupon and caused everything to grow to its proper weight

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We have spread out the earth, and have placed firm mountains in it, and caused all kinds of things to grow in it, in due proportion.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the earth-- We have spread it forth and made in it firm mountains and caused to grow in it of every suitable thing.

Translated by

William Pickthall

And the earth have We spread out, and placed therein firm hills, and caused each seemly thing to grow therein.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने ज़मीन को फैलाया और उस पर हमने पहाड़ रख दिए और उसमें हर चीज़ एक अंदाज़े से उगाई।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے زمین کو پھیلایا اور اس میں بھاری بھاری پہاڑ ڈال دیئے اور اس میں ہر قسم کی (ضرورت کی) نباتی چیز ایک معین مقدار سے اگائی۔ (19)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ہم نے زمین کو پھیلا یا، اس میں پہاڑ رکھے اور ہم نے اس میں ہر چیز مناسب مقدار میں اگائی۔ “ (١٩) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ہم نے زمین کو پھیلایا ، اس میں پہاڑ جمائے ، اس میں ہر نوع کی نباتات ٹھیک ٹھیک نپی تلی مقدار کے ساتھ اگائی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے زمین کو پھیلایا اور ہم نے اس میں بھاری بھاری پہاڑ ڈال دیے اور ہم نے اس میں ایک معین مقدار سے ہر قسم کی چیز اگائی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور زمین کو ہم نے پھیلایا اور رکھ دیے اس پر بوجھ اور اگائی اس میں ہر چیز اندازے سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے ہی زمین کو پھیلایا اور اس میں بھاری بھاری پہاڑ ڈال دیئے اور ہم نے زمین سے ہر چیز ایک اندازے سے اگائی