Surat ul Hijir

Surah: 15

Verse: 42

سورة الحجر

اِنَّ عِبَادِیۡ لَیۡسَ لَکَ عَلَیۡہِمۡ سُلۡطٰنٌ اِلَّا مَنِ اتَّبَعَکَ مِنَ الۡغٰوِیۡنَ ﴿۴۲﴾

Indeed, My servants - no authority will you have over them, except those who follow you of the deviators.

میرے بندوں پر تجھے کوئی غلبہ نہیں لیکن ہاں جو گمراہ لوگ تیری پیروی کریں ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَانٌ ... Certainly, you shall have no authority over My servants, meaning, `you will have no way to reach those for whom I have decreed guidance.' ... إِلاَّ مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْغَاوِينَ except those of the astray who follow you. Ibn Jarir mentioned that Yazid bin Qusayt said: "The Prophets used to have Masjids outside their cities, and if a Prophet wanted to consult with his Lord about something, he would go out to his place of worship and pray as Allah decreed. Then he would ask Him about whatever was concerning him. Once while a Prophet was in his place of worship, the enemy of Allah - meaning Iblis - came and sat between him and the Qiblah (direction of prayer). The Prophet said, `I seek refuge with Allah from the accursed Shaytan.' The enemy of Allah said, `Do you know who you are seeking refuge from? Here he is!' The Prophet said, `I seek refuge with Allah from the accursed Shaytan', and he repeated that three times. Then the enemy of Allah said, `Tell me about anything in which you will be saved from me.' The Prophet twice said, `No, you tell me about something in which you can overpower the son of Adam?' Each of them was insisting that the other answer first, then the Prophet said, Allah says, إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَانٌ إِلاَّ مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْغَاوِينَ Certainly, you shall have no authority over My servants, except those of the astray who follow you. The enemy of Allah said, `I heard this before you were even born.' The Prophet said, `and Allah says, وَإِمَّا يَنَزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطَـنِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ إِنَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ And if an evil whisper comes to you from Shaytan then seek refuge with Allah. Verily, He is All-Hearing, All-Knowing. (7: 200) By Allah, I never sense that you are near but I seek refuge with Allah from you.' The enemy of Allah said, `You have spoken the truth. In this way you will be saved from me.' The Prophet said, `Tell me in what ways you overpower the son of Adam.' He said, `I seize him at times of anger and times of desire.' وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ أَجْمَعِينَ

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

42۔ 1 یعنی میرے نیک بندوں پر تیرا داؤ نہیں چلے گا۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان سے کوئی گناہ ہی سرزد نہیں ہوگا، بلکہ مطلب یہ ہے کہ ان کے ساتھ ایسا گناہ نہیں ہوگا کہ جس کے بعد نادم اور تائب نہ ہو کیونکہ وہی گناہ انسان کی ہلاکت کا باعث ہے کہ جس کے بعد انسان کے اندر ندامت کا احساس اور توبہ وانابت الی اللہ کا داعیہ پیدا نہ ہو۔ ایسے گناہ کے بعد ہی انسان گناہ پر گناہ کرتا چلا جاتا ہے۔ اور بالآخر دائمی تباہی و ہلاکت اس کا مقدر بن جاتی ہے۔ اور اہل ایمان کی صفت یہ ہے کہ گناہ پر اصرار نہیں کرتے بلکہ فوراً توبہ کر کے آئندہ کے لئے اس سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٢٣] شیطان کو کس حد تک اختیار دیا گیا ہے ؟:۔ شیطان کو صرف اتنا اختیار دیا گیا ہے کہ وہ دھوکے سے، فریب سے، جھوٹ بول کر، وسوسے ڈال کر، دنیا کے فوائد میں الجھا کر، غلط قسم کی توقعات اور وعدے دے کر انسان کو گمراہ کرسکتا ہے تو کرے مگر اسے یہ اختیار قطعاً نہیں دیا گیا کہ وہ کسی کو زبردستی کھینچ کر اللہ کی راہ سے ہٹا کر اپنی راہ پر ڈال دے۔ جیسا کہ پہلے سورة ابراہیم کی آیت نمبر ٢٢ میں گزر چکا ہے کہ شیطان خود اہل دوزخ کے سامنے اس بات کا اعتراف کرے گا کہ میں نے تم سے جھوٹا وعدہ کیا اور تمہیں اپنی طرف بلایا جس کی میرے پاس کوئی دلیل نہ تھی پھر بھی تم نے میری دعوت کو تسلیم کرلیا۔ حالانکہ میرا تم پر کچھ زور نہ تھا لہذا آج مجھے ملامت نہ کرو بلکہ اپنی عقلوں کا ماتم کرو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اِنَّ عِبَادِيْ لَيْسَ لَكَ ۔۔ : یہ پچھلی بات ہی کی وضاحت ہے اور مستثنیٰ منقطع ہے اور اگر ” عِبَادٌ“ سے مراد عام ہو تو مستثنیٰ متصل ہوگا، مطلب یہ کہ جو خود ہی بھٹکے ہوں اور جہالت کی بنا پر خود ہی تیری پیروی کرنا چاہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The Meaning of Shaitan Having No Power over Special Servants of Allah From the verse: إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَانٌ (My servants are such that you have no power over them - 42), we learn that there are special and cho¬sen servants of Allah Ta’ ala who are not affected by Shaitanic deception. But, within this event relating to Sayyidna &Adam ill, it has also been said that the deception of Shaitan worked in the case of Sayyidna &Adam and Hawwa& (علیہما السلام) . Similarly, about the noble Companions, the Qur’ an has said: إِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّيْطَانُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوا ۖ (Shaitan had but made them slip for some of their deeds - 3:155) which tells us that there was an occasion (during the Battle of Uhud) when the evil plan of the Shaitan worked against the Com¬panions as well. Therefore, in the present verse, the sense of saying that the special servants of Allah are such that Shaitan has no power over them is that their hearts and minds never come under the power and sway of Shaitan to the extent that would just not become alerted to their error at all, be-cause of which, they would remain deprived of necessary repentance for ever, or that they fall into some sin the forgiveness of which would be-come impossible. As for the events mentioned above, they offer no contradiction be-cause &Adam and Hawwa& (علیہما السلام) made their Taubah and this repentance was accepted. Similarly, the noble Companions referred to above had also made their Taubah. Thus, whatever sin they fell into because of the mechanization of Shaitan was forgiven.

اللہ تعالیٰ کے مخصوص بندوں پر شیطان کا تسلط نہ ہونے کے معنی : (آیت) اِنَّ عِبَادِيْ لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطٰنٌ سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے مخصوص اور منتخب بندوں پر شیطانی فریب کا اثر نہیں ہوتا مگر اسی واقعہ آدم میں یہ بھی مذکور ہے کہ آدم وحوا پر اس کا فریب چل گیا اسی طرح صحابہ کرام (رض) اجمعین کے بارے میں قرآن کریم کا ارشاد ہے (آیت) اِنَّمَا اسْتَزَلَّھُمُ الشَّـيْطٰنُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوْا (آل عمران) جس سے معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ پر بھی شیطان کا کید اس موقع میں چل گیا۔ اس لئے آیت مذکورہ میں اللہ کے مخصوص بندوں پر شیطان کا تسلط نہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ان کے قلوب وعقول پر شیطان کا ایسا تسلط نہیں ہوتا کہ وہ اپنی غلطی پر کسی وقت متنبہ ہی نہ ہوں جس کی وجہ سے ان کو توبہ نصیب نہ ہو یا کوئی ایسا گناہ کر بیٹھیں جس کی مغفرت نہ ہو سکے۔ اور مذکورہ واقعات اس کے منافی نہیں کیونکہ آدم وحوا (علیہما السلام) نے توبہ کی اور یہ توبہ قبول ہوئی اسی طرح حضرات صحابہ نے بھی توبہ کرلی تھی اور شیطان کے مکر سے جس گناہ میں ابتلاء ہوا وہ معاف کردیا گیا۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٤٢ (اِنَّ عِبَادِيْ لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطٰنٌ) یعنی صرف ” مُخلَصین “ ہی کی تخصیص نہیں ہے بلکہ کسی انسان پر بھی تجھے اختیار نہیں ہوگا۔ (اِلَّا مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْغٰوِيْنَ ) جو لوگ ” غاوین “ میں سے ہوں گے ‘ خود ان کے اندر سرکشی ہوگی ‘ وہ خود اپنی نفس پرستی کی طرف مائل ہو کر تیری پیروی کریں گے ‘ ان کو لے جا کر تو گمراہی کے جس گڑھے میں چاہے پھینک دے اور جہنم کی جس وادی میں چاہے ان کو گرا دے ‘ مجھے ان سے کوئی دلچسپی نہیں۔ لیکن میرے کسی فرمانبردار بندے پر تجھے کوئی اختیار حاصل نہیں ہوگا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

24. This (verse 42) also may have another meaning: You will have no power over My servants (common people) to force them to disobey Me. However, We will give freedom of action to those who will willingly or deliberately follow you, and we will not forcibly prevent them from your way, if they intended to follow you. According to the first rendering, these verses will mean this: The way followed by My sincere servants is the only straight way to reach Me. Satan will have no power over those people who follow it, for I will choose them to be My own servants. Satan himself admitted that he will not be able to entice them. On the contrary, he will succeed in beguiling those people who themselves will deviate from the way of obedience. They will then wander farther and farther away following his temptations and allurements. According to the second meaning, the passage will mean this: When Satan challenged that he would beguile people from the way of Allah by making this worldly life very tempting to them, Allah accepted his challenge but made it clear to him that he was being allowed only to beguile people with temptation, but was not being given any power to force them to deviate from the right way. At this, Satan clarified that his challenge did not apply to those people whom Allah will choose for Himself. As this exception might have led to a misunderstanding that Allah may choose any people for Himself to keep them safe and secure from the reach of Satan, Allah clarified it, saying: Only that person will follow you, who himself will deviate from the right way. As a corollary to this, that person, who will not deviate from the right way will not follow you, and will, thus become Our servant, whom We will choose for Ourself.

سورة الْحِجْر حاشیہ نمبر :24 ”اس فقرے کے بھی دو مطلب ہو سکتے ہیں ۔ ایک وہ جو ترجمے میں اختیار کیا گیا ہے ۔ اور دوسرا مطلب یہ کہ میرے بندوں ( یعنی عام انسانوں ) پر تجھے کوئی اقتدار حاصل نہ ہوگا کہ تو انہیں زبردستی نافرمان بنا دے ، البتہ جو خود ہی بہکے ہوئے ہوں اور آپ ہی تیری پیروی کرنا چاہیں انہیں تیری راہ پر جانے کے لیے چھوڑ دیا جائے گا ، انہیں ہم زبردستی اس سے باز رکھنے کی کوشش نہ کریں گے ۔ پہلے معنی کے لحاظ سے مضمون کا خلاصہ یہ ہوگا کہ بندگی کا طریقہ اللہ تک پہنچنے کا سیدھا راستہ ہے ، جو لوگ اس راستے کو اختیار کرلیں گے ان پر شیطان کا بس نہ چلے گا ، انہیں اللہ اپنے لیے خالص فرما لے گا اور شیطان خود بھی اقراری ہے کہ وہ اس کے پھندے میں نہ پھسیں گے ۔ البتہ جو لوگ خود بندگی سے منحرف ہو کر اپنی فلاح و سعادت کی راہ گم کر دیں گے وہ ابلیس کے ہتھے چڑھ جائیں گے اور پھر جدھر جدھر وہ انہیں فریب دے کر لے جانا چاہے گا ، وہ اس کے پیچھے بھٹکتے اور دور سے دور تر نکلتے چلے جائیں گے ۔ دوسرے معنی کے لحاظ سے اس بیان کا خلاصہ یہ ہوگا: شیطان نے انسانوں کو بہکانے کے لیے اپنا طریق کار یہ بیان کیا کہ وہ زمین کی زندگی کو اس کے لیے خوشنما بنا کر انہیں خدا سے غافل اور بندگی کی راہ سے منحرف کرے گا ۔ اللہ تعالی نے اس کی توثیق کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ شرط میں نے مانی ، اور مزید توضیح کرتے ہوئے یہ بات بھی صاف کر دی کہ تجھے صرف فریب دینے کا اختیار دیا جا رہا ہے ، یہ اقتدار نہیں دیا جا رہا کہ تو ہاتھ پکڑ کر انہیں زبردستی اپنی راہ پر کھینچ لے جائے ۔ شیطان نے اپنے نوٹس سے ان بندوں کو مستثنی کیا جنہیں اللہ اپنے لیے خالص فرما لے ۔ اس سے یہ غلط فہمی مترشح ہو رہی تھی کہ شاید اللہ تعالی بغیر کسی معقول وجہ کے یونہی جس کو چاہے گا خالص کر لے گا اور وہ شیطان کی دست رس سے بچ جائے گا ۔ اللہ تعالی نے یہ کہہ کر بات صاف کر دی کہ جو خود بہکا ہوا ہوگا وہی تیری پیروی کرے گا ۔ بالفاظ دیگر جو بہکا ہوا ہوگا وہ تیری پیروی نہ کرے گا اور وہی ہمارا وہ مخصوص بندہ ہوگا جسے ہم خالص اپنا کرلیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

17: میرے بندوں سے مراد وہ بندے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے حکم پر چلنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں اور اسی سے مدد مانگتے ہوں، ایسے لوگوں پر شیطان کا زور نہ چلنے کا مطلب یہ ہے کہ اگرچہ شیطان انہیں بھی گمراہ کرنے کی کوشش تو کرے گا لیکن وہ اپنے اخلاص اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(15:42) الغوین۔ اسم فاعل۔ جمع مذکر ۔ غوی واحد۔ گمراہ ۔ کج رو۔ بھٹک جانے والے۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 8 ۔ گویا یہ پہلے کلام کی تقریر ہی ہے اور مستثنیٰ منقطع ہے اور اگر ” عباد “ سے مراد عام ہو تو مستثنیٰ متصل ہوگا۔ مطلب یہ کہ جو خود ہی بھٹکے ہوں اور جہالت کی بنا پر خود ہی تیری پیروی کرنا چاہیں۔ (روح) ۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

گمراہ لوگوں پر شیطان کا بس چلتا ہے (اِنَّ عَبَادِیْ لَیْسَ لَکَ عَلَیْھِمْ سُلْطٰنٌ اِلَّا مَنِ اتَّبَعَکَ مِنَ الْغٰوِیْنَ ) (بلاشبہ میرے بندوں پر تیرا بس نہ چلے گا مگر جو گمراہ لوگ تیری راہ پر چلیں گے) یعنی گمراہ لوگوں پر تیرا بس چل سکے گا جو تیرا اتباع کریں گے گمراہ ہوں گے شیطان کوشش تو کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سارے ہی بندے اس کا اتباع کرنے لگیں لیکن منتخب بندے اس کے قابو میں نہیں آتے وہ اس کے حملوں کو اور اس کے بہکانے کے طریقوں کو سمجھتے ہیں، وہ جو معاصی کو مزین کرتا ہے اس سے متاثر نہیں ہوتے، ہاں جو لوگ بہکنے کا مزاج رکھتے ہیں ہدایت کو پسند نہیں کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کے رسولوں اور کتابوں میں جو ہدایات ہیں ان کو اپنانے سے گریز کرتے ہیں ایسے لوگوں پر شیطان کا قابو چل جاتا ہے ایسا تسلط تو شیطان کا کسی پر نہیں ہے کہ زبردستی گناہ کرالے اس کا کام تو وسوسے ڈالنا گناہوں کی ترغیب دینا اور گناہوں کو مزین کرکے پیش کرنا ہے آگے بندے اپنے اختیار سے کفر و شرک کرتے ہیں اور گناہوں کے کام میں لگتے ہیں۔ سورة نحل میں فرمایا ہے (اِنَّہٗ لَیْسَ لَہٗ سُلْطٰنٌ عَلَی الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَلٰی رَبِّھِمْ یَتَوَکَّلُوْنَ اِنَّمَا سُلْطٰنُہٗ عَلَی الَّذِیْنَ یَتَوَلَّوْنَہٗ وَ الَّذِیْنَ ھُمْ بِہٖ مُشْرِکُوْنَ ) (بلاشبہ اس کا قابو ان لوگوں پر نہیں ہے جو ایمان لائے اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں اس کا قابو انہیں لوگوں پر ہے جو اس سے دوستی کرتے ہیں اور ان لوگوں پر ہے جو اللہ کے ساتھ شرک کرتے ہیں) جن لوگوں نے شیطان کے بہکانے اور ورغلانے اور گناہوں کو اچھا کرکے دکھانے کی طرف توجہ نہ کی اللہ ہی پر بھروسہ رکھا شیطان کا ان پر قابو نہیں چلتا اس کا قابو انہی لوگوں پر ہے جو اس سے دوستی کرتے ہیں یعنی اس سے محبت کرتے ہیں اس کی بات مانتے ہیں اور اس کی دعوت کو قبول کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

42 ۔ واقعی جو میرے مخصوص بندے ہیں ان پر تیرا کوئی بس نہیں چلے گا مگر یہ کہ گم کردہ راہ لوگوں میں سے اور گمراہوں میں سے جو تیری پیروی اختیار کرلے اور تیرا پیرو ہوجائے۔ یعنی برگزیدہ بندوں پر واقعی تیرا قابو نہیں چلے گا البتہ گمراہوں میں سے جو تیری پیروی کرلے تو کرلے۔