Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 100

سورة النحل

اِنَّمَا سُلۡطٰنُہٗ عَلَی الَّذِیۡنَ یَتَوَلَّوۡنَہٗ وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ بِہٖ مُشۡرِکُوۡنَ ﴿۱۰۰﴾٪  19

His authority is only over those who take him as an ally and those who through him associate others with Allah .

ہاں اس کا غلبہ ان پر تو یقیناً ہے جو اسی سے رفاقت کریں اور اسے اللہ کا شریک ٹھہرائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّمَا
بیشک
سُلۡطٰنُہٗ
زور اس کا
عَلَی الَّذِیۡنَ
ان لوگوں پر ہے جو
یَتَوَلَّوۡنَہٗ
دوست بنا تے ہیں اسے
وَالَّذِیۡنَ
اور (ان پر ) جو
ہُمۡ
وہ
بِہٖ
اس کی وجہ سے
مُشۡرِکُوۡنَ
شرک کرنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّمَا
بلاشبہ
سُلۡطٰنُہٗ
زور اس کا
عَلَی
اوپر
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے ہے جو
یَتَوَلَّوۡنَہٗ
دوستی رکھتے ہیں اس سے
وَالَّذِیۡنَ
اور جو لوگ
ہُمۡ
وہ
بِہٖ
اس (اللہ تعالیٰ)کے ساتھ
مُشۡرِکُوۡنَ
شریک کرنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

His authority is only over those who take him as an ally and those who through him associate others with Allah .

ہاں اس کا غلبہ ان پر تو یقیناً ہے جو اسی سے رفاقت کریں اور اسے اللہ کا شریک ٹھہرائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس کا بس تو صرف ان لوگوں پر چلتا ہے جو اسے اپنا سرپرست بناتے ہیں اور ایسے ہی لوگ اللہ کے شریک بناتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اس کازور تو صرف ان ہی پرچلتاہے جواس سے دوستی رکھتے ہیں اور جو اس (اللہ تعالیٰ)کے ساتھ شریک کرنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

His power is only over those who be-friend him and those who associate partners with Him.

اس کا زور تو انہی پر ہے جو اس کو رفیق سمجھتے ہیں اور جو اس کو شریک مانتے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس کا زور تو انہی لوگوں پر چلتا ہے جو اس سے دوستی کرتے ہیں اور جو اس کو (اللہ کے ساتھ) شریک ٹھہرانے والے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He has power only over those who take him as their patron and who, under his influence, associate others with Allah in His Divinity.

اس کا زور تو انہی لوگوں پر چلتا ہے جو اس کو اپنا سرپرست بناتے اور اس کے بہکانے سے شرک کرتے ہیں ۔ ؏ ١۳

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس کا بس تو ان لوگوں پر چلتا ہے جو اسے دوست بناتے ہیں ، اور اللہ کے ساتھ شرک کا ارتکاب کرتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

شیطان کا زور بس انہیں پر چلتا ہے جو اس سے دوستی رکھتے ہیں (اس کا دم بھرتے ہیں کہا مانتے ہیں) اور اللہ کے ساتھ شرک کرتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک اس کا قابو تو ان لوگوں پر چلتا ہے جو اس سے تعلق رکھتے ہیں اور جو اس (اللہ) کے ساتھ شرک کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس کا زور تو ان لوگوں پر چلتا ہے جو اس کو دوست بناتے ہیں اور ان لوگوں پر (زور چلتا ہے) جو اپنے رب کے ساتھ دوسروں کو شریک کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اس کا زور ان ہی لوگوں پر چلتا ہے جو اس کو رفیق بناتے ہیں اور اس کے (وسوسے کے) سبب (خدا کے ساتھ) شریک مقرر کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

His authority is only over those who befriend him and those who are in respect of Him associators.

اس کا قابو تو بس انہی لوگوں پر چلتا ہے جو اسے دوست بنائے رکھتے ہیں اور جو اللہ کے ساتھ شرک کرتے رہتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس کا زور بس انہیں پر چلتا ہے ، جو اسے دوست رکھتے ہیں اور جو اللہ کے شریک ٹھہرانے والے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ شیطان کو ایمان والوں پر اور اپنے رب پر بھروسا کرنے والوں پر کوئی قوت ( قولی وفعلی ) حاصل ہی نہیں اس کا بس تو صرف انہی لوگوں پر چلتا ہے جو اس سے دوستی رکھتے ہیںاور جواللہ ( تعالیٰ ) کے ساتھ شرک کرنے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس کا زور تو انہیں لوگوں پر چلتا ہے جو اس کو اپنا سرپرست بناتے ہیں اور اس کے بہکانے سے شرک کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس کا زور تو بس انھیں لوگوں پر چلتا ہے جو اسے اپنا دوست بناتے ہیں، اور وہ اس کے (بہکانے کے) باعث شرک کرتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اس کا زور تو بس صرف ان پر چلتا ہےجو اسے اپناسرپرست بناتے ہیں اورجو اللہ کا شریک ٹھہراتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اس کا قابو تو انھیں پر ہے جو اس سے دوستی کرتے ہیں اور اسے شریک ٹھہراتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بس اس کا غلبہ صرف انہی لوگوں پر ہے جو اسے دوست بناتے ہیں اور جو اللہ کے ساتھ شرک کرنے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اس کا قابو تو صرف ان لوگوں پر چلتا ہے جو اسے اپنا دوست بناتے ہیں اور اس کی وجہ سے شرک کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

His authority is over those only, who take him as patron and who join partners with Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

The only authority which he has is over his friends and those who consider things equal to God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

His power is only over those who obey and follow him (Shaytan), and those who join partners with Him (Allah).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

His authority is only over those who befriend him and those who associate others with Him.

Translated by

William Pickthall

His power is only over those who make a friend of him, and those who ascribe partners unto Him (Allah).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उसका ज़ोर तो सिर्फ़ उन लोगों पर चलता है जो उससे तअल्लुक़ रखते हैं और जो अल्लाह के साथ शिर्क करते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بس اس کا قابو تو صرف ان لوگوں پر چلتا ہے جو اس سے تعلق رکھتے ہیں اور ان لوگوں پر جو اللہ کے ساتھ شرک کرتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس کا غلبہ تو صرف ان لوگوں پر ہوتا ہے جو اس سے دوستی رکھتے ہیں اور جو اس (اللہ) کے ساتھ شرک کرتے ہیں۔ “ (١٠٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس کا زور تو انہی لوگوں پر چلتا ہے جو اس کو اپنا سر پرست بناتے اور اس کے بہکانے سے شرک کرتے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس کا زور انہیں پر ہے جو اس سے دوستی رکھتے ہیں اور جو اللہ کے ساتھ شریک تجویز کرتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اس کا زور تو انہی پر ہے جو اس کو رفیق سمجھتے ہیں اور جو اس کو شریک مانتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس شیطان کا قابو تو صرف ان لوگوں پر چلتا ہے جو اسکو رفیق بناتے ہیں اور ان لوگوں پر چلتا ہے جو عذا کے ساتھ شرک کرتے ہیں