TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat un Nahal 16:103 – Translations

Every available translation of Surat un Nahal, verse 103, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

وَ لَقَدۡ نَعۡلَمُ اَنَّہُمۡ یَقُوۡلُوۡنَ اِنَّمَا یُعَلِّمُہٗ بَشَرٌ ؕ لِسَانُ الَّذِیۡ یُلۡحِدُوۡنَ اِلَیۡہِ اَعۡجَمِیٌّ وَّ ہٰذَا لِسَانٌ عَرَبِیٌّ مُّبِیۡنٌ ﴿۱۰۳﴾
And We certainly know that they say, "It is only a human being who teaches the Prophet." The tongue of the one they refer to is foreign, and this Qur'an is [in] a clear Arabic language.
ہمیں بخوبی علم ہے کہ یہ کافر کہتے ہیں کہ اسے تو ایک آدمی سکھاتا ہے اس کی زبان جس کی طرف یہ نسبت کر رہے ہیں عجمی ہے اور یہ قرآن تو صاف عربی زبان میں ہے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
نَعۡلَمُ
ہم جانتے ہیں
اَنَّہُمۡ
بیشک وہ
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
اِنَّمَا
بیشک
یُعَلِّمُہٗ
سکھاتا ہے اسے
بَشَرٌ
ایک انسان
لِسَانُ
زبان
الَّذِیۡ
اس کی
یُلۡحِدُوۡنَ
وہ غلط نسبت کرتے ہیں
اِلَیۡہِ
طرف جس کے
اَعۡجَمِیٌّ
عجمی ہے
وَّہٰذَا
اور یہ
لِسَانٌ
زبان ہے
عَرَبِیٌّ
عربی
مُّبِیۡنٌ
واضح
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
نَعۡلَمُ
ہم جانتے ہیں
اَنَّہُمۡ
یقیناً وہ
یَقُوۡلُوۡنَ
کہتے ہیں
اِنَّمَا
بے شک
یُعَلِّمُہٗ
سکھاتا ہے اسے
بَشَرٌ
ایک آدمی
لِسَانُ
زبان
الَّذِیۡ
اس شخص کی(کہ)
یُلۡحِدُوۡنَ
وہ غلط منسوب کرتے ہیں
اِلَیۡہِ
اس کی طرف
اَعۡجَمِیٌّ
عجمی ہے
وَّہٰذَا
اور یہ (قرآن)
لِسَانٌ
زبان ہے
عَرَبِیٌّ
عربی
مُّبِیۡنٌ
واضح
Translated by

Juna Garhi

Info

And We certainly know that they say, "It is only a human being who teaches the Prophet." The tongue of the one they refer to is foreign, and this Qur'an is [in] a clear Arabic language.

ہمیں بخوبی علم ہے کہ یہ کافر کہتے ہیں کہ اسے تو ایک آدمی سکھاتا ہے اس کی زبان جس کی طرف یہ نسبت کر رہے ہیں عجمی ہے اور یہ قرآن تو صاف عربی زبان میں ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

ہم خوب جانتے ہیں کہ کافر یہ کہتے ہیں کہ : کوئی انسان ہے جو اس (نبی) کو (یہ قرآن) سکھا جاتا ہے حالانکہ جس شخص کی طرف یہ بات منسوب کرتے ہیں وہ عجمی ہے اور یہ (قرآن) سلیس عربی زبان ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

اورہم جانتے ہیں یقیناوہ کہتے ہیں کہ بے شک اسے توایک آدمی سکھاتاہے ،جس آدمی کی طرف وہ غلط منسوب کرتے ہیں اس کی زبان عجمی ہے اوریہ واضح عربی زبان ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

And We know well that they say, |"It is a man who teaches him.|" The language of the one they refer to is non-Arabic while this is clear Arabic language.

اور ہم کو خوب معلوم ہے کہ وہ کہتے ہیں اس کو سکھلاتا ہے، ایک آدمی، جس کی طرف تعریض کرتے ہیں اس کی زبان ہو عجمی اور یہ قرآن زبان عربی ہے صاف

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

اور ہمیں خوب معلوم ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ اس کو تو ایک انسان سکھاتا ہے یہ لوگ جس کی طرف غلط طور پر منسوب کر رہے ہیں اس کی زبان تو (ان کے بقول) عجمی ہے اور یہ (قرآن) فصیح عربی زبان ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

ہمیں معلوم ہے یہ لوگ تمہارے متعلق کہتے ہیں کہ اس شخص کو ایک آدمی سکھاتا پڑھاتا ہے ۔ 107 حالانکہ ان کا اشارہ جس آدمی کی طرف ہے اس کی زبان عجمی ہے اور یہ صاف عربی زبان ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

اور ( اے پیغمبر ) ہمیں معلوم ہے کہ یہ لوگ ( تمہارے بارے میں ) یہ کہتے ہیں کہ : ان کو تو ایک انسان سکھاتا پڑھاتا ہے ۔ ( حالانکہ ) جس شخص کا یہ حوالہ دے رہے ہیں اس کی زبان عجمی ہے ۔ ( ٤٥ ) اور یہ ( قرآن کی زبان ) صاف عربی زبان ہے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

اور ہم کو خوب معلوم ہے وہ کہتے ہیں کہ فلاں شخص اس کو سکھا جاتا ہے (ان 5 بیوقفوں نے اتنا بھی نہ سمجھا) جس کا نام لگاتے ہیں اس کی تو زبان عجمی ہے (عرب کے سوا دوسرے ملک کی زبان) اور یہ قرآن تو صاف عربی زبان میں ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

اور بیشک ہم جانتے ہیں کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ ان کو تو کوئی آدمی سکھاتا ہے جس شخص کی طرف اس کی نسبت کرتے ہیں ان کی زبان تو عجمی (غیر عربی) ہے اور یہ (قرآن) صاف عربی زبان ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

اور البتہ ہم جانتے ہیں جو وہ کہتے ہیں کہ اس کو کوئی آدمی سکھاتا ہے۔ لیکن انہوں نے جس شخص کی طرف اشارہ کیا ہے وہ تو عجمی (غیر عربی) ہے جب کہ یہ (قرآن) تو واضح عربی زبان میں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

اور ہمیں معلوم ہے کہ یہ کہتے ہیں کہ اس (پیغمبر) کو ایک شخص سکھا جاتا ہے۔ مگر جس کی طرف (تعلیم کی) نسبت کرتے ہیں اس کی زبان تو عجمی ہے اور یہ صاف عربی زبان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

And assuredly We know that they say: it is only a human being who teachech him. The speech of him unto whom they incline is foreign while this is Arabic speech plain.

اور ہم خوب جانتے ہیں کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ انہیں تو ایک آدمی سکھلا جاتا ہے ۔ (حالانکہ) جس شخص کی جانب اس کی ناحق نسبت کرتے ہیں اس کی زبان تو عجمی ہے اور یہ (کلام) تو فصیح عربی زبان (میں) ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

اور ہمیں اچھی طرح علم ہے کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس کو تو ایک انسان سکھاتا ہے ۔ اس شخص کی زبان ، جس کی طرف یہ منسوب کرتے ہیں ، عجمی ہے اور یہ فصیح عربی زبان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

اوربالتحقیق ہم جانتے ہیں کہ وہ ( کفار ) کہتے ہیں کہ انہیں تو ایک انسان تعلیم دیتا ہے ۔ جس کی طرف یہ لوگ منسوب کررہے ہیں اس کی زبان تو غیر عربی ہے اور یہ ( قرآن مجید ) تو صاف عربی زبان میںہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

اور ہمیں معلوم ہے کہ یہ کہتے ہیں کہ اس پیغمبر کو ایک شخص سکھا جاتا ہے مگر اس شخص کی زبان جس کی طرف یہ اشارہ کرتے ہیں غیر عربی ہے اور یہ صاف عربی زبان میں ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

اور ہمیں خوب معلوم ہے کہ یہ لوگ (آپ کے بارے میں) کہتے ہیں کہ سوائے اس کے نہیں کہ اس شخص کو سکھاتا ہے ایک انسان، حالانکہ جس شخص کی طرف یہ لوگ اس بات کی نسبت کرتے ہیں اس کی زبان (ہی عربی نہیں، بلکہ) عجمی ہے، جبکہ یہ (قرآن حکیم) کھلی عربی زبان ہے،

Translated by

Noor ul Amin

Info

وہ خوب جانتے ہیں کہ کافرکہتے ہیں کہ:’’کوئی انسان اس ( نبی ) کو سکھلاجاتا ہے‘‘ حالانکہ جس شخص کی طرف یہ بات منسوب کرتے ہیں وہ عجمی ہے ( یعنی عربی نہیں جانتا ) اور یہ ( قرآن ) سلیس عربی زبان ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

اور بیشک ہم جانتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں ، یہ تو کوئی آدمی سکھاتا ہے ، جس کی طرف ڈھالتے ہیں اس کی زبان عجمی ہے اور یہ روشن عربی زبان ( ف۲۳۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

اور بیشک ہم جانتے ہیں کہ وہ ( کفار و مشرکین ) کہتے ہیں کہ انہیں یہ ( قرآن ) محض کوئی آدمی ہی سکھاتا ہے ، جس شخص کی طرف وہ بات کو حق سے ہٹاتے ہوئے منسوب کرتے ہیں اس کی زبان عجمی ہے اور یہ قرآن واضح و روشن عربی زبان ( میں ) ہے

Translated by

Hussain Najfi

Info

اور بے شک ہم جانتے ہیں کہ وہ ( قرآن کے بارے میں ) کہتے ہیں کہ اس شخص ( پیغمبر ) کو ایک آدمی سکھاتا ہے حالانکہ جس شخص کی طرف یہ نسبت دیتے ہیں اس کی زبان عجمی ہے اور یہ ( قرآن ) تو فصیح عربی زبان میں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

We know indeed that they say, "It is a man that teaches him." The tongue of him they wickedly point to is notably foreign, while this is Arabic, pure and clear.

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

We know that they say a mere mortal has taught it (the Quran) to him (Muhammad). The language of the person whom they think has taught it to him is not Arabic. This (the Quran) is in illustrious Arabic.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

And indeed We know that they (polytheists and pagans) say: "It is only a human being who teaches him." The tongue of the man they refer to is foreign, while this (the Qur'an) is (in) a clear Arabic tongue.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

And certainly We know that they say: Only a mortal teaches him. The tongue of him whom they reproach is barbarous, and this is clear Arabic tongue.

Translated by

William Pickthall

Info

And We know well that they say: Only a man teacheth him. The speech of him at whom they falsely hint is outlandish, and this is clear Arabic speech.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

और हमको मालूम है कि ये लोग कहते हैं कि इसको तो एक आदमी सिखाता है, जिस शख़्स की तरफ़ वे मंसूब करते हैं उसकी ज़बान अजमी है और यह (क़ुरआन) साफ़ अरबी ज़बान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

اور ہم کو معلوم ہے کہ یہ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ ان کو تو آدمی سکھلا جاتا ہے جس شخص کی طرف اس کی نسبت کرتے ہیں اس کی زبان تو عجمی ہے اور یہ قرآن صاف عربی ہے۔ (9)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

” اور بلاشبہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ یقیناً کافر کہتے ہیں اسے ایک آدمی سکھاتا ہے، جس کی طرف وہ غلط نسبت کر رہے ہیں وہ عجمی ہے حالانکہ یہ قرآن واضح طور پر عربی ہے۔ “ (١٠٣) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

ہمیں معلوم ہے یہ لوگ تمہارے متعلق کہتے ہیں کہ اس شخص کو ایک آدمی سکھاتا پڑھاتا ہے۔ حالانکہ ان کا اشارہ جس آدمی کی طرف ہے اس کی زبان عجمی ہے اور یہ صاف عربی زبان ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

اور بلاشبہ ہم جانتے ہیں کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ ان کو ایک آدمی سکھاتا ہے یہ لوگ جس کی طرف نسبت کرتے ہیں اس کی زبان عجمی ہے اور یہ واضح طور پر صاف عربی زبان ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

اور ہم کو خوب معلوم ہے کہ وہ کہتے ہیں اس کو تو سکھلاتا ہے ایک آدمی جس کی طرف تعریض کرتے ہیں اس کی زبان ہے عجمی اور یہ قرآن زبان عربی ہے صاف

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

اور ہم کو خوب معلوم ہے کہ یہ لوگ یہاں کہتے ہیں کہ یہ قرآن محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک آدمی سکھاتا ہے ، حالانکہ جس آدمی کی طرف یہ سکھانے کی نسبت کرتے ہیں اس کی زبان تو عجمی ہے اور یہ قرآن نہایت سلیس عربی زبان میں ہے

Related Verses

88
Surat Aal e Imran
3:167
وَ لِیَعۡلَمَ الَّذِیۡنَ نَافَقُوۡا ۚ ۖ وَ قِیۡلَ لَہُمۡ تَعَالَوۡا قَاتِلُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ اَوِ ادۡفَعُوۡا ؕ قَالُوۡا لَوۡ نَعۡلَمُ قِتَالًا لَّا تَّبَعۡنٰکُمۡ ؕ ہُمۡ لِلۡکُفۡرِ یَوۡمَئِذٍ اَقۡرَبُ مِنۡہُمۡ لِلۡاِیۡمَانِ ۚ یَقُوۡلُوۡنَ بِاَفۡوَاہِہِمۡ مَّا لَیۡسَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ ؕ وَ اللّٰہُ اَعۡلَمُ بِمَا یَکۡتُمُوۡنَ ﴿۱۶۷﴾ۚ
And that He might make evident those who are hypocrites. For it was said to them, "Come, fight in the way of Allah or [at least] defend." They said, "If we had known [there would be] fighting, we would have followed you." They were nearer to disbelief that day than to faith, saying with their mouths what was not in their hearts. And Allah is most Knowing of what they conceal -
اور منافقوں کو بھی معلوم کرلے جن سے کہا گیا کہ آؤ اللہ کی راہ میں جہاد کرو ، یا کافروں کو ہٹاؤ ، تو وہ کہنے لگے کہ اگر ہم لڑائی جانتے ہوتے تو ضرور ساتھ دیتے ، وہ اس دن بہ نسبت ایمان کے کُفر سے بہت قریب تھے ، اپنے منہ سے وہ باتیں بناتے ہیں جو ان کے دِلوں میں نہیں ، اور اللہ تعالٰی خوب جانتا ہے جسے وہ چھپاتے ہیں ۔
Surat ul Anaam
6:33
قَدۡ نَعۡلَمُ اِنَّہٗ لَیَحۡزُنُکَ الَّذِیۡ یَقُوۡلُوۡنَ فَاِنَّہُمۡ لَا یُکَذِّبُوۡنَکَ وَ لٰکِنَّ الظّٰلِمِیۡنَ بِاٰیٰتِ اللّٰہِ یَجۡحَدُوۡنَ ﴿۳۳﴾
We know that you, [O Muhammad], are saddened by what they say. And indeed, they do not call you untruthful, but it is the verses of Allah that the wrongdoers reject.
ہم خوب جانتے ہیں کہ آپ کو ان کے اقوال مغموم کرتے ہیں ، سو یہ لوگ آپ کو جھوٹا نہیں کہتے لیکن یہ ظالم تو اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں ۔
Surat Younus
10:20
وَ یَقُوۡلُوۡنَ لَوۡ لَاۤ اُنۡزِلَ عَلَیۡہِ اٰیَۃٌ مِّنۡ رَّبِّہٖ ۚ فَقُلۡ اِنَّمَا الۡغَیۡبُ لِلّٰہِ فَانۡتَظِرُوۡا ۚ اِنِّیۡ مَعَکُمۡ مِّنَ الۡمُنۡتَظِرِیۡنَ ﴿٪۲۰﴾  7
And they say, "Why is a sign not sent down to him from his Lord?" So say, "The unseen is only for Allah [to administer], so wait; indeed, I am with you among those who wait."
اور یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ ان پر ان کے رب کی جانب سے کوئی نشانی کیوں نہیں نازل ہوتی؟ سو آپ فرما دیجئے کہ غیب کی خبر صرف اللہ کو ہے سو تم بھی منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں ۔
Surat ul Hijir
15:97
وَ لَقَدۡ نَعۡلَمُ اَنَّکَ یَضِیۡقُ صَدۡرُکَ بِمَا یَقُوۡلُوۡنَ ﴿ۙ۹۷﴾
And We already know that your breast is constrained by what they say.
ہمیں خوب علم ہے کہ ان باتوں سے آپ کا دل تنگ ہوتا ہے ۔
Surat ul Kaahaf
18:22
سَیَقُوۡلُوۡنَ ثَلٰثَۃٌ رَّابِعُہُمۡ کَلۡبُہُمۡ ۚ وَ یَقُوۡلُوۡنَ خَمۡسَۃٌ سَادِسُہُمۡ کَلۡبُہُمۡ رَجۡمًۢا بِالۡغَیۡبِ ۚ وَ یَقُوۡلُوۡنَ سَبۡعَۃٌ وَّ ثَامِنُہُمۡ کَلۡبُہُمۡ ؕ قُلۡ رَّبِّیۡۤ اَعۡلَمُ بِعِدَّتِہِمۡ مَّا یَعۡلَمُہُمۡ اِلَّا قَلِیۡلٌ ۬۟ فَلَا تُمَارِ فِیۡہِمۡ اِلَّا مِرَآءً ظَاہِرًا ۪ وَّ لَا تَسۡتَفۡتِ فِیۡہِمۡ مِّنۡہُمۡ اَحَدًا ﴿٪۲۲﴾  15
They will say there were three, the fourth of them being their dog; and they will say there were five, the sixth of them being their dog - guessing at the unseen; and they will say there were seven, and the eighth of them was their dog. Say, [O Muhammad], "My Lord is most knowing of their number. None knows them except a few. So do not argue about them except with an obvious argument and do not inquire about them among [the speculators] from anyone."
کچھ لوگ تو کہیں گے کہ اصحاب کہف تین تھے اور چوتھا ان کا کتا تھا کچھ کہیں گے کہ پانچ تھے اور چھٹا ان کا کتا تھا غیب کی باتوں میں اٹکل ( کے تیر تکے ) چلاتے ہیں کچھ کہیں گے کہ وہ سات ہیں آٹھواں ان کا کتا ہے آپ کہہ دیجئے کہ میرا پروردگار ان کی تعداد کو بخوبی جاننے والا ہے ، انہیں بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں پس آپ ان کے مقدمے میں صرف سرسری گفتگو ہی کریں اور ان میں سے کسی سے ان کے بارے میں پوچھ گچھ بھی نہ کریں ۔
Surat ul Baqara
2:26
اِنَّ اللّٰہَ لَا یَسۡتَحۡیٖۤ اَنۡ یَّضۡرِبَ مَثَلًا مَّا بَعُوۡضَۃً فَمَا فَوۡقَہَا ؕ فَاَمَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا فَیَعۡلَمُوۡنَ اَنَّہُ الۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّہِمۡ ۚ وَ اَمَّا الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا فَیَقُوۡلُوۡنَ مَا ذَاۤ اَرَادَ اللّٰہُ بِہٰذَا مَثَلًا ۘ یُضِلُّ بِہٖ کَثِیۡرًا ۙ وَّ یَہۡدِیۡ بِہٖ کَثِیۡرًا ؕ وَ مَا یُضِلُّ بِہٖۤ اِلَّا الۡفٰسِقِیۡنَ ﴿ۙ۲۶﴾
Indeed, Allah is not timid to present an example - that of a mosquito or what is smaller than it. And those who have believed know that it is the truth from their Lord. But as for those who disbelieve, they say, "What did Allah intend by this as an example?" He misleads many thereby and guides many thereby. And He misleads not except the defiantly disobedient,
یقیناً اللہ تعالٰی کسی مثال کے بیان کرنے سے نہیں شرماتا خواہ مچھر کی ہو ، یا اس سے بھی ہلکی چیزکی ۔ ایمان والے تو اپنے رب کی جانب سے صحیح سمجھتے ہیں اور کفار کہتے ہیں کہ اس مثال سے اللہ نے کیا مراد لی ہے؟ اس کے ذریعہ بیشتر کو گُمراہ کرتا ہے اور اکثر لوگوں کو راہ راست پر لاتا ہے ۔ اور گمراہ تو صرف فاسقوں کو ہی کرتا ہے ۔
Surat ul Baqara
2:79
فَوَیۡلٌ لِّلَّذِیۡنَ یَکۡتُبُوۡنَ الۡکِتٰبَ بِاَیۡدِیۡہِمۡ ٭ ثُمَّ یَقُوۡلُوۡنَ ہٰذَا مِنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ لِیَشۡتَرُوۡا بِہٖ ثَمَنًا قَلِیۡلًا ؕ فَوَیۡلٌ لَّہُمۡ مِّمَّا کَتَبَتۡ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ وَیۡلٌ لَّہُمۡ مِّمَّا یَکۡسِبُوۡنَ ﴿۷۹﴾
So woe to those who write the "scripture" with their own hands, then say, "This is from Allah ," in order to exchange it for a small price. Woe to them for what their hands have written and woe to them for what they earn.
اُن لوگوں کے لئے ـ ویل ہے جو اپنے ہاتھوں کی لکھی ہوئی کتاب کو اللہ تعالٰی کی طرف کی کہتے ہیں اور اس طرح دنیا کماتے ہیں ، ان کے ہاتھوں کی لکھائی کو اور ان کی کمائی کو ویل ( ہلاکت ) اور افسوس ہے ۔
Surat Aal e Imran
3:7
ہُوَ الَّذِیۡۤ اَنۡزَلَ عَلَیۡکَ الۡکِتٰبَ مِنۡہُ اٰیٰتٌ مُّحۡکَمٰتٌ ہُنَّ اُمُّ الۡکِتٰبِ وَ اُخَرُ مُتَشٰبِہٰتٌ ؕ فَاَمَّا الَّذِیۡنَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ زَیۡغٌ فَیَتَّبِعُوۡنَ مَا تَشَابَہَ مِنۡہُ ابۡتِغَآءَ الۡفِتۡنَۃِ وَ ابۡتِغَآءَ تَاۡوِیۡلِہٖ ۚ؃ وَ مَا یَعۡلَمُ تَاۡوِیۡلَہٗۤ اِلَّا اللّٰہُ ۘ ؔ وَ الرّٰسِخُوۡنَ فِی الۡعِلۡمِ یَقُوۡلُوۡنَ اٰمَنَّا بِہٖ ۙ کُلٌّ مِّنۡ عِنۡدِ رَبِّنَا ۚ وَ مَا یَذَّکَّرُ اِلَّاۤ اُولُوا الۡاَلۡبَابِ ﴿۷﴾
It is He who has sent down to you, [O Muhammad], the Book; in it are verses [that are] precise - they are the foundation of the Book - and others unspecific. As for those in whose hearts is deviation [from truth], they will follow that of it which is unspecific, seeking discord and seeking an interpretation [suitable to them]. And no one knows its [true] interpretation except Allah . But those firm in knowledge say, "We believe in it. All [of it] is from our Lord." And no one will be reminded except those of understanding.
وہی اللہ تعالٰی ہے جس نے تجھ پر کتاب اُتاری جس میں واضح مضبوط آیتیں ہیں جو اصل کتاب ہیں اور بعض متشابہ آیتیں ہیں ۔ پس جن کے دلوں میں کجی ہے وہ تو اس کی متشابہ آیتوں کے پیچھے لگ جاتے ہیں ، فتنے کی طلب اور ان کی مراد کی جستجو کے لئے ، حالانکہ ان کی حقیقی مراد کو سوائے اللہ تعالٰی کے کوئی نہیں جانتا اور پختہ ومضبوط علم والے یہی کہتے ہیں کہ ہم تو ان پر ایمان لا چکے ، یہ ہمارے رب کی طرف سے ہیں اور نصیحت تو صرف عقلمند حاصل کرتے ہیں ۔
Surat Aal e Imran
3:16
اَلَّذِیۡنَ یَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَاۤ اِنَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاغۡفِرۡ لَنَا ذُنُوۡبَنَا وَ قِنَا عَذَابَ النَّارِ ﴿ۚ۱۶﴾
Those who say, "Our Lord, indeed we have believed, so forgive us our sins and protect us from the punishment of the Fire,"
جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب !ہم ایمان لا چکے اس لئے ہمارے گناہ معاف فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا ۔