Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 124

سورة النحل

اِنَّمَا جُعِلَ السَّبۡتُ عَلَی الَّذِیۡنَ اخۡتَلَفُوۡا فِیۡہِ ؕ وَ اِنَّ رَبَّکَ لَیَحۡکُمُ بَیۡنَہُمۡ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ فِیۡمَا کَانُوۡا فِیۡہِ یَخۡتَلِفُوۡنَ ﴿۱۲۴﴾

The sabbath was only appointed for those who differed over it. And indeed, your Lord will judge between them on the Day of Resurrection concerning that over which they used to differ.

ہفتے کے دن کی عظمت تو صرف ان لوگوں کے ذمے ہی ضروری کی گئی تھی جنہوں نے اس میں اختلاف کیا تھا بات یہ ہے کہ آپ کا پروردگار خود ہی ان میں ان کے اختلاف کا فیصلہ قیامت کے دن کرے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّمَا
بیشک
جُعِلَ
فرض کیا گیا
السَّبۡتُ
ہفتے کا دن
عَلَی الَّذِیۡنَ
ان لوگوں پر
اخۡتَلَفُوۡا
جنہوں نے اختلاف کیا
فِیۡہِ
اس میں
وَاِنَّ
اور بیشک
رَبَّکَ
رب آپ کا
لَیَحۡکُمُ
البتہ وہ فیصلہ کرے گا
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
فِیۡمَا
اس میں جو
کَانُوۡا
تھے وہ
فِیۡہِ
جس میں
یَخۡتَلِفُوۡنَ
وہ اختلاف کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّمَا
یقیناً
جُعِلَ
مقرر کیا گیا
السَّبۡتُ
ہفتے کا دن
عَلَی
اوپر
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں پر
اخۡتَلَفُوۡا
جنہوں نے اختلاف کیا
فِیۡہِ
اس میں
وَاِنَّ
اور بلاشبہ
رَبَّکَ
آپ کا رب
لَیَحۡکُمُ
یقیناً فیصلہ فرمائے گا
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
فِیۡمَا
اس میں جو
کَانُوۡا
تھے وہ سب
فِیۡہِ
اس میں
یَخۡتَلِفُوۡنَ
اختلاف کیا کرتے
Translated by

Juna Garhi

The sabbath was only appointed for those who differed over it. And indeed, your Lord will judge between them on the Day of Resurrection concerning that over which they used to differ.

ہفتے کے دن کی عظمت تو صرف ان لوگوں کے ذمے ہی ضروری کی گئی تھی جنہوں نے اس میں اختلاف کیا تھا بات یہ ہے کہ آپ کا پروردگار خود ہی ان میں ان کے اختلاف کا فیصلہ قیامت کے دن کرے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور رہا سبت (ہفتہ) کا قصہ تو وہ صرف ان لوگوں پر مسلط کیا گیا جنہوں نے اس بارے میں اختلاف کیا تھا۔ آپ کا پروردگار قیامت کے دن یقینا ان باتوں کا فیصلہ کردے گا جن میں یہ اختلاف کیا کرتے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناہفتے کادن مقرر کیا گیا اُن لوگوں پرجنہوں نے اس میں اختلاف کیا اوریقیناآپ کارب قیامت کے دن اُن سب باتوں میں اُن کے درمیان فیصلے فرمائے گا جن میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The Sabbath was appointed only for those who differed in it. And your Lord will certainly judge between them on the Day of Resurrection in what they used to dispute.

ہفتہ کا دن جو مقرر کیا سو انہی پر جو اس میں اختلاف کرتے تھے، اور تیرا رب حکم کرے گا ان میں قیامت کے دن جس بات میں اختلاف کرتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہفتہ کا دن تو انہی لوگوں کے لیے معین کیا گیا تھا جنہوں نے اس میں اختلاف کیا تھا اور یقیناً آپ کا رب ان کے مابین فیصلہ کرے گا قیامت کے دن ان چیزوں میں جن میں وہ اختلاف کرتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for the Sabbath, it was made incumbent only on those who differed about its laws. Certainly your Lord will judge on the Day of Resurrection between them regarding the matters they disputed.

رہا سبت ، تو وہ ہم نے ان لوگوں پر مسلط کیا تھا جنہوں نے اس کے احکام میں اختلاف کیا 121 ، اور یقینا تیرا رب قیامت کے روز ان سب باتوں کا فیصلہ کر دے گا جن میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

سنیچر کے دن کے احکام تو ان لوگوں پر لازم کیے گئے تھے جنہوں نے اس کے بارے میں اختلاف کیا تھا ۔ ( ٥٢ ) اور یقین رکھو کہ تمہارا رب قیامت کے دن ان کے درمیان ان تمام باتوں کا فیصلہ کردے گا جن میں لوگ اختلاف کیا کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

فہتہ کا دن تو انہی لوگوں کے لئے مقرر ہوا تھا (یعنی انہی لگو وں کو اس کی تعظیم کا حکم ہوا تھا) جنہوں نے اس میں اختلاف کیا 3 اور (اے پیغمبر) تیرا مالک قیامت کے دن ج باتوں میں وہ اختلاف کر رہے ہیں ان کا فصلہ کر دے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا ہفتے کے دن کو ان ہی لوگوں کے لئے مقرر فرمایا گیا تھا جنہوں نے اس میں اختلاف کیا تھا۔ اور یقینا آپ کا پروردگار قیامت کے دن ان میں ان باتوں کا فیصلہ فرما دیں گے جن میں وہ اختلاف کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ صرف اللہ کو جانتے تھے ان کے طریقے کی پیروی کیجیے۔ سبت (ہفتہ کے) بارے میں لوگوں نے اختلاف کیا تھا جو ان پر ہی مسلط کردیا گیا تھا اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیشک آپ کا رب قیامت کے دن ان کے درمیان فیصلہ کر دے گا جس میں اختلاف کیا کرتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہفتے کا دن تو ان ہی لوگوں کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔ جنہوں نے اس میں اختلاف کیا۔ اور تمہارا پروردگار قیامت کے دن ان میں ان باتوں کا فیصلہ کردے گا جن میں وہ اختلاف کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The sabbath was only appointed for those who differed thereon; and verily thy Lord will judge between them on the Judgment-Day concerning that wherein they have been differing.

سبت (کا احترام) تو بس انہی لوگوں پر عائد کیا گیا تھا جنہوں نے اسکے باب میں اختلاف کیا تھا ۔ اور بیشک آپ کا پروردگار ان کے درمیان اس بارے میں قیامت کے دن فیصلہ کردے گا جس بارے میں یہ اختلاف کرتے رہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

سبت انہی لوگوں پر عائد کیا گیا تھا ، جنہوں نے اس کے باب میں اختلاف کیا اور بیشک تمہارا رب چیزوں کے باب میں ، جن میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں ، قیامت کے روز ان کے درمیان فیصلہ فرمائے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

سنیچر ( ہفتے ) کے دن ( کا احترام ) تو صرف ان لوگوں پر ضروری تھا جنہوں نے اس بارے میں اختلاف کیا تھا اوربلاشبہ تمہارا رب ان لوگوں کے درمیان قیامت کے دن ان تمام باتوں کا فیصلہ فرمادے گا جن میں یہ اختلاف کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہفتے کا دن تو انہی لوگوں کے لیے مقرر کیا گیا تھا جنہوں نے اس میں اختلاف کیا اور آپ کا رب قیامت کے دن ان میں ان باتوں کا فیصلہ کر دے گا جن میں وہ اختلاف کرتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سوائے اس کے نہیں کہ ہفتے کا دن تو انہی لوگوں پر مقرر کیا گیا تھا، جنہوں نے اس کے بارے میں اختلاف کیا تھا، اور یقیناً تمہارا رب (عملی اور آخری طور پر) ، فیصلہ فرما دے گا ان لوگوں کے درمیان ان تمام باتوں کا جن کے بارے میں یہ اختلاف میں پڑے ہوئے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

بیشک ہفتے کے دن کی عظمت توصرف ان لوگوں کے ذمے ہی ضروری کی گئی تھی جنہوں نے اس میں اختلاف کیا تھاآپ کارب قیامت کے دن یقیناان باتوں کافیصلہ کردے گا جن میں یہ اختلاف کیا کرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہفتہ تو انھیں پر رکھا گیا تھا جو اس میں مختلف ہوگئے ( ف۲۸۱ ) اور بیشک تمہارا رب قیامت کے دن ان میں فیصلہ کردے گا جس بات میں اختلاف کرتے تھے ، ( ف۲۸۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ہفتہ کا دن صرف انہی لوگوں پر مقرر کیا گیا تھا جنہوں نے اس میں اختلاف کیا ، اور بیشک آپ کا رب قیامت کے دن اُن کے درمیان اُن ( باتوں ) کا فیصلہ فرما دے گا جن میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( باقی رہا ) سبت ( کے احترام کا معاملہ ) تو یہ صرف ان لوگوں پر عائد کیا گیا تھا جنہوں نے اس کے بارے میں اختلاف کیا تھا اور اللہ قیامت کے دن ان کے درمیان فیصلہ کرے گا ان باتوں کے بارے میں جن میں وہ باہم اختلاف کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Sabbath was only made (strict) for those who disagreed (as to its observance); But Allah will judge between them on the Day of Judgment, as to their differences.

Translated by

Muhammad Sarwar

(The observance) of the Sabbath was only sanctioned for those who disputed it. Your Lord will certainly issue His decree about their dispute on the Day of Judgment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The Sabbath was only prescribed for those who differed concerning it, and verily, your Lord will judge between them on the Day of Resurrection about what they differed over.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The Sabbath was ordained only for those who differed about it, and most surely your Lord will judge between them on the resurrection day concerning that about which they differed.

Translated by

William Pickthall

The Sabbath was appointed only for those who differed concerning it, and lo! thy Lord will judge between them on the Day of Resurrection concerning that wherein they used to differ.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

सनीचर के दिन की अज़मत तो सिर्फ़ उन लोगों के ज़िम्मे ही ज़रूरी की गई थी जिन्होंने उसमें इख़्तिलाफ़ किया था, और बेशक आपका रब क़यामत के दिन उनके दरमियान फ़ैसला कर देगा जिस बात में वे इख़्तिलाफ़ कर रहे थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بس ہفتے کی تعظیم تو صرف انہی لوگوں پر لازم کی گئی تھی جنہوں نے اس میں خلاف کیا تھا (4) بیشک آپ کا رب قیامت کے دن اسمیں باہم فیصلہ کر دے گا جس بات میں یہ اختلاف کیا کرتے تھے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ہفتے کا دن صرف ان لوگوں پر مقرر کیا گیا جنھوں نے اس میں اختلاف کیا اور بیشک آپ کا رب ضرور ان کے درمیان قیامت کے دن اس کا فیصلہ کرے گا جس میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے۔ “ (١٢٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

رہاسبت ، تو وہ ہم نے ان لوگوں پر مسلط کیا تھا جنہوں نے اس کے احکام میں اختلاف کیا اور یقینا تیرا رب قیامت کے روز ان سب باتوں کو فیصلہ کردے گا جن میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہفتہ کے دن کی تعظیم انہیں لوگوں پر لازم کی گئی تھی جنہوں نے اس میں اختلاف کیا، اور بلاشبہ آپ کا رب قیامت کے دن ان کے درمیان ان چیزوں کے بارے میں ضروری فیصلہ فرما دے گا جس میں وہ اختلاف کرتے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہفتہ کا دن جو مقرر کیا سو انہی پر جو اس میں اختلاف کرتے تھے اور تیرا رب حکم کرے گا ان میں قیامت کے دن جس بات میں اختلاف کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بس ہفتہ کے دن کی تعظیم تو ان ہی لوگوں پر فرض کی گئی تھی جنہوں نے آخر کار اس دن میں اختلاف کیا اور بیشک آپ کا رب قیامت کے دن ان لوگوں کے مابین ا ن باتوں کا قطعی فیصلہ کر دے گا جن باتوں میں یہ اختلاف کیا کرتے تھے