Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 15

سورة النحل

وَ اَلۡقٰی فِی الۡاَرۡضِ رَوَاسِیَ اَنۡ تَمِیۡدَ بِکُمۡ وَ اَنۡہٰرًا وَّ سُبُلًا لَّعَلَّکُمۡ تَہۡتَدُوۡنَ ﴿ۙ۱۵﴾

And He has cast into the earth firmly set mountains, lest it shift with you, and [made] rivers and roads, that you may be guided,

اور اس نے زمین میں پہاڑ گاڑ دیئے ہیں تاکہ تمہیں لے کر ہلے نہ اور نہریں اور راہیں بنادیں تاکہ تم منزل مقصود کو پہنچو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَلۡقٰی
اور اس نے ڈال دیئے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
رَوَاسِیَ
پہاڑ
اَنۡ
کہ
تَمِیۡدَ
نہ) وہ ڈھلک جائے
بِکُمۡ
تمہیں لے کر
وَ اَنۡہٰرًا
اور نہریں
وَّسُبُلًا
اور راستے
لَّعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَہۡتَدُوۡنَ
تم ہدایت پاجاؤ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَلۡقٰی
اور اس نے گاڑدیے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
رَوَاسِیَ
پہاڑ
اَنۡ
یہ کہ
تَمِیۡدَ
ڈگمگانے (نہ)لگے
بِکُمۡ
تمہیں لے کر
وَ اَنۡہٰرًا
اور دریا
وَّسُبُلًا
اور راستے
لَّعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَہۡتَدُوۡنَ
ہدایت پاؤ
Translated by

Juna Garhi

And He has cast into the earth firmly set mountains, lest it shift with you, and [made] rivers and roads, that you may be guided,

اور اس نے زمین میں پہاڑ گاڑ دیئے ہیں تاکہ تمہیں لے کر ہلے نہ اور نہریں اور راہیں بنادیں تاکہ تم منزل مقصود کو پہنچو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز اس نے زمین (کو ہچکولوں سے بچانے کے لئے اس) میں مضبوط پہاڑ رکھ دیئے تاکہ تمہیں لے کر ہچکولے نہ کھائے اور نہریں بھی بنائیں اور رستے بھی تاکہ تم (آتے جاتے وقت) راہ پاسکو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراس نے زمین میں پہاڑ گاڑ دئیے کہ تمہیں لے کرڈگمگانے نہ لگے اوراس میں دریا اورراستے بنادئیے تاکہ تم ہدایت پاؤ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And He placed mountains on the earth, lest it should shake with you, and rivers and tracks, so that you may find the right way.

اور رکھ دیئے زمین پر بوجھ کہ کبھی جھک پڑے تم کو لے کر اور بنائیں ندیاں اور راستے تاکہ تم راہ پاؤ ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اس نے زمین میں لنگر ڈال دیے ہیں کہ تمہیں لے کر لڑھک نہ جائے اور اس میں (ندیاں بہا دی ہیں) اور راستے (بنا دیے ہیں) تاکہ تم اپنی منزلوں تک پہنچا کرو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And He has placed firm mountains on the earth lest it should move away from you, and has made rivers and tracks that you may find your way,

اس نے زمین میں پہاڑوں کی میخیں گاڑ دیں تاکہ زمین تم کو لے کر ڈھلک نہ جائے ۔ 12 اس نے دریا جاری کیے اور قدرتی راستے بنائے 13 تاکہ تم ہدایت پاؤ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس نے زمین میں پہاڑوں کے لنگڑ ڈال دیے ہیں تاکہ وہ تم کو لے کر ڈگمگائے نہیں ، ( ١٠ ) اور دریا اور راستے بنائے ہیں تاکہ تم منزل مقصود تک پہنچ سکو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اسی خدا نے زمین میں بھاری بھرکم پہاڑ گاڑے ایسا نہ ہو وہ ادھر ادھر تم کو لے کر جھکے (ف 10) اس میں تم کو راہ ملنے کے لئے ندیاں اور رستے بنائے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اسی نے زمین پر پہاڑ رکھ دیئے کہ تم کو لے کر کہیں جھک نہ جائے اور نہریں (دریا) اور راستے بنادیئے تاکہ تم منزل تک پہنچ سکو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اسی نے زمین میں پہاڑ کے بوجھ رکھ دیئے تاکہ وہ زمین تمہیں لے کر ایک طرف نہ ڈھلک جائے، اور اس نے نہریں اور راستے بنا دیئے تاکہ تم راہ پا سکو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اسی نے زمین پر پہاڑ (بنا کر) رکھ دیئے کہ تم کو لے کر کہیں جھک نہ جائے اور نہریں اور رستے بنا دیئے تاکہ ایک مقام سے دوسرے مقام تک (آسانی سے) جاسکو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And He hath cast on the earth firm mountains lest it move away with you, and rivers and paths that haply ye may be directed.

اور اس نے زمین میں پہاڑ رکھ دیئے ہیں تاکہ وہ تم کو لے کر ڈگمگانے نہ لگے ۔ اور دریا اور راستے (بنا دیئے) تاکہ تم راہ پاتے رہو اور علامتیں بھی (بنائیں) ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس نے زمین میں پہاڑ ڈال دیے ہیں کہ وہ تمہیں لے کر جھک نہ پڑیں اور نہریں ( جاری کردی ہیں ) اور راستے ( نکال دیے ہیں ) تاکہ تم راہ پاؤ ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) نے زمین میںبڑے بڑے پہاڑ جمادیے تاکہ زمین تمہیں لے کر ڈگمگائے نہیں ۔ اور دریا او رراستے بنادیے تا کہ تم منزل مقصود تک پہنچ سکو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اس نے زمین پر پہاڑ بنا کر رکھ دیے کہ تم کو لے کر کہیں جھک نہ جائے اور نہریں بھی بنائیں اور راستے بنا دیے تاکہ ایک جگہ سے دوسری جگہ تک آسانی سے جا سکو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اسی نے ڈال دئیے (اپنی قدرت کاملہ اور حکمت بالغہ سے پہاڑوں کے) عظیم الشان لنگر زمین (کے اس کرے) میں، تاکہ یہ ڈگمگانے نہ لگے تم کو لیکر اور اسی نے جاری کر دئیے اس میں طرح طرح کے دریا، اور اس نے بنادئیے اس میں قسما قسم راستے تاکہ تم لوگ راہ پاسکو

Translated by

Noor ul Amin

نیز اس نے زمین میں مضبوط پہاڑرکھ دیئے ہیں تاکہ وہ تمہیں اٹھائے ہوئے ہچکولے نہ کھائیں اور نہریں بھی بنائیں اور راستے بھی تاکہ تم راہ پاسکو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس نے زمین میں لنگر ڈالے ( ف۲۳ ) کہ کہیں تمہیں لے کر نہ کانپے اور ندیاں اور رستے کہ تم راہ پاؤ ( ف۲٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اسی نے زمین میں ( مختلف مادوں کو باہم ملا کر ) بھاری پہاڑ بنا دیئے تاکہ ایسا نہ ہو کہ کہیں وہ ( اپنے مدار میں حرکت کرتے ہوئے ) تمہیں لے کر کانپنے لگے اور نہریں اور ( قدرتی ) راستے ( بھی ) بنائے تاکہ تم ( منزلوں تک پہنچنے کے لئے ) راہ پا سکو

Translated by

Hussain Najfi

اور اس ( خدا ) نے زمین میں بھاری بھر کم پہاڑوں کے لنگر ڈال دیئے ہیں تاکہ وہ تمہیں لے کر کہیں ڈھلک نہ جائے اور اس نے نہریں رواں دواں کر دیں اور راستے بنائے تاکہ تم ( خشکی و تری میں ) راہ پاؤ ( اور منزل مقصود تک پہنچ جاؤ ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And He has set up on the earth mountains standing firm, lest it should shake with you; and rivers and roads; that ye may guide yourselves;

Translated by

Muhammad Sarwar

God has fixed the mountains on earth lest you should be hurled away when it quakes. Therein He has also made rivers and roads so that you will find your way.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And He has driven firm standing mountains into the earth, lest it should shake with you; and rivers and roads, that you may guide yourselves.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And He has cast great mountains in the earth lest it might be convulsed with you, and rivers and roads that you may go aright,

Translated by

William Pickthall

And He hath cast into the earth firm hills that it quake not with you, and streams and roads that ye may find a way.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उसने ज़मीन में पहाड़ रख दिए; ताकि वह तुमको लेकर डगमगाने न लगे और उसने नहरें और रास्ते बनाए ताकि तुम राह पाओ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اس نے زمین میں پہاڑ رکھ دیے تاکہ وہ (زمین) تم کو لے ڈگمگانے (اور ہلنے) نہ لگے اور اس نے نہریں اور رستے بنائے تاکہ منزل مقصود تک پہنچ سکو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اس نے زمین میں پہاڑگاڑ دیئے کہ زمین تمہیں ہلا نہ دے اور نہریں اور راستے بنائے تاکہ تم منزل تک پہنچ پاؤ۔ “ (١٥) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس نے زمین میں پہاڑوں کی میخیں گاڑ دیں تا کہ زمین تم کو کر ڈھلک نہ جائے۔ اس نے دریا جاری کئے اور قدرتی راستے بنائے تا کہ تم ہدایت پاؤ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ نے زمین میں بھاری پہاڑ ڈال دئیے تاکہ زمین تمہیں لے کر ہلنے نہ لگے، اور اس نے نہریں بنائیں اور راستے بنائے تاکہ تم ہدایت پاؤ

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور رکھ دیے زمین پر بوجھ کہ کبھی جھک پڑیں تم کو لے کر   اور بنائیں ندیاں اور راستے تاکہ تم راہ پاؤ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اسی نے زمین میں بھاری بھاری پہاڑرکھ دیئے تا کہ کہیں زمین تم کو لیکر ہلنے نہ لگے اور اسی نے ندیاں پیدا کیں اور زمین میں راستے بنائے تا کہ تم منزل مقصود تک پہنچ سکو