Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 20

سورة النحل

وَ الَّذِیۡنَ یَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ لَا یَخۡلُقُوۡنَ شَیۡئًا وَّ ہُمۡ یُخۡلَقُوۡنَ ﴿ؕ۲۰﴾

And those they invoke other than Allah create nothing, and they [themselves] are created.

اور جن جن کو یہ لوگ اللہ تعالٰی کے سوا پکارتے ہیں وہ کسی چیز کو پیدا نہیں کر سکتے ، بلکہ وہ خود پیدا کیئے ہوئے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور جنہیں
یَدۡعُوۡنَ
وہ پکارتے ہیں
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
لَایَخۡلُقُوۡنَ
نہیں وہ پیدا کرسکتے
شَیۡئًا
کوئی چیز
وَّہُمۡ
اور وہ
یُخۡلَقُوۡنَ
اور وہ پیدا کیے جاتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اوروہ لوگ جنہیں
یَدۡعُوۡنَ
وہ پکارتے ہیں
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
اللہ تعالی کےسوا
لَایَخۡلُقُوۡنَ
نہیں وہ پیدا کر سکتے
شَیۡئًا
کسی چیز کو
وَّہُمۡ
اور وہ
یُخۡلَقُوۡنَ
خود پیدا کیے جا تے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And those they invoke other than Allah create nothing, and they [themselves] are created.

اور جن جن کو یہ لوگ اللہ تعالٰی کے سوا پکارتے ہیں وہ کسی چیز کو پیدا نہیں کر سکتے ، بلکہ وہ خود پیدا کیئے ہوئے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اللہ کے سوا جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں وہ کوئی چیز کیا خاک پیدا کریں گے وہ تو خود پیدا کئے گئے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ لوگ جنہیں وہ اﷲ تعالیٰ کے سوا پکارتے ہیں ،وہ کسی چیز کو پیدا نہیں کر سکتے اوروہ خود پیدا کیے جاتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those whom they invoke beside Allah do not create anything, rather they are themselves created

اور جن کو پکارتے ہیں اللہ کے سوائے کچھ پیدا نہیں کرتے اور وہ خود پیدا کئے ہوئے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جن کو یہ پکارتے ہیں اللہ کے سوا وہ کچھ پیدا نہیں کرتے بلکہ وہ تو خود پیدا کیے گئے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those whom they call upon beside Allah have created nothing; rather, they themselves were created;

اور وہ دوسری ہستیاں جنہیں اللہ کو چھوڑ کر لوگ پکارتے ہیں ، وہ کسی چیز کی بھی خالق نہیں ہیں بلکہ خود مخلوق ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر یہ لوگ جن ( دیوتاؤں ) کو پکارتے ہیں ، وہ کچھ بھی پیدا نہیں کرتے ، وہ تو خود ہی مخلوق ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جن معبودوں کو یہ مشرک اللہ تعالیٰ کے سوا پکارتے ہیں اور وہ کچھ نہیں پیدا کرسکتے بلکہ وہ خود (دوسرے کے) پیدا کئے ہوئے ہیں (ف 6)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جن لوگوں کی یہ اللہ کے سوا عبادت کرتے ہیں وہ کوئی چیز بھی تو پیدا نہیں کرسکتے اور وہ خود پیدا کئے جاتے (مخلوق) ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ لوگ جو اللہ کے سوا دوسروں کو پکارتے ہیں وہ کچھ پیدا نہیں کرتے بلکہ وہ خود پیدا کئے جاتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جن لوگوں کو یہ خدا کے سوا پکارتے ہیں وہ کوئی چیز بھی تو نہیں بناسکتے بلکہ خود ان کو اور بناتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those upon whom they call beside Allahls have not created aught, and are themselves created.

اور جن کو یہ اللہ کے علاوہ پکارتے ہیں وہ کسی کو پیدا نہیں سکتے اور وہ خود بھی مخلوق ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جن کو یہ اللہ کے سوا پکارتے ہیں ، وہ کچھ پیدا نہیں کرتے ، وہ تو خود مخلوق ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کے علاوہ جسے پکارتے ہیں وہ کچھ بھی پیدا نہیں کرتے وہ تو خود پیداکیے گئے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جن لوگوں کو یہ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ کوئی چیز بھی تو پیدا نہیں کرسکتے بلکہ وہ خود پیدا کیے گئے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جن ہستیوں کو یہ لوگ (پوجتے) پکارتے ہیں اللہ کے سوا، وہ کچھ بھی پیدا نہیں کرسکتیں،

Translated by

Noor ul Amin

اوراللہ کے سوایہ لوگ جن ( پیروں ، فقیروں ، ولیوں اور نبیوں کو مدد کے لئے ) پکارتے ہیں وہ کوئی چیز کیا ( خاک ) پیدا کریں گے جبکہ وہ خود پیداکئے گئے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ کے سوا جن کو پوجتے ہو ہیں ( ۳۲ ) وہ کچھ بھی نہیں بناتے اور ( ف۳۳ ) وہ خود بنائے ہوئے ہیں ( ف۳٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہ ( مشرک ) لوگ جن ( بتوں ) کو اللہ کے سوا پوجتے ہیں وہ کچھ بھی پیدا نہیں کر سکتے بلکہ وہ خود پیدا کئے گئے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ کو چھوڑ کر جن کو یہ ( مشرک ) لوگ پکارتے ہیں وہ کوئی چیز پیدا نہیں کر سکتے ( بلکہ ) وہ خود پیدا کئے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those whom they invoke besides Allah create nothing and are themselves created.

Translated by

Muhammad Sarwar

Whatever (idols) they worship besides God can create nothing for they are themselves created.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those whom they invoke besides Allah have not created anything, but are themselves created.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those whom they call on besides Allah have not created anything while they are themselves created;

Translated by

William Pickthall

Those unto whom they cry beside Allah created naught, but are themselves created.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिनको लोग अल्लाह के सिवा पुकारते हैं वह किसी चीज़ को पैदा नहीं कर सकते और वे ख़ुद पैदा किए हुए हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جن کی یہ لوگ خدا کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہیں وہ کسی چیز کو پیدا نہیں کرسکتے اور وہ خود ہی مخلوق ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جن کو وہ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ کچھ بھی پیدا نہیں کرسکتے اور وہ خود پیدا کیے گئے ہیں۔ “ (٢٠) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور وہ دوسری ہستیاں جنہیں اللہ کو چھوڑ کر لوگ پکارتے ہیں ، وہ کسی چیز کی بھی خالق نہیں ہیں ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ اللہ کو چھوڑ کر غیروں کو پکارتے ہیں وہ کوئی چیز بھی پیدا نہیں کرتے اور وہ پیدا کیے جاتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جن کو پکارتے ہیں اللہ کے سوا کچھ پیدا نہیں کرتے اور وہ خود پیدا کیے ہوئے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ کافر خدا کے سوا جن کی عبادت کرتے ہیں ان کی حالت یہ ہے کہ وہ کوئی چیز بھی نہیں پیدا کرسکتے بلکہ وہ تو خود ہی مخلوق ہیں