Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 36

سورة النحل

وَ لَقَدۡ بَعَثۡنَا فِیۡ کُلِّ اُمَّۃٍ رَّسُوۡلًا اَنِ اعۡبُدُوا اللّٰہَ وَ اجۡتَنِبُوا الطَّاغُوۡتَ ۚ فَمِنۡہُمۡ مَّنۡ ہَدَی اللّٰہُ وَ مِنۡہُمۡ مَّنۡ حَقَّتۡ عَلَیۡہِ الضَّلٰلَۃُ ؕ فَسِیۡرُوۡا فِی الۡاَرۡضِ فَانۡظُرُوۡا کَیۡفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الۡمُکَذِّبِیۡنَ ﴿۳۶﴾

And We certainly sent into every nation a messenger, [saying], "Worship Allah and avoid Taghut." And among them were those whom Allah guided, and among them were those upon whom error was [deservedly] decreed. So proceed through the earth and observe how was the end of the deniers.

ہم نے ہر امت میں رسول بھیجا کہ ( لوگو ) صرف اللہ کی عبادت کرو اور اس کے سوا تمام معبودوں سے بچو ۔ پس بعض لوگوں کو تو اللہ تعالٰی نے ہدایت دی اور بعض پر گمراہی ثابت ہوگئی پس تم خود زمین میں چل پھر کر دیکھ لو جھٹلانے والوں کا انجام کیسا کچھ ہوا؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
بَعَثۡنَا
بھیجا ہم نے
فِیۡ کُلِّ اُمَّۃٍ
ہر امت میں
رَّسُوۡلًا
ایک رسول
اَنِ
کہ
اعۡبُدُوا
عبادت کرو
اللّٰہَ
اللہ کی
وَاجۡتَنِبُوا
اور بچو
الطَّاغُوۡتَ
طاغوت سے
فَمِنۡہُمۡ
تو بعض ان میں سے تھے
مَّنۡ
وہ جو
ہَدَی
ہدایت دی
اللّٰہُ
اللہ نے
وَمِنۡہُمۡ
اور بعض ان میں سے تھے
مَّنۡ
وہ جو
حَقَّتۡ
ثابت ہو گئی
عَلَیۡہِ
ان پر
الضَّلٰلَۃُ
گمراہی
فَسِیۡرُوۡا
پس چلو پھرو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
فَانۡظُرُوۡا
پھر دیکھو
کَیۡفَ
کس طرح
کَانَ
ہوا
عَاقِبَۃُ
انجام
الۡمُکَذِّبِیۡنَ
جھٹلانے والوں کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلا شبہ یقیناً
بَعَثۡنَا
بھیجا ہم نے
فِیۡ کُلِّ اُمَّۃٍ
ہر امت میں
رَّسُوۡلًا
ایک رسول
اَنِ
یہ کہ
اعۡبُدُوا
عبادت کرو
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی
وَاجۡتَنِبُوا
اور اجتناب کرو
الطَّاغُوۡتَ
طا غوت سے
فَمِنۡہُمۡ
چنا نچہ ان میں سےکچھ ہیں
مَّنۡ
جن کو
ہَدَی
ہدایت دی
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
وَمِنۡہُمۡ
اور ان میں سے کچھ ہیں
مَّنۡ
جن پر
حَقَّتۡ
مسلط ہو گئی
عَلَیۡہِ
ان پر
الضَّلٰلَۃُ
گمراہی
فَسِیۡرُوۡا
سو سیر کرو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
فَانۡظُرُوۡا
پھر دیکھو
کَیۡفَ
کیسا
کَانَ
ہوا
عَاقِبَۃُ
انجام
الۡمُکَذِّبِیۡنَ
جھٹلا نے والوں کا
Translated by

Juna Garhi

And We certainly sent into every nation a messenger, [saying], "Worship Allah and avoid Taghut." And among them were those whom Allah guided, and among them were those upon whom error was [deservedly] decreed. So proceed through the earth and observe how was the end of the deniers.

ہم نے ہر امت میں رسول بھیجا کہ ( لوگو ) صرف اللہ کی عبادت کرو اور اس کے سوا تمام معبودوں سے بچو ۔ پس بعض لوگوں کو تو اللہ تعالٰی نے ہدایت دی اور بعض پر گمراہی ثابت ہوگئی پس تم خود زمین میں چل پھر کر دیکھ لو جھٹلانے والوں کا انجام کیسا کچھ ہوا؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیجا (جو انھیں یہی کہتا تھا) کہ اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت سے بچو۔ پھر کچھ ایسے لوگ تھے جنہیں اللہ نے ہدایت دے دی اور کچھ ایسے تھے جن پر گمراہی ثابت ہوگئی۔ سو تم زمین میں چل پھر کر دیکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ یقیناًہم نے ہراُمت میں ایک رسول بھیجا کہ اﷲ تعالیٰ کی عبادت کرو اور طاغوت سے اجتناب کرو،چنانچہ ان میں سے کچھ کواﷲ تعالیٰ نے ہدایت دی اوران میں سے کچھ وہ تھے جن پر گمراہی مسلط ہو گئی سو تم زمین میں سیرکروپھردیکھوکہ جھٹلانے والوں کا انجام کیسا ہوا؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We did raise a messenger among every people, with the message, |"Worship Allah and stay away from the Re¬bel.|" Then, there were some among them whom Allah guided, and there were others on whom deviation (from the right path) was established. So, travel on earth and see how was the fate of those who belied (the prophets).

اور ہم نے اٹھائے ہیں ہر امت میں رسول کہ بندگی کرو اللہ کی اور بچو ہُڑ دنگے سے پھر کسی کو ان میں سے ہدایت کی اللہ نے اور کسی پر ثابت ہوئی گمراہی، سو سفر کرو ملکوں میں پھر دیکھو کیسا ہوا انجام جھٹلانے والوں کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے تو ہر امت میں ایک رسول بھیجا (اس پیغام کے ساتھ) کہ اللہ ہی کی بندگی کرو اور طاغوت سے بچو تو ان میں کچھ ایسے بھی تھے جنہیں اللہ نے ہدایت دے دی اور کچھ وہ بھی تھے جن پر مسلط ہوگئی گمراہی تو تم گھومو پھرو زمین میں اور دیکھو کہ جھٹلانے والوں کا کیسا انجام ہوا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیج دیا ، اور اس کے ذریعہ سے سب کو خبردار کر دیا کہ اللہ کی بندگی کرو اور طاغوت کی بندگی سے بچو ۔ 32 اس کے بعد ان میں سے کسی کو اللہ نے ہدایت بخشی اور کسی پر ضلالت مسلط ہو گئی ۔ 33 پھر ذرا زمین میں چل پھر کر دیکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہو چکا ہے 34 ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور واقعہ یہ ہے کہ ہم نے ہر امت میں کوئی نہ کوئی پیغمبر اس ہدایت کے ساتھ بھیجا ہے کہ تم اللہ کی عبادت کرو ، اور طاغوت سے اجتناب کرو ۔ ( ١٧ ) پھر ان میں سے کچھ وہ تھے جن کو اللہ نے ہدایت دے دی اور کچھ ایسے تھے جن پر گمراہی مسلط ہوگئی ۔ تو ذرا زمین میں چل پھر کر دیکھو کہ ( پیغمبروں کو ) جھٹلانے والوں کا انجام کیسا ہوا؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم تو ہر قوم میں ایک پیغمبر بھیج چکے ہیں (یہ حکم دے کر) کہ اللہ تعالیٰ کو پوجو اور طاغوت سے بچے 7 رہو (طاغوت جو اللہ کے سوا پوجا جاوے) تو پیغمبروں کے سمجھانے سے) کسی کو اللہ نے راہ پر لگا دیا اور کسی پر گمراہی جم گئی تھی 8 تو (اے قریش کے کافرو) ذرا ملک میں سیر کرو دیکھو (پیغمبروں کو جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بیشک ہم ہر امت میں پیغمبر بھیجتے رہے ہیں کہ اللہ کی عبادت کرو اور شیطان (بتوں) سے بچتے رہو سو ان میں کوئی ایسا ہوا ہے جس کو اللہ نے ہدایت بخشی اور کوئی ایسا ہے کہ اس پر گمراہی ثابت ہوگئی پس زمین میں چلو پھرو پھر دیکھو کہ جھٹلانے والوں کا کیسا انجام ہوا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور البتہ یقینا ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیجا ہے (جس نے ایک ہی بات کہی ہے کہ ) تم اللہ کی عبادت و بندگی کرو اور شیطان سے بچتے رہ۔ ان میں سے بعض تو وہ ہوئے ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت دیدی اور بعض ان میں سے وہ ہوئے ہیں جن پر گم راہی مسلط کردی گئی۔ پھر زمین میں چل پھر کر دیکھو کہ جھٹلانے والوں کا انجام کیا ہوا ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے ہر جماعت میں پیغمبر بھیجا کہ خدا ہی کی عبادت کرو اور بتوں (کی پرستش) سے اجتناب کرو۔ تو ان میں بعض ایسے ہیں جن کو خدا نے ہدایت دی اور بعض ایسے ہیں جن پر گمراہی ثابت ہوئی۔ سو زمین پر چل پھر کر دیکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا انجام کیسا ہوا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We have raised in every community an apostle saying: worship Allah and avoid the devil. Then of them were some whom Allah guided, and of them were some upon whom the straying was justified. Wherefore travel about on the earth, and look on what wise hath been the end of the disbelievers.

اور یقیناً ہم نے ہر امت میں ایک پیامبر بھیجا ہے کہ اللہ کی عبادت کرو اور شیطان (کی راہ) سے بچو ۔ سو ان میں وہ بھی ہوئے جنہیں اللہ نے ہدایت دی اور وہ بھی جن پر گمراہی ثابت ہو کر رہی تو زمین پر چلو پھر و دیکھو کہ جھٹلانے والوں کا کیسا (برا) انجام ہوا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے ہر امت میں ایک رسول اس دعوت کے ساتھ بھیجا کہ اللہ ہی کی بندگی کرو اور طاغوت سے بچو ۔ تو ان میں سے کچھ کو اللہ نے ہدایت بخشی اور ان میں ایسے بھی ہوئے ، جن پر ضلالت مسلط ہوکے رہی ۔ تو ملک میں چلو پھرو اور دیکھو کہ کیا ہوا جھٹلانے والوں کا انجام!

Translated by

Mufti Naeem

اوربالتحقیق ہم نے ہرامت میں ( کوئی نہ کوئی ) پیغمبر ( اس پیغام کے ساتھ ) بھیجا کہ ( اے لوگو! ) ( ایک اکیلے ) اللہ ( تعالیٰ ) ہی کی عبادت کیا کرو اورطاغوت ( کی پیروی ) سے دور رہا کرو ۔ پس ان میں سے بعض وہ تھے جنہیں اللہ ( تعالیٰ ) نے ہدایت دی اورانہی میں سے بعض وہ تھے جن کے لیے گمراہی ثابت ہوکر رہی ۔ پس زمین میں گھوم پھر کر دیکھو کہ جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے ہر جماعت میں پیغمبر بھیجا کہ اللہ ہی کی عبادت کرو۔ اور بتوں کی پوجا سے بچو، اور ان میں بعض ایسے ہیں جن کو اللہ نے ہدایت دی اور بعض ایسے ہیں جن پر گمراہی ثابت ہوئی تو زمین پر چل پھر کر دیکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا انجام کیا ہوا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ ہم نے ہر امت میں (اس بات کی تعلیم کے لئے کوئی نہ کوئی) پیغام رساں ضرور بھیجا ہے، کہ تم لوگ بندگی کرو اللہ کی اور بچتے رہو طاغوت سے، پھر ان میں سے کسی کو اللہ نے نواز دیا (نورِ حق) ہدایت سے، اور کسی پر ٹھپہ لگ گیا گمراہی کا، سو تم لوگ چل پھر کر دیکھو (اللہ کی) زمین میں، کہ کیسا ہوا انجام (حق) جھٹلانے والوں کا،

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے ہرامت میں ایک رسول بھیجا ( جو انہیں یہی کہتاتھا ) کہ اللہ کی عبادت کروا ور شیطان اور بتوں کی عبادت سے بچوپھرکچھ ایسے لوگ تھے جنہیں اللہ نے ہدایت دے دی اور کچھ ایسے تھے جن پر گمراہی ظاہرہوگئی سوتم زمین میں چل پھرکردیکھ لوکہ جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہر امت میں ہم نے ایک رسول بھیجا ( ف۷۲ ) کہ اللہ کو پوجو اور شیطان سے بچو تو ان ( ف۷۳ ) میں کسی کو اللہ نے راہ دکھائی ( ف۷٤ ) اور کسی پر گمراہی ٹھیک اتری ( ف۷۵ ) تو زمین میں چل پھر کر دیکھو کیسا انجام ہوا جھٹلانے والوں کا ( ف۷٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیجا کہ ( لوگو ) تم اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت ( یعنی شیطان اور بتوں کی اطاعت و پرستش ) سے اجتناب کرو ، سو اُن میں بعض وہ ہوئے جنہیں اللہ نے ہدایت فرما دی اور اُن میں بعض وہ ہوئے جن پر گمراہی ( ٹھیک ) ثابت ہوئی ، سو تم لوگ زمین میں سیر و سیاحت کرو اور دیکھو کہ جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا

Translated by

Hussain Najfi

اور یقیناً ہم نے ہر ایک امت میں کوئی نہ کوئی رسول ( یہ پیغام دے کر ) ضرور بھیجا ہے کہ اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت ( کی بندگی ) سے بچو پس ان ( امتوں ) میں سے بعض کو اللہ نے ہدایت دی اور بعض پر گمراہی مستقر اور ثابت ہوگئی پس تم زمین پر چلو پھرو اور دیکھو کہ جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

For We assuredly sent amongst every People a messenger, (with the Command), "Serve Allah, and eschew Evil": of the People were some whom Allah guided, and some on whom error became inevitably (established). So travel through the earth, and see what was the end of those who denied (the Truth).

Translated by

Muhammad Sarwar

To every nation We sent a Messenger who told its people, "Worship God and stay away from satan." Some of them were guided by God and others were doomed to go astray. Travel through the land and see how terrible was the end for those who rejected the truth!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We have indeed sent a Messenger to every Ummah (community, nation) (saying): "Worship Allah (Alone), and shun the Taghut (all false deities). " Then among them were some whom Allah guided, and among them were some who deserved to be left to stray. So travel through the land and see the end of those who denied (the truth).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We raised in every nation an apostle saying: Serve Allah and shun the Shaitan. So there were some of them whom Allah guided and there were others against whom error was due; therefore travel in the land, then see what was the end of the rejecters.

Translated by

William Pickthall

And verily We have raised in every nation a messenger, (proclaiming): Serve Allah and shun false gods. Then some of them (there were) whom Allah guided, and some of them (there were) upon whom error had just hold. Do but travel in the land and see the nature of the consequence for the deniers!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने हर उम्मत में एक रसूल भेजा कि अल्लाह की इबादत करो और ताग़ूत (शैतान) से बचो, पस उनमें से कुछ को अल्लाह ने हिदायत दी और उनमें से किसी पर गुमराही साबित हुई, पस ज़मीन में चल-फिर कर देखो कि झुठलाने वालों का अंजाम क्या हुआ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم ہر امت میں کوئی نہ کوئی پیغمبر بھیجتے رہے ہیں کہ تم (خاص) اللہ کی عبادت کرو اور شیطان کے رستے سے بچتے رہو (2) سو ان میں بعضے وہ ہوئے کہ جن کو اللہ تعالیٰ نے ہدایت دی اور بعضے ان میں وہ ہوئے جن پر گمراہی کا ثبوت ہوگیا (3) تو (اچھا) زمین میں چلو پھرو (پھر آثار سے) دیکھو کہ جھٹلانے والوں کا کیسا برا انجام ہوا۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور یقیناً ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیجا کہ اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت سے بچو۔ ان میں سے کچھ وہ تھے جنہیں اللہ نے ہدایت دی اور کچھ وہ تھے جن پر گمراہی ثابت ہوگئی۔ پس زمین میں چل، پھر کر دیکھو کہ جھٹلانے والوں کا کیسا انجام ہوا۔ “ (٣٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیج دیا ، اور اس کے ذریعہ سے سب کو خبردار کردیا کہ اللہ کی بندگی کرو اور طاغوت کی بندگی سے بچو ۔ اس کے بعد ان میں سے کسی کو اللہ نے ہدایت بخشی اور کسی پر ضلالت مسلط ہوگئی۔ پھر ذرا زمین میں چل پھر کر دیکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوچکا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بلاشبہ ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیجا کہ اللہ کی عبادت کرو اور شیطان سے بچتے رہو، سو ان میں سے بعض کو اللہ نے ہدایت دی اور ان میں سے بعض ایسے تھے جن پر گمراہی ثابت ہوگئی، سو تم زمین میں چلو پھرو دیکھ لو جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا ؟

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے اٹھائے ہیں ہر امت میں رسول کہ بندگی کرو اللہ کی اور بچو سرکشوں سے پھر کسی کو ان میں سے ہدایت کی اللہ نے اور کسی پر ثابت ہوئی گمراہی سو سفر کرو ملکوں میں پھر دیکھو کیسا ہوا انجام جھٹلانے والوں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کوئی ذمہ داری نہیں ہے اور یقینا ہم ہر قوم میں اس مقصد کے لئے کوئی نہ کوئی پیغمبر بھیجتے رہے ہیں کہ تم لوگ اللہ کی عبادت کرو اور گمراہی کی طرف بلانے والے سے بچو سو ان میں سے بعض وہ تھے جن کو اللہ نے ہدایت دی اور بعض ان میں سے وہ ہوئے جن پر گمراہی ثابت ہوچکی تو تم زمین پر چلو پھرو اور دیکھو کہ پیغمبروں کی تکذیب کرنے والوں کا انجام کیسا ہوا