Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 57

سورة النحل

وَ یَجۡعَلُوۡنَ لِلّٰہِ الۡبَنٰتِ سُبۡحٰنَہٗ ۙ وَ لَہُمۡ مَّا یَشۡتَہُوۡنَ ﴿۵۷﴾

And they attribute to Allah daughters - exalted is He - and for them is what they desire.

اور وہ اللہ سبحانہ و تعالٰی کے لئے لڑکیاں مقرر کرتے ہیں اور اپنے لئے وہ جو اپنی خواہش کے مطابق ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَجۡعَلُوۡنَ
اور وہ بناتے ہیں
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے
الۡبَنٰتِ
بیٹیاں
سُبۡحٰنَہٗ
پاک ہے وہ
وَلَہُمۡ
اور ان کے لیے ہے
مَّا
جو
یَشۡتَہُوۡنَ
وہ خواہش رکھتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَجۡعَلُوۡنَ
اور وہ قرار دیتے ہیں
لِلّٰہِ
اللہ تعا لیٰ کے لیے
الۡبَنٰتِ
بیٹیاں
سُبۡحٰنَہٗ
پاک ہے وہ
وَلَہُمۡ
اور ان کے لیے وہی ہیں
مَّا
جو
یَشۡتَہُوۡنَ
وہ چا ہتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And they attribute to Allah daughters - exalted is He - and for them is what they desire.

اور وہ اللہ سبحانہ و تعالٰی کے لئے لڑکیاں مقرر کرتے ہیں اور اپنے لئے وہ جو اپنی خواہش کے مطابق ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان لوگوں نے اللہ کے لئے بیٹیاں تجویز کیں حالانکہ وہ ایسی باتوں سے پاک ہے اور ان کے لئے وہ کچھ ہے جو یہ خود چاہیں (یعنی بیٹے)

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور وہ اﷲ تعالیٰ کے لیے بیٹیاں قرار دیتے ہیں، پاک ہے اس کی ذات!اوران کے لیے وہی ہیں جووہ چاہتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they ascribe daughters to Allah - Pure is He - and for themselves, what they desire!

اور ٹھہراتے ہیں اللہ کے لئے بیٹیاں وہ اس سے پاک ہے اور اپنے لئے جو دل چاہتا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ بناتے ہیں اللہ کے لیے بیٹیاں وہ پاک ہے (اس سے) اور خود ان کے لیے وہ کچھ جو انہیں پسند ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They assign daughters to Allah - glory be to Him - whereas they assign to themselves what they truly desire!

یہ خدا کے لیے بیٹیاں تجویز کرتے ہیں ۔ 50 سبحان اللہ! اور ان کے لیے وہ جو یہ خود چاہیں؟ 51

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ کے لیے تو انہوں نے بیٹیاں گھڑ رکھی ہیں ۔ سبحان اللہ ! اور خود اپنے لیے وہ ( بیٹے چاہتے ہیں ) جو اپنی خواہش کے مطابق ہوں ( ٢٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کہتے ہیں اللہ کی بٹیاں ہیں (فرشتوں کو اللہ کی بٹیاں بناتے ہیں) وہ پاک ذات ہے 2 اور ان کو من مانے بیٹے ملے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ کے لئے بیٹیاں تجویز کرتے ہیں وہ اس سے پاک ہے اور اپنے لئے اپنی پسندیدہ چیز (بیٹے)

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ اللہ کے لئے بیٹیاں تجویز کرتے ہیں۔ حالانکہ اس کی ذات بےعیب ہے اور ان کے اپنے لئے وہ ہے جو یہ چاہتے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ لوگ خدا کے لیے تو بیٹیاں تجویز کرتے ہیں۔ (اور) وہ ان سے پاک ہے اور اپنے لیے (بیٹے) جو مرغوب ودلپسند ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they appoint for Allah daughters --hallowed be He! -- and for themselves that which they desire.

اور اللہ کے لئے انہوں نے بیٹیاں قرار دے رکھی ہیں سبحان اللہ ! اور اپنے لئے وہ (رکھا ہے) جس کے لئے ان کا جی چاہتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ اللہ کیلئے بیٹیاں ٹھہراتے ہیں ۔ وہ ان چیزوں سے پاک ہے! اور ان کیلئے ہے جو وہ چاہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( مشرکین ) اللہ ( تعالیٰ ) کے لیے بیٹیاں بتلاتے ہیںاللہ ( تعالیٰ ) پاک ہیں اور خود اپنے لیے وہ جو خود چاہیں ( بیٹے )

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ لوگ اللہ کے لیے تو بیٹیاں تجویز کرتے ہیں اور وہ ان سے پاک ہے اور اپنے لیے بیٹے جو ان کو بہت پسند ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ لوگ خدا کے لیے بیٹیاں تجویز کرتے ہیں، سبحان اللہ (کیسی بےہودہ بات کا ارتکاب کرتے ہیں یہ لوگ) اور (اس پر طرہ یہ کہ) ان کے لئے وہ کچھ ہے جو یہ خود چاہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور وہ ( فرشتوں کو ) اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے لئے بیٹیاں ثابت کرتے ہیں اس کی ذات اس سے پاک ہے ، اور اپنے لئے وہ چیز ( یعنی کہ بیٹے جس کی ) وہ خواہش کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ کے لیے بیٹیاں ٹھہراتے ہیں ( ف۱۱٦ ) پاکی ہے اس کو ( ف۱۱۷ ) اور اپنے لیے جو اپنا جی چاہتا ہے ، ( ف۱۱۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہ ( کفار و مشرکین ) اللہ کے لئے بیٹیاں مقرر کرتے ہیں وہ ( اس سے ) پاک ہے اور اپنے لئے وہ کچھ ( یعنی بیٹے ) جن کی وہ خواہش کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ اللہ کے لئے لڑکیاں قرار دیتے ہیں پاک ہے اس کی ذات اور خود ان کے لئے وہ ہے جس کے یہ خواہشمند ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And they assign daughters for Allah! - Glory be to Him! - and for themselves (sons,- the issue) they desire!

Translated by

Muhammad Sarwar

They ascribe daughters to God, God is too Exalted to have daughters, but they can have whatever they want.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they assign daughters to Allah! Glorified (and Exalted) is He (above all that they associate with Him!). And for themselves (they assign) what they desire;

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they ascribe daughters to Allah, glory be to Him; and for themselves (they would have) what they desire.

Translated by

William Pickthall

And they assign unto Allah daughters - Be He Glorified! - and unto themselves what they desire;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वे अल्लाह के लिए बेटियाँ ठहराते हैं (हालाँकि) वह इससे पाक है, और अपने लिए वह जो दिल चाहता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ تعالیٰ کے لیے بیٹیاں تجویز کرتے ہیں سبحان اللہ اور اپنے لیے چاہتی چیز (یعنی بیٹے) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور وہ اللہ کے لیے بیٹیاں تجویز کرتے ہیں، وہ پاک ہے اور ان کے لیے وہ ہے جو وہ چاہتے ہیں۔ “ (٥٧) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ خدا کے لئے بیٹیاں تجویز کرتے ہیں۔ سبحان اللہ ! اور ان کے لئے وہ جو یہ خود چاہیں ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ اللہ کے لیے بیٹیاں تجویز کرتے ہیں اور اپنے لیے اپنی چاہت کی چیز،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ٹھہراتے ہیں اللہ کے لیے بیٹیاں وہ اس سے پاک ہے اور اپنے لیے جو دل چاہتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ کافر اللہ کے لئے بیٹیاں مقرر کرتے ہیں وہ ہر عیب سے پاک ہے اور اپنے لئے وہ چیز تجویز کرتے ہیں جو انکو پسند ہے