Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 68

سورة النحل

وَ اَوۡحٰی رَبُّکَ اِلَی النَّحۡلِ اَنِ اتَّخِذِیۡ مِنَ الۡجِبَالِ بُیُوۡتًا وَّ مِنَ الشَّجَرِ وَ مِمَّا یَعۡرِشُوۡنَ ﴿ۙ۶۸﴾

And your Lord inspired to the bee, "Take for yourself among the mountains, houses, and among the trees and [in] that which they construct.

آپ کے رب نے شہد کی مکھی کے دل میں یہ بات ڈال دی کہ پہاڑوں میں درختوں اور لوگوں کی بنائی ہوئی اونچی اونچی ٹٹیوں میں اپنے گھر ( چھتے ) بنا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَ اَوۡحٰی
اور وحی کی
رَبُّکَ
آپ کے رب نے
اِلَی النَّحۡلِ
طرف شہد کی مکھی کے
اَنِ
کہ
اتَّخِذِیۡ
تو بنا لے
مِنَ الۡجِبَالِ
پہاڑوں میں سے
بُیُوۡتًا
گھر
وَّمِنَ الشَّجَرِ
اور درخت میں سے
وَمِمَّا
اس میں سے جو
یَعۡرِشُوۡنَ
وہ اوپر چڑھاتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ اَوۡحٰی
اور وحی کی
رَبُّکَ
تیرے رب نے
اِلَی النَّحۡلِ
شہد کی مکھی کو
اَنِ
یہ کہ
اتَّخِذِیۡ
بناؤ
مِنَ الۡجِبَالِ
کچھ پہاڑوں سے
بُیُوۡتًا
گھر
وَّمِنَ الشَّجَرِ
اور کچھ درختوں سے
وَمِمَّا
اور اس میں سے جنہیں
یَعۡرِشُوۡنَ
وہ چڑھاتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And your Lord inspired to the bee, "Take for yourself among the mountains, houses, and among the trees and [in] that which they construct.

آپ کے رب نے شہد کی مکھی کے دل میں یہ بات ڈال دی کہ پہاڑوں میں درختوں اور لوگوں کی بنائی ہوئی اونچی اونچی ٹٹیوں میں اپنے گھر ( چھتے ) بنا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز آپ کے پروردگار نے شہد کی مکھی کی طرف وحی کی کہ پہاڑوں میں، درختوں میں اور (انگور وغیرہ کی) بیلوں میں اپنا گھر (چھتا) بنا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور آپ کے رب نے شہدکی مکھی کی طرف وحی کی کہ کچھ پہاڑوں اورکچھ درختوں میں سے گھر بنا اوراس میں سے بھی جنہیں وہ چڑھاتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And your Lord revealed to the honey bee: &Make homes in the mountains, in the trees and in the structures they raise.

اور حکم دیا تیرے رب نے شہید کی مکھی کو کہ بنائے پہاڑوں میں گھر اور درختوں میں اور جہاں ٹٹیاں باندھتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور آپ کے رب نے وحی کی شہد کی مکھی کی طرف کہ گھر بنا پہاڑوں میں درختوں میں اور لوگ (انگوروں کی بیلوں کے لیے) جو چھتریاں بناتے ہیں ان میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور دیکھو ، تمہارے رب نے شہد کی مکھی پر یہ بات وحی کر دی 56 کہ پہاڑوں میں ، اور درختوں میں ، اور ٹٹیوں پر چڑھائی ہوئی بیلوں میں ، اپنے چھتے بنا

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تمہارے پروردگار نے شہد کی مکھی کے دل میں یہ بات ڈال دی کہ : تو پہاڑوں میں ، اور درختوں میں اور لوگ جو چھتریاں اٹھاتے ہیں ان میں اپنے گھر بنا ۔ ( ٢٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) تیرے مالک نے شہد کی مکھی کو سکھلایا 5 یا کہ پہاڑوں اور درختوں اور چھتوں میں گھر بنا (یعنی چھتے لگا)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ کے پروردگار نے شہد کی مکھی کے جی میں یہ بات ڈالی کہ پہاڑوں میں اور درختوں میں اور اونچی اونچی عمارتیں جو لوگ بناتے ہیں ان میں گھر بنا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کے رب نے شہد کی مکھی کو الہام کیا کہ وہ پہاڑوں اور درختوں اور جو بلند عمارتیں ہیں ان میں اپنے گھر بنا لے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تمہارے پروردگار نے شہد کی مکھیوں کو ارشاد فرمایا کہ پہاڑوں میں اور درختوں میں اور اونچی اونچی چھتریوں میں جو لوگ بناتے ہیں گھر بنا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And thy Lord inspired the bee saying: take thou for thyself of the mountains houses and of the trees and of that which they erect.

اور آپ کے پروردگار نے شہد کی مکھی کے دل میں القاء کیا کہ تو گھربنا لے پہاڑوں میں (بھی) اور درختوں میں (بھی) اور لوگ جو عمارتیں بناتے ہیں ان میں (بھی) ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تمہارے رب نے شہد کی مکھی پر القاء کیا کہ تو پہاڑوں اور درختوں میں اور لوگ جو چھتیں اٹھاتے ہیں ، ان میں چھتے بنا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور آپ کے رب نے شہد کی مکھی کو وحی کی کہ پہاڑوں پر اور درختوں پر اور اس جگہ جہاں لوگ چھپر بناتے ہیں ( اپنے ) گھر ( چھتے ) بنا پھر تمام پھلوں سے رس چوس پھر اپنے رب کے آسان راستوں پر چلتی رہ

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور آپ کے رب نے شہد کی مکھیوں کو ارشاد فرمایا کہ پہاڑوں میں اور درختوں میں اور اونچی چھتریوں میں جو لوگ بناتے ہیں گھر بنا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (دیکھو کس طرح) تمہارے رب نے شہد کی مکھی کے جی میں یہ بات ڈال دی، کہ تو گھر (یعنی اپنے چھتے) بنا پہاڑوں میں بھی، درختوں میں بھی، اور ان چھتوں میں بھی جو یہ لوگ (اس غرض کے لئے) بناتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

نیز آپ کے رب نے شہدکی مکھی کی طرف وحی کی کہ ، پہاڑوں میں ، درختوں میں اور ( انگوروغیرہ کی ) بیلوں میں اپنا گھر ( چھتا ) بنا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تمہارے رب نے شہد کی مکھی کو الہام کیا کہ پہاڑوں میں گھر بنا اور درختوں میں اور چھتوں میں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ کے رب نے شہد کی مکھی کے دل میں ( خیال ) ڈال دیا کہ تو بعض پہاڑوں میں اپنے گھر بنا اور بعض درختوں میں اور بعض چھپروں میں ( بھی ) جنہیں لوگ ( چھت کی طرح ) اونچا بناتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور آپ کے پروردگار نے شہد کی مکھی کو یہ وحی کی کہ پہاڑوں میں ، درختوں میں اور ان چھپروں میں جن پر لوگ بیلیں چڑھاتے ہیں گھر ( چھتے ) بنایا کر ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And thy Lord taught the Bee to build its cells in hills, on trees, and in (men's) habitations;

Translated by

Muhammad Sarwar

Your Lord inspired the bees, "Make hives in the mountains, in the trees and in the trellises,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And your Lord inspired the bee, saying: "Take you habitations in the mountains and in the trees and in what they (humans) erect."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And your Lord revealed to the bee saying: Make hives in the mountains and in the trees and in what they build:

Translated by

William Pickthall

And thy Lord inspired the bee, saying: Choose thou habitations in the hills and in the trees and in that which they thatch;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और आपके रब ने शहद की मक्खी के दिल में यह बात डाली कि पहाड़ों में, दरख़्तों में और लोगों की बनाई हुई ऊँची-ऊँची टट्टियों में अपने घर (छत्ते) बना।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ کے رب نے شہد کی مکھی کے جی میں یہ بات ڈالی کہ تو پہاڑوں میں گھر بنا لے اور درختوں میں (بھی) اور جو لوگ عمارتیں بناتے ہیں ان میں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور تیرے رب نے شہد کی مکھی کو وحی کی کہ پہاڑوں اور درختوں میں گھر بنائے اور ان میں جو لوگ چھپر بناتے ہیں۔ “ (٦٨) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور دیکھو ، تمہارے رب نے شہد کی مکھی پر یہ بات وحی کردی کہ پہاڑوں ، اور درختوں میں ، اور ٹٹیوں پر چڑھائی ہوئی بیلوں میں ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ کے رب نے شہد کی مکھی کے جی میں یہ بات ڈالی کہ پہاڑوں اور درختوں میں اور ان عمارتوں میں جو لوگ اونچی اونچی بناتے ہیں، گھر بنا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور حکم دیا تیرے رب نے شہد کی مکھی کو کہ بنا لے پہاڑوں میں گھر اور درختوں میں اور جہاں ٹٹیاں باندھتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ امر بھی قابل غور ہے کہ آپ کے رب نے شہد کی مکھی کو یہ بات سکھائی کہ تو پہاڑوں میں اور درختوں میں اور ان ٹیٹوں میں جو بیل چڑھانے کو لوگ لگاتے ہیں گھر بنا