Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 25

سورة بنی اسراءیل

رَبُّکُمۡ اَعۡلَمُ بِمَا فِیۡ نُفُوۡسِکُمۡ ؕ اِنۡ تَکُوۡنُوۡا صٰلِحِیۡنَ فَاِنَّہٗ کَانَ لِلۡاَوَّابِیۡنَ غَفُوۡرًا ﴿۲۵﴾

Your Lord is most knowing of what is within yourselves. If you should be righteous [in intention] - then indeed He is ever, to the often returning [to Him], Forgiving.

جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اسے تمہارا رب بخوبی جانتا ہے اگر تم نیک ہو تو وہ تو رجوع کرنے والوں کو بخشنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

رَبُّکُمۡ
رب تمہارا
اَعۡلَمُ
زیادہ جانتا ہے
بِمَا
اسے جو
فِیۡ نُفُوۡسِکُمۡ
تمہارے نفسوں میں ہے
اِنۡ
اگر
تَکُوۡنُوۡا
تم ہوگے
صٰلِحِیۡنَ
نیک
فَاِنَّہٗ
تو یقیناً وہ
کَانَ
ہےوہ
لِلۡاَوَّابِیۡنَ
رجوع کرنے والوں کے لئے
غَفُوۡرًا
بہت بخؒشنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

رَبُّکُمۡ
رب تمہارا
اَعۡلَمُ
زیادہ جاننے والا ہے
بِمَا
اس کو جو
فِیۡ نُفُوۡسِکُمۡ
تمہارے دلوں میں ہے
اِنۡ
اگر
تَکُوۡنُوۡا
تم ہوئے
صٰلِحِیۡنَ
نیک
فَاِنَّہٗ
تو یقیناً وہ
کَانَ
ہمیشہ سے ہے
لِلۡاَوَّابِیۡنَ
بار بار رجوع کرنے والوں کے لیے
غَفُوۡرًا
بے حد بخشنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Your Lord is most knowing of what is within yourselves. If you should be righteous [in intention] - then indeed He is ever, to the often returning [to Him], Forgiving.

جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اسے تمہارا رب بخوبی جانتا ہے اگر تم نیک ہو تو وہ تو رجوع کرنے والوں کو بخشنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو کچھ تمہارے دل میں ہے اللہ اسے خوب جانتا ہے۔ اگر تم صالح بن کر رہو تو وہ ایسے رجوع کرنے والوں کو معاف کردینے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تمہارارب زیادہ جاننے والاہے جوتمہارے دلوں میں ہے۔اگرتم نیک ہوئے تو یقیناوہ ہمیشہ سے باربار رجوع کرنے والوں کے لیے بے حدبخشنے والا ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Your Lord knows best what is in your hearts. If you are righteous, then He is Most-Forgiving for those who turn to Him in repentance.

تمہارا رب خوب جانتا ہے جو تمہارے جی میں ہے اگر تم نیک ہو گے تو وہ رجوع کرنے والوں کو بخشتا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تمہارا رب خوب واقف ہے اس سے جو تمہارے دلوں میں ہے۔ اگر تم واقعی نیک ہو گے تو وہ (اپنی طرف ) رجوع کرنے والوں کے لیے بڑا بخشنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Your Lord is best aware of what is in your hearts. If you are righteous, He will indeed forgive those who relent and revert (to serving Allah).

تمہارا رب خوب جانتا ہے کہ تمہارےدلوں میں کیا ہے ۔ اگر تم صالح بن کر رہو تو وہ ایسے سب لوگوں کے لیے درگزر کرنے والا ہے جو اپنے قصور پر متنبہ ہو کر بندگی کے رویے کی طرف پلٹ آئیں ۔ 27

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تمہارا رب خوب جانتا ہے تمہارے دلوں میں کیا ہے ۔ اگر تم نیک بن جاؤ ، تو وہ ان لوگوں کی خطائیں بہت معاف کرتا ہے جو کثرت سے اس کی طرف رجوع کرتے ہیں ۔ ( ١٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تمہارا مالک خوب جانتا ہے جو تمہارے جی میں ہے (کہ ماں باپ کی اطاعت کریں گے یا نافرمانی) اگر تم دل سے) نیک 6 ہو تو اللہ تعالیٰ توبہ کرنیوالوں کو بخش دیتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے جو تمہارے دلوں میں ہے اگر تم نیک ہوگے تو بیشک وہ رجوع کرنے والوں (توبہ کرنے والوں) کو معاف فرمادیتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تمہارا رب خوب جانتا ہے جو تمہارے دلوں میں ہے۔ اگر تم نیک بن کر رہو گے تو بیشک (اللہ کی طرف) رجوع کرنے والوں کو وہ بخشنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے تمہارا پروردگار اس سے بخوبی واقف ہے۔ اگر تم نیک ہوگے تو وہ رجوع لانے والوں کو بخش دینے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Your Lord is the Best Knower of that which is in your souls; if ye have been righteous, then He is unto thee Oftreturning, Forgiving.

تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے اس کو جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے۔ ۔ اگر تم (دل سے) سعادت مند ہو تو وہ بھی توبہ کرنے والوں کے حق میں بڑا مغفرت کرنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تمہارا رب ، جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے ، اس سے خوب واقف ہے ۔ اگر تم سعادتمند رہو گے تو وہ رجوع کرنے والوں کو بڑا بخشنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تمہارا رب تمہارے دلوں میں جو کچھ ہے اسے خوب جانتا ہے ، اگر تم نیک لوگ ہو تو اللہ ( تعالیٰ ) بھی اس کی بارگاہ میں رجوع رہنے والوں کے لیے بہت معاف فرمانے والا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے تمہارا رب اس سے بخوبی واقف ہے۔ اگر تم نیک ہو گے تو وہ رجوع کرنے والوں کو بخش دینے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تمہارا رب جانتا ہے وہ سب کچھ جو کہ تمہارے دلوں کے اندر (موجود) ہے، اگر تم نیک کردار ہوئے تو (بتقاضائے بشریت سرزد ہوجانے والی کسی ناشدنی سے مایوس نہیں ہوجانا کہ) بیشک وہ سچی توبہ کرنے والوں کے لئے بڑا ہی بخشنے والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

جوکچھ تمہارے دل میں ہے اللہ اسے خوب جانتا ہے اگرتم نیک بن کررہوتوایسے رجوع کرنے والوں کو معاف کر دینے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تمہارا رب خوب جانتا ہے جو تمہارے دلوں میں ہے ( ف٦٤ ) اگر تم لائق ہوئے ( ف٦۵ ) تو بیشک وہ توبہ کرنے والوں کو بخشنے والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تمہارا رب ان ( باتوں ) سے خوب آگاہ ہے جو تمہارے دلوں میں ہیں ، اگر تم نیک سیرت ہو جاؤ تو بیشک وہ ( اﷲ اپنی طرف ) رجوع کرنے والوں کو بہت بخشنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

تمہارا پروردگار بہتر جانتا ہے جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اگر تم صالح اور نیک کردار ہوئے تو وہ توبہ و انابہ کرنے والوں کے لئے بڑا ہی بخشنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Your Lord knoweth best what is in your hearts: If ye do deeds of righteousness, verily He is Most Forgiving to those who turn to Him again and again (in true penitence).

Translated by

Muhammad Sarwar

Your Lord knows what is in your souls. If you would be righteous, know that He is All-forgiving to those who turn to Him in repentance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Your Lord knows best what is in your souls. If you are righteous, then, verily, He is Ever Most Forgiving to those who turn to Him in repentance.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Your Lord knows best what is in your minds; if you are good, then He is surely Forgiving to those who turn (to Him) frequently.

Translated by

William Pickthall

Your Lord is Best Aware of what is in your minds. If ye are righteous, then lo! He was ever Forgiving unto those who turn (unto Him).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम्हारा रब ख़ूब जानता है कि तुम्हारे दिलों में क्या है, अगर तुम नेक रहोगे तो वह तौबा करने वालों को माफ़ कर देने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تمہارا رب تمہارے مافی الضمیر کو خوب جانتا ہے اگر تم سعادت مند ہو تو وہ توبہ کرنے والوں کی خطا معاف کردیتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تمہارا رب خوب جاننے والا ہے جو تمہارے دلوں میں ہے۔ اگر تم نیک ہو گے یقیناً وہ رجوع کرنے والوں کے لیے بہت ہی بخشنے والا ہے۔ “ (٢٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تمہارا رب خوب جانتا ہے کہ تمہارے دلوں میں کیا ہے۔ اگر تم صالح بن کر رہو تو وہ ایسے سب لوگوں کے لئے درگزر کرنے والا ہے جو اپنے قصور پر متبہ ہو کر بندگی کے رویے کی طرف پلٹ آئیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تمہارا رب ان چیزوں کو خوب جاننے والا ہے جو تمہارے دلوں میں ہیں، اگر تم نیکی اختیار کرو تو بلاشبہ وہ رجوع کرنے والوں کو بخشنے والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تمہارا رب خوب جانتا ہے جو تمہارے جی میں ہے اگر تم نیک ہو گے تو وہ رجوع کرنے والوں کو بخشتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تمہارا رب تمہارے مافی الضمیر کو خوب جانتا ہے اگر تم نیک مقصد رکھو گے تو وہ توبہ کرنے والوں کو بڑا بخشنے الا ہے۔