Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 48

سورة بنی اسراءیل

اُنۡظُرۡ کَیۡفَ ضَرَبُوۡا لَکَ الۡاَمۡثَالَ فَضَلُّوۡا فَلَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ سَبِیۡلًا ﴿۴۸﴾ الرّبع

Look how they strike for you comparisons; but they have strayed, so they cannot [find] a way.

دیکھیں تو سہی ، آپ کے لئے کیا کیا مثالیں بیان کرتے ہیں ، پس وہ بہک رہے ہیں ۔ اب تو راہ پانا ان کے بس میں نہیں رہا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اُنۡظُرۡ
دیکھو
کَیۡفَ
کس طرح
ضَرَبُوۡا
انہوں نے بیان کیں
لَکَ
آپ کے لیے
الۡاَمۡثَالَ
مثالیں
فَضَلُّوۡا
تو وہ بھٹک گئے
فَلَا
پس نہیں
یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ
وہ استظاعت رکھتے
سَبِیۡلًا
کسی راستے کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

اُنۡظُرۡ
دیکھیں
کَیۡفَ
کیسی
ضَرَبُوۡا
انہوں نے بیان کیں
لَکَ
آپ کے لیے
الۡاَمۡثَالَ
مثالیں
فَضَلُّوۡا
چنانچہ وہ بھٹک گئے
فَلَا
سو نہیں
یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ
وہ پا سکتے
سَبِیۡلًا
کوئی راستہ
Translated by

Juna Garhi

Look how they strike for you comparisons; but they have strayed, so they cannot [find] a way.

دیکھیں تو سہی ، آپ کے لئے کیا کیا مثالیں بیان کرتے ہیں ، پس وہ بہک رہے ہیں ۔ اب تو راہ پانا ان کے بس میں نہیں رہا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

غور کرو وہ آپ کے لئے کیسی مثالیں بیان کر رہے ہیں یہ لوگ ایسے بھٹکے ہوئے ہیں کہ اب راہ نہیں پاسکتے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ دیکھیں انہوں نے آپ کے لیے کیسی مثالیں بیان کی ہیں؟ چنانچہ وہ بھٹک گئے،سواب وہ کوئی راستہ نہیں پاسکتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

See how they have coined similes for you, so they have gone astray and cannot find a way.

دیکھ لے کیسے جماتے ہیں تجھ پر مثلیں اور بہکتے پھرتے ہیں سو راہ نہیں پاسکتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

دیکھئے کیسے بیان کرتے ہیں یہ لوگ آپ کے لیے مثالیں چناچہ وہ بھٹک گئے ہیں اور اب راہ یاب نہیں ہو سکیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Just see how strange are the things they invent about you. They have altogether strayed, and are unable to find the right way.

دیکھو ، کیسی باتیں ہیں جو یہ لوگ تم پر چھانٹتے ہیں ۔ یہ بھٹک گئے ہیں ۔ انہیں راستہ نہیں ملتا ۔ 54

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

دیکھو انہوں نے تم پر کیسی کیسی پھبتیاں چست کی ہیں ۔ یہ راہ سے بھٹک چکے ہیں ۔ چنانچہ یہ راستے پر نہیں آسکتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) دیکھ تو سہی تجھ پر کیا کیا باتیں لگاتے ہیں وہ (خود) بہک گئے ہیں تو 12 (ٹھیک) رستے پر نہیں آسکتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

دیکھئے انہوں نے آپ کے بارے میں کیسی کیسی باتیں بنائی ہیں سو یہ گمراہ ہو رہے ہیں پس راستہ نہیں پاسکتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ذرا دیکھیے وہ آپ کے لئے کیسی مثالیں چسپاں کرتے ہیں۔ دراصل یہ لوگ بھٹک گئے ہیں اور انہیں کوئی راستہ نہیں ملتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

دیکھو انہوں نے کس کس طرح کی تمہارے بارے میں باتیں بنائیں ہیں۔ سو یہ گمراہ ہو رہے ہیں اور رستہ نہیں پاسکتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Behold! how they propound similitudes for thee! They have strayed and cannot find a way.

آپ دیکھئے تو یہ لوگ آپ کے لئے کیسے کیسے القاب تجویز کرتے ہیں سو یہ گمراہ ہوگئے تو اب رستہ نہیں پاسکتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

دیکھو! تم پر کیسے کیسے فقرے چست کر رہے ہیں ۔ یہ لوگ کھوئے گئے ہیں ، کوئی راہ نہیں پارہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) دیکھیے یہ لوگ آپ کے لیے کیسی کیسی مثالیں بیان کرتے ہیں ( ان کرتوتوں کی وجہ سے ) پس یہ لوگ گمراہ ہوگئے لہٰذا ( سیدھے ) راستے پر چل نہیںپاتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

دیکھیں انہوں نے کس کس طرح کی باتیں آپ کے بارے میں بنائی ہیں، سو یہ گمراہ ہو رہے ہیں اور رستہ نہیں پاسکتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

دیکھو تو سہی (عقل کے دشمن اور نصیب کے کھوٹے) یہ لوگ آپ کے لئے کیسی کیسی مثالیں بیان کرتے ہیں، سو یہ ایسے بھٹکے کہ اب انھیں کوئی راہ دکھائی ہی نہیں دیتی

Translated by

Noor ul Amin

غورکرووہ آ پ کے لئے کیسی مثالیں بیان کر رہے ہیں ایسے گمراہ ہوئے ہیں کہ راہ پاہی نہیں سکتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

دیکھو انہوں نے تمہیں کیسی تشبیہیں دیں تو گمراہ ہوئے کہ راہ نہیں پاسکتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیب! ) دیکھئے ( یہ لوگ ) آپ کے لئے کیسی ( کیسی ) تشبیہیں دیتے ہیں پس یہ گمراہ ہو چکے ، اب راہِ راست پر نہیں آسکتے

Translated by

Hussain Najfi

دیکھیے یہ کیسی کیسی مثالیں آپ کے لئے بناتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ایسے گمراہ ہوگئے ہیں کہ راستہ پا ہی نہیں سکتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

See what similes they strike for thee: but they have gone astray, and never can they find a way.

Translated by

Muhammad Sarwar

Consider what they have called you. They have certainly gone astray and cannot find the right path.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

See what examples they have put forward for you. So they have gone astray, and never can they find a way.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

See what they liken you to! So they have gone astray and cannot find the way.

Translated by

William Pickthall

See what similitudes they coin for thee, and thus are all astray, and cannot find a road!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

देखें तो सही कि वे आपके लिए क्या-क्या मिसालें बयान करते हैं, पस वे बहक रहे हैं, अब तो राह पाना उनके बस में नहीं रहा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ دیکھیے تو یہ لوگ آپ کے لیے کیسے کیسے القاب تجویز کرتے ہیں سو یہ لوگ گمراہ ہوگئے تو رستہ نہیں پاسکتے۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

دیکھیے انھوں نے کس طرح آپ کے لیے مثالیں بیان کیں۔ پس گمراہ ہوگئے وہ راہ راست پر نہیں آسکتے۔ “ (٤٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

دیکھو ، کیسی باتیں ہیں جو یہ لوگ تم پر چھانٹتے ہیں ، یہ بھٹک گئے ہیں ، انہیں راستہ نہیں ملتا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

دیکھ لیجیے کیسے کیسے القاب تجویز کرتے ہیں سو یہ لوگ گمراہ ہوگئے سو راہ یاب نہیں ہونگے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

دیکھ لے کیسے جماتے ہیں تجھ پر مثلیں اور بہکتے پھرتے ہیں سو راہ نہیں پاسکتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر ذرا دیکھئے تو آپ کے متعلق یہ کیسی کیسی مثالیں گھڑتے ہیں سو یہ بھٹکتے پھرتے ہیں اور اب یہ راہ حق نہیں پاسکتے