Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 5

سورة بنی اسراءیل

فَاِذَا جَآءَ وَعۡدُ اُوۡلٰىہُمَا بَعَثۡنَا عَلَیۡکُمۡ عِبَادًا لَّنَاۤ اُولِیۡ بَاۡسٍ شَدِیۡدٍ فَجَاسُوۡا خِلٰلَ الدِّیَارِ ؕ وَ کَانَ وَعۡدًا مَّفۡعُوۡلًا ﴿۵﴾

So when the [time of] promise came for the first of them, We sent against you servants of Ours - those of great military might, and they probed [even] into the homes, and it was a promise fulfilled.

ان دونوں وعدوں میں سے پہلے کے آتے ہی ہم نے تمہارے مقابلہ پر اپنے بندے بھیج دیئے جو بڑے ہی لڑاکے تھے ۔ پس وہ تمہارے گھروں کے اندر تک پھیل گئے اور اللہ کا یہ وعدہ پورا ہونا ہی تھا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِذَا
پھر جب
جَآءَ
آگیا
وَعۡدُ
وعدہ
اُوۡلٰىہُمَا
ان دونوں میں سے پہلا
بَعَثۡنَا
بھیجا ہم نے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
عِبَادًا لَّنَاۤ
اپنے بندوں کو
اُولِیۡ بَاۡسٍ
لڑائی والے
شَدِیۡدٍ
شدید
فَجَاسُوۡا
تو وہ گھس گئے
خِلٰلَ
اندر
الدِّیَارِ
شہروں/گھروں کے
وَکَانَ
اور تھا وہ
وَعۡدًا
ایک وعدہ
مَّفۡعُوۡلًا
ہو کر رہنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِذَا
پھر جب
جَآءَ
آگیا
وَعۡدُ
وعدہ
اُوۡلٰىہُمَا
ان دونوں میں سے پہلی کا
بَعَثۡنَا
بھیجے ہم نے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
عِبَادًا لَّنَاۤ
بندے اپنے
اُولِیۡ بَاۡسٍ
جنگ جو
شَدِیۡدٍ
سخت
فَجَاسُوۡا
پس وہ گھس گئے
خِلٰلَ
درمیان
الدِّیَارِ
گھروں کے
وَکَانَ
اور تھا
وَعۡدًا
وعدہ
مَّفۡعُوۡلًا
پوراکیاہوا
Translated by

Juna Garhi

So when the [time of] promise came for the first of them, We sent against you servants of Ours - those of great military might, and they probed [even] into the homes, and it was a promise fulfilled.

ان دونوں وعدوں میں سے پہلے کے آتے ہی ہم نے تمہارے مقابلہ پر اپنے بندے بھیج دیئے جو بڑے ہی لڑاکے تھے ۔ پس وہ تمہارے گھروں کے اندر تک پھیل گئے اور اللہ کا یہ وعدہ پورا ہونا ہی تھا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب ہمارا پہلا وعدہ آگیا تو اے بنی اسرائیل ! ہم نے تمہارے مقابلے میں اپنے بڑے جنگ جو بندے لاکھڑے کئے جو تمہارے شہروں کے اندر گھس (کر دور تک پھیل) گئے۔ یہ (اللہ کا) وعدہ تھا جسے پورا ہونا ہی تھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھر جب اُن دونوں میں سے پہلی کا وعدہ آگیا توہم نے تم پراپنے سخت جنگ جوبندوں کو بھیجاپس وہ گھروں میں گھس گئے اوروہ ایک وعدہ تھا جو پورا کیا ہواتھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, when came the time appointed for the first of the two, We sent upon you some servants belonging to us having strong aggressive power, who combed through the houses. And it was a promise bound to be fulfilled.

پھر جب آیا پہلا وعدہ بھیجے ہم نے تم پر اپنے بندے سخت لڑائی والے پھر پھیل پڑے شہروں کے بیچ اور وہ وعدہ ہونا ہی تھا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جب ان دونوں میں سے پہلے وعدے کا وقت آگیا تو ہم نے تم پر مسلط کردیے اپنے سخت جنگجو بندے تو وہ تمہاری آبادیوں میں گھس گئے اور (یوں ہمارا) جو وعدہ تھا وہ پورا ہو کر رہا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So, when the occasion for the first of the transgressions arrived, We raised against you some of Our creatures who were full of might, and they ran over the whole of your land. This was a promise that was bound to be fulfilled.

آخرکار جب ان میں سے پہلی سرکشی کا موقع پیش آیا ، تو اے بنی اسرائیل ، ہم نے تمہارے مقابلے پر اپنے ایسے بندے اٹھائے جو نہایت زور آور تھے اور وہ تمہارے ملک میں گھس کر ہر طرف پھیل گئے ۔ یہ ایک وعدہ تھا جسے پورا ہو کر ہی رہنا تھا ۔ 7

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ جب ان دو واقعات میں سے پہلا واقعہ پیش آیا تو ہم نے تمہارے سروں پر اپنے ایسے بندے مسلط کردیے جو سخت جنگجو تھے ، اور وہ تمہارے شہروں میں گھس کر پھیل گئے ۔ ( ٣ ) اور یہ ایک ایسا وعدہ تھا جسے پورا ہو کر رہنا ہی تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو جب پہلے فساد کے بدلہ لینے ض کا وقت آن پہنچا ہم نے اپنے کئی بندوں کو جو بہت جنگی تھے (بڑے لڑنے والے) تم پر بھیج دیا وہ (تمہارے) شہروں کے بیچ میں پھیل 9 گئے اور یہ وعدہ (ضرور) پورا ہونے والا تھا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس جب ان دو میں سے پہلی (بار) کے وعدے (سزا) کا وقت آیا تو ہم نے تم پر اپنے سخت لڑائی والے بندے مسلط کردیئے پس وہ شہروں کے اندر گھس گئے اور وہ وعدہ پورا ہو کر رہا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ان دو میں سے پہلا وعدہ آگیا تو ہم نے تمہارے اوپر اپنے بندوں میں سے سخت لڑنے والے بھیجے۔ پس وہ شہروں کے اندر گھس گئے اور یہ ایک فیصلہ تھا جو پورا ہو کر رہنے والا تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پس جب پہلے (وعدے) کا وقت آیا تو ہم نے سخت لڑائی لڑنے والے بندے تم پر مسلط کردیئے اور وہ شہروں کے اندر پھیل گئے۔ اور وہ وعدہ پورا ہو کر رہا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then when the promise for the first of the two came, We raised against you bondmen of Ours endued with exceeding violence, so they entered the dwellings; and it was a promise fulfilled.

پھر جب دوبارہ میں سے پہلی کی میعاد آئے گی ۔ تو ہم تمہارے اوپر اپنے (ایسے) بندوں کو مسلط کردیں گے جو بڑے جنگجو ہوں گے سو وہ گھروں میں گھس پڑیں گے ۔ اور یہ وعدہ ہے جو پورا ہو کر رہے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس جب ان میں سے پہلی بار کی میعاد آجاتی ہے تو ہم تم پر اپنے زور آور بندے مسلط کردیتے ہیں تو وہ گھروں میں گھس پڑے اور شدنی وعدہ پورا ہوکے رہا ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر جب دو میں سے پہلی مرتبہ کا وقت آیا تو ہم نے تمہارے اوپر اپنے سخت جنگجو قسم کے بندے مسلط کردیے جو تمہارے شہروں ( اور گھروں ) میں گھس گئے اور یہ تو پورا ہونے والا وعدہ ہی تھا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پس جب پہلے وعدے کا وقت آیا تو ہم نے اپنے سخت لڑائی کرنے والے بندے تم پر مسلط کردیے اور وہ شہروں کے اندر پھیل گئے اور وہ وعدہ پورا ہو کر رہا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر جب ان دونوں میں سے پہلا موقع آپہنچے گا تو ہم تم پر اپنے ایسے بندے مسلط کردیں گے جو بڑے سخت جنگجو ہوں گے پھر وہ گھس (گھس) جائیں گے تمہارے گھروں میں، یہ (اللہ کا) ایک وعدہ ہے جس نے بہر حال پورا ہو کر رہنا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب ہماراپہلاوعدہ آگیاتوہم نے تمہارے مقابلے میں اتنے بڑے جنگجوبندے لاکھڑے کئےجو تمہارے شہروں کے اندر گھس گئے یہ ( اللہ کا ) وعدہ تھاجسے پوراہوناہی تھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب ان میں پہلی بار ( ف۱۳ ) کا وعدہ آیا ( ف۱٤ ) ہم نے تم پر اپنے بندے بھیجے سخت لڑائی والے ( ف۱۵ ) تو وہ شہروں کے اندر تمہاری تلاش کو گھسے ( ف۱٦ ) اور یہ ایک وعدہ تھا ( ف۱۷ ) جسے پورا ہونا تھا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب ان دونوں میں سے پہلی مرتبہ کا وعدہ آپہنچا تو ہم نے تم پر اپنے ایسے بندے مسلّط کر دیئے جو سخت جنگ جُو تھے پھر وہ ( تمہاری ) تلاش میں ( تمہارے ) گھروں تک جا گھسے ، اور ( یہ ) وعدہ ضرور پورا ہونا ہی تھا

Translated by

Hussain Najfi

چنانچہ جب ان دونوں میں سے پہلے وعدہ کا وقت آگیا تو ہم نے ( تمہاری سرکوبی کیلئے ) اپنے کچھ ایسے سخت جنگجو بندے بھیج دیئے جو تمہاری آبادیوں کے اندر گھس گئے اور ( خدا ) کا وعدہ پورا ہو کر رہا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When the first of the warnings came to pass, We sent against you Our servants given to terrible warfare: They entered the very inmost parts of your homes; and it was a warning (completely) fulfilled.

Translated by

Muhammad Sarwar

(We told them) during your first uprising of evil We shall send to you

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So, when the promise came for the first of the two, We sent against you servants of Ours given to terrible warfare. They entered the very innermost parts of your homes. And it was a promise (completely) fulfilled.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So when the promise for the first of the two came, We sent over you Our servants, of mighty prowess, so they went to and fro among the houses, and it was a promise to be accomplished.

Translated by

William Pickthall

So when the time for the first of the two came, We roused against you slaves of Ours of great might who ravaged (your) country, and it was a threat performed.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब उनमें से पहला वादा आया तो हमने तुम पर अपने बंदे भेजे निहायत ज़ोर वाले पस वे घरों में घुस पड़े और वादा पूरा होकर रहा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر جب ان دو بار میں سے پہلی بار کی میعاد آوے گی ہم تم پر اپنے ایسے بندوں کو مسلط کریں گے اور بڑے جنگ جو ہوں گے پھر وہ گھروں میں گھس پڑیں گے اور یہ ایک وعدہ ہے جو ضرور ہو کر رہے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر جب ان دونوں وعدوں میں سے پہلا وعدہ آیا تو ہم نے تم پر اپنے سخت لڑائی کرنے والے بندے مسلط کردیے، وہ گھروں کے اندر گھس گئے اور یہ ایسا وعدہ تھا جو پورا ہونے والا تھا۔ “ (٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخر کار جب ان میں سے پہلی سرکشی کا موقعہ پیش آیا ، تو اے بنی اسرائیل ، ہم نے تمہارے مقابلے پر اپنے ایسے بندے اٹھائے جو نہایت زور آور تھے اور وہ تمہارے ملک میں گھس کر ہر طرف پھیل گئے۔ یہ ایک وعدہ تھا جسے پورا ہو کر ہی رہنا تھا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جب ان دونوں میں پہلی مرتبہ کی میعاد کا وقت آئے گا تو ہم تم پر اپنے ایسے بندے بھیج دیں گے جو سخت لڑائی لڑنے والے ہوں گے پھر وہ گھروں کے اندر گھس پڑیں گے، اور یہ وعدہ ہے جو پورا ہو کر رہے گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب آیا پہلا وعدہ بھیجے ہم نے تم پر اپنے بندے سخت لڑائی والے پھر پھیل پڑے شہروں کے بیچ اور وہ وعدہ ہونا ہی تھا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جب ان دو بد میں سے پہلی کا وقت آیا تو ہم نے تمہارے مقابلہ میں اپنے دو بندے بھیجے جو بڑے سخت جنگجو تھے سو وہ تمہارے شہروں میں پھیل پڑے اور وہ وعدہ پورا ہونا ہی تھا۔