Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 52

سورة بنی اسراءیل

یَوۡمَ یَدۡعُوۡکُمۡ فَتَسۡتَجِیۡبُوۡنَ بِحَمۡدِہٖ وَ تَظُنُّوۡنَ اِنۡ لَّبِثۡتُمۡ اِلَّا قَلِیۡلًا ﴿۵۲﴾٪  5

On the Day He will call you and you will respond with praise of Him and think that you had not remained [in the world] except for a little."

جس دن وہ تمہیں بلائے گا تم اس کی تعریف کرتے ہوئے تعمیل ارشاد کرو گے اور گمان کرو گے کہ تمہارا رہنا بہت ہی تھوڑا ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

يَوْمَ يَدْعُوكُمْ ... On the Day when He will call you, meaning the Lord, may He be blessed and exalted: إِذَا دَعَاكُمْ دَعْوَةً مِّنَ الاٌّرْضِ إِذَا أَنتُمْ تَخْرُجُونَ When He will call you by a single call, behold, you will come out from the earth. (30:25), meaning, when He commands you to come out from the earth, for nothing can oppose Him or prevent His command from being fulfilled. Rather, it is as He says: وَمَأ أَمْرُنَأ إِلاَّ وَحِدَةٌ كَلَمْحٍ بِالْبَصَرِ And Our commandment is but one as the twinkling of an eye. (54:50) إِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَىْءٍ إِذَا أَرَدْنَاهُ أَن نَّقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ Verily, Our Word unto a thing when We intend it, is only that We say unto it: "Be!" - and it is. (16:40) فَإِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌ وَحِدَةٌ فَإِذَا هُم بِالسَّاهِرَةِ But it will be only a single Zajrah. When behold, they find themselves (on the surface of the earth) alive (after their death). (79:13-14), meaning, it will be just one definitive command, then the people will have come out from the inside of the earth to its surface, as Allah says: يَوْمَ يَدْعُوكُمْ فَتَسْتَجِيبُونَ بِحَمْدِهِ ... On the Day when He will call you, and you will answer with (words of) His praise. meaning, you will all rise up in response to His command and in obedience to His will. ... وَتَظُنُّونَ ... and you will think, means, on the Day when you rise up from your graves, ... إِن لَّبِثْتُمْ ... that you have stayed (in this earthly abode), ... إِلاَّ قَلِيلً but a little while. This is like the Ayah: كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُواْ إِلاَّ عَشِيَّةً أَوْ ضُحَـهَا The Day they see it, (it will be) as if they had not tarried (in this world) except an afternoon or a morning. (79:46) Allah says: يَوْمَ يُنفَخُ فِى الصُّورِ وَنَحْشُرُ الْمُجْرِمِينَ يَوْمِيِذٍ زُرْقاً يَتَخَـفَتُونَ بَيْنَهُمْ إِن لَّبِثْتُمْ إِلاَّ عَشْراً نَّحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَقُولُونَ إِذْ يَقُولُ أَمْثَلُهُمْ طَرِيقَةً إِن لَّبِثْتُمْ إِلاَّ يَوْماً The Day when the Trumpet will be blown: that Day, We shall gather the blue or blind-eyed with thirst. They will speak in a very low voice to each other (saying): "You stayed not longer than ten (days)." We know very well what they will say, when the best among them in knowledge and wisdom will say: "You stayed no longer than a day!" (20:102-104) وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يُقْسِمُ الْمُجْرِمُونَ مَا لَبِثُواْ غَيْرَ سَاعَةٍ كَذَلِكَ كَانُواْ يُوْفَكُونَ And on the Day that the Hour will be established, they will swear that they stayed not but an hour - thus were they ever deluded. (30:55) قَـلَ كَمْ لَبِثْتُمْ فِى الاٌّرْضِ عَدَدَ سِنِينَ قَالُواْ لَبِثْنَا يَوْماً أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ فَاسْأَلِ الْعَأدِّينَ قَالَ إِن لَّبِثْتُمْ إِلاَّ قَلِيلً لَّوْ أَنَّكُمْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ He will say: "What number of years did you stay on earth!" They will say: "We stayed a day or part of a day. Ask of those who keep account." He will say: "You stayed not but a little, if you had only known!" (23:112-114)

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

52۔ 1 ' بلائے گا ' کا مطلب ہے قبروں سے زندہ کر کے اپنی بارگاہ میں حاضر کرے گا، تم اس کی حمد کرتے ہوئے تعمیل ارشاد کرو گے یا اسے پہچانتے ہوئے اس کے پاس حاضر ہوجاؤ گے۔ 52۔ 2 وہاں یہ دنیا کی زندگی بالکل تھوڑی معلوم ہوگی۔ کانھم یوم یرونھا لم یلبثوا الا عشیۃ او ضحہا۔ النازعات۔ جب قیامت کو دیکھ لیں گے، تو دنیا کی زندگی انھیں ایسے لگے گی گویا اس میں ایک شام یا ایک صبح رہے ہیں ' اسی مضمون کو دیگر مقامات میں بھی بیان کیا گیا ہے بعض کہتے ہیں کہ پہلا صور پھونکیں گے تو سب مردے قبروں میں زندہ ہوجائیں گے۔ پھر دوسرے صور پر میدان محشر میں حساب کتاب کے لئے اکٹھے ہونگے۔ دونوں صور کے درمیان چالیس سال کا فاصلہ ہوگا اور اس فاصلے میں انھیں کوئی عذاب نہیں دیا جائے گا، وہ سو جائیں گے۔ دوسرے صور پر اٹھیں گے تو کہیں گے ' افسوس، ہمیں ہماری خواب گاہوں سے کس نے اٹھایا ؟ ' (قَالُوْا يٰوَيْلَنَا مَنْۢ بَعَثَنَا مِنْ مَّرْقَدِنَا ۆھٰذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمٰنُ وَصَدَقَ الْمُرْسَلُوْنَ ) 36 ۔ یس :52) (فتح القدیر) پہلی بات زیادہ صحیح ہے۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٦٣] یعنی جب قیامت آگئی اور اللہ نے تمہیں زندہ کرکے اٹھ کھڑا ہونے اور اپنے پاس حاضر ہونے کا حکم دے دیا تو تم بلا چون و چرا اس کے سامنے از خود حاضر ہوجاؤ گے اور یہ سب باتیں تمہیں بھول جائیں گی۔ پھر اس دن چونکہ سب حجابات اٹھ جائیں گے اور ہر انسان یہ دیکھ رہا ہوگا کہ قادر مطلق تو صرف ایک اللہ کی ذات ہے لہذا تم صرف اللہ کی پکار پر حاضر ہی نہ ہوگے بلکہ اس کی تعریف کے گن گاتے حاضر ہوگے اور اس دن یہ دنیا کی زندگی تمہیں بس ایک سہانا خواب ہی معلوم ہوگی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

يَوْمَ يَدْعُوْكُمْ فَتَسْتَجِيْبُوْنَ بِحَمْدِهٖ : یعنی اس کے بلانے پر تم اس کے مطیع و فرماں بردار بن کر اور اس کی حمد کرتے ہوئے قبروں سے اٹھ آؤ گے۔ دنیا کی طرح کسی قسم کی سرکشی اور انکار کے بجائے اللہ کی حمد کرو گے اور اس کے سامنے مکمل اطاعت کا اظہار کرو گے۔ (دیکھیے نحل : ٨٧) یا یہ مطلب ہے کہ تم اس کے بلانے پر حاضر ہوجاؤ گے۔ ” بِحَمْدِهٖ “ کا معنی ” وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ “ ہے، یعنی اللہ تعالیٰ کے بلانے پر تمہارا قبروں سے اٹھ کر حاضر ہوجانا صرف اللہ تعالیٰ ہی کی خوبی ہے، جس پر صرف وہی مستحق حمد و ثنا ہے۔ يَوْمَ يَدْعُوْكُمْ فَتَسْتَجِيْبُوْنَ بِحَمْدِهٖ : اس کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورة یونس کی آیت (٤٥) کی تفسیر۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Commentary The word: يَدْعُوكُمْ (He will call you) in: يَوْمَ يَدْعُوكُمْ فَتَسْتَجِيبُونَ بِحَمْدِهِ (on a day when He will call you, and you will respond praising Him - 52) is a deri¬vation from: دُعَاء (dua& ) which means to call out for someone by announc¬ing it vocally. The sense is that the day when Allah Ta’ ala will call everyone to come to the plains of Resurrection, this calling will be through Angel Israfil. When he sounds the second trumpet, the dead will come alive and assemble on the plains of Resurrection. It is also possible that, once alive, a call goes through to all of them to assemble there. (Qurtubi) In a Hadith, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said, |"On the day of Qiyamah, you will be called out with your name and the name of your father, therefore, give yourself good names (avoiding the absurd ones).|" (Qurtubi) Even disbelievers will rise praising Allah on the day of Resurrection The word: اِستِجَابَۃ (istijabah) in: فَتَسْتَجِيبُونَ بِحَمْدِهِ (and you will respond praising Him - 52) means to respond on being called by someone and be present before him. The sense is when you will be called to present your-selves on the plains of Resurrection, all of you will obey that call and assemble there. The word: بِحَمْدِهِ (bihamdihi: praising Him) is the state of the nominative pronoun in: تسْتَجِيبُونَ (tastajibun: you will respond) which releases the sense of hamidin (حَامِدِین) that is, those praising Him. Thus, the outcome is that all of them will present themselves praising Allah while coming to those fateful plains. As outwardly obvious, the verse does seem to indicate that this will be the state of all, believers or disbelievers - they both will rise praising Allah. But, the real addressees here are the disbelievers. It is about them that it is being said they all will rise praising Allah. From among Tafsir authorities, Sayyidna Said ibn Jubayr has said that the disbelievers too will rise from their graves saying: سُبحَانَکَ وَ بِحَمدِکَ (Pure are You and to You belong all praises), but their act of praising at that hour will be of no use to them. (Qurtubi) The reason is not far to see. When these people see life after death, the words of praise for Allah will escape their mouth involuntarily. This will be no deed deserving recompense. Some commentators have said that this state has been particular¬ized with believers. They argue that, regarding the disbelievers, the Qur&an has only this to say: (1) When they rise, they will say, يَا وَيْلَنَا مَن بَعَثَنَا مِن مَّرْ‌قَدِنَا (Woe be to us! Who made us rise from our resting-place? – Surah Ya Sin, 36:52). (2) And according to another verse, they will say, يَا حَسْرَ‌تَىٰ عَلَىٰ مَا فَرَّ‌طتُ فِي جَنبِ اللَّـهِ (0 my remorse [ is boundless ] over what I have neglected on the side of [ obedience to ] Allah! - Surah az-Zumar, 39:56). But, the truth of the matter is that there is no likelihood of a contra-diction between these two sayings. May be, in the beginning, all rise praising. Later, when disbelievers are separated from believers as said in Surah Ya Sin: وَامْتَازُوا الْيَوْمَ أَيُّهَا الْمُجْرِ‌مُونَ (But today, 0 criminals, you stand out distinctly apart - 36:59), they will also say what appears in the cited verses. Then, it stands proved from many explications of the Qur&an, and Sunnah that stations of Resurrection will be different with a correspond¬ing difference in the states and conditions of people in each of these. Imam al-Qurtubi has said that rising in Resurrection will begin with the praise of Allah with everyone doing it when rising and on it will end all matters. This is as it was already said: وَقُضِيَ بَيْنَهُم بِالْحَقِّ وَقِيلَ الْحَمْدُ لِلَّـهِ رَ‌بِّ الْعَالَمِينَ (And matters between them have been settled in accordance with the truth and it was said: All praise belongs to Allah, the Lord of the Worlds - az-Zumar, 39:75)

معارف و مسائل : (آیت) يَوْمَ يَدْعُوْكُمْ فَتَسْتَجِيْبُوْنَ بِحَمْدِهٖ لفظ يَدْعُوْكُمْ دعاء سے مشتق ہے جس کے معنے آواز دے کر بلانے کے ہیں اور معنے یہ ہیں کہ جس روز اللہ تعالیٰ تم سب کو محشر کی طرف بلائے گا اور یہ بلانا بواسطہ فرشتہ اسرافیل کے ہوگا کہ جب وہ دوسرا صور پھونکے گے تو سب مردے زندہ ہو کر میدان حشر میں جمع ہوجائیں گے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ زندہ ہونے کے بعد سب کو میدان حشر میں جمع کرنے کے لئے آواز دی جائے (قرطبی) اور حدیث میں رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ قیامت کے روز تم کو تمہارے اپنے اور باپ کے نام سے پکارا جائے گا اس لئے اپنے نام اچھے رکھا کرو (بیہودہ ناموں سے پرہیز کرو) (قرطبی) محشر میں کفار بھی اللہ کی حمد وثناء کرتے اٹھیں گے : فَتَسْتَجِيْبُوْنَ بِحَمْدِهٖ ۔ استجابت کے معنی کسی کے ہلانے پر حکم کی تعمیل کرنے اور حاضر ہوجانے کے ہیں معنے یہ ہیں کہ میدان حشر میں جب تم کو بلایا جاوے گا تو تم سب اس آواز کی اطاعت کرو گے اور جمع ہوجاؤ گے بحمدہ یہ تستجیبون کی ضمیر فاعل کا حال ہے بمعنے حامدین مراد یہ ہے کہ اس میدان میں آنے کے وقت تم سب کے سب اللہ کی حمد وثنا کرتے ہوئے حاضر ہوگے اس آیت کے ظاہر سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت مومن و کافر سب کا یہی حال ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کی حمد کرتے ہوئے اٹھیں گے کیونکہ اس آیت میں اصل خطاب کفار ہی کو ہے انھیں کے متعلق یہ بیان ہو رہا ہے کہ سب حمد کرتے ہوئے اٹھیں گے ائمہ تفسری میں حضرت سعید بن جبیر نے فرمایا کہ کفار بھی اپنی قبروں سے نکلتے وقت سبحانک وبحمدک کے الفاظ کہتے ہوئے نکلیں گے مگر اس وقت کا حمد وثناء کرنا ان کو کوئی نفع نہیں دے گا (قرطبی) کیونکہ یہ لوگ جب مرنے کے بعد زندگی دیکھیں گے تو غیر اختیاری طور پر ان کی زبان سے اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء کے الفاظ نکلیں گے وہ کوئی ایسا عمل نہیں ہوگا جس پر جزاء و مرتب ہو اور بعض حضرات مفسرین نے اس حال کو مومنیں کے لئے مخصوص بتلایا ہے ان کی دلیل یہ ہے کہ کفار کے متعلق تو قرآن کریم میں یہ ہے کہ جب وہ زندہ کئے جاویں گے تو یہ کہیں گے (آیت) يٰوَيْلَنَا مَنْۢ بَعَثَنَا مِنْ مَّرْقَدِنَا (اے افسوس ہمیں کس نے ہماری قبر سے زندہ کر اٹھایا ہے) اور دوسری آیت میں ہے کہ یہ کہیں گے (آیت) يّٰحَسْرَتٰى عَلٰي مَا فَرَّطْتُّ فِيْ جَنْبِ اللّٰهِ (یعنی اے حسرت و افسوس اس پر کہ میں نے اللہ تعالیٰ کے معاملہ میں بڑی کوتاہی کی ہے) لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان دونوں اقوال میں کوئی تعارض نہیں ہوسکتا ہے کہ شروع میں سب کے سب حمد کرتے ہوئے اٹھیں بعد میں جب کافروں کو مومنین سے الگ کردیا جاوے گا جیسا کہ سورة یسین کی آیت میں ہے (آیت) وَامْتَازُوا الْيَوْمَ اَيُّهَا الْمُجْرِمُوْنَ (اے مجرموتم آج سب الگ ممتاز ہو کر جمع ہوجاؤ) اس وقت ان کی زبانوں سے وہ کلمات بھی نکلیں گے جو آیات مذکورہ میں آئے ہیں اور یہ بات قرآن وسنت کی بیشمار تصریحات سے معلوم اور ثابت ہے کہ محشر کے مواقف مختلف ہوں گے ہر موقف میں لوگوں کے حال مختلف ہوں گے امام قرطبی نے فرمایا کہ حشر میں اٹھنے کی ابتدا بھی حمد سے ہوگی سب کے سب حمد کرتے ہوئے اٹھیں گے اور سب معاملات کا خاتمہ بھی حمد پر ہوگا جیسا کہ ارشاد ہے (آیت) وَقُضِيَ بَيْنَهُمْ بالْحَقِّ وَقِيْلَ الْحَـمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ (یعنی سب اہل محشر کا فیصلہ حق کے مطابق کردیا گیا ہے اور یہ کہا گیا کہ حمد و شکر ہے اللہ رب العالمین کا) ۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

يَوْمَ يَدْعُوْكُمْ فَتَسْتَجِيْبُوْنَ بِحَمْدِهٖ وَتَظُنُّوْنَ اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا قَلِيْلًا 52؀ۧ دعا الدُّعَاء کالنّداء، إلّا أنّ النّداء قد يقال بيا، أو أيا، ونحو ذلک من غير أن يضمّ إليه الاسم، والدُّعَاء لا يكاد يقال إلّا إذا کان معه الاسم، نحو : يا فلان، وقد يستعمل کلّ واحد منهما موضع الآخر . قال تعالی: كَمَثَلِ الَّذِي يَنْعِقُ بِما لا يَسْمَعُ إِلَّا دُعاءً وَنِداءً [ البقرة/ 171] ، ( د ع و ) الدعاء ( ن ) کے معنی ندا کے ہیں مگر ندا کا لفظ کبھی صرف یا آیا وغیرہ ہما حروف ندا پر بولا جاتا ہے ۔ اگرچہ ان کے بعد منادٰی مذکور نہ ہو لیکن دعاء کا لفظ صرف اس وقت بولا جاتا ہے جب حرف ندا کے ساتھ اسم ( منادی ) بھی مزکور ہو جیسے یا فلان ۔ کبھی یہ دونوں یعنی دعاء اور نداء ایک دوسرے کی جگہ پر بولے جاتے ہیں ۔ قرآن میں ہے : ۔ كَمَثَلِ الَّذِي يَنْعِقُ بِما لا يَسْمَعُ إِلَّا دُعاءً وَنِداءً [ البقرة/ 171] ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جو کسی ایسی چیز کو آواز دے جو پکار اور آواز کے سوا کچھ نہ سن سکے ۔ استجاب والاستجابة قيل : هي الإجابة، وحقیقتها هي التحري للجواب والتهيؤ له، لکن عبّر به عن الإجابة لقلة انفکاکها منها، قال تعالی: اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ [ الأنفال/ 24] ، وقال : ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ [ غافر/ 60] ، فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي [ البقرة/ 186] ، فَاسْتَجابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ [ آل عمران/ 195] ، وَيَسْتَجِيبُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحاتِ [ الشوری/ 26] وَالَّذِينَ اسْتَجابُوا لِرَبِّهِمْ [ الشوری/ 38] ، وقال تعالی: وَإِذا سَأَلَكَ عِبادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذا دَعانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي[ البقرة/ 186] ، الَّذِينَ اسْتَجابُوا لِلَّهِ وَالرَّسُولِ مِنْ بَعْدِ ما أَصابَهُمُ الْقَرْحُ [ آل عمران/ 172] . ( ج و ب ) الجوب الاستحابتہ بعض نے کہا ہے کہ اس کے معنی اجابتہ ( افعال ) کے ہے اصل میں اس کے معنی جواب کے لئے تحری کرنے اور اس کے لئے تیار ہونے کے ہیں لیکن اسے اجابتہ سے تعبیر کرلیتے ہیں کیونکہ یہ دونوں ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوتے ۔ قرآن میں ہے : اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ [ الأنفال/ 24] کہ خدا اور اس کے رسول کا حکم قبول کرو ۔ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ [ غافر/ 60] کہ تم مجھ سے دعا کرو میں تمہاری ( دعا ) قبول کرونگا ۔ فَاسْتَجابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ [ آل عمران/ 195] تو ان کے پرور گار نے ان کی دعا قبول کرلی ۔ وَيَسْتَجِيبُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحاتِ [ الشوری/ 26] اور جو ایمان لائے اور عمل نیک کئے ان کی ( دعا) قبول فرماتا وَالَّذِينَ اسْتَجابُوا لِرَبِّهِمْ [ الشوری/ 38] اور جو اپنے پروردگار کا فرمان قبول کرتے ہیں وَإِذا سَأَلَكَ عِبادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذا دَعانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي [ البقرة/ 186] اور اے پیغمبر جب تم سے میرے بندے میرے بارے میں دریافت کریں تو ( کہہ دو کہ ) میں تو ( تمہارے پاس ہوں جب کوئی پکارنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں تو ان کو چاہیئے کہ میرے حکموں کو مانیں ۔ الَّذِينَ اسْتَجابُوا لِلَّهِ وَالرَّسُولِ مِنْ بَعْدِ ما أَصابَهُمُ الْقَرْحُ [ آل عمران/ 172] جنهوں نے باوجود زخم کھانے کے خدا اور رسول کے حکم کو قبول کیا ۔ حمد الحَمْدُ لله تعالی: الثناء عليه بالفضیلة، وهو أخصّ من المدح وأعمّ من الشکر، فإنّ المدح يقال فيما يكون من الإنسان باختیاره، ومما يقال منه وفيه بالتسخیر، فقد يمدح الإنسان بطول قامته وصباحة وجهه، كما يمدح ببذل ماله وسخائه وعلمه، والحمد يكون في الثاني دون الأول، والشّكر لا يقال إلا في مقابلة نعمة، فكلّ شکر حمد، ولیس کل حمد شکرا، وکل حمد مدح ولیس کل مدح حمدا، ويقال : فلان محمود : إذا حُمِدَ ، ومُحَمَّد : إذا کثرت خصاله المحمودة، ومحمد : إذا وجد محمودا «2» ، وقوله عزّ وجلّ :إِنَّهُ حَمِيدٌ مَجِيدٌ [هود/ 73] ، يصحّ أن يكون في معنی المحمود، وأن يكون في معنی الحامد، وحُمَادَاكَ أن تفعل کذا «3» ، أي : غایتک المحمودة، وقوله عزّ وجل : وَمُبَشِّراً بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ [ الصف/ 6] ، فأحمد إشارة إلى النبيّ صلّى اللہ عليه وسلم باسمه وفعله، تنبيها أنه كما وجد اسمه أحمد يوجد وهو محمود في أخلاقه وأحواله، وخصّ لفظة أحمد فيما بشّر به عيسى صلّى اللہ عليه وسلم تنبيها أنه أحمد منه ومن الذین قبله، وقوله تعالی: مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ [ الفتح/ 29] ، فمحمد هاهنا وإن کان من وجه اسما له علما۔ ففيه إشارة إلى وصفه بذلک وتخصیصه بمعناه كما مضی ذلک في قوله تعالی: إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلامٍ اسْمُهُ يَحْيى [ مریم/ 7] ، أنه علی معنی الحیاة كما بيّن في بابه «4» إن شاء اللہ . ( ح م د ) الحمدللہ ( تعالیٰ ) کے معنی اللہ تعالے کی فضیلت کے ساتھ اس کی ثنا بیان کرنے کے ہیں ۔ یہ مدح سے خاص اور شکر سے عام ہے کیونکہ مدح ان افعال پر بھی ہوتی ہے جو انسان سے اختیاری طور پر سرزد ہوتے ہیں اور ان اوصاف پر بھی جو پیدا کشی طور پر اس میں پائے جاتے ہیں چناچہ جس طرح خرچ کرنے اور علم وسخا پر انسان کی مدح ہوتی ہے اس طرح اسکی درازی قدو قامت اور چہرہ کی خوبصورتی پر بھی تعریف کی جاتی ہے ۔ لیکن حمد صرف افعال اختیار یہ پر ہوتی ہے ۔ نہ کہ اوصاف اضطرار ہپ پر اور شکر تو صرف کسی کے احسان کی وجہ سے اس کی تعریف کو کہتے ہیں ۔ لہذا ہر شکر حمد ہے ۔ مگر ہر شکر نہیں ہے اور ہر حمد مدح ہے مگر ہر مدح حمد نہیں ہے ۔ اور جس کی تعریف کی جائے اسے محمود کہا جاتا ہے ۔ مگر محمد صرف اسی کو کہہ سکتے ہیں جو کثرت قابل ستائش خصلتیں رکھتا ہو نیز جب کوئی شخص محمود ثابت ہو تو اسے بھی محمود کہہ دیتے ہیں ۔ اور آیت کریمہ ؛ إِنَّهُ حَمِيدٌ مَجِيدٌ [هود/ 73] وہ سزاوار تعریف اور بزرگوار ہے ۔ میں حمید بمعنی محمود بھی ہوسکتا ہے اور حامد بھی حماد اک ان تفعل کذا یعنی ایسا کرنے میں تمہارا انجام بخیر ہے ۔ اور آیت کریمہ : وَمُبَشِّراً بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ [ الصف/ 6] اور ایک پیغمبر جو میرے بعد آئیں گے جن کا نام احمد ہوگا ان کی بشارت سناتاہوں ۔ میں لفظ احمد سے آنحضرت کی ذات کی طرف اشارہ ہے اور اس میں تنبیہ ہے کہ جس طرح آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نام احمد ہوگا اسی طرح آپ اپنے اخلاق واطوار کے اعتبار سے بھی محمود ہوں گے اور عیٰسی (علیہ السلام) کا اپنی بشارت میں لفظ احمد ( صیغہ تفضیل ) بولنے سے اس بات پر تنبیہ ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت مسیح (علیہ السلام) اور ان کے بیشتر وجملہ انبیاء سے افضل ہیں اور آیت کریمہ : مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ [ الفتح/ 29] محمد خدا کے پیغمبر ہیں ۔ میں لفظ محمد گومن وجہ آنحضرت کا نام ہے لیکن اس میں آنجناب کے اوصاف حمیدہ کی طرف بھی اشنار پایا جاتا ہے جیسا کہ آیت کریمہ : إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلامٍ اسْمُهُ يَحْيى [ مریم/ 7] میں بیان ہوچکا ہے کہ ان کا یہ نام معنی حیات پر دلالت کرتا ہے جیسا کہ اس کے مقام پرند کو ہے ۔ ظن والظَّنُّ في كثير من الأمور مذموم، ولذلک قال تعالی: وَما يَتَّبِعُ أَكْثَرُهُمْ إِلَّا ظَنًّا[يونس/ 36] ، وَإِنَّ الظَّنَ [ النجم/ 28] ، وَأَنَّهُمْ ظَنُّوا كَما ظَنَنْتُمْ [ الجن/ 7] ، ( ظ ن ن ) الظن اور ظن چونکہ عام طور پر برا ہوتا ہے اس لئے اس کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا : وَما يَتَّبِعُ أَكْثَرُهُمْ إِلَّا ظَنًّا[يونس/ 36] اور ان میں کے اکثر صرف ظن کی پیروی کرتے ہیں ۔ لبث لَبِثَ بالمکان : أقام به ملازما له . قال تعالی: فَلَبِثَ فِيهِمْ أَلْفَ سَنَةٍ [ العنکبوت/ 14] ، ( ل ب ث ) لبث بالمکان کے معنی کسی مقام پر جم کر ٹھہرنے اور مستقل قیام کرنا کے ہیں ۔ چناچہ قرآن میں ہے : فَلَبِثَ فِيهِمْ أَلْفَ سَنَةٍ [ العنکبوت/ 14] تو وہ ان میں ۔ ہزار برس رہے ۔ قل القِلَّةُ والکثرة يستعملان في الأعداد، كما أنّ العظم والصّغر يستعملان في الأجسام، ثم يستعار کلّ واحد من الکثرة والعظم، ومن القلّة والصّغر للآخر . وقوله تعالی: ثُمَّ لا يُجاوِرُونَكَ فِيها إِلَّا قَلِيلًا[ الأحزاب/ 60] ( ق ل ل ) القلۃ والکثرۃ بلحاظ اصل وضع کے صفات عدد سے ہیں جیسا کہ عظم اور صغر صفات اجسام سے ہیں بعد کثرت وقلت اور عظم وصغڑ میں سے ہر ایک دوسرے کی جگہ بطور استعارہ استعمال ہونے لگا ہے اور آیت کریمہ ؛ثُمَّ لا يُجاوِرُونَكَ فِيها إِلَّا قَلِيلًا[ الأحزاب/ 60] پھر وہاں تمہارے پڑوس میں نہیں رہ سکیں گے مگر تھوڑے دن ۔ میں قلیلا سے عرصہ قلیل مراد ہے ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

دنیا میں انسان کا قیام بہت تھوڑا ہے قول باری ہے (وتظنون ان لبثتم الا قلیلاً اور تمہارا گمان اس وقت یہ ہوگا کہ ہم بس تھوڑی دیر ہی اس حالت میں پڑے رہے ہیں) حسن کا قول ہے کہ تم دنیا کی زندگی کی مدت کے متعلق یہ گمان کرو گے اس لئے کہ آخرت میں تمہارے رہنے کی مدت بڑی طویل ہوگی جس طرح یہ قول ہے ۔ ” تم دنیا میں اتنی تھوڑی مدت کے لئے رہو گے کہ گویا رہے ہی نہیں اور آخرت کی مدت کو دیکھ کر کہو گے کہ گویا ہمیشہ سے یہیں رہتے ہے۔ “ قتادہ کا قول ہے کہ اس سے مراد یہ ہے کہ جب وہ آخرت کا منظر اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے تو ان کی نظروں میں دنیا انتہائی حقیر ہوجائے گی۔

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٥٢) اب اس کے وقت وقوع کو بیان فرماتا ہے کہ یہ اس روز ہوگا جب کہ تمہیں قبروں سے اٹھانے کے لیے حضرت اسرافیل (علیہ السلام) صور پھونکیں گے اور تم اللہ تعالیٰ کے پکارنے والے فرشتہ کی بحکم الہی تعمیل کرو گے اور تم یہ خیال کرو گے کہ قبر میں ہم بہت ہی کم رہے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٥٢ (يَوْمَ يَدْعُوْكُمْ فَتَسْتَجِيْبُوْنَ بِحَمْدِهٖ ) جب وہ گھڑی آئے گی اور تمہارا خالق تمہیں قبروں سے باہر آنے کے لیے بلائے گا تو تمہاری ہڈیاں اور تمہارے جسموں کے بکھرے ذرات سب سمٹ کر پھر سے زندہ انسانوں کا روپ دھار لیں گے اور تم اس کی حمد کرتے ہوئے اس کی پکار کی تعمیل میں بھاگے چلے جا رہے ہو گے۔ (وَتَظُنُّوْنَ اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا قَلِيْلًا) اس وقت تمہیں دنیا اور عالم برزخ (قبر) میں اپنا بیتا ہوا زمانہ ایسے لگے گا جیسے کہ چند گھڑیاں ہی تم وہاں گزار کر آئے ہو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

56. That is, you will feel as if the intervening period between death and coming again to life on the Day of Resurrection was only a few hours or so, for you will think that you had just woken up after a short sleep by the sudden noise produced on the Day. As regards to you will rise up praising Him, it is a subtle hint towards a great reality. At the time of rising up from death, both the believer and the unbeliever will be uttering the praise of Allah. The believer will do so because in the worldly life also he believed in this creed and practiced it. As regards the unbeliever, he will have the urge to do so because of the inherent and ingrained tendency in him which he had been suppressing by his folly. In the new life all those deliberate suppressions will vanish away and he will involuntarily utter the praise of Allah.

سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :56 یعنی دنیا میں مرنے کے وقت سے لے کر قیامت میں اٹھنے کے وقت تک کی مدت تم کو چند گھنٹوں سے زیادہ محسوس نہ ہو گی ۔ تم اس وقت یہ سمجھو گے کہ ہم ذرا دیر سوئے پڑے تھے کہ یکایک اس شور محشر نے ہمیں جگا اٹھایا ۔ اور یہ جو فرمایا کہ تم اللہ کی حمد کرتے ہوئے اٹھ کھڑے ہو گے ، تو یہ ایک بڑی حقیقت کی طرف ایک لطیف اشارہ ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مومن اور کافر ، ہر ایک کی زبان پر اس وقت اللہ کی حمد ہوگی ۔ مومن کی زبان پر اس لیے کہ پہلی زندگی میں اس کا اعتقاد یقین اور اس کا وظیفہ یہی تھا ۔ اور کافر کی زبان پر اس لیے کہ اس کی فطرت میں یہی چیز ودیعت تھی ، مگر اپنی حماقت سے وہ اس پر پردہ ڈالے ہوئے تھا ۔ اب نئے سرے سے زندگی پاتے وقت سارے مصنوعی حجابات ہٹ جائیں گے اور اصل فطرت کی شہادت بلا ارادہ اس کی زبان پر جاری ہو جائے گی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(17:52) یوم یدعوکم۔ میں یوم کا نصب بوجہ فعل مضمر اذکروا ہے۔ ترجمہ ہوگا۔ یاد کرو وہ دن جب وہ (اللہ ) تمہیں پکارے گا۔ یا بوجہ قریباً کے بدل ہونے کے ہے۔ ترجمہ ہوگا (عجب نہیں یہ وقت قریب ہی آپہنچا ہو) یہ اس روز ہوگا جب اللہ تمہیں پکارے گا۔۔ الخ فتستجیبون بحمدہ۔ فتستجیبون مادہ جوب باب استفعال سے مضارع کا صیغہ جمع مذکر حاضر ہے۔ الجوب (باب ضرب) اس کے اصل معنی الجوبہ قطع کرنے کے ہیں۔ الجویہ یہ پست زمین کی طرح (زمین میں گڑھاسا) ہوتا ہے پھر ہر طرح زمین کے قطع کرنے پر بولا جاتا ہے جیسا کہ قرآن مجید میں آیا ہے وثمود الذین جابوا الصخر بالواد (89:9) اور ثمود (کے ساتھ کیا کیا) جو وادی میں پتھر تراشتے (اور مکان بناتے) تھے۔ کسی کلام کے جواب کو جواب اسی لئے کہا جاتا ہے کہ وہ قائل کے منہ سے نکل کر فضا کر قطع کرتا ہوا سامع کے کان تک پہنچتا ہے مگر عرف میں ابتداء ً کلام کرنے کو جواب نہیں کہتے بلکہ کلام کے لوٹانے پر جواب کا لفظ بولا جاتا ہے۔ مثلاً قرآن مجید میں ہے ولوطا اذ قال لقومہ اتاتون الفاحشۃ۔۔ فما کان جواب قومہ الا ان قالوا۔۔ الخ (27:54 ۔ 56) اور لوط (کو بھی ہم نے پیغمبر بنا کر بھیجا تھا) جبکہ انہوں نے اپنی قوم والوں سے کہا کیا تم یہ بےحیائی کا کام کرتے ہو ؟۔۔ مگر اس کی قوم کا جواب کچھ نہ تھا سوائے اس کے کہ انہوں نے کہا۔ پھر جواب کا لفظ سوال کے مقابلہ میں بھی استعمال ہوتا ہے اور سوال دو قسم پر ہے : (1) گفتگو کا طلب کرنا۔ اور اس کا جواب گفتگو ہی ہوتی ہے۔ (2) طلب عطا۔ یعنی خیرات طلب کرنا۔ اس کا جواب یہ ہے کہ اسے خیرات دے دی جائے جیسے اجیبوا داعی اللہ (46:31) میں دعا کرنے والے کی دعا کو قبول کرتا ہوں۔ جب وہ مجھ سے دعا کرتا ہے۔ الاستجابۃ (باب استفعال) کے متعلق بعض نے کہا ہے کہ اس کے معنی اجابۃ (باب افعال) کے ہیں۔ اصل میں استجابۃ کے معنی جواب تلاش کرنا اور اس کے لئے تیار ہونے کے ہیں لیکن اسے اجابۃ سے تعبیر کرلیتے ہیں کیونکہ یہ دونوں ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوتے جیسے استحییبوا للہ وللرسول (8:24) خدا اور اس کے رسول کا حکم قبول کرو۔ کہ یہاں استجیبوا۔ اجیبوا کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔ فتستجیبون۔ پس تم قبول کرو گے، تم تعمیل کرو گے۔ تم بجا لائو گے۔ بحمدہ۔ ضمیر فاعل تستجیبون کا حال ہے درآنحالیکہ تم اس (اللہ) کی حمد کر رہے ہوگے۔ وتظنون۔ وائو عاطفہ، تظنون کا عطف تستجیبون پر ہے۔ اور تم یہ خیال کروگے (قیامت کی ہولناکی کے پیش نظر) ۔ یا مبتداء انتم مقدرہ ہے اور جملہ وانتم تظنون موضع حال میں ہے اور درآنحالیکہ تم یہ گمان کر رہے ہو گے۔ ان لبثتم میں ان نافیہ ہے ای ما لبثتم فی القبور او فی الدنیا۔ کہ تم قبروں میں یا دنیا میں نہایت قلیل عرصہ رہے ہو۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 4 یعنی اس کے مطیع و فرمانبردار بن کر رہو۔ اس نے جو تمہارے ساتھ سلوک کیا ہے اس پر اس کی حمد و ثنا کرتے ہوئے آئو گے یہ یہ مطلب ہے کہ تم اس کے بلانے پر اس کے حضور حاضر ہونگے الحمد اللہ ( اور سب تعریف اللہ ہی کے لئے سزا وار ہے) یا وہ دوبارہ زندہ کرنے کی وجہ سے مستحق حمد وثناء ہے بعض نے بحمدہ کے معنی بدعائہ یا کم بھی کئے ہیں کیونکہ نفخ صور جس کی وجہ سے لوگ قبروں سے نکل کھڑے ہونگے وہ دراصل اللہ تعالیٰ کی طرف سے دعوت ہوگی (قرطبی)5 یعنی دنیا میں یا قبر میں یا پہلے نفخہ سے دوسرے نفخہ تک تھوڑا ہی عرصہ ٹھہرے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یوم یدعو کم فتستحیبون بحمدہ وتظنون ان لبثتم الا قلیلا (٧١ : ٢٥) ” جس روز تمہیں پکارے گا تو تم اس کی حمد کرتے ہوئے اس پکار کے جواب میں نکل آئو گے “۔ یہ ان لوگوں کا منظر ہے جو وقع قیامت کے منکر تھے۔ آج وہ لبیک کہتے ہوئے میدان حشر میں چلے آرہے ہیں۔ ان کی زبانوں پر بےساختہ حمدو ثنا جاری ہے ، اور اس کے سوا ان کے ساتھ کوئی سو ال و جواب نہیں ہو رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے سوالات کا یہ عجیب جواب دیا ہے ، یہ لوگ تو اس بات کا انکار کررہے کہ قیامت ہوگی۔ لیکن آج وہ الحمد اللہ ، الحمد اللہ کہتے ہوئے دورے آرہے ہیں۔ آ ج پوری زندگی کی اسکرین اس طرح لپیٹ دی جائے گی جس طرح سایہ سمٹ آتا ہے۔ وتظنون ان لبثتم الا قلیلا (٧١ : ٢٥) ” اور تمہارا گمان اس وقت یہ ہوگا کہ ہم بس تھوڑی دیر اسی اس حالت میں پڑے رہے ہیں “۔ دنیا میں زندگی کے طویل ایام کی چادر کو اور پھر برزخ میں صدیوں کے عرصے کو یوں لپیٹ کر رکھ دینا یہ بتاتا ہے کہ یہ دنیا ، اس کی زندگی اور عالم برزخ میں صدیاں کس قدر مختصر عرصہ ہیں ، یہ سب کچھ چند لمحات ہیں۔ طویل زندگی کے لمحات اور تاثرات انسانی احساس میں نہایت مختصر ہوتے ہیں۔ یہ ایک وقت ہوتا ہے جو گزر جائے۔ ایک زمانہ ہوتا ہے جو بیت جائے اور ایک سایہ ہوتا ہے جو لپیٹ لیا جائے اور سازوسامان دنیا ہوتا ہے جو فنا ہوجائے۔ اب وقوع قیامت کا انکار کرنے والوں کو ، اللہ کے اس پختہ عہد کو جھٹلانے والوں اور اس کے ساتھ مذاق کرنے والوں ، سر ہلانے والوں اور مذاق مذاق میں اعتراض کرنے والوں کو چھوڑ کر ، اللہ کے مومن بندوں کے ساتھ مکالمہ شروع ہوتا ہے۔ حضور اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا جاتا ہے کہ میرے بندوں سے یہ کہو کہ وہ ہمیشہ اچھی بات کریں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

50:۔ یہ تخویف اخروی ہے۔ یعنی جس وقت خدا کی طرف سے آواز دی جائے گی تو تمام مردے زندہ ہو کر زمین سے باہر آجائیں گے اور اس وقت ہر انسان اللہ تعالیٰ کا مطیع و منقاد ہوگا اور ہر ایک کی زبان پر اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا جاری ہوگی اور جب اٹھیں گے تو ہزاروں سالوں کی مدت کو بہت کم سمجھیں گے۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

52 یہ اس دن ہوگا جس دن اللہ تعالیٰ نے تم کو پکارے گا یا فرشتہ کے ذریعہ سے آواز دی جائے گی اور تم کو میدان حشر میں زندہ ہو کر حاضر ہوجانے کا حکم دیا جائے گا۔ اضطرار اس کی حمد بیان کرتے ہوئے تعمیل حکم کرو گے اور زندہ ہو کر حاضر ہو جائو گے اور تم اس دن یہ اندازہ کرو گے کہ تم دنیا میں نہیں رہے مگر بہت ہی کم۔ مطلب یہ ہے کہ دوبارہ زندہ ہونے کا وہ دن ہوگا جس دن تم کو اللہ تعالیٰ یا اس کے حکم سے اس کا فرشتہ پکارے گا تو تم زندہ ہو کر اللہ تعالیٰ کی حمد کرتے ہوئے پیش ہو جائو گے اور چونکہ یہ حمد اضطراری ہوگی اس لئے اس حمد پر کوئی فائدہ مرتب نہ ہوگا دنیا کی زندگی کو تھوڑا سمجھیں گے یا اس دن اتنا ہول اور خوف ہوگا کہ دنیا اور قبر کی مدت کو بہت کم خیال کریں گے۔ حضرت شاہ صاحب فرماتے ہیں یعنی اب شتابی کرتے ہو تب جانو گے کہ دنیا میں کچھ دیر نہ رہے تھے۔ پچاس برس ان ہزاروں برس کے سامنے کیا معلوم ہوں۔