Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 52

سورة بنی اسراءیل

یَوۡمَ یَدۡعُوۡکُمۡ فَتَسۡتَجِیۡبُوۡنَ بِحَمۡدِہٖ وَ تَظُنُّوۡنَ اِنۡ لَّبِثۡتُمۡ اِلَّا قَلِیۡلًا ﴿۵۲﴾٪  5

On the Day He will call you and you will respond with praise of Him and think that you had not remained [in the world] except for a little."

جس دن وہ تمہیں بلائے گا تم اس کی تعریف کرتے ہوئے تعمیل ارشاد کرو گے اور گمان کرو گے کہ تمہارا رہنا بہت ہی تھوڑا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن
یَدۡعُوۡکُمۡ
وہ پکارے گا تمہیں
فَتَسۡتَجِیۡبُوۡنَ
پس تم جواب دوگے
بِحَمۡدِہٖ
ساتھ اس کی حمد سے
وَتَظُنُّوۡنَ
اور تم سمجھ جاؤ گے
اِنۡ
کہ نہیں
لَّبِثۡتُمۡ
ٹھہرے تم
اِلَّا
مگر
قَلِیۡلًا
بہت تھوڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن
یَدۡعُوۡکُمۡ
وہ پکارے گا تمہیں
فَتَسۡتَجِیۡبُوۡنَ
توتم لبیک کہو گے
بِحَمۡدِہٖ
ساتھ اسکی تعریف کے
وَتَظُنُّوۡنَ
اور تم سمجھوگے
اِنۡ
نہیں
لَّبِثۡتُمۡ
تم رہے
اِلَّا
مگر
قَلِیۡلًا
بہت تھوڑی دیر
Translated by

Juna Garhi

On the Day He will call you and you will respond with praise of Him and think that you had not remained [in the world] except for a little."

جس دن وہ تمہیں بلائے گا تم اس کی تعریف کرتے ہوئے تعمیل ارشاد کرو گے اور گمان کرو گے کہ تمہارا رہنا بہت ہی تھوڑا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جس دن وہ تمہیں بلائے گا تو تم اس کی تعریف کرتے ہوئے پکار کے جواب میں حاضر ہوجاؤ گے اور یہ خیال کر رہے ہوگے کہ تم (دنیا میں) تھوڑی ہی دیر ٹھہرے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جس دن وہ تمہیں پکارے گاتوتم اس کی تعریف کے ساتھ لبیک کہوگے اورتم سمجھو گے کہ تم بہت تھوڑی دیر ہی رہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(It will be) on a day when He will call you, and you will respond praising Him and you will think you did not stay (on the earth) but for a short while.

جس دن تم کو پکارے گا پھر چلے آؤ گے اس کی تعریف کرتے ہوئے اور اٹکل کرو گے کہ دیر نہیں لگی تم کو مگر تھوڑی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جس دن وہ تمہیں پکارے گا تو تم (اس کی پکار پر) لبیک کہو گے اس کی حمد کرتے ہوئے اور تم گمان کرو گے کہ تم نہیں رہے مگر بہت تھوڑا (عرصہ)

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

جس روز وہ تمہیں پکارے گا تو تم اس کی حمد کرتے ہوئے اس کی پکار کے جواب میں نکل آؤ گے اور تمہارا گمان اس وقت یہ ہوگا کہ ہم بس تھوڑی دیر ہی اس حالت میں پڑے رہے ہیں ۔ 56 ؏ ۵

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جس دن وہ تمہیں بلائے گا تو تم اس کی حمد کرتے ہوئے اس کے حکم کی تعمیل کرو گے ، اور یہ سمجھ رہے ہو گے کہ تم بس تھوڑی سی مدت ( دنیا میں ) رہے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جس دن وہ (خدا) تم کو (قبروں سے) بلائیگا تم اس کی تعریف 4 کرتے ہوئے چلے آئو گے اور خیال کرو گے کہ ہم تھوڑی ہی دیر ٹھہرے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جس روز وہ (اللہ) تم کو پکارے گا پس تم اس کی حمد کرتے ہوئے (اضطرار اس کے) حکم کی تعمیل کرو گے اور تم خیال کرو گے کہ تم (دنیا میں) بہت تھوڑا عرصہ رہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جس دن وہ تمہیں پکارے گا تم اپنے رب کی حمد کرتے ہوئے (قبروں سے نکل آؤ گے) اور تمہارا یہ گمان ہوگا کہ تم دنیا میں بہت تھوڑی مدت رہے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جس دن وہ تمہیں پکارے گا تو تم اس کی تعریف کے ساتھ جواب دو گے اور خیال کرو گے کہ تم (دنیا میں) بہت کم (مدت) رہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The Day whereon He will call you, and ye will answerl with His praise, and ye will imagine that ye had tarried but little.

یہ اس روز ہوگا جب (اللہ) تمہیں پکارے گا سو تم اس کی حمد کرتے ہوئے حکم کی تعمیل کرو گے اور تم یہ خیال کرو گے کہ تم بہت ہی کم رہے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جس دن وہ تم کو پکارے گا تو تم اس کی حمد کرتے ہوئے اس کے حکم کی تعمیل کرو گے اور تم یہ گمان کرو گے کہ تم بس تھوڑی ہی مدت رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جس دن وہ تمہیں بلائے گا تو تم اس کی تعریف کرتے ہوئے جواب دو گے اور خیال کروگے کہ تم ( دنیا یا قبر میں ) بہت ہی تھوڑے عرصے کے لیے رُکے ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جس دن وہ تمہیں پکارے گا تو تم اس کی تعریف کے ساتھ جواب دو گے اور خیال کرو گے کہ تم دنیا میں بہت کم مدت رہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جس روز وہ تمہیں پکارے گا تو تم اس کی پکار پر (بلا کسی چوں چرا کے فوراً ) چلے آؤ گے اس کی حمد (ثناء) کرتے ہوئے، اور (آج جلدی مچانے والے منکرو، اس روز) تم یہ خیال کرو گے کہ تم بہت ہی کم (مدت اس دنیا میں) رہے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

جس دن وہ تمہیں بلائے گاتوتم اس کی تعریف کرتے ہوئے جواب میں حاضر ہوجائو گے اور یہ خیال کروگے کہ تم ( دنیا میں ) تھوڑی ہی دیر ٹھہرے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جس دن وہ تمہیں بلائے گا ( ف۱۰٦ ) تو تم اس کی حمد کرتے چلے آؤ گے اور ( ف۱۰۷ ) سمجھو گے کہ نہ رہے ( ۱۰۸ ) تھے مگر تھوڑا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جس دن وہ تمہیں پکارے گا تو تم اس کی حمد کے ساتھ جواب دو گے اور خیال کرتے ہوگے کہ تم ( دنیا میں ) بہت تھوڑا عرصہ ٹھہرے ہو

Translated by

Hussain Najfi

وہی دن کہ جب ( خدا ) تمہیں بلائے گا تو تم اس کی حمد کے ساتھ لبیک کہوگے اور خیال کروگے تم بہت تھوڑی مدت ( عالمِ برزخ میں ) رہے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"It will be on a Day when He will call you, and ye will answer (His call) with (words of) His praise, and ye will think that ye tarried but a little while!"

Translated by

Muhammad Sarwar

On the day when He will call you, you will answer Him with praise and think that you have tarried for only a little while."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

On the Day when He will call you, and you will answer with (words of) His praise and obedience, and you will think that you have stayed (in this world) but a little while!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

On the day when He will call you forth, then shall you obey Him, giving Him praise, and you will think that you tarried but a little (while).

Translated by

William Pickthall

A day when He will call you and ye will answer with His praise, and ye will think that ye have tarried but a little while.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिस दिन अल्लाह तुमको पुकारेगा तो तुम उसकी हम्द करते हुए उसकी पुकार पर चले आओगे और तुम यह ख़्याल करोगे कि तुम बहुत थोड़ी मुद्दत रहे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ اس روز ہوگا کہ اللہ تعالیٰ تم کو پکارے گا اور تم (بالاضطرار) اس کی حمد کرتے ہوئے حکم کی تعمیل کرلو گے اور تم یہ خیال کرو گے کہ تم بہت ہی کم رہے تھے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جس دن وہ تمہیں بلائے گا تم اس کی حمد کرتے ہوئے چلے آؤ گے اور سمجھو گے کہ تم تھوڑا عرصہ ہی دنیا میں ٹھہرے تھے۔ “ (٥٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جس روز وہ تمہیں پکارے گا تو تم اس کی حمد کریت ہوئے اس کی پکار کے جواب میں نکل آئو گے اور تمہارا گمان اس وقت یہ ہوا کہ ہم بس تھوڑی دیر ہی اس حالت میں پڑے رہے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جس دن تمہیں بلائے گا سو تم اس کی تعریف کرتے ہوئے اس کے حکم کی تعمیل کرلو گے۔ اور یوں خیال کرو گے کہ تم بہت ہی کم ٹھہرے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس دن تم کو پکارے گا پھر چلے آؤ گے اس کی تعریف کرتے ہوئے اور اٹکل کرو گے کہ دیر نہیں لگی تم کو مگر تھوڑی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ اس دن ہوگا جس دن خدا تم کو پکارے گا اور تم اس کی تعریف کرتے ہوئے حاضر ہو جائو گے اور تم اس دن یہ خیال کرتے ہو گے کہ تم دنیا میں نہیں ٹھیرے مگر بہت ہی کم