Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 56

سورة بنی اسراءیل

قُلِ ادۡعُوا الَّذِیۡنَ زَعَمۡتُمۡ مِّنۡ دُوۡنِہٖ فَلَا یَمۡلِکُوۡنَ کَشۡفَ الضُّرِّ عَنۡکُمۡ وَ لَا تَحۡوِیۡلًا ﴿۵۶﴾

Say, "Invoke those you have claimed [as gods] besides Him, for they do not possess the [ability for] removal of adversity from you or [for its] transfer [to someone else]."

کہہ دیجئے کہ اللہ کے سوا جنہیں تم معبود سمجھ رہے ہو انہیں پکارو لیکن نہ تو وہ تم سے کسی تکلیف کو دور کر سکتے ہیں اور نہ بدل سکتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلِ
کہہ دیجیے
ادۡعُوا
پکارو
الَّذِیۡنَ
ان کو جنہیں
زَعَمۡتُمۡ
سمجھتے ہو تم
مِّنۡ دُوۡنِہٖ
اس کے سوا(معبود)
فَلَا
تو نہیں
یَمۡلِکُوۡنَ
وہ مالک ہو سکتے
کَشۡفَ
دور کرنے کے
الضُّرِّ
تکلیف کو
عَنۡکُمۡ
تم سے
وَ لَا
اور نہ
تَحۡوِیۡلًا
بدلنے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلِ
آپ کہہ دیں
ادۡعُوا
پکار دیکھو
الَّذِیۡنَ
وہ جن کو
زَعَمۡتُمۡ
سمجھتے ہو تم
مِّنۡ دُوۡنِہٖ
اس کے سوا
فَلَا یَمۡلِکُوۡنَ
چنا نچہ نہیں وہ اختیار رکھتے
کَشۡفَ
دور کرنے کا
الضُّرِّ
تکلیف کو
عَنۡکُمۡ
تم سے
وَ لَا تَحۡوِیۡلًا
اور نہ ہی بدلنے کا
Translated by

Juna Garhi

Say, "Invoke those you have claimed [as gods] besides Him, for they do not possess the [ability for] removal of adversity from you or [for its] transfer [to someone else]."

کہہ دیجئے کہ اللہ کے سوا جنہیں تم معبود سمجھ رہے ہو انہیں پکارو لیکن نہ تو وہ تم سے کسی تکلیف کو دور کر سکتے ہیں اور نہ بدل سکتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے : ان کو پکارو جنہیں تم اللہ کے سوامعبود سمجھتے ہو وہ تم سے تکلیف کو نہ ہٹا سکتے ہیں اور نہ بدل سکتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں جنہیں تم اللہ تعالیٰ کے سوا کچھ سمجھتے ہو اُنہیں پکار دیکھو چنانچہ نہ وہ تم سے تکلیف دورکرنے کا اختیاررکھتے ہیں اور نہ ہی بدلنے کا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Call those whom you assume (to be gods), besides Him, while they have no power to remove distress from you nor to shift it.|"

کہہ پکارو جن کو تم سمجھتے ہو سوائے اس کے سو وہ اختیار نہیں رکھتے کہ کھول دیں تکلیف کو تم سے اور نہ بدل دیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ کہیے کہ ان کو پکار دیکھو جن کو تم نے اس کے سوا (معبود) گمان کر رکھا ہے تو نہ انہیں کچھ اختیار حاصل ہے تم سے کوئی تکلیف دور کرنے کا اور نہ ہی (تمہاری حالت) بدلنے کا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ان سے کہو ، پکار دیکھو ان معبودوں کو جن کو تم خدا کے سوا ﴿ اپنا کارساز﴾ سمجھتے ہو ، وہ کسی تکلیف کو تم سے نہ ہٹا سکتے ہیں نہ بدل سکتے ہیں ۔ 64

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( جو لوگ اللہ کے علاوہ دوسرے معبودوں کو مانتے ہیں ، ان سے ) کہہ دو کہ : جن کو تم نے اللہ کے سوا معبود سمجھ رکھا ہے ، انہیں پکار کر دیکھو ۔ ہوگا یہ کہ نہ وہ تم سے کوئی تکلیف دور کرسکیں گے ، اور نہ اسے تبدیل کرسکیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر ان لوگوں سے) کہہ دے خدا کے سوا تم جن کو (خدا کا شریک) سمجھتے ہو تو اتنا بھی اختیار نہیں رکھتے کہ کوئی تکلیف تمہاری دور کردیں یا اس کو سرکا دیں 11(کسی اور پر ڈال دیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے کہ تم اس (اللہ) کے سوا جن کو معبودقرار دے رہے ہو ذرا ان کو پکارو تو سہی پس وہ تم سے تکلیف دور کرنے کا اختیار رکھتے ہیں اور نہ (اس کو) بدل دینے کا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجیے کہ تم اگر ان کو پکارو گے جنہیں تم اللہ کے سوا (اپنا معبود) سمجھتے ہو تو وہ تم سے کسی تکلیف کو دور کرنے، بدلنے کا اختیار نہیں رکھتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہو کہ (مشرکو) جن لوگوں کی نسبت تمہیں (معبود ہونے کا) گمان ہے ان کو بلا کر دیکھو۔ وہ تم سے تکلیف کے دور کرنے یا اس کے بدل دینے کا کچھ بھی اختیار نہیں رکھتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: call upon those whom ye fancy beside Him; they are able neither to remove the distress from you nor to work a turning off.

آپ کہیے تم جن کو اللہ کے سوا (معبود) قرار دے رہے ہو ذرا ان کو پکاروتو سہی سو وہ نہ تم سے تکلیف دور ہی کرسکتے ہیں اور نہ (اسے) بدل سکتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو کہ ان کو پکار دیکھو جن کو تم نے اس کے سوا معبود گمان کر رکھا ہے ۔ نہ وہ تم سے کسی مصیبت کو دفع ہی کرسکیں گے اور نہ اس کو ٹال ہی سکیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) ( ان مشرکین سے ) فرمادیجیے کہ جنہیں تم نے اللہ ( تعالیٰ ) کے علاوہ معبود قرار دے رکھا ہے انہیں پکارو ( تو سہی ) وہ تو تم سے نہ تکلیف دور کرنے کا اور نہ ہی اسے بدل دینے کا اختیار رکھتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہو کہ مشرکو ! جن لوگوں کی نسبت تمہیں معبود ہونے کا گمان ہے، ان کو بلا دیکھو، وہ تم سے تکلیف کے دور کرنے یا اس کے بدل دینے کا کچھ بھی اختیار نہیں رکھتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ تم لوگ پکار دیکھو اپنے ان (خود ساختہ) معبودوں کو جن کا تم گھمنڈ رکھتے ہو، اس (معبود حق) کے سواء وہ نہ تمہاری تکلیف کو دور کرسکتے ہیں اور نہ ہی اس کو کچھ پھیر سکتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ:اللہ کو چھوڑکرتم جنہیں پکارتے ہووہ نہ توتم سے تکلیف ہٹا سکتے ہیں اور نہ ہی بدل سکتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ پکارو انھیں جن کو اللہ کے سوا گمان کرتے ہو تو وہ اختیار نہیں رکھتے تم سے تکلیف دو کرنے اور نہ پھیر دینے کا ( ف۱۱۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: تم ان سب کو بلا لو جنہیں تم اﷲ کے سوا ( معبود ) گمان کرتے ہو وہ تم سے تکلیف دور کرنے پر قادر نہیں ہیں اور نہ ( اسے دوسروں کی طرف ) پھیر دینے کا ( اختیار رکھتے ہیں )

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) ان لوگوں سے کہہ دو کہ جنہیں تم اللہ کے سوا ( کارساز ) سمجھتے ہو ۔ ذرا انہیں پکار کر دیکھو ۔ وہ نہ تو تم سے تکلیف دور کر سکتے ہیں اور نہ ہی ( اسے ) بدل سکتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Call on those - besides Him - whom ye fancy: they have neither the power to remove your troubles from you nor to change them."

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell them, "Seek help from those whom you consider equal to God. They are not able to remove or change your hardships".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Call upon those - besides Him whom you pretend. They have neither the power to remove the adversity from you nor even to shift (it from you to another person)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Call on those whom you assert besides Him, so they shall not control the removal of distress from you nor (its) transference.

Translated by

William Pickthall

Say: Cry unto those (saints and angels) whom ye assume (to be gods) beside Him, yet they have no power to rid you of misfortune nor to change.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दीजिए कि उनको पुकारो जिनको तुमने अल्लाह के सिवा माबूद समझ रखा है, वे न तुमसे किसी मुसीबत को दूर करने का इख़्तियार रखते हैं और न उसको बदल सकते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ فرما دیجیئے کہ جن کو تم خدا کے سوا (معبود) قرار دے رہے ہو ذرا ان کو پکارو تو سہی (یقیناً ) وہ نہ تم سے تکلیف کو دور کرنے کا اختیار رکھتے ہیں اور نہ اس کے بدل ڈالنے کا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرمادیجیے ! بلاؤ ان کو جنھیں تم نے اللہ کے سوا گمان کر رکھا ہے پس وہ نہ تم سے تکلیف دور کرنے کا اختیار رکھتے ہیں اور نہ اسے بدلنے کا۔ “ (٥٦) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے کہو ، پکار دیکھو ان معبودوں کو ، جن کو تم خدا کے سوا (اپنا کار ساز) سمجھتے ہو ، وہ کسی تکلیف کو تم سے نہ ہٹا سکتے ہیں نہ بدل سکتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ تم انہیں بلالو جنہیں تم معبود خیال کرتے ہو سو وہ تمہاری تکلیف کو دور کرنے کا اختیار نہیں رکھتے اور نہ اس کے بدلنے کا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہہ پکارو جن کو تم سمجھتے ہو سوائے اس کے سو وہ اختیار نہیں رکھتے کہ کھول دیں تکلیف کو تم سے اور نہ بدل دیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان کافروں سے فرمائیے کہ تم جن کو خدا کے سوا معبود سمجھے بیٹھے ہو ذرا ان کو پکارو تو وہ فرضی معبود نہ تم سے کسی تکلیف کو دور کردینے کا اختیار رکھتے ہیں اور نہ تکلیف کے بدلنے کا اختیار ان کو حاصل ہے