Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 69

سورة بنی اسراءیل

اَمۡ اَمِنۡتُمۡ اَنۡ یُّعِیۡدَکُمۡ فِیۡہِ تَارَۃً اُخۡرٰی فَیُرۡسِلَ عَلَیۡکُمۡ قَاصِفًا مِّنَ الرِّیۡحِ فَیُغۡرِقَکُمۡ بِمَا کَفَرۡتُمۡ ۙ ثُمَّ لَا تَجِدُوۡا لَکُمۡ عَلَیۡنَا بِہٖ تَبِیۡعًا ﴿۶۹﴾

Or do you feel secure that He will not send you back into the sea another time and send upon you a hurricane of wind and drown you for what you denied? Then you would not find for yourselves against Us an avenger.

کیا تم اس بات سے بے خوف ہوگئے ہو کہ اللہ تعالٰی پھر تمہیں دوبارہ دریا کے سفر میں لے آئے اور تم پر تیز و تند ہواؤں کے جھونکے بھیج دے اور تمہارے کفر کے باعث تمہیں ڈبو دے ۔ پھر تم اپنے لئے ہم پر اس کا دعویٰ ( پیچھا ) کرنے والا کسی کو نہ پاؤ گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمۡ
یا
اَمِنۡتُمۡ
بے خوف ہو گئے تم
اَنۡ
کہ
یُّعِیۡدَکُمۡ
وہ لوٹائے تمہیں
فِیۡہِ
اس میں
تَارَۃً اُخۡرٰی
دوسری مرتبہ
فَیُرۡسِلَ
پھر وہ بھیجے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
قَاصِفًا
توڑ پھوڑ دینے والی
مِّنَ الرِّیۡحِ
ہوا میں سے
فَیُغۡرِقَکُمۡ
پھر وہ غرق کر دے تمہیں
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَفَرۡتُمۡ
ناشکری کی تم نے
ثُمَّ
پھر
لَاتَجِدُوۡا
نہ تم پاؤ
لَکُمۡ
اپنے لیے
عَلَیۡنَا
ہمارے خلاف
بِہٖ
اس میں
تَبِیۡعًا
کوئی پیچھا کرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمۡ
یا
اَمِنۡتُمۡ
بے خوف ہو گئے تم
اَنۡ
یہ کہ
یُّعِیۡدَکُمۡ
وہ دوبارہ لے جائے تمہیں
فِیۡہِ
اس میں
تَارَۃً اُخۡرٰی
دوسری بار
فَیُرۡسِلَ
پھر وہ بھیجے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
قَاصِفًا
توڑدینے والی
مِّنَ الرِّیۡحِ
آندھی
فَیُغۡرِقَکُمۡ
پھر وہ غرق کردے تمہیں
بِمَا
اس وجہ سے جو
کَفَرۡتُمۡ
کفر کیا تم نے
ثُمَّ
پھر
لَاتَجِدُوۡا
نہ پاؤ گے تم
لَکُمۡ
اپنے لیے
عَلَیۡنَا
ہمارے خلاف
بِہٖ
اس پر
تَبِیۡعًا
کوئی پیچھا کرنے والا
Translated by

Juna Garhi

Or do you feel secure that He will not send you back into the sea another time and send upon you a hurricane of wind and drown you for what you denied? Then you would not find for yourselves against Us an avenger.

کیا تم اس بات سے بے خوف ہوگئے ہو کہ اللہ تعالٰی پھر تمہیں دوبارہ دریا کے سفر میں لے آئے اور تم پر تیز و تند ہواؤں کے جھونکے بھیج دے اور تمہارے کفر کے باعث تمہیں ڈبو دے ۔ پھر تم اپنے لئے ہم پر اس کا دعویٰ ( پیچھا ) کرنے والا کسی کو نہ پاؤ گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یا اس بات سے بےخوف ہو کہ دوبارہ تمہیں سمندر میں لوٹا دے پھر تم پر سخت آندھی بھیج دے جو تمہارے کفر کی پاداش میں تمہیں غرق کردے۔ پھر تمہیں ہمارے خلاف کوئی پیچھا کرنے والا بھی نہ ملے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یاتم بے خوف ہوگئے ہوکہ اﷲ تعالیٰ تمہیں دوسری بار اس میں لے جائے؟پھرتم پرتوڑدینے والی آندھی بھیج دے پھروہ تمہیں غرق کر دے اس کی وجہ سے جوتم نے کفر کیا، پھرتم اپنے لیے اس پرہمارے خلاف پیچھاکرنے والا کوئی نہ پاؤ گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or, do you feel secure from that He takes you back to it (the sea) once again, and sends a heavy storm of wind upon you which drowns you for your dis¬belief, whereupon you will find no one to pursue your case against Us?

یا بےڈر ہوگئے ہو اس سے کہ پھر لے جائے تم کو دریا میں دوسری بار پھر بھیجے تم پر ایک سخت جھونکا ہوا کا پھر ڈباوے تم کو بدلے میں اس ناشکری کے پھر نہ پاؤ اپنی طرف سے ہم پر اس کا کوئی باز پرس کرنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یا تم بےخوف ہوگئے ہو اس سے کہ وہ پھیر لے جائے تمہیں اسی (سمندر) میں دوسری مرتبہ پھر بھیج دے تم پر ہوا کا زور دار جھکڑ سو تمہیں غرق کر دے تمہارے کفر کی پاداش میں پھر تم نہ پاؤ اپنے لیے ہمارے خلاف اس کی وجہ سے کوئی تعاقب کرنے والا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Or do you feel secure that He will not cause you to revert to the sea, and let a tempest loose upon you and then drown you for your ingratitude whereupon you will find none even to inquire of Us what happened to you?

اور کیا تمہیں اس کا کوئی اندیشہ نہیں کہ خدا پھر کسی وقت سمندر میں تم کو لے جائے اور تمہاری ناشکری کے بدلے تم پر سخت طوفانی ہوا بھیج کر تمہیں غرق کر دے اور تم کو ایسا کوئی نہ ملے جو اس سے تمہارے اس انجام کی پوچھ گچھ کر سکے؟ ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کیا تم اس بات سے بھی بے فکر ہوگئے ہو کہ وہ تمہیں دوبارہ اسی ( سمندر ) میں لے جائے ۔ پھر تم پر ہوا کا طوفان بھیج کر تمہاری ناشکری کی سزا میں تمہیں غرق کر ڈالے ، پھر تمہیں کوئی نہ ملے جو اس معاملے میں ہمارا پیچھا کرسکے؟ ( ٣٩ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا تم کو یہ ڈر بھی نہیں رہا کہ اللہ تعالیٰ تم کو دوبارہ سمندر میں لیجائے پھر ہوا کا ایک جھکڑ بھیجے اور تمہاری ناشکری کی سزا میں تم کو ڈبو دے اور تم کو کوئی (حمایتی) نہ لے جو اس بات کو ہم سے پوچھے (ہم پر دعویٰ کرے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یا تم (اس بات سے) بےخوف ہوگئے ہو کہ تم کو اس (سمندر) میں دوبارہ لے جائے پھر تم پر ہوا کا سخت طوفان بھیج دے ؟ پس تمہارے کفر کی وجہ سے تمہیں غرق کردے پھر تم اپنے لئے کوئی ہمارا پیچھا کرنے والا نہ پاؤ

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یا تم اس اندیشہ سے بےفکر ہوگئے ہو کہ وہ تمہیں دوبارہ اسی سمندر میں لے جاؤ۔ پھر تم پر طوفانی ہوا کا تیز جھونکا بھیج دے۔ پھر تمہیں ناشکری کے بدلے میں غرق کر دے۔ پھر تم اپنے لئے نہ پاؤ جو ہم سے باز پرس کرنے والا ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یا (اس سے) بےخوف ہو کر تم دوسری دفعہ دریا میں لے جائے پھر تم پر تیز ہوا چلائے اور تمہارے کفر کے سبب تمہیں ڈبو دے۔ پھر تم اس غرق کے سبب اپنے لئے کوئی ہمارا پیچھا کرنے والا نہ پاؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Or are ye secure that he will not send you back therein anot her time and then send upon you a gale of wind and drown you for your having disbelieved, so that therein you will not find for yourselves against Us an avenger?

کیا تم اس سے کھٹکے ہوگئے کہ وہ تمہیں ایک بار پھر اسی (یعنی سمندر کی) طرف لے جائے اور تم پر ہوا کا سخت طوفان بھیج دے پھر تمہیں تمہارے کفر کے باعث غرق کردے اور تم کو اس بات پر ہمارا کوئی پیچھا کرنے والا نہ ملے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یا تم اس سے نچنت ہوگئے کہ تم کو دوبارہ اسی میں لوٹائے ، پھر وہ تم پر باد تند کا جھونکا بھیج دے ، پس وہ تمہاری ناشکری کی پاداش میں تم کو غرق کردے اور تم اس پر ہمارا کوئی پیچھا کرنے والا اپنے لئے نہ پاؤ؟

Translated by

Mufti Naeem

یا ( اس سے ) بے خوف ہوگئے ہو کہ تم کو دوبارہ سمندر میں لے جائے پھر تم پر تیز اور سخت ہوا اور کشتیوں کو توڑنے والا طوفان بھیج دے ، پھر تمہارے کفر کے سبب تمہیں غرق کردے ، پھر تم اس غرق کے سبب اپنے لیے ہم سے کوئی پیچھے پڑ کر بدلہ لینے والا نہ پاؤ گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یا اس سے بےخوف ہو کہ تم کو دوسری دفعہ دریا میں لے جائے پھر تم پر تیز ہوا چلائے اور تمہارے کفر کی وجہ سے تمہیں ڈبو دے پھر تم ہم پر اپنی طرف سے کوئی باز پرس کرنے والا نہ پائو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم لوگ نڈر (اور بےخوف) ہوگئے اس سے کہ وہ کبھی تم کو پھر لے جائے سمندر میں، اور تم پر کوئی سخت طوفانی ہوا بھیج کر تم سب کو اس میں غرق کر دے، تمہارے کفر (و ناشکری) کی پاداش میں، پھر تم نہ پاسکو اپنے لئے ہم سے کوئی پوچھنے والا،

Translated by

Noor ul Amin

یاتم بے خوف ہوگئے ہوکہ وہ تمہیں دوبارہ سمندرمیں لوٹا دے پھرتم پر سخت آندھی بھیج دے جو تمہارے کفرکی پاداش میں تمہیں غرق کر دے پھر تمہیں ہمارے خلاف کوئی پیچھا کرنے والا بھی نہ ملے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا اس سے نڈر ہوئے کہ تمہیں دوبارہ دریا میں لے جائے پھر تم پر جہاز توڑنے والی آندھی بھیجے تو تم کو تمہارے کفر کے سبب ڈبو دے پھر اپنے لیے کوئی ایسا نہ پاؤ کہ اس پر ہمارا پیچھا کرے ( ف۱۵٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یا تم اس بات سے بے خوف ہوگئے ہو کہ وہ تمہیں دوبارہ اس ( سمندر ) میں پلٹا کر لے جائے اور تم پر کشتیاں توڑ دینے والی آندھی بھیج دے پھر تمہیں اس کفر کے باعث جو تم کرتے تھے ( سمندر میں ) غرق کر دے پھر تم اپنے لئے اس ( ڈبونے ) پر ہم سے مؤاخذہ کرنے والا کوئی نہیں پاؤ گے

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم اس بات سے بے فکر ہوگئے ہو کہ وہ تمہیں دوبارہ اسی ( سمندر ) میں پہنچائے اور پھر تم پر طوفانی ہوا چلا کر تمہیں ناشکرے پن کی پاداش میں غرق کر دے ۔ پھر تم اس کی ہم سے بازپرس کرنے والا کوئی نہیں پاؤگے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or do ye feel secure that He will not send you back a second time to sea and send against you a heavy gale to drown you because of your ingratitude, so that ye find no helper. Therein against Us?

Translated by

Muhammad Sarwar

Do you feel secure that We will not drive you back to the sea, send a fierce gale to you, and cause you to drown because of your disbelief when you would not be able to find anyone who would intercede for you with Us?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or do you feel secure that He will not send you back a second time to sea and send against you a Qasif and drown you because of your disbelief Then you will not find any avenger therein against Us.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or, do you feel secure that He will (not) take you back into it another time, then send on you a fierce gale and thus drown you on account of your ungratefulness? Then you shall not find any aider against Us in the matter.

Translated by

William Pickthall

Or feel ye secure that He will not return you to that (plight) a second time, and send against you a hurricane of wind and drown you for your thanklessness, and then ye will not find therein that ye have any avenger against Us?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या तुम इस से निश्चिन्त हो कि वह फिर तुम्हें उस में दोबारा ले जाए और तुम पर प्रचंड तूफ़ानी हवा भेज दे और तुम्हें तुम्हारे इनकार के बदले में डूबो दे। फिर तुम किसी को ऐसा न पाओ जो तुम्हारे लिए इस पर हमारा पीछा करने वाला हो?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یا تم اس سے بےفکر ہوگئے کہ خدائے تعالیٰ پھر تم کو دریاہی میں دوبارہ لے جاوے پھر تم پر ہوا کا سخت طوفان بھیج دے پھر تم کو تمہارے کفر کے سبب غرق کر دے پھر اس بات پر کوئی ہمارا پیچھا کرنے والا تم کو نہ ملے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یا تم بےخوف ہوگئے کہ وہ تمہیں دوسری بار سمندر میں لے جائے پھر تم پر آندھی کا سخت جھونکا بھیج دے تمہارے کفر کرنے کی وجہ سے تمہیں غرق کر دے، پھر تم اپنے لیے ہمارے خلاف کوئی پیچھا کرنے والا نہ پاؤ گے۔ “ (٦٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور کیا تمہیں اس کا اندیشہ نہیں کہ خدا پھر کسی وقت سمندر میں تم کو لے جائے اور تمہاری ناشکری کے بدلے تم پر سخت طوفانی ہوا بھیج کر تمہیں غرق کردے اور تم کو ایسا کوئی نہ ملے جو اس سے تمہارے اس انجام کی پوچھ گچھ کرسکے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یا تم اس سے بےفکر ہو کہ وہ تمہیں دوبارہ سمندر میں لوٹا دے۔ پھر تم پر ہوا کا سخت طوفان بھیج دے پھر تمہیں تمہارے کفر کی وجہ سے غرق کردے۔ پھر تمہیں کوئی ایسا نہ ملے جو ہمارا پیچھا کرنے والا ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یا بےڈر ہوگئے ہو اس سے کہ پھر لے جائے تم کو دریا میں دوسری بار پھر بھیجے تم پر ایک سخت جھونکا ہوا کا پھر ڈبا دے تم کو بدلے میں اس ناشکری کے پھر نہ پاؤ اپنی طرف سے ہم پر اس کا کوئی باز پرس کرنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یا تم اس بات سے نڈر ہوگئے ہو کہ خدا تم کو دوسری مرتبہ پھر دریا میں لوٹا کرلے جائے پھر تم پر ہوا کا ایک سخت طوفان بھیج دے اور تم کو تمہارے کفر کی وجہ سے غرق کر دے پھر اس غرق کردینے پر تم کسی کو اپنے لئے ہمارا پیچھا کرنیوالا بھی نہ پائو۔