Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 70

سورة بنی اسراءیل

وَ لَقَدۡ کَرَّمۡنَا بَنِیۡۤ اٰدَمَ وَ حَمَلۡنٰہُمۡ فِی الۡبَرِّ وَ الۡبَحۡرِ وَ رَزَقۡنٰہُمۡ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ وَ فَضَّلۡنٰہُمۡ عَلٰی کَثِیۡرٍ مِّمَّنۡ خَلَقۡنَا تَفۡضِیۡلًا ﴿٪۷۰﴾  7

And We have certainly honored the children of Adam and carried them on the land and sea and provided for them of the good things and preferred them over much of what We have created, with [definite] preference.

یقیناً ہم نے اولاد آدم کو بڑی عزت دی اور انہیں خشکی اور تری کی سواریاں دیں اور انہیں پاکیزہ چیزوں کی روزیاں دیں اور اپنی بہت سی مخلوق پر انہیں فضیلت عطا فرمائی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
کَرَّمۡنَا
عزت دی ہم نے
بَنِیۡۤ اٰدَمَ
بنی آدم کو
وَحَمَلۡنٰہُمۡ
اور سوار کیا ہم نے انہیں
فِی الۡبَرِّ
خشکی میں
وَالۡبَحۡرِ
اور سمندر میں
وَ رَزَقۡنٰہُمۡ
اور رزق دیا ہم نے انہیں
مِّنَ الطَّیِّبٰتِ
پاکیزہ چیزوں میں سے
وَفَضَّلۡنٰہُمۡ
اور فضیلت دی ہم نے انہیں
عَلٰی کَثِیۡرٍ
کثیر تعداد پر
مِّمَّنۡ
ان میں سے جو
خَلَقۡنَا
پیدا کئے ہم نے
تَفۡضِیۡلًا
بڑی فضیلت دینا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلا شبہ یقیناً
کَرَّمۡنَا
عزت دی ہم نے
بَنِیۡۤ اٰدَمَ
اولادِ آدم کو
وَحَمَلۡنٰہُمۡ
اور سوار کیا ہم نے انہیں
فِی الۡبَرِّ
خشکی میں
وَالۡبَحۡرِ
اور سمندر میں
وَ رَزَقۡنٰہُمۡ
اور رزق دیا ہم نے ان کو
مِّنَ الطَّیِّبٰتِ
پاکیزہ چیزوں سے
وَفَضَّلۡنٰہُمۡ
اور فضیلت دی ہم نے ان کو
عَلٰی کَثِیۡرٍ
بہت سوں پر
مِّمَّنۡ
ان میں سے جن کو
خَلَقۡنَا
پیدا کیا ہم نے
تَفۡضِیۡلًا
بڑی فضیلت دینا
Translated by

Juna Garhi

And We have certainly honored the children of Adam and carried them on the land and sea and provided for them of the good things and preferred them over much of what We have created, with [definite] preference.

یقیناً ہم نے اولاد آدم کو بڑی عزت دی اور انہیں خشکی اور تری کی سواریاں دیں اور انہیں پاکیزہ چیزوں کی روزیاں دیں اور اپنی بہت سی مخلوق پر انہیں فضیلت عطا فرمائی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلاشبہ ! ہم نے بنی آدم کو بزرگی عطا کی اور بحر و بر میں انھیں سواری مہیا کی، کھانے کو پاکیزہ چیزیں دیں اور جو کچھ ہم نے پیدا کیا ہے ان میں سے کثیر مخلوق پر نمایاں فوقیت دی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ ہم نے یقیناا و لادِ آدم کوعزت دی ہے اورہم نے انہیں خشکی اورسمندرمیں سوار کیا اورہم نے انہیں پاکیزہ چیزوں میں سے رزق دیا اورہم نے جن کوپیداکیاان میں سے بہت سوں پرانہیں فضیلت دی ،بڑی فضیلت دینا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We bestowed dignity on the children of &Adam and provided them with rides on the land and in the sea, and provided them with a variety of good things and made them much superior to many of those We created.

اور ہم نے عزت دی ہے آدم کی اولاد کو اور سواری دی ان کو جنگل اور دریا میں اور روزی دی ہم نے ان کو ستھری چیزوں سے اور بڑھا دیا ان کو بہتوں سے جن کو پیدا کیا ہم نے بڑائی دے کر۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے بڑی عزت بخشی ہے اولاد آدم کو اور ہم اٹھائے پھرتے ہیں انہیں خشکی اور سمندر میں اور ہم نے انہیں پاکیزہ چیزوں سے رزق عطا کیا اور انہیں فضیلت دی اپنی بہت سی مخلوق پر بہت بڑی فضیلت

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Indeed, We honoured the progeny of Adam, and bore them across land and sea and provided them with good things for their sustenance, and exalted them above many of Our creatures.

یہ تو ہماری عنایت ہے کہ ہم نے بنی آدم کو بزرگی دی اور انہیں خشکی و تری میں سواریاں عطا کیں اور ان کو پاکیزہ چیزوں سے رزق دیا اور اپنی بہت سی مخلوقات پر نمایاں فوقیت بخشی ۔ 85 ؏ ۷

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے آدم کی اولاد کو عزت بخشی ہے ، اور انہیں خشکی اور سمندر دونوں میں سواریاں مہیا کی ہیں ، اور ان کو پاکیزہ چیزوں کا رزق دیا ہے ، اور ان کو اپنی بہت سی مخلوقات پر فضیلت عطا کی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے آدم کی اولاد کو ( اور جانوروں پر) عزت دی 9 اور خشکی اور تری میں انکو سواری دی 1 اور مزے مزے کی چیزیں کھانے کو دیں اور ہم نے ان کو اپنی بہترین مخلوقات پر بزرگی دی بڑی 2 بزرگی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بیشک ہم نے بنی آدم (علیہ السلام) کو عزت بخشی اور ان کو خشکی اور سمندر میں سواری دی اور ان کو پاکیزہ چیزیں عطا فرمائیں اور ہم نے ان کو اپنی بہت سی مخلوقات پر فضیلت بخشی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور البتہ یقیناً ہم نے آدم کی اولاد کو عزت بخشی ہے اور انہیں خشکی اور تری میں سواریاں عطا کی ہیں اور ہم نے ان کو پاکیزہ رزق دیا ہے اور اپنی بہت سی مخلوق پر بڑی فضیلت عطا کی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے بنی آدم کو عزت بخشی اور ان کو جنگل اور دریا میں سواری دی اور پاکیزہ روزی عطا کی اور اپنی بہت سی مخلوقات پر فضیلت دی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We have honoured the Children of Adam: and We have borne them on the land and the sea, and We have provided them with clean things, and We have preferred them over many of them whom We have created with a preferment.

اور ہم نے بنی آدم کو عزت دی ہے ۔ اور ہم نے انہیں خشکی اور دریا (دونوں) میں سوار کیا اور ہم نے ان کو نفیس چیزیں عطا کیں اور ہم نے ان کو اپنی بہت سی مخلوقات پر بڑی فضیلت دی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے بنی آدم کو عزت بخشی اور خشکی اور تَری ، دونوں میں ان کو سواری عطا کی اور ان کو پاکیزہ چیزوں کا رزق دیا اور ان کو اپنی بہت سی مخلوقات پر نمایاں فضیلت دی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بے شک ہم نے آدم ( علیہ السلام ) کی اولاد کو بڑی عزت بخشی اور ان کو خشکی میں اور سمندر میں ( مختلف سواریوں پر ) سوار کیا اور انہیں عمدہ چیزیں عطا فرمائیں اور اپنی بہت سی مخلوقات پر ان کو نمایاں فضیلت عطا فرمائیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے بنی آدم کو عزت بخشی اور ان کو جنگل اور دریا میں سواری دی اور پاکیزہ روزی عطا کی اور اپنی بہت سی مخلوقات پر فضیلت دی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ ہم نے عزت بخشی بنی آدم کو، اور ان کو طرح طرح کی سواریوں سے نوازا خشکی میں بھی اور تری میں بھی اور ہم نے ان کو روزی کا سامان کیا طرح طرح کی پاکیزہ چیزوں سے، اور ان کو اپنی بہت سی مخلوق پر طرح طرح کی فضیلت (و بزرگی) بخشی،

Translated by

Noor ul Amin

بلا شبہ ہم نے آدم کی اولاد کو بزرگی عطاکی اور سمندر اور زمین میں انہیں سواری مہیاکی ، کھانے کی پاکیزہ چیزیں دیں اور جو کچھ ہم نے تخلیق کیا ہے ان میں سے زیادہ ترمخلوق پر انہیں نمایاں فضیلت دی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے اولاد آدم کو عزت دی ( ف۱۵۵ ) اور ان کی خشکی اور تری میں ( ف۱۵٦ ) سوار کیا اور ان کو ستھری چیزیں روزی دیں ( ف۱۵۷ ) اور ان کو اپنی بہت مخلوق سے افضل کیا ( ف۱۵۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے بنی آدم کو عزت بخشی اور ہم نے ان کو خشکی اور تری ( یعنی شہروں اور صحراؤں اور سمندروں اور دریاؤں ) میں ( مختلف سواریوں پر ) سوار کیا اور ہم نے انہیں پاکیزہ چیزوں سے رزق عطا کیا اور ہم نے انہیں اکثر مخلوقات پر جنہیں ہم نے پیدا کیا ہے فضیلت دے کر برتر بنا دیا

Translated by

Hussain Najfi

بے شک ہم نے اولادِ آدم کو بڑی عزت و بزرگی دی ہے اور ہم نے انہیں خشکی اور تری میں سوار کیا ( سواریاں دیں ) پاک و پاکیزہ چیزوں سے روزی دی اور انہیں اپنی مخلوقات پر ( جو بہت ہیں ) فضیلت دی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We have honoured the sons of Adam; provided them with transport on land and sea; given them for sustenance things good and pure; and conferred on them special favours, above a great part of our creation.

Translated by

Muhammad Sarwar

We have honored the children of Adam, carried them on the land and the sea, given them pure sustenance and exalted them above most of My creatures.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed We have honored the Children of Adam, and We have carried them on land and sea, and have provided them with At-Tayyibat, and have preferred them above many of those whom We have created with a marked preferment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And surely We have honored the children of Adam, and We carry them in the land and the sea, and We have given them of the good things, and We have made them to excel by an appropriate excellence over most of those whom We have created.

Translated by

William Pickthall

Verily we have honoured the Children of Adam. We carry them on the land and the sea, and have made provision of good things for them, and have preferred them above many of those whom We created with a marked preferment.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने आदम की सन्तान को श्रेष्ठता प्रदान की और उन्हें थल और जल में सवारी दी और अच्छी-पाक चीज़ों की उन्हें रोज़ी दी और अपने पैदा किए हुए बहुत-से प्राणियों की अपेक्षा उन्हें श्रेष्ठता प्रदान की

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے آدم (علیہ السلام) کی اولاد کو عزت دی (4) اور ہم نے ان کو خشکی اور دریا میں سوار کیا اور نفیس نفیس چیزیں ان کو عطا فرمائیں اور ہم نے ان کو اپنی بہت سی مخلوقات پر فوقیت دی۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور بلاشبہ ہم نے آدم کی اولاد کو عزت بخشی اور انھیں خشکی اور تری میں سوار کیا اور انھیں پاکیزہ چیزوں سے رزق دیا اور ہم نے جو مخلوق پیدا کی ان میں بہت سی مخلوق پر انھیں فضیلت عطا کی۔ “ (٧٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ تو ہماری عنایت ہے کہ ہم نے بنی آدم کو بزرگی دی اور انہیں خشکی و تری میں سواریاں عطا کیں اور ان کو پاکیزہ چیزوں سے رزق دیا اور اپنی بہت سی مخلوقات پر نمایاں فوقیت بخشی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ بات واقعی ہے کہ ہم نے بنی آدم کو عزت دی اور انہیں خشکی میں اور سمندر میں سوار کیا۔ اور انہیں عمدہ چیزیں عطا فرمائیں اور ہم نے انہیں اپنی بہت سی مخلوقات پر فضیلت دی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے عزت دی ہے آدم کی اولاد کو اور سواری دی ان کو جنگل اور دریا میں اور روزی دی ہم نے ان کو ستھری چیزوں سے اور بڑھا دیا ان کو بہتوں سے جن کو پیدا کیا ہم نے بڑائی دے کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بلاشبہ ہم نے اولاد آدم کو عزت دی اور ہم نے ان کو خشکی اور دریا میں چلنے والی سواریوں پر سوار کیا اور ہم نے ان کو عمدہ عمدہ چیزیں کھانے کو دیں اور ہم نے بنی آدم کو اپنی بہت سی مخلوقات پر بڑی فضیلت عطا کی۔