Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 71

سورة بنی اسراءیل

یَوۡمَ نَدۡعُوۡا کُلَّ اُنَاسٍۭ بِاِمَامِہِمۡ ۚ فَمَنۡ اُوۡتِیَ کِتٰبَہٗ بِیَمِیۡنِہٖ فَاُولٰٓئِکَ یَقۡرَءُوۡنَ کِتٰبَہُمۡ وَ لَا یُظۡلَمُوۡنَ فَتِیۡلًا ﴿۷۱﴾

[Mention, O Muhammad], the Day We will call forth every people with their record [of deeds]. Then whoever is given his record in his right hand - those will read their records, and injustice will not be done to them, [even] as much as a thread [inside the date seed].

جس دن ہم ہر جماعت کو اس کے پیشوا سمیت بلائیں گے ۔ پھر جن کا بھی اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں دے دیا گیا وہ تو شوق سے اپنا نامۂ اعمال پڑھنے لگیں گے اور دھاگے کے برابر ( ذرہ برابر ) بھی ظلم نہ کئے جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن
نَدۡعُوۡا
ہم بلائیں گے
کُلَّ
سب
اُنَاسٍۭ
لوگوں کو
بِاِمَامِہِمۡ
ساتھ ان کے امام کے
فَمَنۡ
تو جو کوئی
اُوۡتِیَ
دیا گیا
کِتٰبَہٗ
کتاب اپنی
بِیَمِیۡنِہٖ
اپنے دائیں ہاتھ میں
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی لوگ ہیں
یَقۡرَءُوۡنَ
جو پڑھیں گے
کِتٰبَہُمۡ
کتاب اپنی
وَلَا
اور نہ
یُظۡلَمُوۡنَ
وہ ظلم کئے جائیں گے
فَتِیۡلًا
دھاگے برابر
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن
نَدۡعُوۡا
ہم بلائیں گے
کُلَّ اُنَاسٍۭ
سب لو گوں کو
بِاِمَامِہِمۡ
ان کے امام کے ساتھ
فَمَنۡ
پھر جس کو
اُوۡتِیَ
دی گئی
کِتٰبَہٗ
کتاب اسکی
بِیَمِیۡنِہٖ
اس کے دائیں ہاتھ میں
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہ لوگ
یَقۡرَءُوۡنَ
پڑھیں گے
کِتٰبَہُمۡ
اپنی کتاب
وَلَا یُظۡلَمُوۡنَ
اور نہ ان پر ظلم کیا جائے گا
فَتِیۡلًا
کھجور کی گھٹلی کے دھاگے برابر
Translated by

Juna Garhi

[Mention, O Muhammad], the Day We will call forth every people with their record [of deeds]. Then whoever is given his record in his right hand - those will read their records, and injustice will not be done to them, [even] as much as a thread [inside the date seed].

جس دن ہم ہر جماعت کو اس کے پیشوا سمیت بلائیں گے ۔ پھر جن کا بھی اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں دے دیا گیا وہ تو شوق سے اپنا نامۂ اعمال پڑھنے لگیں گے اور دھاگے کے برابر ( ذرہ برابر ) بھی ظلم نہ کئے جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جس دن ہم ہر گروہ کو اس کے پیشوا کے ساتھ بلائیں گے، پھر جس کو اس کا اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں دیا گیا تو ایسے لوگ اپنا اعمال نامہ پڑھیں گے اور ان پر ذرہ بھر ظلم نہ کیا جائے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جس دن ہم سب لوگوں کوان کے امام کے ساتھ بُلائیں گے پھر جس کو اس کی کتاب اس کے دائیں ہاتھ میں دی گئی تویہ لوگ اپنی کتاب پڑھیں گے اوران پر کھجورکی گٹھلی کے دھاگے برابر ظلم نہیں کیاجائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(Think of) the Day We will call every people with their books of deeds. So, whoever is given his book in his right hand, then, such people will read their book and they shall not be wronged even a bit.

جس دن ہم بلائیں گے ہر فرقہ کو ان کے سرداروں کے ساتھ سو جس کو ملا اس کا اعمال نامہ اس کے داہنے ہاتھ میں سو وہ لوگ پڑھیں گے اپنا لکھا اور ظلم نہ ہوگا ان پر ایک تاگے کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جس دن ہم بلائیں گے تمام انسانوں کو ان کے سرداروں کے ساتھ تو جس کو دیا جائے گا اس کا اعمال نامہ اس کے داہنے ہاتھ میں تو ایسے لوگ پڑھیں گے اپنے اعمال نامہ کو (خوشی کے ساتھ) اور ان پر ظلم نہ کیا جائے گا دھاگے کے برابر بھی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then think of the Day We shall summon every community with its leader. Those who are given their Record in their right hand shall read the Record of their deeds and shall not be wronged a whit.

پھر خیال کرو اس دن کا جب کہ ہم ہر انسانی گروہ کو اس کے پیشوا کے ساتھ بلائیں گے ۔ اس وقت جن لوگوں کو ان کا نامہ اعمال سیدھے ہاتھ میں دیا گیا وہ اپنا کارنامہ پڑھیں گے 86 اور ان پر ذرہ برابر ظلم نہ ہوگا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس دن کو یاد رکھو جب ہم تمام انسانوں کو ان کے اعمال ناموں کے ساتھ بلائیں گے ۔ پھر جنہیں ان کا اعمال نامہ داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا ، تو وہ اپنے اعمال نامے کو پڑھیں گے ، اور ان پر ریشہ برابر بھی ظلم نہیں ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جس دن ہم سب لوگوں کو ان کے سردار سمیت (یا ان کی کتاب سمیت) بلائیں 3 گے پھر ن کو ان کی کتاب داہنے ہاتھ میں دی جائیگی وہ (خوشی سے) اس کو پڑھنے لگیں گے (اپنی نیکیاں لکھی دیکھ کر خوش ہونگے) اور گٹھلی کے دھاگے برابر بھی ان پر ظلم نہ ہوگا اور جو 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جس دن ہم تمام لوگوں کو ان کے پیشواؤں کے ساتھ بلائیں گے تو جن کتاب ان کے داہنے ہاتھ میں دی جائے گی سو وہ (خوش ہوکر) اپنی کتاب (اعمال نامہ) کو پڑھیں گے اور ان پر ذرہ بھر زیادتی نہ کی جائے گی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یاد کرو جس دن ہم تمام لوگوں کو ان کے پیشواؤں کے ساتھ بلائیں گے۔ پس جس کو اس کی کتاب (اعمال نامہ) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گی تو وہ لوگ اپنے اعمال نامے کو پڑھیں گے اور ان پر دھاگے برابر ظلم نہ ہو گا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جس دن ہم سب لوگوں کو ان کے پیشواؤں کے ساتھ بلائیں گے۔ تو جن (کے اعمال) کی کتاب ان کے داہنے ہاتھ میں دی جائے گی وہ اپنی کتاب کو (خوش ہو ہو کر) پڑھیں گے اور ان پر دھاگے برابر بھی ظلم نہ ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Remember the Day whereon We shall call all man kind with their record: then whosoever will be vouchsafed his book in his right hand, those shall read their book, and they shall not be wronged a whit.

یاد رکھو) وہ دن جب ہم تمام انسانوں کو ان کے نامہ اعمال سمیت بلائیں گے ۔ سو جس کسی کو اس کا نامہ اعمال اس کے داہنے ہاتھ میں ملے گا سو ایسے لوگ اپنا نامہ اعمال پڑھنے لگیں گے اور ان کا نقصان ذرہ بھر بھی نہ کیا جائے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( اس دن کو یاد رکھو ) جس دن ہم ہر گروہ کو ، اس کے رہنما سمیت ، بلائیں گے ۔ سو جن کو ان کا اعمال نامہ داہنے ہاتھ میں ملے گا ، وہ تو اپنے اعمال نامہ کو پڑھیں گے اور ذرا بھی ان کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائے گی ۔

Translated by

Mufti Naeem

جس دن ہم سب لوگوں کو ان کے پیشواؤں ( یا نامہ اعمال ) کے ساتھ بلائیں گے ، پس جن کے اعمال نامے ان کے دائیں ہاتھ میں دیے جائیں گے وہ اپنے اعمال نامے کو ( خوش ہوہوکر ) پڑھیں گے اور ان پر ذرہ برابر ( بھی ) ظلم نہیں کیا جائے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جس دن ہم ہر فرقے کو اس کے پیشوا کے ساتھ بلائیں گے تو جس کا اعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں ملا تو وہ لوگ اپنا لکھا ہوا پڑھیں گے اور ان پر ایک دھاگے کے برابر ظلم نہ ہوگا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور یاد کرو اس ہولناک دن کو کہ) جس دن ہم بلائیں گے لوگوں کے ہر گروہ کو اس کے پیشوا کے ساتھ پھر جن کو ان کا نامہ اعمال ان کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ (خوش ہو ہو کر) اپنے نامہ اعمال کو پڑھیں گے، اور ان پر ذرہ برابر کوئی ظلم نہیں ہوگا،

Translated by

Noor ul Amin

جس دن ہم سب لوگوں کو ان کے پیشوا کے ساتھ بلائیں گے پھرجس کو اس کا اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں دیاگیاتوایسے لوگ اپنے نامہ اعمال پڑھیں گے اور ان پر ذرہ بھرظلم نہ کیا جائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جس دن ہم ہر جماعت کو اس کے امام کے ساتھ بلائیں گے ( ف۱۵۹ ) تو جو اپنا نامہ داہنے ہاتھ میں دیا گیا یہ لوگ اپنا نامہ پڑھیں گے ( ف۱٦۰ ) اور تاگے بھر ان کا حق نہ دبایا جائے گا ( ف۱٦۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ دن ( یاد کریں ) جب ہم لوگوں کے ہر طبقہ کو ان کے پیشوا کے ساتھ بلائیں گے ، سو جسے اس کا نوشتۂ اَعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا پس یہ لوگ اپنا نامۂ اعمال ( مسرت و شادمانی سے ) پڑھیں گے اور ان پر دھاگے برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

اس دن ( کو یاد کرو ) جب ہم ( ہر دور کے ) تمام انسانوں کو انکے امام ( پیشوا ) کے ساتھ بلائیں گے پس جس کسی کو اس کا نامۂ اعمال دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو یہ لوگ اپنا صحیفۂ اعمال ( خوش خوش ) پڑھیں گے اور ان پر ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

One day We shall call together all human beings with their (respective) Imams: those who are given their record in their right hand will read it (with pleasure), and they will not be dealt with unjustly in the least.

Translated by

Muhammad Sarwar

On the day when We call every nation with their leaders, those whose record of deeds are given to their right hands will read the book and the least wrong will not be done to them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(And remember) the Day when We shall call together all human beings with their (respective) Imam (i.e. the Book of deeds). So whosoever is given his record in his right hand, such will read their records, and they will not be dealt with unjustly in the least.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(Remember) the day when We will call every people with their Imam; then whoever is given his book in his right hand, these shall read their book; and they shall not be dealt with a whit unjustly.

Translated by

William Pickthall

On the day when We shall summon all men with their record, whoso is given his book in his right hand - such will read their book and they will not be wronged a shred.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(उस दिन से डरो) जिस दिन हम मानव के प्रत्येक गिरोह को उस के अपने नायक के साथ बुलाएँगे। फिर जिसे उस का कर्मपत्र उस के दाहिने हाथ में दिया गया, तो ऐसे लोग अपना कर्मपत्र पढ़ेंगे और उन के साथ तनिक भी अन्याय न होगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جس روز ہم تمام آدمیوں کو ان کے نامہٴ اعمال سمیت بلاویں گے پھر جس کا نامہٴ اعمال اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جاوے گا ایسے لوگ اپنا نامہٴ اعمال پڑھیں گے اور ان کا ذرا نقصان نہ کیا جاوے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جس دن ہم لوگوں کو ان کے امام کے ساتھ بلائیں گے پھر جسے اس کا اعمالنامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دیا گیا یہ لوگ اپنا اعمالنامہ پڑھیں گے اور ان پر کھجور کی گٹھلی کے دھاگے برابر بھی ظلم نہ ہوگا۔ “ (٧١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر خیال کرو اس دن کا جب کہ ہم ہر انسانی گروہ کو اس کے پیشوا کے ساتھ بلائیں گے۔ اس وقت جن لوگوں کو ان کا نامہ اعمال سیدھے ہاتھ میں دیا گیا۔ وہ اپنا کارنامہ پڑھیں گے اور ان پر ذرہ برابر ظلم نہ ہوگا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جس دن ہم سب لوگوں کو ان کے امام کے ساتھ بلائیں گے سو جس کے داہنے ہاتھ میں اعمال نامہ دیا گیا سو یہ لوگ اپنا اعمال نامہ پڑھیں گے اور ان پر ذرا بھی ظلم نہ کیا جائے گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس دن ہم بلائیں گے ہر فرقہ کو ان کے سرداروں کے ساتھ سو جس کو ملا اس کا اعمالنامہ اس کے داہنے ہاتھ میں سو وہ لوگ پڑھیں گے اپنا لکھا اور ظلم نہ ہوگا ان پر ایک تاگے کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ دن یاد کرنے کے قابل ہے جس دن ہم ہر فرقے کو اس کے امام کے ہمراہ بلائیں گے پھر جن کا نامہ اعمال ان کے سیدھے ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ لوگ اپنے نامہ اعمال کو پڑھنے لگیں گے اور ان پر ایک آگے برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا۔