Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 76

سورة بنی اسراءیل

وَ اِنۡ کَادُوۡا لَیَسۡتَفِزُّوۡنَکَ مِنَ الۡاَرۡضِ لِیُخۡرِجُوۡکَ مِنۡہَا وَ اِذًا لَّا یَلۡبَثُوۡنَ خِلٰفَکَ اِلَّا قَلِیۡلًا ﴿۷۶﴾

And indeed, they were about to drive you from the land to evict you therefrom. And then [when they do], they will not remain [there] after you, except for a little.

یہ تو آپ کے قدم اس سرزمین سے اکھاڑنے ہی لگے تھے کہ آپ کو اس سے نکال دیں پھر یہ بھی آپ کے بعد بہت ہی کم ٹھہر پاتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور بے شک
کَادُوۡا
وہ قریب تھے کہ
لَیَسۡتَفِزُّوۡنَکَ
البتہ وہ قدم اکھاڑ دیں آپ کے
مِنَ الۡاَرۡضِ
زمین سے
لِیُخۡرِجُوۡکَ
تا کہ وہ نکال دیں آپ کو
مِنۡہَا
اس سے
وَاِذًا
اور تب
لَّایَلۡبَثُوۡنَ
نہ وہ ٹھہرتے
خِلٰفَکَ
بعد آپ کے
اِلَّا
مگر
قَلِیۡلًا
تھوڑا سا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور بلاشبہ
کَادُوۡا
وہ قریب تھے
لَیَسۡتَفِزُّوۡنَکَ
کہ ضرور اکھاڑ دیں گے آپ کے قدم
مِنَ الۡاَرۡضِ
زمین سے
لِیُخۡرِجُوۡکَ
تا کہ وہ نکال دیں آپ کو
مِنۡہَا
اس سے
وَاِذًا
اور تب
لَّایَلۡبَثُوۡنَ
نہیں وہ ٹھہر پائیں گے
خِلٰفَکَ
آپ کے پیچھے
اِلَّا
مگر
قَلِیۡلًا
بہت کم
Translated by

Juna Garhi

And indeed, they were about to drive you from the land to evict you therefrom. And then [when they do], they will not remain [there] after you, except for a little.

یہ تو آپ کے قدم اس سرزمین سے اکھاڑنے ہی لگے تھے کہ آپ کو اس سے نکال دیں پھر یہ بھی آپ کے بعد بہت ہی کم ٹھہر پاتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

قریب تھا کہ یہ لوگ آپ کو اس سرزمین (مکہ) سے دل برداشتہ کردیں تاکہ آپ کو یہاں سے نکال دیں۔ اور ایسی صورت میں آپ کے بعد یہ لوگ بھی یہاں زیادہ دیر نہ ٹھہر سکیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور بلاشبہ قریب تھاکہ وہ ضروراس زمین سے آپ کے قدم اُکھاڑدیں تاکہ آپ کو اس سے نکال دیں اورتب آپ کے پیچھے وہ بہت کم ٹھہر پائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they were likely to harass you in the land, so that they could expel you from there. And in that case, they would have not lived (there) after you, but a little.

اور وہ تو چاہتے تھے کہ گھبراویں تجھ کو اس زمین سے تاکہ نکال دیں تجھ کو یہاں سے اور اس وقت نہ ٹھہریں گے وہ بھی تیرے پیچھے مگر تھوڑا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ تلے ہوئے ہیں کہ آپ کے قدم اکھاڑ دیں اس زمین سے تاکہ آپ کو یہاں سے نکال باہر کریں اور (اگر ایسا ہوا تو) تب وہ خود بھی نہیں ٹھہریں گے آپ کے بعد مگر تھوڑا عرصہ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They were bent upon uprooting you from this land and driving you away from it. But were they to succeed, they would not be able to remain after you more than a little while.

اور یہ لوگ اس بات پر بھی تلے رہے ہیں کہ تمہارے قدم اس سر زمین سے اکھاڑ دیں اور تمہیں یہاں سے نکال باہر کریں ۔ لیکن اگر یہ ایسا کریں گے تو تمہارے بعد یہ خود یہاں کچھ زیادہ دیر نہ ٹھہر سکیں گے ۔ 89

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس کے علاوہ یہ لوگ اس فکر میں بھی ہیں کہ اس سرزمین ( مکہ ) سے تمہارے قدم اکھاڑ دیں ، تاکہ تمہیں یہاں سے نکال کر باہر کریں ۔ اور اگر ایسا ہوا تو یہ بھی تمہارے بعد زیادہ دیر یہاں نہیں ٹھہر سکیں گے ۔ ( ٤٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ لوگ تو تجھ کو گھبرا کر مکہ سے نکالنے والے تھے اور ایسا کرتے بھی تو تیرے بعد وہ (کیا بہت دنوں ٹھہرتے نہیں) چند روز ٹھہرے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ لوگ اس سرزمین سے آپ کے قدم ہی اکھاڑنے لگے تھے تاکہ آپ کو اس سے نکال دیں اور پھر (اگر ایسا ہوتا تو) آپ کے بعد یہ بھی بہت کم رہ پاتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یہ آپ کے قدم اکھاڑنا چاہتے ہیں تاکہ آپ کو (مکہ سے) باہر نکال دیں۔ اگر ایسا ہوا تو آپ کے بعد یہ بھی بہت عرصے تک نہ رہ سکیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور قریب تھا کہ یہ لوگ تمہیں زمین (مکہ) سے پھسلا دیں تاکہ تمہیں وہاں سے جلاوطن کر دیں۔ اور اس وقت تمہارے پیچھے یہ بھی نہ رہتے مگر کم

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And verily they had well-nigh unsettled thee from the land that they might drive thee forth from thence. And in that case they would not have tarried after thee but a little while.

اور قریب تھا کہ یہ (کافر) اس سرزمین سے آپ کے قدم اکھیڑ دیں تاکہ آپ کو اس سے نکال دیں اور اس حالت میں یہ بھی آپ کے بعد بہت کم ٹھہرنے پاتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور بیشک یہ اس سرزمین میں تمہارے قدم اکھاڑ دینے کے درپے ہیں ، تاکہ یہ تم کو یہاں سے نکال چھوڑیں اور اگر ایسا ہوا تو تمہارے بعد یہ بھی ٹکنے نہ پائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور انہوں نے پختہ ارادہ کرلیا ہے کہ آپ کو اس علاقے ( سرزمین مکہ ) سے پریشان اور مضطرب کرکے ضرور یہاں سے جلا وطن کردیں اور ( اگر انہوں نے ایسا کیا ) تو وہ ( بھی ) آپ کے بعد زیادہ عرصہ نہیں ٹھہرسکیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور قریب تھا کہ یہ لوگ تمہیں اس زمین (مکہ) سے پھسلا دیں تاکہ تمہیں وہاں سے جلا وطن کردیں اور اس وقت تمہارے پیچھے یہ بھی نہ رہتے مگر کم۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور انہوں نے اس میں بھی کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی کہ آپ کے قدم اکھاڑ دیں اس سرزمین سے، تاکہ آپ کو اس سے نکال باہر کردیں، (خواہ جبر سے خواہ مکر سے) اور اگر ایسا ہوجاتا تو یہ لوگ بھی آپ کے بعد یہاں نہ ٹھہر سکتے مگر بہت کم،

Translated by

Noor ul Amin

قریب تھاکہ یہ لوگ آپ کو اس سر زمین ( مکہ ) سے دل برداشتہ کرکے یہاں سے نکا ل دیں اور ایسی صورت میں آپ کے بعدیہ بھی یہاں زیادہ دیرنہ ٹھہرسکیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک قریب تھا کہ وہ تمہیں اس زمین سے ( ف۱٦۷ ) ڈگا دیں ( کھسکادیں ) کہ تمہیں اس سے باہر کردیں اور ایسا ہوتا تو وہ تمہارے پیچھے نہ ٹھہرتے مگر تھوڑا ( ف۱٦۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کفار یہ بھی چاہتے تھے کہ آپ کے قدم سرزمینِ ( مکّہ ) سے اکھاڑ دیں تاکہ وہ آپ کو یہاں سے نکال سکیں اور ( اگر بالفرض ایسا ہو جاتا تو ) اس وقت وہ ( خود بھی ) آپ کے پیچھے تھوڑی سی مدت کے سوا ٹھہر نہ سکتے

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ لوگ اس بات میں بھی کوشاں تھے کہ اس سر زمین سے آپ کے قدم اکھیڑ دیں اور اس طرح آپ کو یہاں سے نکال دیں اور اگر وہ ایسا کریں گے تو وہ خود بھی آپ کے بعد زیادہ دیر نہیں ٹھہریں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Their purpose was to scare thee off the land, in order to expel thee; but in that case they would not have stayed (therein) after thee, except for a little while.

Translated by

Muhammad Sarwar

They try to annoy you so that they can expel you from the land. Had they been successful, no one would have been left behind except a few.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And verily, they were about to frighten you so much as to drive you out from the land. But in that case, they would not have stayed (therein) after you, except for a little while.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And surely they purposed to unsettle you from the land that they might expel you from it, and in that case they will not tarry behind you but a little.

Translated by

William Pickthall

And they indeed wished to scare thee from the land that they might drive thee forth from thence, and then they would have stayed (there) but a little after thee.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और निश्चय ही उन्होंने चाल चली कि इस भूभाग से तुम्हारे क़दम उखाड़ दें, ताकि तुम्हें यहाँ से निकाल कर ही रहे। और ऐसा हुआ तो तुम्हारे पीछे ये भी रह थोड़े ही पाएँगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ لوگ اس سرزمین سے آپ کے قدم ہی اکھاڑنے لگے تھے (2) تاکہ آپ کو اس سے نکال دیں اور ایسا ہوجاتا تو آپ کے بعد یہ بھی بہت کم ٹھیرنے پاتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور یقیناً وہ قریب تھے کہ آپ کو اس سر زمین سے پھسلادیں، تاکہ آپ کو اس سے نکال دیں اور اس وقت وہ آپ کے بعد نہ ٹھہرسکتے مگر بہت کم۔ “ (٧٦) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یہ لوگ اس بات پر بھی تلے رہے ہیں کہ تمہارے قدم اس سرزمین سے اکھاڑ دیں اور تمہیں یہاں سے نکال باہر کریں۔ لیکن اگر یہ ایسا کریں گے تو تمہارے بعد یہ خود یہاں کچھ زیادہ دیر نہ ٹھہر سکیں گے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور قریب تھا کہ یہ اس سرزمین سے آپ کے قدم اکھاڑ دیتے تاکہ آپ کو اس سے نکال دیتے اور اگر ایسا ہوجاتا تو یہ لوگ آپ کے بعد بہت کم ٹھہر پاتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ تو چاہتے تھے کہ گھبرا دیں تجھ کو اس زمین سے تاکہ نکال دیں تجھ کو یہاں سے اور اس وقت نہ ٹھہریں گے وہ بھی تیرے پیچھے مگر تھوڑا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ کافر تو اس سر زمین سے آپ کے قدم ہی اکھیڑنے لگے تھے تاکہ آپ کو یہاں سے نکال دیں اور اگر ایسا ہوجاتا تو آپ کے جانے پیچھے ان کو بھی یہاں رہنا نصیب نہ ہوتا مگر بہت تھوڑا اسی