Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 79

سورة بنی اسراءیل

وَ مِنَ الَّیۡلِ فَتَہَجَّدۡ بِہٖ نَافِلَۃً لَّکَ ٭ۖ عَسٰۤی اَنۡ یَّبۡعَثَکَ رَبُّکَ مَقَامًا مَّحۡمُوۡدًا ﴿۷۹﴾

And from [part of] the night, pray with it as additional [worship] for you; it is expected that your Lord will resurrect you to a praised station.

رات کے کچھ حصے میں تہجد کی نماز میں قرآن کی تلاوت کریں یہ زیادتی آپ کے لئے ہے عنقریب آپ کا رب آپ کو مقام محمود میں کھڑا کرے گا ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

وَمِنَ اللَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةً لَّكَ ... And in some parts of the night (also) offer the Salah with it as an additional prayer for you. Here Allah commands him (the Prophet) to offer further prayers at night after the prescribed prayers. It was reported in Sahih Muslim from Abu Hurayrah that; when the Messenger of Allah was asked which prayer is best after the prescribed prayers, he said, صَلَةُ اللَّيْل (The Night prayer). Allah commanded His Messenger to pray the Night prayer after offering the prescribed prayers, and the term Tahajjud refers to prayer that is offered after sleeping. This was the view of Alqamah, Al-Aswad, Ibrahim An-Nakha`i and others. It is also well-known from the Arabic language itself. A number of Hadiths report that the Messenger of Allah used to pray Tahajjud after he had slept. These include reports from Ibn Abbas, A'ishah and other Companions, may Allah be pleased with them. This has been discussed in detail in the appropriate place, praise be to Allah. Al-Hasan Al-Basri said, "This is what comes after `Isha', or it could mean what comes after sleeping." ... نَافِلَةً لَّكَ ... an additional prayer (Nawafil), means the Night prayer has been made an extra prayer specifically for the Prophet, because all his previous and future sins had been forgiven. But for other members of his Ummah, offering optional prayers may expiate for whatever sins they may commit. This was the view of Mujahid, and it was reported in Al-Musnad from Abu Umamah Al-Bahili. ... عَسَى أَن يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُودًا It may be that your Lord will raise you to Maqam Mahmud. meaning, `do that which you are commanded to do, and We will raise you to a station of praise and glory (Maqam Mahmud) on the Day of Resurrection, where all of creation will praise you,' as will their Creator, may He be glorified and exalted. Ibn Jarir said, "Most of the commentators said, `This is the position to which Muhammad will be raised on the Day of Resurrection, to intercede for the people so that their Lord will relieve them of some of the hardships they are facing on that Day."' It was reported that Hudhayfah said, "Mankind will be gathered in one arena, where they will all hear the call and will all be seen. They will be standing barefoot and naked as they were created, and no person shall speak except by the leave of Allah. He will call out, `O Muhammad,' and he will respond, لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ وَالشَّرُّ لَيْسَ إِلَيْكَ وَالْمَهدِيُّ مَنْ هَدَيْتَ وَعَبْدُكَ بَيْنَ يَدَيْكَ وَمِنْكَ وَإِلَيْكَ لاَ مَنْجَى وَلاَ مَلْجَأَ مِنْكَ إِلاَّ إِلَيْكَ تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ سُبْحَانَكَ رَبَّ الْبَيْت At your service, all goodness is in Your Hands and evil is not to be attributed to You. The one who is guided is the one whom You guide. Your servant is before You, from You, and to You and there is no salvation or refuge from You except with You. May You be blessed and exalted, Glory be to You, Lord of the House (the Ka`bah). This is the position of praise and honor (Maqam Mahmud) which was mentioned by Allah." Ibn Abbas said, "The position of praise and honor is the position of intercession." Ibn Abi Najih reported something similar from Mujahid, and this was also the view of Al-Hasan Al-Basri. Qatadah said, "He is the first one for whom the earth will be opened on the Day of Resurrection, and he will be the first one to intercede." So the scholars consider this the position of praise and glory to which Allah referred in the Ayah: عَسَى أَن يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُودًا It may be that your Lord will raise you to Maqam Mahmud. I, Ibn Kathir, say: the Messenger of Allah will have honors in the Day of Resurrection in which no one else will have a share, honors which will not be matched by anyone else. He is the first one for whom the earth will be opened and he will come forth riding to the gathering place. He will have a banner under which Adam and anyone else will gather, and he will have the Hawd (Lake) to which no one else will have more access than he. He will have the right of the Grand Intercession with Allah when He comes to judge between His creation. This will be after the people ask Adam, then Nuh, then Ibrahim, then Musa, then `Isa to intercede, and each of them will say, "I am not able for that." Then they will come to Muhammad, and he will say, أَنَا لَهَا أَنَا لَهَا I can do that, I can do that. We will mention this in more detail shortly, If Allah wills. Part of that will be that he will intercede for some people who had been commanded to be taken to Hell, and they will be brought back. He is the first Prophet whose Ummah will be judged, and the first to take them across the Bridge over the Fire, and the first to intercede in Paradise, as was reported in Sahih Muslim. In the Hadith about the Trumpet, it says that none of the believers will enter Paradise except through his intercession. He will be the first to enter Paradise, and his Ummah will be the first nation to enter. He will intercede for the status to be raised for people whose deeds could not get them there. He is the one who will reach Al-Wasilah, which is the highest position in Paradise, which befits no one but him. When Allah gives permission for intercession on behalf of sinners, the angels, Prophets and believers will intercede, and he will intercede for people whose number is known only to Allah. No one will intercede like him and no one will match him in intercession. This has been explained in comprehensive detail at the end of the Book of Sirah, in the chapter on the specific qualities. Praise be to Allah. Now with the help of Allah we will mention the Hadiths that were reported concerning Al-Maqam Al-Mahmud. Al-Bukhari recorded that Ibn Umar said: "On the Day of Resurrection, the people will be humbled to their knees, each nation following its Prophet and saying, `O so-and-so, intercede,' `O so-and-so, intercede,' until the power of intercession is given to Muhammad, and that will be the day when Allah raises him to a position of praise and glory. Ibn Jarir recorded that Abdullah bin Umar said that the Messenger of Allah said: إِنَّ الشَّمْسَ لَتَدْنُو حَتَّى يَبْلُغَ الْعَرَقُ نِصْفَ الاُْذُنِ فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ اسْتَغَاثُوا بِأدَمَ فَيَقُولُ لَسْتُ بِصَاحِبِ ذَلِكَ ثُمَّ بِمُوسَى فَيَقُولُ كَذَلِكَ ثُمَّ بِمُحَمَّدٍفَيَشْفَعُ بَيْنَ الْخَلْقِ فَيَمْشِي حَتَّى يَأْخُذَ بِحَلَقَةِ بَابِ الْجَنَّةِ فَيَوْمَيِذٍ يَبْعَثُهُ اللهُ مَقَامًا مَحْمُودًا The sun will come close until the sweat reaches halfway up one's ears. When the people are in that state, they will ask Adam for help, and he will say, "I am not the one to do that." Then they will ask Musa, and he will say likewise, then they will ask Muhammad, and he will intercede for the people and will go and take hold of the handle of the gate of Paradise, and that will be the Day when Allah resurrects him to a position of praise and glory. Al-Bukhari also recorded it in the Book of Zakah, where he added: فَيَوْمَيِذٍ يَبْعَثُهُ اللهُ مَقَامًا مَحْمُودًا يَحْمَدُهُ أَهْلُ الْجَمْعِ كُلُّهُم That will be the Day when Allah resurrects him to a position of praise and glory, and all the people will praise him. Abu Dawud At-Tayalisi recorded that Abdullah said, "Then Allah will give permission for intercession, and Ar-Ruh Al-Quddus, Jibril, will stand up, then Ibrahim, the close Friend of Allah will stand up, then `Isa or Musa will stand up - Abu Az-Za`ra' said, `I do not know which of them, ' -- then your Prophet will stand up and will intercede, and no one after him will intercede as much as he does. This is the position of praise and glory to which Allah referred: عَسَى أَن يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُودًا It may be that your Lord will raise you to Maqam Mahmud." The Hadith of Abu Hurayrah Imam Ahmad (may Allah have mercy on him) recorded that Abu Hurayrah said, "Some meat was brought to the Messenger of Allah, and he lifted up the arm, which he used to like, and took one bite, then he said: أَنَا سَيِّدُ النَّاسِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَهَلْ تَدْرُونَ مِمَّ ذَاكَ يَجْمَعُ اللهُ الاَْوَّلِينَ وَالاْخِرِينَ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ يُسْمِعُهُمُ الدَّاعِي وَيَنْفُذُهُمُ الْبَصَرُ وَتَدْنُو الشَّمْسُ فَيَبْلُغُ النَّاسَ مِنَ الْغَمِّ وَالْكَرْبِ مَا لاَ يُطِيقُونَ وَلاَ يَحْتَمِلُونَ فَيَقُولُ بَعْضُ النَّاسِ لِبَعْضٍ I will be the leader of mankind on the Day of Resurrection. Do you know why it will be so Allah will gather the first and the last in one place, and they will hear a voice calling out, and they will all be seen. The sun will come close until their anguish and distress becomes unbearable, and some will say to others, أَلاَ تَرَوْنَ مَا أَنْتُمْ فِيهِ مِمَّا قَدْ بَلَغَكُمْ أَلاَ تَنْظُرُونَ مَنْ يَشْفَعُ لَكُمْ إِلَى رَبِّكُمْ "Do you not see how much you are suffering Why do you not find someone to intercede for you with your Lord?" فَيَقُولُ بَعْضُ النَّاسِ لِبَعْضٍ عَلَيْكُمْ بِأدَمَ And some of the people will say to others, "How about Adam?" فَيَأْتُونَ ادَمَ عَلَيْهِ السَّلَمُ فَيَقُولُونَ يَا ادَمُ أَنْتَ أَبُو الْبَشَرِ خَلَقَكَ اللهُ بِيَدِهِ وَنَفَخَ فِيكَ مِنْ رُوحِهِ وَأَمَرَ الْمَلَيِكَةَ فَسَجَدُوا لَكَ فَاشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ أَلاَ تَرَى مَا نَحْنُ فِيهِ أَلاَ تَرَى مَا قَدْ بَلَغَنَا So they will go to Adam and say, "O Adam, you are the father of mankind, Allah created you with His Hand and breathed into you of His spirit, and commanded the angels to prostrate to you. Intercede for us with your Lord, do you not see the state we are in, how bad it is?" فَيَقُولُ ادَمُ إِنَّ رَبِّي قَدْ غَضِبَ الْيَوْمَ غَضَبًا لَمْ يَغْضَبْ قَبْلَهُ مِثْلَهُ وَلَنْ يَغْضَبَ بَعْدَهُ مِثْلَهُ وَإِنَّهُ قَدْ نَهَانِي عَنِ الشَّجَرَةِ فَعَصَيْتُ نَفْسِي نَفْسِي نَفْسِي اذْهَبُوا إِلَى غَيْرِي اذْهَبُوا إِلَى نُوحٍ Adam will say, "My Lord is angry today in a way that He has never been angry before and He will never be this angry again. He forbade me to approach the Tree and I disobeyed Him. Myself, myself, myself (i.e., I am only concerned about myself). Go to someone else. Go to Nuh." فَيَأْتُونَ نُوحًا فَيَقُولُونَ يَا نُوحُ أَنْتَ أَوَّلُ الرُّسُلِ إِلَى أَهْلِ الاَْرْضِ وَقَدْ سَمَّاكَ اللهُ عَبْدًا شَكُورًا اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ أَلاَ تَرَى مَا نَحْنُ فِيهِ أَلاَ تَرَى مَا قَدْ بَلَغَنَا So they will go to Nuh and say, "O Nuh, you are the first of the Messengers sent to the people of earth, and Allah called you a grateful servant. Intercede for us with your Lord, do you not see the state we are in, how bad it is?" فَيَقُولُ نُوحٌ إِنَّ رَبِّي قَدْ غَضِبَ ...... اذْهَبُوا إِلَى غَيْرِي اذْهَبُوا إِلَى إِبْرَاهِيمَ Nuh will say, "My Lord is angry today in a way that He has never been angry before and He will never be this angry again. There is a prayer that I prayed against my people. Myself, myself, myself (i.e., I am only concerned about myself). Go to someone else. Go to Ibrahim." فَيَأْتُونَ إِبْرَاهِيمَ فَيَقُولُونَ يَا إِبْرَاهِيمُ أَنْتَ نَبِيُّ اللهِ وَخَلِيلُهُ مِنْ أَهْلِ الاَْرْضِ اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ أَلاَ تَرَى مَا نَحْنُ فِيهِ أَلاَ تَرَى مَا قَدْ بَلَغَنَا So they will go to Ibrahim and say, "O Ibrahim, you are the Prophet of Allah and His close Friend among the people of earth. Intercede for us with your Lord, do you not see the state we are in, how bad it is?" فَيَقُولُ إِنَّ رَبِّي قَدْ غَضِبَ ...... اذْهَبُوا إِلَى غَيْرِي اذْهَبُوا إِلَى مُوسَى Ibrahim will say, "My Lord is angry today in a way that He has never been angry before and He will never be this angry again." And he mentioned some untruths he had told. "Myself, myself, myself (i.e., I am only concerned about myself). Go to someone else. Go to Musa." فَيَأْتُونَ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَمُ فَيَقُولُونَ يَا مُوسَى أَنْتَ رَسُولُ اللهِ اصْطَفَاكَ اللهُ بِرِسَالاَتِهِ وَبِكَلَمِهِ عَلَى النَّاسِ اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ أَلاَ تَرَى مَا نَحْنُ فِيهِ أَلاَ تَرَى مَا قَدْ بَلَغَنَا So they will go to Musa and say, "O Musa, you are the Messenger of Allah, Allah chose you above others by selecting you to convey His Message and by speaking to you directly. Intercede for us with your Lord, do you not see the state we are in, how bad it is?" فَيَقُولُ لَهُمْ مُوسَى إِنَّ رَبِّي قَدْ غَضِبَ ...... اذْهَبُوا إِلَى غَيْرِي اذْهَبُوا إِلَى عِيسَى Musa will say, "My Lord is angry today in a way that He has never been angry before and He will never be this angry again. I killed a soul whom I had not been commanded to kill. Myself, myself, myself (i.e., I am only concerned about myself). Go to someone else. Go to `Isa." فَيَأْتُونَنِعيسَى فَيَقُولُونَ يَااِعيسَى أَنْتَ رَسُولُ اللهِ وَكَلِمَتُهُ أَلْقَاهَا إِلَى مَرْيَمَ وَرُوحٌ مِنْهُ وَكَلَّمْتَ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ صَبِيًّا فَاشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ أَلاَ تَرَى مَا نَحْنُ فِيهِ أَلاَ تَرَى مَا قَدْ بَلَغَنَا So they will go to `Isa and say, `O `Isa, you are the Messenger of Allah and His Word which He bestowed upon Maryam and a spirit created by Him. You spoke to the people as an infant in the cradle. Intercede for us with your Lord, do you not see the state we are in, how bad it is?" فَيَقُولُ لَهُمْمِعيسَى إِنَّ رَبِّي قَدْ غَضِبَ ...... اذْهَبُوا إِلَى غَيْرِي اذْهَبُوا إِلَى مُحَمَّدٍ `Isa will say, "My Lord is angry today in a way that He has never been angry before and He will never be this angry again." And he will not mention any sin. "Myself, myself, myself (i.e., I am only concerned about myself). Go to someone else. Go to Muhammad." فَيَأْتُونَ مُحَمَّدًا فَيَقُولُونَ يَا مُحَمَّدُ أَنْتَ رَسُولُ اللهِ وَخَاتَمُ الاَْنْبِيَاءِ وَقَدْ غَفَرَ اللهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ فَاشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ أَلاَ تَرَى مَا نَحْنُ فِيهِ أَلاَ تَرَى مَا قَدْ بَلَغَنَا So they will go to Muhammad and will say, "O Muhammad, you are the Messenger of Allah and the Last of the Prophets, Allah forgave all your past and future sins. Intercede for us with your Lord, do you not see the state we are in, how bad it is?" فَأَقُومُ فَأتِي تَحْتَ الْعَرْشِ فَأَقَعُ سَاجِدًا لِرَبِّي عَزَّ وَجَلَّ ثُمَّ يَفْتَحُ اللهُ عَلَيَّ وَيُلْهِمُنِي مِنْ مَحَامِدِهِ وَحُسْنِ الثَّنَاءِ عَلَيْهِ مَالَمْ يَفْتَحْهُ عَلَى أَحَدٍ قَبْلِي I will stand up and come before the Throne, and will fall prostrating to my Lord, may He be glorified and exalted. Then Allah will inspire me to speak and I will speak beautiful words of praise such as no one has ever been inspired with before. فَيُقَالُ يَا مُحَمَّدُ ارْفَعْ رَأْسَكَ وَسَلْ تُعْطَهُ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ It will be said, "O Muhammad, raise your head and ask, it will be granted to you. Intercede, and your intercession will be heard." فَأَرْفَعُ رَأْسِي فَأَقُولُ أُمَّتِي يَا رَبِّ أُمَّتِي يَا رَبِّ أُمَّتِي يَا رَبِّ So I will raise my head and say, "My Ummah, O Lord, my Ummah, O Lord, my Ummah, O Lord." فَيُقَالُ يَا مُحَمَّدُ أَدْخِلْ مِنْ أُمَّتِكَ مَنْ لاَ حِسَابَ عَلَيْهِ مِنَ الْبَابِ الاَْيْمَنِ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ وَهُمْ شُرَكَاءُ النَّاسِ فِيمَا سِوَى ذَلِكَ مِنَ الاَْبْوَابِ It will be said, "O Muhammad, admit those who will not be brought to account from among your Ummah through the right-hand gate of Paradise. Then the rest of your Ummah will share the other gates with the rest of the people." ثُمَّ قَالَ Then he said, وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ إِنَّ مَا بَيْنَ الْمِصْرَاعَيْنِ مِنْ مَصَارِيعِ الْجَنَّةِ كَمَا بَيْنَ مَكَّةَ وَهَجَرَ أَوْ كَمَا بَيْنَ مَكَّةَ وَبُصْرَى "By the One in Whose Hand is the soul of Muhammad, the distance between two of the gateposts of Paradise is like the distance between Makkah and Hajar, or between Makkah and Busra. It was also reported in the Two Sahihs.

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

79۔ 1 بعض کہتے ہیں تہجد اضداد میں سے ہے جس کے معنی سونے کے بھی ہیں اور نیند سے بیدار ہونے کے بھی۔ اور یہاں یہی دوسرے معنی ہیں کہ رات کو سو کر اٹھیں اور نوافل پڑھیں۔ بعض کہتے ہیں کہ ہجود کے اصل معنی تو رات کو سونے کے ہی ہیں، لیکن باب تفعل میں جانے سے اس میں پرہیز کے معنی پیدا ہوگئے جیسے تأثم کے معنی ہیں اس نے گناہ سے اجتناب کیا، یا بچا، اس طرح تہجد کے معنی ہونگے، سونے سے بچنا جو رات کو سونے سے بچا اور قیام کیا۔ بہرحال تہجد کا مفہوم رات کے پچھلے پہر اٹھ کر نوافل پڑھنا۔ ساری رات قیام اللیل کرنا خلاف سنت ہے۔ نبی رات کے پہلے حصے میں سوتے اور پچھلے حصے میں اٹھ کر تہجد پڑھتے۔ یہی طریقہ سنت ہے۔ 79۔ 2 بعض نے اس کے معنی کئے ہیں یہ ایک زائد فرض ہے جو آپ کے لئے خاص ہے، اس طرح وہ کہتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر تہجد بھی اسی طرح فرض تھی، جس طرح پانچ نمازیں فرض تھیں۔ البتہ امت کے لئے تہجد کی نماز فرض نہیں۔ بعض کہتے ہیں کہ تہجد آپ پر فرض تھی نہ آپ کی امت پر۔ یہ ایک زائد عبادت ہے جس کی فضیلت یقینا بہت ہے اور اس وقت اللہ اپنی عبادت سے بڑا خوش ہوتا ہے۔ تاہم یہ نماز فرض و واجب نہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر تھی اور نہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی امت پر ہی فرض ہے۔ 79۔ 3 یہ وہ مقام ہے جو قیامت والے دن اللہ تعالیٰ نبی کو عطا فرمائے گا اور اس مقام پر ہی آپ وہ شفاعت عظمٰی فرمائیں گے، جس کے بعد لوگوں کا حساب کتاب ہوگا۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٩٨] نماز تہجد کی رکعات :۔ تہجد کے لغوی معنی تو صرف رات کو ایک دفعہ سونے کے بعد رات کے ہی کسی حصہ میں بیدار ہونا ہے اور اس سے شرعاً وہ نماز مراد ہے جو رات کو سونے کے بعد طلوع فجر سے پہلے پہلے رات کے کسی حصہ میں نصف شب کے بعد ادا کی جائے۔ اس نماز کی تعداد رکعات اور وقت کے لیے درج ذیل احادیث ملاحظہ فرمائیے :۔ ١۔ سیدنا ابن عباس (رض) کہتے ہیں کہ ایک رات میں اپنی خالہ ام المومنین میمونہ (بنت حارث) کے ہاں سویا میں تو بچھونے کی چوڑان میں لیٹا اور آپ اور آپ کی بیوی لمبے رخ میں آپ نے کچھ آرام فرمایا۔ اور کم و بیش آدھی رات کے وقت آپ اٹھے۔ بیٹھ کر اپنی آنکھیں ملنے لگے۔ پھر اچھی طرح وضو کرکے نماز پڑھنے لگے۔ میں نے بھی اٹھ کر وضو کیا اور آپ کے بائیں جانب ساتھ ہی کھڑا ہوگیا۔ آپ نے اپنا دایاں ہاتھ میرے سر پر رکھا اور دایاں کان پکڑ کر مجھے اپنے (پیچھے سے لاکر) دائیں طرف کردیا۔ آپ نے دو رکعتیں پڑھیں پھر دو ، پھر دو ، پھر دو ، پھر دو اور پھر دو (کل بارہ رکعات) پھر وتر پڑھا پھر لیٹ رہے تاآنکہ موذن آپ کے پاس آیا : پھر آپ نے دو ہلکی پھلکی رکعتیں پڑھیں۔ پھر باہر نکلے اور صبح کی نماز پڑھائی۔ (بخاری، کتاب الوضوء باب قراءۃ القرآن نیز کتاب العلم۔ باب السمر بالعلم) ٢۔ سیدنا عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ ایک شخص نے آپ سے رات (تہجد) کی نماز کے متعلق سوال کیا۔ آپ نے فرمایا : دو ، دو رکعت کرکے پڑھو۔ پھر جب کسی کو صبح ہوجانے کا ڈر ہو تو ایک رکعت پڑھ لے وہ ساری نماز کو طاق بنا دے گی & عبداللہ بن عمر (رض) کہا کرتے کہ آپ نے یہ حکم دیا ہے کہ رات کی نماز کے اخیر میں وتر پڑھا کرو۔ (بخاری، کتاب الصلوٰۃ۔ باب الحلق والجلوس فی المسجد) [٩٩] یعنی نماز تہجد آپ پر تازیست فرض رہی۔ واقعہ معراج اور پانچ نمازوں کی فرضیت سے پہلے نماز تہجد مسلمانوں پر فرض تھی جیسا کہ سورة مزمل کے پہلے رکوع میں اس کی وضاحت ہے۔ پھر جب پانچ نمازیں فرض ہوگئیں تو عام مسلمانوں پر نماز تہجد فرض نہ رہی جیسا کہ سورة مزمل کے دوسرے رکوع میں (فَاقْرَءُوْا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْاٰنِ 20؀ ) 73 ۔ المزمل :20) سے واضح ہوتا ہے اور آپ پر یہ نماز اسی آیت کی رو سے فرض ہوئی۔ جب صلح حدیبیہ کے نتیجہ میں سورة فتح نازل ہوئی اور اس میں آپ کو اللہ نے یہ خوشخبری دی کہ اللہ نے آپ کی سب اگلی پچھلی لغزشیں معاف فرما دی ہیں۔ تو آپ اس نماز میں پہلے سے بھی زیادہ قیام فرمانے لگے۔ چناچہ بروایت بخاری نماز تہجد میں لمبے قیام کی وجہ سے آپ کے پاؤں متورم ہوجاتے تھے۔ صحابہ نے عرض کیا کہ یارسول اللہ اللہ نے تو آپ کی سب اگلی پچھلی لغزشیں معاف فرما دیں پھر آپ اتنی مشقت کیوں اٹھاتے ہیں ؟ اس کے جواب میں آپ نے فرمایا : ( اَفَلاَ اَکُوْنَ عَبْدًاشَکُوْرًا۔ ) یعنی کیا پھر میں اللہ کے اس احسان اور فضل کے عوض اللہ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں & (بخاری، کتاب التہجد۔ باب قیام النبی اللیل حتی ترم قدماہ۔۔ ) امت کے لیے اگرچہ یہ نماز نفل ہے اور امت پر مشقت کی وجہ سے اس کی فرضیت ساقط کردی گئی ہے۔ تاہم اس نماز کی بہت فضیلت آئی ہے اور اس کی بہت ترغیب دی گئی ہے۔ گویا ہماری مروجہ شرعی اصطلاح میں سنت مؤکدہ ہے۔ نماز تراویح یا قیام اللیل :۔ واضح رہے کہ نماز تہجد ہی کا دوسرا نام قیام اللیل ہے جیسا کہ بخاری کے عنوان باب سے بھی معلوم ہوتا ہے۔ اور ماہ رمضان میں قیام اللیل کو نماز تراویح کا نام دیا گیا ہے جو ماہ رمضان میں عموماً نماز عشاء کے بعد متصل ہی باجماعت نماز ادا کرلی جاتی ہے۔ رسول اللہ نے ماہ رمضان میں یہ نماز تہجد (یا قیام اللیل یا تراویح) صرف دو دن باجماعت پڑھائی تھی۔ پھر تیسرے یا چوتھے دن پھر لوگ نماز کے لیے جمع ہوئے تو آپ جماعت کے لیے نکلے ہی نہیں اور صبح کی نماز کے بعد آپ نے صحابہ سے جماعت کے لیے نہ آنے کی یہ وجہ بیان فرمائی کہ میں اس بات سے ڈر گیا کہ کہیں یہ نماز تم پر فرض نہ کردی جائے اور یہ واقعہ رمضان میں ہوا۔ (بخاری، کتاب التہجد باب تحریض النبی علی قیام اللیل، نیز کتاب الصوم باب فضل من قام رمضان) اور یہ نماز آپ نے ہمیشہ گیارہ رکعت ہی ادا کی۔ آٹھ رکعت تراویح اور تین رکعت وتر جیسا کہ درج ذیل حدیث سے واضح ہے : ابو سلمہ بن عبدالرحمن کہتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) سے پوچھا کہ رسول اللہ رمضان میں کتنی رکعتیں پڑھتے تھے ؟ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) نے فرمایا کہ & رمضان ہو یا غیر رمضان آپ گیارہ رکعت سے زیادہ لبھی نہیں پڑھتے تھے۔ پہلے چار رکعت پڑھتے اور ان کی خوبی اور لمبائی کا کیا کہنا۔ پھر چار رکعت پڑھتے ان کی خوبی اور لمبائی کا کیا کہنا۔ پھر تین رکعت پڑھتے۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) کہتی ہیں کہ میں نے کہا :& یارسول اللہ آپ وتر پڑھنے سے پہلے سو جاتے ہیں & آپ نے فرمایا : & عائشہ (رض) ! آنکھیں (ظاہر میں) سوتی ہیں مگر دل نہیں سوتا &۔ (بخاری، کتاب التہجد، باب قیام النبی باللیل فی رمضان وغیرہ) اب باجماعت نماز تراویح کے متعلق درج ذیل حدیث ملاحظہ فرمائیے : عبدالرحمن بن عبد قاری کہتے ہیں کہ رمضان کی ایک رات میں سیدنا عمر کے ساتھ (ان کے دور خلافت میں) مسجد نبوی میں گیا۔ ہم نے دیکھا کہ لوگ مختلف ٹولیوں میں نماز تراویح ادا کر رہے ہیں۔ کوئی تو اکیلا ہی پڑھ رہا ہے۔ اور کچھ ٹولیاں ایک امام کے پیچھے نماز ادا کر رہی ہیں۔ سیدنا عمر کہنے لگے کہ اگر میں ان سب کو ایک امام کے پیچھے اکٹھا کردوں تو یہ بہتر ہوگا۔ یہ ارادہ کرنے کے بعد آپ نے سیدنا ابی بن کعب کو سب لوگوں کا امام بنادیا۔ پھر اس کے بعد کسی دوسری رات میں سیدنا عمر کے ہمراہ مسجد میں گیا تو دیکھا کہ سب لوگ اپنے قاری (ابی بن کعبص) کے پیچھے نماز پڑھ رہے ہیں۔ سیدنا عمر نے کہا نعم البدعۃ ھذہ یعنی یہ بدعت تو اچھی ہے نیز لوگوں سے کہا کہ رات کا وہ حصہ جس میں تم سوتے رہتے ہو اس حصے سے افضل ہے جس میں تم نماز پڑھتے ہو اور لوگ شروع رات میں تراویح پڑھ لیتے۔ (قیام اللیل کرلیتے) بخاری، کتاب الصوم، باب فضل من قام رمضان) سیدنا عمر اور باجماعت نماز تراویح :۔ اس حدیث سے درج ذیل امور کا پتہ چلتا ہے : ١۔ سیدنا عمر نے جب تراویح کی نماز باجماعت کا حکم دیا تو نہ آپ خود اس میں شامل ہوئے نہ آپ کے ساتھی عبدالرحمن بن عبد قاری۔ اسی طرح جب کسی دوسری رات معائنہ کیا تو جماعت دیکھ کر بھی نہ آپ خود اس میں شامل ہوئے اور نہ آپ کے ساتھی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس جماعت کو نہ ضروری سمجھتے تھے اور نہ بہتر ورنہ آپ خود اس میں شامل ہوجاتے۔ ٢۔ سیدنا عمر نے یہ وضاحت بھی فرما دی کہ قیام اللیل یا نماز تراویح کے لیے رات کا پہلا حصہ افضل نہیں جس میں یہ لوگ باجماعت نماز پڑھ رہے تھے بلکہ رات کا آخری حصہ افضل ہے اور سیدنا عمر خود رات کے آخری حصہ میں ہی اکیلے نماز ادا کرتے تھے۔ ٣۔ آپ نے جو یہ فرمایا کہ & یہ اچھی بدعت ہے & تو اس سے آپ کی مراد صرف موجودہ شکل تھی۔ یعنی متفرق طور پر پڑھنے سے اکٹھے نماز پڑھنا بہتر ہے۔ ورنہ یہ شرعی اور اصطلاحی معنوں میں بدعت نہیں تھی۔ (جو بہرصورت گمراہی ہوتی ہے) کیونکہ قیام اللیل رسول اللہ نے خود بھی کیا اور صحابہ کرام نے بھی۔ علاوہ ازیں کم از کم تین دن آپ نے جماعت بھی کرائی تھی گویا اس کی دو بنیادیں سنت نبوی سے ثابت تھیں۔ لہذا اسے معروف معنوں میں بدعت قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اور موطا امام مالک کی روایت کے مطابق آپ نے جب نماز تراویح کی جماعت کا حکم دیا تو گیارہ رکعت (وتر سمیت) کا ہی حکم دیا تھا۔ ہمارے ہاں عشاء کے بعد نماز تراویح باجماعت رائج ہے۔ اس میں دو مصلحتیں ضرور ہیں ایک تو حفاظ کرام کو اس بہانے دہرائی کا موقع مل جاتا ہے۔ دوسرے لوگوں کی سہولت بھی اسی وقت میں ہے ورنہ افضل وقت وہی ہے جس کی سیدنا عمر نے وضاحت کردی ہے۔ [١٠٠] مقام محمود کی مختلف توجیہات :۔ مقام محمود سے مراد ایسا مرتبہ ہے کہ سب لوگ آپ کی حمد و ثنا کرنے لگیں۔ اور اس کی کئی توجیہات ہیں مثلاً ایک یہ کہ ایسا مقام قدر و منزلت اور حمد و ستائش آپ کو اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں بھی آپ کی آخری زندگی میں عطا فرما دیا تھا، دوسری یہ کہ جنت میں ایک بلند مقام ہے جس کا نام ہی مقام محمود ہے وہ آپ کو عطا کیا جائے گا اور تیسری یہ کہ قیامت کے دن کی ہولناکیوں کو دیکھ کر سب لوگ گھبراہٹ میں ہوں گے وہ چاہیں گے کہ اللہ کے حضور ان کی کوئی سفارش کرے وہ سیدنا آدم اور پھر ان کے بعد باری باری سب انبیاء سے سفارش کی التجا کریں گے مگر ہر نبی اپنی کوئی نہ کوئی تقصیر یاد کرکے معذرت کر دے گا۔ بالآخر سب لوگ رسول اللہ کے پاس آئیں گے تو آپ لوگوں کی یہ التجا قبول کرکے اللہ کے حضور ان کی سفارش کریں گے۔۔ (تفصیل کے لیے دیکھئے سورة بقرہ کی آیت نمبر ٢٥٥ کے حواشی) اس توجیہ کے لحاظ سے مقام محمود سے مراد مقام شفاعت ہے جیسا کہ آپ نے خود بھی یہی وضاحت فرمائی ہے۔ چناچہ سیدنا عبداللہ بن مسعود (رض) کہتے ہیں کہ کسی نے آپ سے مقام محمود کے متعلق پوچھا تو آپ نے فرمایا کہ & اس سے مراد مقام شفاعت ہے & (ترمذی، ابو اب التفسیر) اس وقت سب لوگوں کی زبان پر آپ کی حمد و ستائش جاری ہوجائے گی۔ نیز ہمیں اذان کے بعد جو دعا سکھائی گئی ہے اس میں ہر شخص آپ کے لیے مقام محمود پر کھڑا ہونے کی دعا کرتا ہے جس میں ضمناً یہ بات بھی معلوم ہوتی ہے کہ کوئی بلند مرتبہ بزرگ اپنے سے چھوٹے یا کم تر درجہ کے آدمی کو اپنے حق میں دعا کے لیے کہہ سکتا ہے اور چھوٹے یا کم تر درجہ کے آدمی کی دعا اپنے سے بلند مرتبہ بزرگ کے حق میں قبول ہوسکتی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وَمِنَ الَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهٖ ۔۔ : ” مِنْ “ بعض کے معنی میں ہے۔ ” ھُجُوْدٌ“ نیند کو کہتے ہیں۔ تہجد ترک ہجود، یعنی نیند ترک کرنے کا نام ہے، خواہ رات سونے کے بعد اٹھ کر ہو یا عشاء کے فوراً بعد نیند کے بجائے قیام کیا جائے۔ تہجد کے لیے سو کر اٹھنا ضروری نہیں۔ سورة مزمل میں فرمایا، رات کا کچھ حصہ قرآن کی تلاوت پر مشتمل نماز کے ساتھ نیند کو ترک کیجیے۔ تفصیل سورة مزمل کی ابتدائی اور آخری آیات میں ملاحظہ فرمائیں۔ نَافِلَةً لَّكَ : ” نَافِلَةً “ جو فرض سے زائد ہو، جمع نوافل۔ بعض لوگ اس کا معنی یہ کرتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے تہجد ایک زائد فرض ہے، باقی عوام کے لیے نفل ہے۔ مگر ”ۧاَقِمِ الصَّلٰوةَ “ سے لے کر آیات کے آخر تک کے اول مخاطب اگرچہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں مگر ان تمام احکام کا مخاطب امت کا ہر فرد بھی ہے۔ اس لیے تحقیق یہی ہے کہ تہجد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر بھی فرض نہیں تھی۔ عَسٰٓي اَنْ يَّبْعَثَكَ ۔۔ : ” عَسٰٓي “ کا معنی ” امید ہے “ ، ” قریب ہے “ ہوتا ہے، مگر اللہ تعالیٰ یہ لفظ فرمائے تو وہ کام واقع ہونا ضروری ہوتا ہے، کیونکہ ” عَسٰٓي “ طمع اور امید دلانے کے لیے ہے اور اللہ تعالیٰ کے لیے، جو ملک الملوک ہے، عار ہے کہ امید دلا کر اسے پورا نہ کرے۔ ” مَقَامًا مَّحْمُوْدًا “ کے لفظی معنی ہیں ” ایسا مقام جس کی تعریف کی جائے “ اور حقیقت یہ ہے کہ ہر مخلص تہجد پڑھنے والے کو اس کی صلاحیت کے مطابق دنیا اور آخرت میں یہ مقام حاصل ہوتا ہے کہ دنیا میں لوگ اس سے محبت رکھتے اور تعریف کرتے ہیں اور آخرت میں بھی اسے یہ نعمت اس کی حیثیت کے مطابق حاصل ہوگی۔ دیکھیے سورة مریم (٩٦) اللہ تعالیٰ ہم سب کو یہ نعمت عطا فرمائے۔ سب سے اونچا ” مقام محمود “ جو صرف ایک ہی شخص کو ملے گا اور جس کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا ہے، وہ مقام شفاعت ہے، جس پر سب پہلے اور پچھلے آپ کی تعریف کریں گے۔ ایک شفاعت میدان محشر کی تنگی سے خلاصی دلا کر حساب کتاب شروع کرنے کی عام شفاعت ہے کہ اس پر سب پہلے اور پچھلے آپ کی تعریف کریں گے اور ایک اپنی امت کے لیے خاص شفاعت ہے جس پر پوری امت آپ کی احسان مند ہوگی اور تعریف کرے گی۔ آپ کے نام ” احمد “ اور ” محمد “ کی شان اس وقت پوری طرح ظاہر ہوگی۔ عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ قیامت کے دن لوگ گروہوں کی شکل میں ہوں گے، ہر امت اپنے نبی کا پیچھا کرے گی کہ اے فلاں ! آپ سفارش کیجیے، یہاں تک کہ آخر میں شفاعت (کی درخواست) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک آپہنچے گی تو یہ وہ دن ہے جب اللہ آپ کو مقام محمود پر کھڑا کرے گا۔ [ بخاری، التفسیر، سورة بني إسرائیل، باب قولہ : ( عسی أن یبعثک ربک مقامًا محمودا ) : ٤٧١٨ ] جابر بن عبداللہ (رض) سے منقول ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جو شخص اذان سنے، پھر یہ دعا پڑھے : ( اَللَّھُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّامَّۃِ وَالصَّلَاۃِ الْقَاءِمَۃِ ، آتِ مُحَمَّدَنِا الْوَسِیْلَۃَ وَالْفَضِیْلَۃَ وَابْعَثْہُ مَقَامًا مَّحْمُوْدَنِا الَّذِيْ وَعَدْتَّہُ ) تو اسے قیامت کے دن میری شفاعت نصیب ہوگی۔ “ [ بخاری، الأذان، باب الدعاء عند النداء : ٦١٤ ] شاہ عبد القادر (رض) لکھتے ہیں : ” نیند سے جاگ کر قرآن پڑھا کر، یہ حکم سب سے زیادہ تجھ کو دیا ہے کہ تجھ کو بڑا مرتبہ دینا ہے، وہ تعریف کا مقام ہے، شفاعت (کبریٰ ) کا کہ جب کوئی پیغمبر نہ بول سکے گا تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ تعالیٰ سے عرض کر کے خلق کو چھڑوائیں گے تکلیف سے۔ “ (موضح) 3 بعض لوگوں نے مقام محمود کی تفسیر یہ کی ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عرش پر اپنے ساتھ بٹھائے گا۔ طبری نے مجاہد کا یہ قول نقل کیا ہے۔ بعض روایات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بھی نقل کی جاتی ہیں۔ حافظ ذہبی (رض) نے اپنی کتاب ” اَلْعُلُوُّ لِلّٰہِ الْعَظِیْمِ “ میں محمد بن مصعب کے ترجمہ میں فرمایا : ” رہا ہمارے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عرش پر بیٹھنے کا معاملہ تو اس کے متعلق کوئی نص (آیت یا حدیث) ثابت نہیں، بلکہ اس باب میں ایک ضعیف و کمزور روایت ہے اور مجاہد نے آیت کی جو تفسیر کی ہے بعض اہل کلام نے اس کا انکار کیا ہے۔ “ (ملخص از تفسیر قاسمی) ظاہر ہے کہ تابعی کے قول سے دین خصوصاً عقیدہ سے متعلق کوئی بات ثابت نہیں ہوسکتی۔ مزید دیکھیے سورة بنی اسرائیل کی آیت (٤٢) امام ذہبی (رض) نے کیا خوب فرمایا : ” بدعت اور غلو کا نتیجہ دیکھیے کہ ایک طرف ایک منکر اثر کو لے کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عرش پر بٹھایا جا رہا ہے اور دوسری طرف اللہ تعالیٰ کے عرش اور بلندی پر ہونے کا انکار کرکے اللہ تعالیٰ کے صریح فرمان : (اَلرَّحْمَنُ عَلَي الْعَرْشِ اسْتَوٰى) کو رد کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ “ (ملخص از قاسمی)

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The time of the Salah of Tahajjud: Injunctions and rulings The word: فَتَھَجُّد (tahajjud) in: وَمِنَ اللَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ (And during the night, wake up for Salah- 79) has been derived from ھجود :hujud. This word is used for two opposite meanings, that of sleeping and that of waking both. But, the words: وَمِنَ اللَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ at this place, mean be awake with the Qur&an in a part of the night& because the pronoun in: بہٖ (bihi: with it) reverts back to the Qur&an. (Mazhari) &Being awake with the Qur&an& means the making of Salah (with full compliance of what it requires). This very nightly prayer is called the prayer of Tahajjud in the terminolo¬gy of Shari&ah. Speaking generally, the sense in which it has been taken is that the prayer said after waking up from a short sleep is the Tahajjud. But, according to Tafsir Mazhari, the sense of the verse is no more than sacrificing sleep to make Salah during some part of the night. This sense holds good for sleeping a little, then waking up from it and making Salah. Very similarly, it is also good if one begins by postponing sleep for Tahajjud and makes the Salah. The condition that one has to sleep before doing the prayer of Tahajjud is not found in the words used by the Qur&an. Apart from this, there are reports from Ahadith which support this general sense of Tahajjud. And the definition of the prayer of Tahajjud reported from al-Hasan al-Basri (رح) by Imam Ibn Kathir (رح) also confirms this element of generality. The words of the report are as follows: قال الحسن البصری (رح) ھو ما کان بعد العشاء و یحمل علٰی ما کان بعد النوم Al-Hasan a1-Bari (رح) says: The prayer of Tahajjud holds good for every prayer that is said after al-` Isha And, (because of actual practice) it will be applied to that which is said after some sleep. (Ibn Kathir) The outcome is that being after sleep is no condition in the real sense of the prayer of Tahajjud - and this condition is not present in the words of the Qur&an as well. But, speaking generally, it has been the constant practice of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and his noble Companions (رض) that they used to do their Tahajjud prayer after waking up in the later part of the night, therefore, this would be the better way of doing it. Is the prayer of Tahajjud Fard (obligatory) or Nafl (additional)? The words: نَفل nafl and نَافِلَةً :nafilah in: نَافِلَةً لَّكَ (an additional prayer for you - 79) literally mean &additional.& Therefore, prayer (Salah) and charity (sadaqah, khairat) etc. that is not obligatory or necessary and, the doing of which brings thawab (reward), and not doing which entails no sin or misconduct, are called nafl. In this verse, by looking at the words: نَافِلَةً لَّكَ (an additional prayer for you) with the prayer of Tahajjud, it is summarily understood that the prayer of Tahajjud is particularly associated with the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) as nafl for him. The fact, though, is that its effect as nafl is shared by all, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and his entire ummah. Therefore, some respected early commentators have taken &nafi¬lah& at this place as an attribute of faridah or duty. The meaning given by them is that the Muslim community at large is obligated with five daily prayers only, but Tahajjud has also been made an additional obligation on the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . So, at this place, the word: نَافِلَةً :nafilah ap¬pears in the sense of an additional obligation, not in the general sense of nafl. Let us look at the correct investigative position in this matter. When, during the early stage of Islam, Surah al-Muzzammil was revealed, that was a time when five prayers had yet to be obligated. What everyone was obligated with was the prayer of Tahajjud. This obligation has been mentioned in Surah al-Muzzammil (73). Then, it was in the night of the Mi` raj (Ascent) that five prayers were made obligatory (fard). So, as for the obligatory nature of Tahajjud, it was abrogated as a duty on the Mus¬lim community at large, by consensus. However, difference did exist about its obligatory nature. Was it also abrogated in the case of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ? Or, did it remain an obligation on him as a matter of special consideration - and in this verse, the expression: نَافِلَةً لَّكَ (nafilatal-lak) means exactly that &the prayer of Tahajjud is an additional obligation on you.& But, according to Tafsir al-Qurtubi, this is not correct for many rea¬sons. Firstly, there is no justification for taking nafl as fard. If it is supposed to be figurative speech, then, there will be no reality against it. Secondly, in authentic Ahdith, only five fixed prayers have been men¬tioned as obligatory (fard). At the end of another Hadith, it has been said that the fifty prayers made obligatory initially in the nocturnal jour¬ney of the Mi` raj were later reduced in number and set at five. Thus, the number was, though, reduced but the reward promised against these was that of no less than fifty. Then it was said: مَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَيَّ (The word [ given to My servants ] will not be changed with Me - Qaf, 50:29). It means: When the command was given for fifty, the reward shall be given for no less than fifty, though the number to be actually performed was re-duced. The outcome of these narrative reports is no other but that no Salah - other than the five prayers - is obligatory (fard) on the Muslim ummah at large and on the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) himself. Then, there is a reason for it too. Had the word: نَافِلَةً nafilah been used here in the sense of an &addi¬tional duty,& then, rather than using the word: لکَ (lak: for you) after it, the word used should have been: علَیک (&alaik: on you) since the latter sig¬nifies obligation while the word: لَکَ (lak: for you) is used only for approval and permission. Similarly, this is the position declared to be correct and sound in Taf¬sir Mazhari which says: When the obligatory status of Tahajjud was ab¬rogated in the case of the Muslim ummah, it stood abrogated in the case of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) as well. What remained was nafl for everyone. But, this position raises a question: What is the singularity of the Holy Prophet صلی اللہ علیہ وسلم in it? That it is nafl for everyone already stands proved. What, then, would be the outcome of saying: نَافِلَةً لَّكَ (an additional prayer for you)? The answer is that, according to clear statements of Ahadith, all kinds of voluntary offerings and nafl ` Ibadat made by the Muslim ummah expiate their sins and serve as complements to whatever shortcomings remain in the performance of their obligatory prayers. But, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) is not only that he is infallible (ma` sum) against sins, he is also above from any shortcomings in the observance of the etiquette of Salah. Therefore, as far as he is concerned, nafl ` Ibadat are nothing but additional. These cannot make amends for any shortcomings. Instead, these are simply a source of increased nearness to Allah. (Qurtubi, Mazhari) Is the prayer of Tahajjud Nafl or Sunnah al-Mu&akkadah? As for Sunnah al-Mu&akkadah (the emphasized Sunnah), Muslim jur¬ists have a standing rule. Whatever the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) has done con¬stantly, never leaving it unless under compulsion, is Sunnah al-Mu&akka¬dah - except that it is proved on the authority of an Islamic legal argument that the particular act was special to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and was not for the Muslim community in general. This rule will obviously re-quire that the prayer of Tahajjud should also be taken as Sunnah al-Mu&akkadah for everyone and not a mere nafl. The reason is that the constancy of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) in the matter of this Salah stands proved as an uninterrupted Sunnah. And there is no proof of its being re¬stricted to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . Therefore, it should be Sunnah al-Mu` ak-kadah for the Muslim ummah at large as well. This is the position Tafsir Mazhari rates as preferable, weightier and worthier. In proof of this being &emphasized& (al-mu&akkadah), it has pointed out to the Hadith in which the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said about a person who used to say his Ta¬hajjud prayer earlier but left it later: &the Shaitan has soiled his ear.& Such a drastic admonition and warning does not sound in order against the abandonment of nafl only. This tells us that it is Sunnah al-Mu&akkadah (an emphasized Sunnah). And as for the respected elders who take the position that Tahajjud is only a nafl, they declared this perseverance and constancy to be the hallmark of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . Then, what he said as admonition against the abandonment of Tahajjud by the person who used to do it before was not really said against its abandonment by him as such. Instead, it was said against first getting used to it, then abandoning it. The reason is that a person who gets into the habit of doing a certain nafl must continue with it assiduously - and there is a consensus of the Muslim ummah on it. If one leaves it after being in the habit of doing it, he will be blameworthy because leaving it without excuse after the habit is the sign of certain evasion and reluctance. However, there is no blame on the person who is just not in the habit of doing it from the very begin¬ning. Allah knows best. The number of Raka` at in the prayer of Tahajjud In the Sahih of al-Bukhari and Muslim, as narrated by Sayyidah ` A&ishah (رض) ، &the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) would never say more than eleven raka’ at, in Ramadan or during months other than it.& Out of these eleven, according to the Hanafiyyah, three raka’ at used to be that of witr, the remaining eight being that of Tahajjud. And in a narration of Sahih Muslim, the following words of Sayyidah ` A&ishah (رض) have been reported: &The Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) used to say thirteen raka’ at during the night which includes witr and two raka’ at of the Sunnah of Fajr as well.& (Mazhari) The Sunnah of Fajr has been counted with the nightly prayer because they are performed in almost the same sequence. These reports tell us that the usual habit of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) was to offer eight raka’ at in the prayer of Tahajjud. But, from a report coming from Sayyidah ` A&ishah (رض) herself, it also stands proved that, on occasions, he has done less than that number - four or six - as being sufficient. When Sayyidna Masruq asked her about the prayer of Tahajjud, she has been reported in the Sahih of al-Bukhari to have said: &There used to be seven, nine and eleven raka’ at - other than the Sunnah of Fajr& (Mazhari from al- Bukhari). According to the Hanafiyyah, if three rakaat are that of witr, four out of seven, six out of nine and eight out of eleven turn out to be the rak’ at of Tahajjud. In what manner was the prayer of Tahajjud offered? Narrative reports as they generally appear in Ahadith prove that the first two rak’ at in the beginning were light with a brief recitation. Then, in the rest of the rak’ at, the recitation was long and so were the ruku& and sajdah - and, at times, this length would become too much and, at others, somewhat less. (This is a summary of the Hadith reports taken from Tafsir Mazhari at this place) The Praised Station The Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) has been promised مقام محمود (Maqam Mahmud: The Praised Station) in this verse and this station is, out of all prophets, particular to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . As to its explanation, there are different sayings. But, the most sound of them is what appears in authentic Ahadith in the words of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) himself. This Station is the station of the Grand Intercession (al-shaf&ah al-kubra). This will come to pass on the plains of Resurrection (al-Hashr) when all children of &Adam will be there requesting every prophet and Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) to intercede with Him on their behalf. All prophets (علیہم السلام) will offer their excuse. Only the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) shall be blessed with the honorable station of interceding on behalf of the entire progeny of &Adam. Hadith reports carry lengthy relevant details that appear in Tafsir Ibn Kathir and Mazhari at this point. The intercession made by prophets and the righteous will be accepted Out of the Islamic sects, the Khawarij and the Mu&tazilah deny the intercession of prophets. They say that a major sin will not be forgiven through intercession by anyone. But, Ahadith coming in uninterrupted succession prove that the intercession for sinners will be accepted from Prophets (علیہم السلام) ، even from the righteous of the community. There will be many whose sins will be forgiven through intercession. Based on a report from Sayyidna ` Uthman (رض) ، it appears in Ibn Majah and al-Baihaqi that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: On the day of Qiyamah, the blessed prophets will be the first to intercede on behalf of sinners, then the ` Ulama& and then the Shuhada&. According to Dailami reporting from Sayyidna Ibn ` Umar (رض) ، the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said that the ` Alim will be told that he could intercede on behalf of his disciples, even if their number matches the number of stars. And Abu Dawud and Ibn Hibban carry a narration of Sayyidna Abu al-Darda& (رض) ، with its chains ascending to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) who said: The intercession made by a Shahid (شَھِید) will be accepted in favour of seventy people from his family. The Musnad of Ahmad, al-Tabarani and al-Baihaqi authentically report Sayyidna Abu Umamah (رض) narrating that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: On the intercession of one person from my ummah many people, more than the entire number of the people of the tribes of Rabi&ah and Mudar, will be admitted to Jannah. A question and its answer The question is when the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) will himself intercede - and no believer will remain in Hell because of it - why and how will the ` Ulama& and the righteous intercede? The answer appears in Tafsir Mazhari: perhaps, the ` Ulama& and the righteous of the community will present their intercession in favour of whomsoever they wish before the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) who will then intercede with Allah Ta` ala. An important note In a Hadith, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: شَفَاعَتِی لِاَھلِ الکَبایٔرِ من اُمَّتِی (My inter¬cession shall be for people who had committed major sins). This seems to tell us that those involved with major sins will be forgiven particularly through the intercession of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . Any angel or any individual from the Muslim community will not be able to intercede in the case of those who have committed major sins. Instead of that, the intercession made by the righteous of the Muslim community will be for those who were involved with minor sins. The Station of Intercession could be reached through the efficacy of the prayer of Tahajjud Hadrat Mujaddid Alf Thani, the famous religious revivalist of the first Islamic millennium in India, said that, in this verse, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) was first given the command to make the prayer of Tahajjud, then he was promised the Praised Station, that is, the Station of Grand Intercession. This tells us that the prayer of Tahajjud serves as a special via media in acquiring the Station of Intercession. Before we proceed to verse 8o, let us recapitulate what was said in the verses previous to it. Mentioned there first were the pains inflicted on the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and the conspiracies they kept hatching to hurt and harm him. Along with it, it was also said that these hostile plans made by them will never succeed. In contrast, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) was being blessed with the real plan to offset their evil by prompting him to establish the five prayers, and the Tahajjud. Following that, he has been promised the Praised Station, the highest among all prophets - a pro¬mise to be fulfilled in the Hereafter. Now, in this verse 80: وَقُل رَّ‌بِّ أَدْخِلْنِي (And say, |"0 my Lord, make me enter...), the first relief to him against the hurtful and treacherous actions of the disbelievers was given by Allah Ta` ala within this world in the form of his migration to Madinah. Then, he was given the good news of the conquest of Makkah in: وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ (And say, |"Truth has come...81).

نماز تہجد کا وقت اور اسکے احکام و مسائل : (آیت) وَمِنَ الَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهٖ لفظ تہجد ہجود سے مشتق ہے اور یہ لفظ دو متضاد معنے کیلئے استعمال ہوتا ہے اس کے معنے سونے کے بھی آتے ہیں اور جاگنے بیدار ہونے کے بھی اس جگہ وَمِنَ الَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهٖ کے معنی یہ ہیں کہ رات کے کچھ حصہ میں قرآن کے ساتھ بیدار رہا کرو کیونکہ بہ کی ضمیر قرآن کی طرف راجع ہے (مظہری) قرآن کے ساتھ بیدار رہنے کا مطلب نماز ادا کرنا ہے اسی رات کی نماز کو اصطلاح شرع میں نماز تہجد کہا جاتا ہے اور عموما اس کا یہ مفہوم لیا گیا ہے کہ کچھ دیر سو کر اٹھنے کے بعد جو نماز پڑھی جائے وہ نماز تہجد ہے لیکن تفسیر مظہری میں ہے کہ مفہوم اس آیت کا اتنا ہے کہ رات کے کچھ حصے میں نماز کے لئے سونے کو ترک کردو اور یہ مفہوم جس طرح کچھ دیر سونے کے بعد جاگ کر نماز پڑھنے پر صادق ہے اسی طرح شروع ہی میں نماز کے لیے نیند کو موخر کرکے نماز پڑھنے پر صادق آتا ہے اس لئے نماز تہجد کے لئے پہلے نیند ہونے کی شرط قرآن کا مدلول نہیں پھر بعض روایات حدیث سے بھی تہجد کے اس عام معنے پر استدلال کیا ہے۔ فیصل اور امام ابن کثیر نے حضرت حسن بصری سے نماز تہجد کی جو تعریف نقل کی ہے وہ بھی اسی عموم پر شاہد ہے اس کے الفاظ یہ ہیں۔ قال الحسن البصری ھو ماکان بعد العشاء ویحمل علیٰ ماکان بعد النوم (ابن کثیر) حسن بصری فرماتے ہیں کہ نماز تہجد ہر اس نماز پر صادق ہے جو عشاء کے بعد پڑھی جائے البتہ تعامل کی وجہ سے اس کو کچھ نیند کے بعد پر محمول کیا جائے گا۔ اس کا حاصل یہ ہے کہ نماز تہجد کے اصل مفہوم میں بعد النوم ہونا شرط نہیں اور الفاظ قرآن میں بھی یہ شرط موجود نہیں لیکن عموما تعامل رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور صحابہ کرام (رض) اجمعین کا یہی رہا ہے کہ نماز آخر رات میں بیدار ہو کر پڑھتے تھے اس لئے اس کی فضیلت اس کی افضل صورت یہی ہوگی۔ نماز تہجد فرض ہے یانفل : نَافِلَةً لَّكَ لفظ نفل اور نافلہ کے لغوی معنے زائد کے ہیں اسی لئے اس نماز اور صدقہ خیرات وغیرہ کو نفل کہتے ہیں جو شرعا واجب اور ضروری نہ ہو جس کے کرنے میں ثواب ہے اور نہ کرنے میں نہ کوئی گناہ ہے اور نہ کسی قسم کی برائی اس آیت میں نماز تہجد کے ساتھ نافِلَةً لَّكَ کے الفاظ سے ظاہرا یہ سمجھا جاتا ہے کہ نماز تہجد خصوصیت کے ساتھ آنحضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے نفل ہے حالانکہ اس کے نفل ہونے میں آنحضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور پوری امت سب ہی شریک ہیں اسی لئے بعض حضرات مفسرین نے اس جگہ نافلہ کو فریضہ کی صفت قرار دے کر معنی یہ قرار دیئے ہیں کہ عام امت پر تو صرف پانچ وقت کی نماز فرض ہے مگر رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر تہجد بھی ایک زائد فرض ہے تو یہاں لفظ نافلہ بمعنے فرض زائد کے ہے نفل کے عام معنی میں نہیں۔ اور تحقیق صحیح اس معاملہ کی یہ ہے کہ ابتداء اسلام میں جب سورة مزمل نازل ہوئی تو اس وقت پانچ نمازیں تو فرض ہوئی نہ تھیں صرف تہجد کی نماز سب پر فرض تھی اسی فرض کا ذکر سورة مزمل میں ہے پھر شب معراج میں پانچ نمازیں فرض کر دیگئیں تو تہجد کی فرضیت عام امت سے تو باتفاق منسوخ ہوگئی اور اس میں اختلاف رہا کہ آنحضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بھی فرضیت منسوخ ہوئی یا یہ خصوصی طور پر آپ کے ذمہ فرض رہا اور اس آیت میں نافِلَةً لَّكَ کے یہی معنی ہیں کہ نماز تہجد آپ کے ذمہ ایک زائد فرض ہے مگر تفسیر قرطبی میں ہے کہ یہ کئی وجہ سے صحیح نہیں اول یہ کہ فرض کو نفل سے تعبیر کرنے کہ کوئی وجہ نہیں اگر کہا جائے کہ مجاز ہے تو یہ ایک ایسا مجاز ہوگا جس کی کوئی حقیقت نہیں دوسرے احادیث صحیحہ میں صرف پانچ نمازوں کی تیعین کے ساتھ فرض ہونے کا ذکر ہے اور ایک حدیث میں اس کے آخر میں یہ بھی مذکور ہے کہ شب معراج میں جو اول پچاس نمازیں فرض کی گئی تھیں پھر تخفیف کرکے پانچ کر دیگئیں تو اگرچہ عدد گھٹا دیا گیا مگر ثواب پچاس ہی کا ملے گا اور پھر فرمایا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَيَّ یعنی میرا قول بدلا نہیں کرتا جب پچاس کا حکم دیا تھا تو ثواب پچاس ہی کا دیا جائے گا اگرچہ عمل میں کمی کردی گئی۔ ان روایات کا حاصل یہی ہے کہ عام امت اور خود رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر پانچ نمازوں کے سوا کوئی اور نماز فرض نہیں ہے ایک وجہ یہ بھی ہے کہ نافِلَةً لَّكَ کا لفظ اگر اس جگہ فریضہ زائد کے معنی میں ہوتا تو اس کے بعد لفظ لَّكَ کے بجائے عَلَیک ہونا چاہئے تھا جو وجوب پر دلالت کرتا ہے لفظ لَّكَ تو صرف جواز اور اجازت کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ اسی طرح تفسیر مظہری میں صحیح اس کو قرار دیا ہے کہ جب تہجد کی فرضیت امت سے منسوخ ہوئی تو رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بھی منسوخ ہوگئی اور سب کے لئے نفل رہ گیا مگر اس صورت میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ پھر اس میں آنحضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خصوصیت کیا ہے نفل ہونا تو سب ہی کے لئے ثابت ہے پھر نافِلَةً لَّكَ فرمانے کا کیا حاصل ہوگا جواب یہ ہے کہ حسب تصریح احادیث تمام امت کی نوافل اور تمام نفلی عبادات ان کے گناہوں کا کفارہ اور فرض نمازوں میں جو کوتاہی کمی رہ جائے اس کی تکمیل کا کام دیتی ہیں مگر رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گناہوں سے بھی معصوم ہیں اور نماز کے آداب میں کوتاہی سے بھی اس لئے آپ کے حق میں نفلی عبادت بالکل زائد ہی ہے جو کسی کوتاہی کا تدارک نہیں بلکہ محض زیادت تقرب کا ذریعہ ہے (قرطبی ومظہری ) ۔ نماز تہجد نفل ہے یا سنت مؤ کدہ : سنت موکدہ کے لئے جو عام ضابطہ فقہاء کا ہے کہ جس کام پر رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عملا مداومت فرمائی ہو اور بلا مجبوری کے نہ چھوڑا ہو وہ سنت موکدہ ہے بجز اس کے کہ کسی دلیل شرعی سے یہ ثابت ہوجائے کہ یہ کام آنحضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے مخصوص تھا عام امت کے لئے نہیں تھا اس ضابطہ کا تقاضا بظاہر یہی ہے کہ نماز تہجد بھی سب کیلئے سنت مؤ کدہ قرار پائے نہ کہ صرف نفل کیونکہ اس نماز پر رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مداومت سنت متواترہ سے ثابت ہے اور خصوصیت کی کوئی دلیل نہیں اس لئے عام امت کے لئے بھی سنت مؤ کدہ ہونا چاہئے تفسیر مظہری میں اس کو مختار اور راجح قرار دیا ہے اور اس کے موکدہ ہونے پر حضرت ابن مسعود (رض) کی اس حدیث سے بھی استدلال کیا ہے جس میں آنحضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس شخص کے بارے میں جو پہلے تہجد پڑھا کرتا تھا پھر چھوڑدیا یہ ارشاد فرمایا کہ اس کے کان میں شیطان نے پیشاب کردیا ہے اس طرح کی وعید اور تنبیہ صرف نفل میں نہیں ہو سکتی اس سے معلوم ہوا کہ یہ سنت موکدہ ہے۔ اور جن حضرات نے تہجد کو صرف نفل قرار دیا ہے وہ اس مواظبت اور مداومت کو آنحضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خصوصیت قرار دیتے ہیں اور تہجد پڑھنے والے کے ترک تہجد پر جو زجر کے الفاظ ارشاد فرمائے وہ دراصل مطلقا ترک پر نہیں بلکہ اول عادت ڈالنے کے بعد ترک کرنے پر ہیں کیونکہ آدمی جس نفل کی عادت ڈال لے باتفاق امت اس کو چاہئے کہ اس پر مداومت کرے اگر عادت ڈالنے کے بعد چھوڑ یگا تو قابل ملامت ہوگا کیونکہ عادت کے بعد بلاعذر ترک ایک قسم کے اعراض کی علامت ہے اور جو شروع سے عادی نہ ہو تو اس پر کوئی ملامت نہیں واللہ اعلم۔ تہجد کی تعداد رکعات : صحیح بخاری ومسلم میں حضرت صدیقہ عائشہ (رض) کی روایت یہ ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رمضان یا غیر رمضان میں کبھی گیارہ رکعات سے زیادہ نہ پڑھتے تھے ان گیارہ رکعات میں حنفیہ کے نزدیک تین رکعتیں وتر کی ہوتی تھیں باقی آٹھ تہجد کی۔ اور صحیح مسلم کی ایک روایت میں صدیقہ عائشہ (رض) کے یہ الفاظ منقول ہیں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات میں تیرہ رکعتیں پڑھتے تھے جن میں وتر بھی شامل ہیں اور دو رکعتیں سنت فجر کی بھی (مظہری) سنت فجر کو رات کی نماز میں بوجہ رمضان کے شمار کرلیا ہے) ان روایات سے معلوم ہوا کہ عام عادت رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی یہ تھی کہ تہجد کی نماز میں آٹھ رکعات ادا فرماتے تھے۔ لیکن صدیقہ عائشہ (رض) ہی کی ایک روایت سے یہ بھی ثابت ہے کہ کبھی کبھی اس تعداد سے کم چار یا چھ رکعات پر بھی اکتفاء فرمایا ہے جیسا کہ صحیح بخاری میں آپ سے یہ منقول ہے کہ حضرت مسروق نے صدیقہ (رض) سے تہجد کی نماز کے متعلق دریافت کیا تو فرمایا کہ سات نو اور گیارہ رکعات ہوتی تھیں علاوہ سنت فجر کے (مظہری عن البخاری) حنفیہ کے قاعدہ کے مطابق تین رکعت وتر کی ہوئی تو سات میں چار نو میں سے چھ گیارہ میں سے آٹھ تہجد کی رکعتیں رہ جاتی ہیں۔ نماز تہجد کی کیفیت : جو عام روایات حدیث سے ثابت ہے وہ یہ ہے کہ ابتدا میں دو رکعت ہلکی مختصر قراءت کے ساتھ پھر باقی رکعات میں قراءت بھی طویل اور رکوع سجدہ بھی طویل ہوتا اور یہ طول بسا اوقات بہت زیادہ ہوجاتا تھا کبھی کچھ کم (یہ خلاصہ ان روایات حدیث کا ہے جو اس جگہ تفیسر مظہری میں نقل کی گئی ہیں ) مقام محمود : رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس آیت میں مقام محمود کا وعدہ کیا گیا ہے اور یہ مقام تمام انبیاء (علیہم السلام) میں سے آنحضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے مخصوص ہے اس کی تفسیر میں اقوال مختلف ہیں مگر صحیح وہ ہے جو احادیث صحیحہ میں خود رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے یہ مقام شفاعت کبری کا ہے کہ میدان حشر میں جس وقت تمام بنی آدم جمع ہوں گے اور ہر نبی و پیغمبر سے شفاعت کی درخواست کریں گے تو انبیاء (علیہم السلام) عذر کردیں گے صرف رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ شرف عطا ہوگا کہ تمام بنی آدم کی شفاعت فرما دینگے تفصیل اس کی روایات حدیث میں طویل ہے جو اس جگہ ابن کثیر اور تفسیر مظہری میں لکھی ہے۔ انبیاء (علیہم السلام) اور صلحاء امت کی شفاعت مقبول ہوگی : اسلامی فرقوں میں سے خوارج اور معتزلہ شفاعت انبیاء (علیہم السلام) کے منکر ہیں وہ کہتے ہیں کہ گناہ کبیرہ کسی کی شفاعت سے معاف نہیں ہوگا مگر احادیث متواترہ اس پر شاہد ہیں کہ انبیاء (علیہم السلام) کی بلکہ صلحاء امت کی بھی شفاعت گناہگاروں کے حق میں مقبول ہوگی بہت سے لوگوں کے گناہ شفاعت سے معاف کردیئے جاویں گے۔ ابن ماجہ اور بیہقی میں بروایت عثمان (رض) منقول ہے کہ آنحضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ قیامت کے روز اول انبیاء (علیہم السلام) گناہگاروں کی شفاعت کرینگے پھر علماء پھر شہداء اور دہلمی نے بروایت ابن عمر (رض) نقل کیا ہے کہ آنحضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ عالم سے کہا جائے گا کہ آپ اپنے شاگردوں کی شفاعت کرسکتے ہیں اگرچہ ان کی تعداد آسمان کے ستاروں کی برابر ہو۔ اور ابو داؤد اور ابن حبان نے بروایت ابی الدرداء (رض) مرفوعا نقل کیا ہے کہ شہید کی شفاعت اس کے خاندان کے ستر آدمیوں کے متعلق قبول کی جائے گی۔ مسند احمد طبرانی اور بیہقی نے بسند صحیح حضرت ابو امامہ (رض) سے روایت کیا ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میری امت کے ایک آدمی کی شفاعت پر قبیلہ ربیعہ اور مضر کے تمام لوگوں سے زیادہ آدمی جنت میں داخل کئے جاویں گے۔ ایک سوال و جواب : یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب خود رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شفاعت فرماویں گے اور آپ کی شفاعت سے کوئی مومن دوزخ میں نہ رہ جاوے گا تو پھر امت کے علماء و صلحا کی شفاعت کس لئے اور کیونکر ہوگی تفسیر مظہری میں ہے کہ غالبا صورت یہ ہوگی کہ علماء اور صلحاء امت جن لوگوں کی شفاعت کرنا چاہیں گے وہ اپنی شفاعت آنحضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پیش کریں گے پھر رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حق تعالیٰ کی بارگاہ میں شفاعت فرماویں گے۔ فائدہ : ایک حدیث میں ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا شفاعتی لاھل الکبائر من امتی یعنی میری شفاعت میری امت کے ان لوگوں کے لئے ہوگی جنہوں نے کبیرہ گناہ کئے تھے اس سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ اہل کبائر کی شفاعت آنحضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مخصوص ہوگی کوئی فرشتہ یا امت کا فرد اہل کبائر کی شفاعت نہ کرسکے گا بلکہ صلحاء امت کی شفاعت صغیرہ گناہ والوں کے لئے ہوگی۔ نماز تہجد کو مقام شفاعت حاصل ہونے میں خاص دخل ہے : حضرت مجدد الف ثانی نے فرمایا کہ اس آیت میں آنحضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اول نماز تہجد کا حکم دیا گیا پھر مقام محمود یعنی شفاعت کبری کا وعدہ کیا گیا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نماز تہجد کو مقام شفاعت حاصل ہونے میں خاص دخل ہے۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

وَمِنَ الَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهٖ نَافِلَةً لَّكَ ڰ عَسٰٓي اَنْ يَّبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُوْدًا 79؀ ليل يقال : لَيْلٌ ولَيْلَةٌ ، وجمعها : لَيَالٍ ولَيَائِلُ ولَيْلَاتٌ ، وقیل : لَيْلٌ أَلْيَلُ ، ولیلة لَيْلَاءُ. وقیل : أصل ليلة لَيْلَاةٌ بدلیل تصغیرها علی لُيَيْلَةٍ ، وجمعها علی ليال . قال اللہ تعالی: وَسَخَّرَ لَكُمُ اللَّيْلَ وَالنَّهارَ [إبراهيم/ 33] ( ل ی ل ) لیل ولیلۃ کے معنی رات کے ہیں اس کی جمع لیال ولیا ئل ولیلات آتی ہے اور نہایت تاریک رات کو لیل الیل ولیلہ لیلاء کہا جاتا ہے بعض نے کہا ہے کہ لیلۃ اصل میں لیلاۃ ہے کیونکہ اس کی تصغیر لیلۃ اور جمع لیال آتی ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ إِنَّا أَنْزَلْناهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ [ القدر/ 1] ہم نے اس قرآن کو شب قدر میں نازل ( کرنا شروع ) وَسَخَّرَ لَكُمُ اللَّيْلَ وَالنَّهارَ [إبراهيم/ 33] اور رات اور دن کو تمہاری خاطر کام میں لگا دیا ۔ هجد الهُجُود : النّوم، والهَاجِد : النّائم، وهجّدته فتهجّد : أزلت هجوده نحو : مرّضته . ومعناه : أيقظته فتیقّظ، وقوله : وَمِنَ اللَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ [ الإسراء/ 79] أي : تيقّظ بالقرآن، وذلک حثّ علی إقامة الصلاة في اللیل المذکور في قوله : قُمِ اللَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا نِصْفَهُ [ المزمل/ 2- 3] والمتهجّد : المصلّي ليلا، وأهجد البعیر : ألقی جرانه علی الأرض متحرّيا للهجود . ( ھ ج د ) (رح) اھجود کے معنی نیند کے ہیں اور نائم سوئے ہوئے ) آدمی کو ھا جد کہا جاتا ہے اور ھجدتہ ( ازالہ کماخذ ) کے معنی ہیں میں نے اس کی نیند کو دور کیا تو وہ جاگ گیا جیسا کہ مر ضتہ کے معنی ہوتے ہیں ۔ میں نے اس کے مرض کو دور کیا ۔ قرآن پاک میں ہے : ۔ وَمِنَ اللَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ [ الإسراء/ 79] اور رات کے وقت میں نماز تہجد بھی پڑھا کرو ۔ اس آیت میں رات کے قیام میں قرآن پڑھنے کی تر غیب دی گئی ہے ۔ جیسے دوسری جگہ اسی کو قُمِ اللَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا نِصْفَهُ [ المزمل/ 2- 3] رات کے وقت نماز میں کھڑے رہا کرو وساری رات سے کہ یعنی آدھی رات ۔ قیام کیساتھ تعبیر فرمایا ہے ۔ المتھجد کے معنی رات کو نیند سے اٹھ کر نماز پڑھنے والا کے ہیں ۔ اھجد البعیر کے معنی اونٹ کا خواب کیووقت اپنا سینہ زمین پر رکھ دینے کے ہیں ۔ نفل النَّفَلُ قيل : هو الغَنِيمَةُ بعَيْنِهَا لکن اختلفتِ العبارةُ عنه لاختلافِ الاعْتِبَارِ ، فإنه إذا اعتُبِر بکونه مظفوراً به يقال له : غَنِيمَةٌ ، وإذا اعْتُبِرَ بکونه مِنْحَةً من اللہ ابتداءً من غير وجوبٍ يقال له : نَفَلٌ ، ومنهم من فَرَقَ بينهما من حيثُ العمومُ والخصوصُ ، فقال : الغَنِيمَةُ ما حَصَلَ مسْتَغْنَماً بِتَعَبٍ کان أو غَيْرِ تَعَبٍ ، وباستحقاقٍ کان أو غيرِ استحقاقٍ ، وقبل الظَّفَرِ کان أو بَعْدَهُ. والنَّفَلُ : ما يَحْصُلُ للإنسانِ قبْلَ القِسْمَةِ من جُمْلَةِ الغَنِيمَةِ ، وقیل : هو ما يَحْصُلُ للمسلمین بغیر قتالٍ ، وهو الفَيْءُ «2» ، وقیل هو ما يُفْصَلُ من المَتَاعِ ونحوه بَعْدَ ما تُقْسَمُ الغنائمُ ، وعلی ذلک حُمِلَ قولُه تعالی: يَسْئَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفالِ الآية [ الأنفال/ 1] ، وأصل ذلک من النَّفْلِ. أي : الزیادةِ علی الواجبِ ، ويقال له : النَّافِلَةُ. قال تعالی: وَمِنَ اللَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نافِلَةً لَكَ [ الإسراء/ 79] ، وعلی هذا قوله : وَوَهَبْنا لَهُ إِسْحاقَ وَيَعْقُوبَ نافِلَةً [ الأنبیاء/ 72] وهو وَلَدُ الوَلَدِ ، ويقال : نَفَلْتُهُ كذا . أي : أعطيْتُهُ نَفْلًا، ونَفَلَهُ السّلطانُ : أعطاه سَلَبَ قَتِيلِهِ نَفْلًا . أي : تَفَضُّلًا وتبرُّعاً ، والنَّوْفَلُ : الكثيرُ العَطَاءِ ، وانْتَفَلْتُ من کذا : انْتَقَيْتُ منه . ( ن ف ل ) النفل بعض کے نزدیک نفل اور غنیمت ایک ہی چیز کے دونام ہیں ان میں صرف اعتباری فرق ہے اس لحاظ سے کہ وہ فتح کے بعد چھینا ہوا مال ہوتا ہے اسے غنیمت کہا جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا غیر لازم ہونے کے لحاظ نفل کہلاتا ہے ۔ بعض کے نزدیک ان میں نسبت عموم وخصؤص مطلق ہے یعنی غنیمت عام ہے اور ہر اس مال کو کہتے ہیں جو لوٹ سے حاصل ہو خواہ مشقت سے ہو یا بلا مشقت کے فتح سے قبل حاصل ہو یا بعد میں استحقاق سے حاصل ہو یا بغیر استحقاق کے اور نفل خاض کر اس مال کو کہتے ہیں ۔ جو غنیمت سے قبل از تقسیم حاصل ہوا ہو ۔ بعض کے نزدیک نفل وہ مال ہے جو بغیر جنگ کے مسلمانوں کے ہاتھ لگ جائے اور اسے فے بھی کہتے ہیں اور بعض نے کہا ہے جو سامان وغیرہ تقسیم غنائم کے بعد بانٹا جاتا ہے ۔ اسے نفل کہا جاتا ہے جیسے فرمایا : ۔ يَسْئَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفالِالآية [ الأنفال/ 1]( اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجاہد لوگ ) آپ سے غنیمت کے مال کے بارے میں در یافت کرتے ہیں کہ کیا حکم ہے ) اصل میں انفال نفل سے ہے جس کے معنی واجب پر زیادتی کے ہیں اور اسے نافلۃ بھی کہا جاتا ہے ۔ قرآن پاک میں ہے : ۔ وَمِنَ اللَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نافِلَةً لَكَ [ الإسراء/ 79] اور بعض حصہ شب میں بیدار ہوا کرو اور تہجد کی نماز پڑھا کرو یہ شب خیزی تمہارے لئے سبب زیادہ ثواب اور نماز تہجد تم کو نفل ہی اور آیت کریمہ : ۔ وَوَهَبْنا لَهُ إِسْحاقَ وَيَعْقُوبَ نافِلَةً [ الأنبیاء/ 72] اور ہم نے ابراہیم کو اسحاق عطا کئے اور مستنراد وبر آن یعقوب ۔ میں نافلۃ بھی اسی معنی پر محمول ہے اور یہاں اس سے مراد اولاد کی اولاد ہے محاورہ ہے ۔ نقلتہ کذا میں نے اسے بطور نفل کے دیا ۔ نفلۃ السلطان بادشاہ نے اسے تبرع کے طور پر قتیل کا سامان سے دیا النوافل عطائے کثیر ۔ انتفلت من کذا میں نے اس سے چن لیا ۔ عسی عَسَى طَمِعَ وترجّى، وكثير من المفسّرين فسّروا «لعلّ» و «عَسَى» في القرآن باللّازم، وقالوا : إنّ الطّمع والرّجاء لا يصحّ من الله، وفي هذا منهم قصورُ نظرٍ ، وذاک أن اللہ تعالیٰ إذا ذکر ذلک يذكره ليكون الإنسان منه راجیا لا لأن يكون هو تعالیٰ يرجو، فقوله : عَسى رَبُّكُمْ أَنْ يُهْلِكَ عَدُوَّكُمْ [ الأعراف/ 129] ، أي : کونوا راجین في ذلك . فَعَسَى اللَّهُ أَنْ يَأْتِيَ بِالْفَتْحِ [ المائدة/ 52] ، عَسى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ [ التحریم/ 5] ، وَعَسى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئاً وَهُوَ خَيْرٌ لَكُمْ [ البقرة/ 216] ، فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ تَوَلَّيْتُمْ [ محمد/ 22] ، هَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِتالُ [ البقرة/ 246] ، فَإِنْ كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئاً وَيَجْعَلَ اللَّهُ فِيهِ خَيْراً كَثِيراً [ النساء/ 19] . والمُعْسِيَاتُ «1» من الإبل : ما انقطع لبنه فيرجی أن يعود لبنها، فيقال : عَسِيَ الشّيءُ يَعْسُو : إذا صَلُبَ ، وعَسِيَ اللّيلُ يَعْسَى. أي : أَظْلَمَ. «2» . ( ع س ی ) عسیٰ کے معنی توقع اور امید ظاہر کرنا کے ہیں ۔ اکثر مفسرین نے قرآن پاک میں اس کی تفسیر لازم منعی یعنی یقین سے کی ہے وہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے حق میں طمع اور جا کا استعمال صحیح نہیں ہے مگر یہ ان کی تاہ نظری ہے کیونکہ جہاں کہیں قرآن میں عسی کا لفظ آیا ہے وہاں اس کا تعلق انسان کے ساتھ ہے نہ کہ اللہ تعالیٰ کیساتھ لہذا آیت کریمہ : ۔ عَسى رَبُّكُمْ أَنْ يُهْلِكَ عَدُوَّكُمْ [ الأعراف/ 129] کے معنی یہ ہیں کہ تم اللہ تعالیٰ سے امید رکھو کہ تمہارے دشمن کو ہلاک کردے اسی طرح فرمایا : ۔ فَعَسَى اللَّهُ أَنْ يَأْتِيَ بِالْفَتْحِ [ المائدة/ 52] سو قریب ہے کہ خدا فتح بھیجے عَسى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ [ التحریم/ 5] اگر پیغمبر تم کو طلاق دے دیں تو عجب نہیں کہ انکار پروردگار وَعَسى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئاً وَهُوَ خَيْرٌ لَكُمْ [ البقرة/ 216] مگر عجب نہیں کہ ایک چیز تم کو بری لگے اور وہ تمہارے حق میں بھلی ہو ۔ فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ تَوَلَّيْتُمْ [ محمد/ 22] تم سے عجب نہیں کہ اگر تم حاکم ہوجاؤ ۔ هَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِتالُ [ البقرة/ 246] کہ اگر تم کو جہاد کا حکم دیا جائے تو عجب نہیں فَإِنْ كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئاً وَيَجْعَلَ اللَّهُ فِيهِ خَيْراً كَثِيراً [ النساء/ 19] اگر وہ تم کو ناپسند ہوں تو عجب نہیں کہ تم کسی چیز کو ناپسند کرو اور خدا اس میں بہت سی بھلائی پیدا کر دے ۔ المعسیانشتر مادہ جس کا دودھ منقطع ہوگیا ہو اور اس کے لوٹ آنے کی امید ہو ۔ عسی الیل یعسو رات کا تاریک ہوجانا ۔ بعث أصل البَعْث : إثارة الشیء وتوجيهه، يقال : بَعَثْتُهُ فَانْبَعَثَ ، ويختلف البعث بحسب اختلاف ما علّق به، فَبَعَثْتُ البعیر : أثرته وسيّرته، وقوله عزّ وجل : وَالْمَوْتى يَبْعَثُهُمُ اللَّهُ [ الأنعام/ 36] ، أي : يخرجهم ويسيرهم إلى القیامة، يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ اللَّهُ جَمِيعاً [ المجادلة/ 6] ، زَعَمَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنْ لَنْ يُبْعَثُوا قُلْ بَلى وَرَبِّي لَتُبْعَثُنَّ [ التغابن/ 7] ، ما خَلْقُكُمْ وَلا بَعْثُكُمْ إِلَّا كَنَفْسٍ واحِدَةٍ [ لقمان/ 28] ، فالبعث ضربان : - بشريّ ، کبعث البعیر، وبعث الإنسان في حاجة . - وإلهي، وذلک ضربان : - أحدهما : إيجاد الأعيان والأجناس والأنواع لا عن ليس «3» ، وذلک يختص به الباري تعالی، ولم يقدر عليه أحد . والثاني : إحياء الموتی، وقد خص بذلک بعض أولیائه، كعيسى صلّى اللہ عليه وسلم وأمثاله، ومنه قوله عزّ وجل : فَهذا يَوْمُ الْبَعْثِ [ الروم/ 56] ، يعني : يوم الحشر، وقوله عزّ وجلّ : فَبَعَثَ اللَّهُ غُراباً يَبْحَثُ فِي الْأَرْضِ [ المائدة/ 31] ، أي : قيّضه، وَلَقَدْ بَعَثْنا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَسُولًا [ النحل/ 36] ، نحو : أَرْسَلْنا رُسُلَنا [ المؤمنون/ 44] ، وقوله تعالی: ثُمَّ بَعَثْناهُمْ لِنَعْلَمَ أَيُّ الْحِزْبَيْنِ أَحْصى لِما لَبِثُوا أَمَداً [ الكهف/ 12] ، وذلک إثارة بلا توجيه إلى مکان، وَيَوْمَ نَبْعَثُ مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيداً [ النحل/ 84] ، قُلْ هُوَ الْقادِرُ عَلى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذاباً مِنْ فَوْقِكُمْ [ الأنعام/ 65] ، وقال عزّ وجلّ : فَأَماتَهُ اللَّهُ مِائَةَ عامٍ ثُمَّ بَعَثَهُ [ البقرة/ 259] ، وعلی هذا قوله عزّ وجلّ : وَهُوَ الَّذِي يَتَوَفَّاكُمْ بِاللَّيْلِ وَيَعْلَمُ ما جَرَحْتُمْ بِالنَّهارِ ثُمَّ يَبْعَثُكُمْ فِيهِ [ الأنعام/ 60] ، والنوم من جنس الموت فجعل التوفي فيهما، والبعث منهما سواء، وقوله عزّ وجلّ : وَلكِنْ كَرِهَ اللَّهُ انْبِعاثَهُمْ [ التوبة/ 46] ، أي : توجههم ومضيّهم . ( ب ع ث ) البعث ( ف ) اصل میں بعث کے معنی کسی چیز کو ابھارنے اور کسی طرف بھیجنا کے ہیں اور انبعث در اصل مطاوع ہے بعث کا مگر متعلقات کے لحاظ سے اس کے معنی مختلف ہوتے رہتے ہیں مثلا بعثت البعیر کے معنی اونٹ کو اٹھانے اور آزاد چھوڑ دینا کے ہیں اور مردوں کے متعلق استعمال ہو تو قبروں سے زندہ کرکے محشر کی طرف چلانا مراد ہوتا ہے ۔ جیسے فرمایا : ۔ وَالْمَوْتى يَبْعَثُهُمُ اللَّهُ [ الأنعام/ 36] اور مردوں کو تو خدا ( قیامت ہی کو ) اٹھایا جائے گا ۔ يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ اللَّهُ جَمِيعاً [ المجادلة/ 6] جس دن خدا ان سب کو جلا اٹھائے گا ۔ زَعَمَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنْ لَنْ يُبْعَثُوا قُلْ بَلى وَرَبِّي لَتُبْعَثُنَّ [ التغابن/ 7] وَرَبِّي لَتُبْعَثُنَّ [ التغابن/ 7] جو لوگ کافر ہوئے ان کا اعتقاد ہے کہ وہ ( دوبارہ ) ہرگز نہیں اٹھائے جائیں گے ۔ کہدو کہ ہاں ہاں میرے پروردیگا کی قسم تم ضرور اٹھائے جاؤگے ۔ ما خَلْقُكُمْ وَلا بَعْثُكُمْ إِلَّا كَنَفْسٍ واحِدَةٍ [ لقمان/ 28] تمہارا پیدا کرنا اور جلا اٹھا نا ایک شخص د کے پیدا کرنے اور جلانے اٹھانے ) کی طرح ہے پس بعث دو قمن پر ہے بعث بشری یعنی جس کا فاعل انسان ہوتا ہے جیسے بعث البعیر ( یعنی اونٹ کو اٹھاکر چلانا ) کسی کو کسی کام کے لئے بھیجنا دوم بعث الہی یعنی جب اس کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف ہو پھر اس کی بھی دوقسمیں ہیں اول یہ کہ اعیان ، اجناس اور فواع کو عدم سے وجود میں لانا ۔ یہ قسم اللہ تعالیٰ کے ساتھ مخصوص ہے اور اس پر کبھی کسی دوسرے کو قدرت نہیں بخشی ۔ دوم مردوں کو زندہ کرنا ۔ اس صفت کے ساتھ کبھی کبھی اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کو بھی سرفراز فرمادیتا ہے جیسا کہ حضرت عیسٰی (علیہ السلام) اور ان کے ہم مثل دوسری انبیاء کے متعلق مذکور ہے اور آیت کریمہ : ۔ فَهذا يَوْمُ الْبَعْثِ [ الروم/ 56] اور یہ قیامت ہی کا دن ہے ۔ بھی اسی قبیل سے ہے یعنی یہ حشر کا دن ہے اور آیت کریمہ : ۔ فَبَعَثَ اللَّهُ غُراباً يَبْحَثُ فِي الْأَرْضِ [ المائدة/ 31] اب خدا نے ایک کوا بھیجا جو زمین کو کرید نے لگا ۔ میں بعث بمعنی قیض ہے ۔ یعنی مقرر کردیا اور رسولوں کے متعلق کہا جائے ۔ تو اس کے معنی مبعوث کرنے اور بھیجنے کے ہوتے ہیں ۔ چناچہ فرمایا : ۔ وَلَقَدْ بَعَثْنا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَسُولًا [ النحل/ 36] اور ہم نے ہر جماعت میں پیغمبر بھیجا ۔ جیسا کہ دوسری آیت میں أَرْسَلْنا رُسُلَنا [ المؤمنون/ 44] فرمایا ہے اور آیت : ۔ ثُمَّ بَعَثْناهُمْ لِنَعْلَمَ أَيُّ الْحِزْبَيْنِ أَحْصى لِما لَبِثُوا أَمَداً [ الكهف/ 12] پھر ان کا جگا اٹھایا تاکہ معلوم کریں کہ جتنی مدت وہ ( غار میں ) رہے دونوں جماعتوں میں سے اس کو مقدار کس کو خوب یاد ہے ۔ میں بعثنا کے معنی صرف ۃ نیند سے ) اٹھانے کے ہیں اور اس میں بھیجنے کا مفہوم شامل نہیں ہے ۔ وَيَوْمَ نَبْعَثُ مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيداً [ النحل/ 84] اور اس دن کو یا د کرو جس دن ہم ہر امت میں سے خود ان پر گواہ کھڑا کریں گے ۔ قُلْ هُوَ الْقادِرُ عَلى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذاباً مِنْ فَوْقِكُمْ [ الأنعام/ 65] کہہ و کہ ) اس پر بھی ) قدرت رکھتا ہے کہ تم پر اوپر کی طرف سے ۔۔۔۔۔۔۔۔ عذاب بھیجے ۔ فَأَماتَهُ اللَّهُ مِائَةَ عامٍ ثُمَّ بَعَثَهُ [ البقرة/ 259] تو خدا نے اس کی روح قبض کرلی ( اور ) سو برس تک ( اس کو مردہ رکھا ) پھر اس کو جلا اٹھایا ۔ اور آیت کریمہ : ۔ وَهُوَ الَّذِي يَتَوَفَّاكُمْ بِاللَّيْلِ وَيَعْلَمُ ما جَرَحْتُمْ بِالنَّهارِ ثُمَّ يَبْعَثُكُمْ فِيهِ [ الأنعام/ 60] اور وہی تو ہے جو رات کو ( سونے کی حالت میں ) تمہاری روح قبض کرلیتا ہے اور جو کبھی تم دن میں کرتے ہو اس سے خبر رکھتا ہے پھر تمہیں دن کو اٹھادیتا ہے ۔ میں نیند کے متعلق تونی اور دن کو اٹھنے کے متعلق بعث کا لفظ استعمال کیا ہے کیونکہ نیند بھی ایک طرح کی موت سے ۔ اور آیت کریمہ : ۔ وَلكِنْ كَرِهَ اللَّهُ انْبِعاثَهُمْ [ التوبة/ 46] لیکن خدا نے ان کا اٹھنا ( اور نکلنا ) پسند نہ کیا ۔ میں انبعاث کے معنی جانے کے ہیں ۔ رب الرَّبُّ في الأصل : التربية، وهو إنشاء الشیء حالا فحالا إلى حدّ التمام، يقال رَبَّهُ ، وربّاه ورَبَّبَهُ. وقیل : ( لأن يربّني رجل من قریش أحبّ إليّ من أن يربّني رجل من هوازن) «1» . فالرّبّ مصدر مستعار للفاعل، ولا يقال الرّبّ مطلقا إلا لله تعالیٰ المتکفّل بمصلحة الموجودات، نحو قوله : بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ وَرَبٌّ غَفُورٌ [ سبأ/ 15] . وعلی هذا قوله تعالی: وَلا يَأْمُرَكُمْ أَنْ تَتَّخِذُوا الْمَلائِكَةَ وَالنَّبِيِّينَ أَرْباباً [ آل عمران/ 80] أي : آلهة، وتزعمون أنهم الباري مسبّب الأسباب، والمتولّي لمصالح العباد، وبالإضافة يقال له ولغیره، نحو قوله : رَبِّ الْعالَمِينَ [ الفاتحة/ 1] ، ورَبُّكُمْ وَرَبُّ آبائِكُمُ الْأَوَّلِينَ [ الصافات/ 126] ، ويقال : رَبُّ الدّار، ورَبُّ الفرس لصاحبهما، وعلی ذلک قول اللہ تعالی: اذْكُرْنِي عِنْدَ رَبِّكَ فَأَنْساهُ الشَّيْطانُ ذِكْرَ رَبِّهِ [يوسف/ 42] ، وقوله تعالی: ارْجِعْ إِلى رَبِّكَ [يوسف/ 50] ، وقوله : قالَ مَعاذَ اللَّهِ إِنَّهُ رَبِّي أَحْسَنَ مَثْوايَ [يوسف/ 23] ، قيل : عنی به اللہ تعالی، وقیل : عنی به الملک الذي ربّاه «2» ، والأوّل أليق بقوله . والرَّبَّانِيُّ قيل : منسوب إلى الرّبّان، ولفظ فعلان من : فعل يبنی نحو : عطشان وسکران، وقلّما يبنی من فعل، وقد جاء نعسان . وقیل : هو منسوب إلى الرّبّ الذي هو المصدر، وهو الذي يربّ العلم کالحکيم، وقیل : منسوب إليه، ومعناه، يربّ نفسه بالعلم، وکلاهما في التحقیق متلازمان، لأنّ من ربّ نفسه بالعلم فقد ربّ العلم، ومن ربّ العلم فقد ربّ نفسه به . وقیل : هو منسوب إلى الرّبّ ، أي : اللہ تعالی، فالرّبّانيّ کقولهم : إلهيّ ، وزیادة النون فيه كزيادته في قولهم : لحیانيّ ، وجسمانيّ «1» . قال عليّ رضي اللہ عنه : (أنا ربّانيّ هذه الأمّة) والجمع ربّانيّون . قال تعالی: لَوْلا يَنْهاهُمُ الرَّبَّانِيُّونَ وَالْأَحْبارُ [ المائدة/ 63] ، كُونُوا رَبَّانِيِّينَ [ آل عمران/ 79] ، وقیل : ربّانيّ لفظ في الأصل سریانيّ ، وأخلق بذلک «2» ، فقلّما يوجد في کلامهم، وقوله تعالی: رِبِّيُّونَ كَثِيرٌ [ آل عمران/ 146] ، فالرِّبِّيُّ کالرّبّانيّ. والرّبوبيّة مصدر، يقال في اللہ عزّ وجلّ ، والرِّبَابَة تقال في غيره، وجمع الرّبّ أرْبابٌ ، قال تعالی: أَأَرْبابٌ مُتَفَرِّقُونَ خَيْرٌ أَمِ اللَّهُ الْواحِدُ الْقَهَّارُ [يوسف/ 39] ، ولم يكن من حقّ الرّبّ أن يجمع إذ کان إطلاقه لا يتناول إلّا اللہ تعالی، لکن أتى بلفظ الجمع فيه علی حسب اعتقاداتهم، لا علی ما عليه ذات الشیء في نفسه، والرّبّ لا يقال في التّعارف إلّا في الله، وجمعه أربّة، وربوب، قال الشاعر : 173- کانت أربّتهم بهز وغرّهم ... عقد الجوار وکانوا معشرا غدرا «3» وقال آخر : 174- وكنت امرأ أفضت إليك ربابتي ... وقبلک ربّتني فضعت ربوب «4» ويقال للعقد في موالاة الغیر : الرِّبَابَةُ ، ولما يجمع فيه القدح ربابة، واختصّ الرّابّ والرّابّة بأحد الزّوجین إذا تولّى تربية الولد من زوج کان قبله، والرّبيب والرّبيبة بذلک الولد، قال تعالی: وَرَبائِبُكُمُ اللَّاتِي فِي حُجُورِكُمْ [ النساء/ 23] ، وربّبت الأديم بالسّمن، والدّواء بالعسل، وسقاء مربوب، قال الشاعر : 175- فكوني له کالسّمن ربّت بالأدم «5» والرَّبَابُ : السّحاب، سمّي بذلک لأنّه يربّ النبات، وبهذا النّظر سمّي المطر درّا، وشبّه السّحاب باللّقوح . وأَرَبَّتِ السّحابة : دامت، وحقیقته أنها صارت ذات تربية، وتصوّر فيه معنی الإقامة فقیل : أَرَبَّ فلانٌ بمکان کذا تشبيها بإقامة الرّباب، وَ «رُبَّ» لاستقلال الشیء، ولما يكون وقتا بعد وقت، نحو : رُبَما يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا [ الحجر/ 2] . ( ر ب ب ) الرب ( ن ) کے اصل معنی تربیت کرنا یعنی کس چیز کو تدریجا نشونما دے کر حد کمال تک پہنچانا کے ہیں اور ربہ ورباہ ورببہ تینوں ایک ہی معنی میں استعمال ہوتے ہیں ۔ کسی نے کہا ہے ۔ لان یربنی رجل من قریش احب الی من ان یربنی رجل من ھوازن ۔ کہ کسی قریشی کا سردار ہونا مجھے اس سے زیادہ عزیز ہے کہ بنی ہوازن کا کوئی آدمی مجھ پر حکمرانی کرے ۔ رب کا لفظ اصل میں مصدر ہے اور استعارۃ بمعنی فاعل استعمال ہوتا ہے اور مطلق ( یعنی اصافت اور لام تعریف سے خالی ) ہونے کی صورت میں سوائے اللہ تعالیٰ کے ، جو جملہ موجودات کے مصالح کا کفیل ہے ، اور کسی پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا چناچہ ارشاد ہے :۔ بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ وَرَبٌّ غَفُورٌ [ سبأ/ 15] عمدہ شہر اور ( آخرت میں ) گناہ بخشنے والا پروردگار ،۔ نیز فرمایا :۔ وَلا يَأْمُرَكُمْ أَنْ تَتَّخِذُوا الْمَلائِكَةَ وَالنَّبِيِّينَ أَرْباباً [ آل عمران/ 80] اور وہ تم سے ( کبھی بھی ) یہ نہیں کہے گا کہ فرشتوں اور انبیاء کرام کو خدا مانو ( یعنی انہیں معبود بناؤ ) اور مسبب الاسباب اور مصالح عباد کو کفیل سمجھو ۔ اور اضافت کے ساتھ اللہ تعالیٰ پر بھی بولا جاتا ہے ۔ اور دوسروں پر بھی ۔ چناچہ فرمایا :۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ [ الفاتحة/ 1] ہر طرح کی حمد خدا ہی کو ( سزا وار ) ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے ۔ ورَبُّكُمْ وَرَبُّ آبائِكُمُ الْأَوَّلِينَ [ الصافات/ 126] یعنی اللہ کو جو تمہارا ( بھی ) پروردگار ( ہے ) اور تمہارے پہلے آباؤ اجداد کا ( بھی ) رب الدار گھر کا مالک ۔ رب الفرس گھوڑے کا مالک اسی معنی کے اعتبار سے فرمایا :۔ اذْكُرْنِي عِنْدَ رَبِّكَ فَأَنْساهُ الشَّيْطانُ ذِكْرَ رَبِّهِ [يوسف/ 42] اپنے آقا سے میرا بھی تذکرہ کرنا ۔ سو شیطان نے اس کو اپنے آقا سے تذکرہ کرنا بھلا دیا ۔ ارْجِعْ إِلى رَبِّكَ [يوسف/ 50] اپنے سردار کے پاس لوٹ جاؤ ۔ اور آیت :۔ قالَ مَعاذَ اللَّهِ إِنَّهُ رَبِّي أَحْسَنَ مَثْوايَ [يوسف/ 23] ( یوسف نے کہا ) معاذاللہ وہ تمہارا شوہر میرا آقا ہے اس نے مجھے اچھی طرح رکھا ہے ۔ میں بعض نے کہا ہے کہ ربی سے مراد اللہ تعالیٰ ہے اور بعض نے عزیز مصر مراد لیا ہے ۔ لیکن پہلا قول انسب معلوم ہوتا ہے ۔ ربانی بقول بعض یہ ربان ( صیغہ صفت ) کی طرف منسوب ہے ۔ لیکن عام طور پر فعلان ( صفت ) فعل سے آتا ہے ۔ جیسے عطشان سکران اور فعل ۔ ( فتحہ عین سے بہت کم آتا ہے ) جیسے نعسان ( من نعس ) بعض نے کہا ہے کہ یہ رب ( مصدر ) کی طرف منسوب ہے اور ربانی وہ ہے جو علم کی پرورش کرے جیسے حکیم ( یعنی جو حکمت کو فروغ دے ۔ ) اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ رب مصدر کی طرف ہی منسوب ہے اور ربانی وہ ہے ۔ جو علم سے اپنی پرورش کرے ۔ درحقیقت یہ دونوں معنی باہم متلازم ہیں کیونکہ جس نے علم کی پرورش کی تو اس نے علم کے ذریعہ اپنی ذات کی بھی تربیت کی اور جو شخص اس کے ذریعہ اپنی ذات کی تربیت کریگا وہ علم کو بھی فروغ بخشے گا ۔ بعض نے کہا ہے کہ یہ رب بمعنی اللہ کی طرف منسوب ہے اور ربانی بمعنی الھی ہے ( یعنی اللہ والا ) اور اس میں الف نون زائدتان ہیں جیسا کہ جسم ولحی کی نسبت میں جسمانی ولحیانی کہا جاتا ہے ۔ حضرت علی کا قول ہے : انا ربانی ھذہ الامۃ میں اس امت کا عالم ربانی ہوں اس کی جمع ربانیون ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے : لَوْلا يَنْهاهُمُ الرَّبَّانِيُّونَ وَالْأَحْبارُ [ المائدة/ 63] انہیں ان کے ربی ( یعنی مشائخ ) کیوں منع نہیں کرتے ۔ كُونُوا رَبَّانِيِّينَ [ آل عمران/ 79]( بلکہ دوسروں سے کہیگا ) کہ تم خدا پرست ہو کر رہو ۔ اور بعض نے کہا ہے کہ ربانی اصل میں سریانی لفظ ہے اور یہی قول انسب معلوم ہوتا ہے اس لیے کہ عربی زبان میں یہ لفظ بہت کم پایا جاتا ہے اور آیت :۔ رِبِّيُّونَ كَثِيرٌ [ آل عمران/ 146] بہت سے اللہ والوں نے ۔ میں ربی بمعنی ربانی ہے ۔ یہ دونوں مصدر ہیں ۔ لیکن اللہ تعالیٰ کے لئے ربوبیۃ اور دوسروں کے لئے ربابیۃ کا لفظ استعمال ہوتا ہے ۔ الرب ( صیغہ صفت ) جمع ارباب ۔ قرآن میں ہے : أَأَرْبابٌ مُتَفَرِّقُونَ خَيْرٌ أَمِ اللَّهُ الْواحِدُ الْقَهَّارُ [يوسف/ 39] بھلا ( دیکھو تو سہی کہ ) جدا جدا معبود اچھے یا خدائے یگانہ اور زبردست ۔ اصل تو یہ تھا کہ رب کی جمع نہ آتی ۔ کیونکہ قرآن پاک میں یہ لفظ خاص کر ذات باری تعالیٰ کیلئے استعمال ہوا ہے لیکن عقیدہ کفار کے مطابق بصیغہ جمع استعمال ہوا ہے اور ارباب کے علاوہ اس کی جمع اربۃ وربوب بھی آتی ہے ۔ چناچہ شاعر نے کہا ہے ۔ ( بسیط) کانت اربتھم بھز وغرھم عقد الجوار وکانوا معشرا غدرا ان کے ہم عہد بنی بہز تھے جنہیں عقد جوار نے مغرور کردیا اور درحقیقت وہ غدار لوگ ہیں ۔ دوسرے شاعر نے کہا ہے ( طویل ) ( 129) وکنت امرءا افضت الیک ربابتی وقبلک ربنی فضعت ربوب تم آدمی ہو جس تک میری سر پرستی پہنچتی ہے تم سے پہلے بہت سے میرے سرپرست بن چکے ہیں مگر میں ضائع ہوگیا ہوں ۔ ربابۃ : عہد و پیمان یا اس چیز کو کہتے ہیں جس میں قمار بازی کے تیر لپیٹ کر رکھے جاتے ہیں ۔ رابۃ وہ بیوی جو پہلے شوہر سے اپنی اولاد کی تربیت کررہی ہو ۔ اس کا مذکر راب ہے ۔ لیکن وہ اولاد جو پہلے شوہر سے ہو اور دوسرے شوہر کی زیر تربیت ہو یا پہلی بیوی سے ہو اور دوسری بیوی کی آغوش میں پرورش پا رہی ہو ۔ اسے ربیب یا ربیبۃ کہا جاتا ہے اس کی جمع ربائب آتی ہے قرآن میں ہے : وَرَبائِبُكُمُ اللَّاتِي فِي حُجُورِكُمْ [ النساء/ 23] اور تمہاری بیویوں کی ( پچھلی ) اولاد جو تمہاری گودوں میں ( پرورش پاتی ) ہے ۔ ربیت الادیم بالسمن میں نے چمڑے کو گھی لگا کر نرم کیا ۔ ربیت الدواء بالعسل میں نے شہد سے دوا کی اصلاح کی سقاء مربوب پانی مشک جسے تیل لگا کر نرم کیا گیا ہو ۔ شاعر نے کہا ہے ( طویل ) ( 170) فکونی لہ کالسمن ربت لہ الادم اس کے لئے ایسی ہوجاؤ جیسے رب لگا ہوا چمڑا گھی کے لئے ہوتا ہے ۔ الرباب : بادل کو کہتے ہیں کیونکہ وہ نباتات کی پرورش کرتا اور اسے بڑھاتا ہے اسی معنی کے اعتبار سے مطر کو در ( دودھ ) اور بادل کو تشبیہا لقوح ( یعنی دودھیلی اونٹنی ) کہا جاتا ہے محاورہ ہے ۔ اربت السحابۃ بدلی متواتر برستی رہی اور اسکے اصل معنی ہیں بدلی صاحب تربیت ہوگئی اس کے بعد اس سے ٹھہرنے کا معنی لے کر یہ لفظ کسی جگہ پر مقیم ہونے کے معنی میں استعمال ہونے لگا ہے ۔ جیسے ارب فلان بمکان کذا اس نے فلان جگہ پر اقامت اختیار کی ۔ رب تقلیل کے لئے آتا ہے اور کبھی تکثیر کے معنی بھی دیتا ہے ۔ جیسے فرمایا : رُبَما يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا[ الحجر/ 2] کافر بہترے ہی ارمان کریں گے ( کہ ) اے کاش ( ہم بھی ) مسلمان ہوئے ہوتے ۔ حمد الحَمْدُ لله تعالی: الثناء عليه بالفضیلة، وهو أخصّ من المدح وأعمّ من الشکر، فإنّ المدح يقال فيما يكون من الإنسان باختیاره، ومما يقال منه وفيه بالتسخیر، فقد يمدح الإنسان بطول قامته وصباحة وجهه، كما يمدح ببذل ماله وسخائه وعلمه، والحمد يكون في الثاني دون الأول، والشّكر لا يقال إلا في مقابلة نعمة، فكلّ شکر حمد، ولیس کل حمد شکرا، وکل حمد مدح ولیس کل مدح حمدا، ويقال : فلان محمود : إذا حُمِدَ ، ومُحَمَّد : إذا کثرت خصاله المحمودة، ومحمد : إذا وجد محمودا «2» ، وقوله عزّ وجلّ :إِنَّهُ حَمِيدٌ مَجِيدٌ [هود/ 73] ، يصحّ أن يكون في معنی المحمود، وأن يكون في معنی الحامد، وحُمَادَاكَ أن تفعل کذا «3» ، أي : غایتک المحمودة، وقوله عزّ وجل : وَمُبَشِّراً بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ [ الصف/ 6] ، فأحمد إشارة إلى النبيّ صلّى اللہ عليه وسلم باسمه وفعله، تنبيها أنه كما وجد اسمه أحمد يوجد وهو محمود في أخلاقه وأحواله، وخصّ لفظة أحمد فيما بشّر به عيسى صلّى اللہ عليه وسلم تنبيها أنه أحمد منه ومن الذین قبله، وقوله تعالی: مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ [ الفتح/ 29] ، فمحمد هاهنا وإن کان من وجه اسما له علما۔ ففيه إشارة إلى وصفه بذلک وتخصیصه بمعناه كما مضی ذلک في قوله تعالی: إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلامٍ اسْمُهُ يَحْيى [ مریم/ 7] ، أنه علی معنی الحیاة كما بيّن في بابه «4» إن شاء اللہ . ( ح م د ) الحمدللہ ( تعالیٰ ) کے معنی اللہ تعالے کی فضیلت کے ساتھ اس کی ثنا بیان کرنے کے ہیں ۔ یہ مدح سے خاص اور شکر سے عام ہے کیونکہ مدح ان افعال پر بھی ہوتی ہے جو انسان سے اختیاری طور پر سرزد ہوتے ہیں اور ان اوصاف پر بھی جو پیدا کشی طور پر اس میں پائے جاتے ہیں چناچہ جس طرح خرچ کرنے اور علم وسخا پر انسان کی مدح ہوتی ہے اس طرح اسکی درازی قدو قامت اور چہرہ کی خوبصورتی پر بھی تعریف کی جاتی ہے ۔ لیکن حمد صرف افعال اختیار یہ پر ہوتی ہے ۔ نہ کہ اوصاف اضطرار ہپ پر اور شکر تو صرف کسی کے احسان کی وجہ سے اس کی تعریف کو کہتے ہیں ۔ لہذا ہر شکر حمد ہے ۔ مگر ہر شکر نہیں ہے اور ہر حمد مدح ہے مگر ہر مدح حمد نہیں ہے ۔ اور جس کی تعریف کی جائے اسے محمود کہا جاتا ہے ۔ مگر محمد صرف اسی کو کہہ سکتے ہیں جو کثرت قابل ستائش خصلتیں رکھتا ہو نیز جب کوئی شخص محمود ثابت ہو تو اسے بھی محمود کہہ دیتے ہیں ۔ اور آیت کریمہ ؛ إِنَّهُ حَمِيدٌ مَجِيدٌ [هود/ 73] وہ سزاوار تعریف اور بزرگوار ہے ۔ میں حمید بمعنی محمود بھی ہوسکتا ہے اور حامد بھی حماد اک ان تفعل کذا یعنی ایسا کرنے میں تمہارا انجام بخیر ہے ۔ اور آیت کریمہ : وَمُبَشِّراً بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ [ الصف/ 6] اور ایک پیغمبر جو میرے بعد آئیں گے جن کا نام احمد ہوگا ان کی بشارت سناتاہوں ۔ میں لفظ احمد سے آنحضرت کی ذات کی طرف اشارہ ہے اور اس میں تنبیہ ہے کہ جس طرح آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نام احمد ہوگا اسی طرح آپ اپنے اخلاق واطوار کے اعتبار سے بھی محمود ہوں گے اور عیٰسی (علیہ السلام) کا اپنی بشارت میں لفظ احمد ( صیغہ تفضیل ) بولنے سے اس بات پر تنبیہ ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت مسیح (علیہ السلام) اور ان کے بیشتر وجملہ انبیاء سے افضل ہیں اور آیت کریمہ : مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ [ الفتح/ 29] محمد خدا کے پیغمبر ہیں ۔ میں لفظ محمد گومن وجہ آنحضرت کا نام ہے لیکن اس میں آنجناب کے اوصاف حمیدہ کی طرف بھی اشنار پایا جاتا ہے جیسا کہ آیت کریمہ : إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلامٍ اسْمُهُ يَحْيى [ مریم/ 7] میں بیان ہوچکا ہے کہ ان کا یہ نام معنی حیات پر دلالت کرتا ہے جیسا کہ اس کے مقام پرند کو ہے ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

نماز تہجد قول باری ہے (ومن اللیل فتھجد بہ نافلۃ لک اور رات کو تہجد پڑھو یہ تمہارے لئے نفل ہے) حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابی حضرت حجاج بن عمرو انصاری سے ان کا یہ قول منقول ہے کہ ” تم میں سے جب کوئی شخص رات کی ابتداء سے آخر شب تک قیام کرتا ہے تو وہ سمجھتا ہے کہ اس نے تہجد کی نماز ادا ک رلی ہے۔ نہیں اس نے تہجد کی نماز ادا نہیں کی۔ تہجد وہ نماز ہے جو تھوڑی دیر سونے کے بعد اٹھ کر ادا کی جائے، پھر تھوڑی دیر سونے کے بعد ادا کی جائے، پھر تھوڑی دیر سونے کے بعد ادا کی جائے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز تہجد کی نماز اس طرح ہوتی تھی۔ “ اسود اور علقمہ کا قول ہے کہ تہجد کی نماز سو کر اٹھنے کے بعد ہوتی ہے۔ لغت میں نما ز تہجد کے لئے یا اللہ کے ذکر کے لئے بیدار ہونے کو کہتے ہیں۔ ہجود نیند کو کہتے ہیں۔ ایک قول ہے کہ تہجد اس بیداری کا نام ہے جو نیند کی نفی کرنے والے عمل کے ساتھ کی جائے۔ قول باری (نافلۃ لک) کی تفسیر میں مجاہد کا قول ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے یہ نماز اس لئے نفل قرار دی گئی تھی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اگلے پچھلے سب گناہ معاف کردیئے گئے تھے اس لئے آپ کی طاعات بیاں معنی نفل تھیں کہ ان کے ذریعے آپ کے ثواب میں اضافہ ہوتا تھا جبکہ دوسروں کے لئے یہ گناہوں کا کفارہ بنتی تھیں۔ قتادہ کا قول ہے کہ نافلۃ بمعنی تطوع اور فضیلت ہے۔ سلیمان بن حیان نے روایت بیان کی، انہیں ابو غالب نے اور انہیں حضرت امامہ نے کہ ” جب تم درست طریقے سے وضو کرلو تمہارے گناہ معاف ہوجائیں گے اور اگر اس کے بعد کھڑے ہو کر نماز ادا کرلو تو یہ چیز تمہارے لئے اجر اور فضیلت کا ذریعہ بن جائے گی۔ “ ایک شخص نے پوچھا۔” ابو امامہ، آپ کا کیا خیال ہے کہ ایک شخص اٹھ کر نماز پڑھ لے تو آیا یہ نماز اس کے لئے نافلہ بن جائے گی ؟ “ حضرت ابوا امہ نے جواب میں فرمایا نہیں۔ یہ نماز حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے نفل تھی، دوسرے انسان کے لئے یہ کس طرح نفل بن سکتی ہے جبکہ وہ گناہ کرنے اور غلطیوں کے ارتکاب میں کوشاں رہتاے۔ البتہ یہ اس کے لئے اجر اور فضیلت کا ذریعہب ن جائے گی۔ “ اسی طرح حضرت ابوامامہ نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سوا دوسروں کے لئے اس کو نفل قرار دینے سے انکار کردیا۔ عبداللہ بن الصامت نے روایت بیان کی ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ابوذر سے فرمایا : ابوذر ! تمہاری کیفیت اس وقت کیا ہوگی جب کہ تم پر ایسے لوگ حاکم ہوں گے جو فرض نمازیں مئوخر کر کے پڑھیں گے ؟ “ حضرت ابوذر نے عرض کیا :” اللہ کے رسول، پھر ایسے وقت میں مجھے کیا کرنا چاہیے ؟ “ آپ نے ارشاد فرمایا : نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا، اس کے بعد اگر حاکموں کو نماز کی حالت میں پائو تو تم بھی دوبارہ ان کے ساتھ نماز ادا کرلینا، یہ نماز تمہارے لئے نفل ہوجائے گی۔ “ قتادہ نے شہر بن حوشب سے اور انہوں نے حضرت ابوامامہ سے روایت کی ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔” وضو اپنے ماقبل کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے اور اس کے بعد اگر نماز پڑھی جائے تو وہ نفل بن جاتی ہے۔ “ لوگوں نے حضرت ابو امامہ سے دریافت کیا کہ آپ نے خود یہ بات حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبان مبارک سے سنی ہے ؟ انہوں نے فرمایا :” ہاں، ایک دفعہ نہیں، دو دفعہ نہیں، تین دفعہ نہیں، چار دفعہ نہیں، پانچ دفعہ نہیں۔ “ ان دونوں روایتوں میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دوسروں کے لئے نافلہ کا اثبات کردیا۔ نافلہ فرض سے زائد کو کہتے ہیں یہ تطوع اور فضیلت ہے۔ اسی سے مال غنیمت میں نفل کا لفظ نکلا ہے۔ نفل اس زائد حصے کو کہتے ہیں جو امام المسلمین لشکر اسلام کے بعض افراد کے لئے ان کے اصل حصوں سے زائد یہ کہہ کر مقرر کردیتا ہے کہ ” جو شخص دشمن کے کسی آدمی کو قتل کرے گا اسے اس کا سارا سامان مل جائے گا “ یا ” کسی کو اگر کوئی سامان ہاتھ لگ جائے وہ اس کا ہوگا۔ “

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٧٩) اور کسی قدر رات کے حصہ میں بھی قرأت قرآن کریم کیا کیجیے اور سو کر اٹھنے کے بعد تہجد پڑھا کیجیے یہ آپ کے لیے فضیلت کی چیز ہے یا یہ کہ خاص آپ کے لیے ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٧٩ (وَمِنَ الَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهٖ ) یہاں لفظ ” بِہٖ “ میں وہی انداز ہے جس کی تکرار اس سے پہلے ہم سورة الانعام میں دیکھ چکے ہیں۔ (اَنْذِر بِہٖ ‘ ذَکِّر بِہٖ ) یعنی انذار تذکیر تبشیر تبلیغ سب قرآن کے ذریعے سے ہو۔ چناچہ یہاں پر رسول اللہ کو تہجد کا حکم دیا گیا تو فرمایا گیا کہ رات کا ایک حصہ آپ قرآن کے ساتھ جاگیے۔ تہجد کی نماز آپ قرآن کے ساتھ پڑھیں۔ گویا تہجد کا مقصد اور اس کی اصل روح یہی ہے کہ اس میں زیادہ سے زیادہ قرآن پڑھا جائے۔ چھوٹی چھوٹی سورتوں کے ساتھ رکعتوں کی مخصوص تعداد پوری کرلینے سے یہ مقصد پورا نہیں ہوتا۔ (نَافِلَةً لَّكَ ڰ عَسٰٓي اَنْ يَّبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُوْدًا) ” مقام محمود “ بہت ہی اعلیٰ اور ارفع مقام ہے جس پر آنحضور کو میدان حشر میں اور جنت میں فائز کیا جائے گا۔ ہم اس مقام کی عظمت اور کیفیت کا اندازہ اپنے تصور سے نہیں کرسکتے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

96. The literal meaning of tahajjud is to rise up by breaking sleep. Therefore, it means: Rise up from sleep after the passing of a part of night and then offer your prayer. 97. Nafl literally means: Something done in addition to an obligatory duty. This shows that the tahajjud prayer is in addition to the five prescribed prayers. 98. “Will raise you to an honored position”. You may attain such a high position in this world and in the next world that people from everywhere may be full of praise for you, and you may become a praiseworthy personality. This is, as if to say: Now your opponents are engaged in calling you names and are trying to defame you throughout the country, and have raised a storm of false accusations against you but that time is not far when the world will ring with the echoes of your praise and in the Hereafter you will become worthy of praise by all creatures. The exaltation of the Prophet (peace be upon him) to the high position of intercession on the Day of Resurrection is also a part of that honored position.

سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :96 تہجد کے معنی ہیں نیند توڑ کر اٹھنے کے ۔ پس رات کے وقت تہجد کرنے کا مطلب یہ ہے کہ رات کا ایک حصہ سونے کے بعد پھر اٹھ کر نماز پڑھی جائے ۔ سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :97 نفل کے معنی ہیں فرض سے زائد ۔ اس سے خود بخود یہ اشارہ نکل آیا کہ وہ پانچ نمازیں جن کے اوقات کا نظام پہلی آیت میں بیان کیا گیا تھا ، فرض ہیں ، اور یہ چھٹی نماز فرض سے زائد ہے ۔ سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :98 یعنی دنیا اور آخرت میں تم کو ایسے مرتبے پر پہنچا دے جہاں تم محمود خلائق ہو کر رہو ، ہر طرف سے تم پر مدح و ستائش کی بارش ہو ، اور تمہاری ہستی ایک قابل تعریف ہستی بن کر رہے ۔ آج تمہارے مخالفین تمہاری تواضع گالیوں اور علامتوں سے کر رہے ہیں اور ملک بھر میں تم کو بدنام کرنے کے لیے انہوں نے جھوٹے الزامات کا ایک طوفان برپا کر رکھا ہے ، مگر وہ وقت دور نہیں ہے جبکہ دنیا تمہاری تعریفوں سے گونج اٹھے گی اور آخرت میں بھی تم ساری خلق کے ممدوح ہو کر رہو گے ۔ قیامت کے روز نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام شفاعت پر کھڑا ہونا بھی اسی مرتبہ محمودیت کا ایک حصہ ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

45: اضافی عبادت کا مطلب بعض مفسرین نے یہ بیان فرمایا ہے کہ یہ نماز آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اضافی طور پر فرض تھی، عام مسلمانوں کے لئے فرض نہیں تھی اور بعض مفسرین نے اضافی عبادت کا مطلب یہ لیا ہے کہ وہ دوسرے مسلمانوں کی طرح آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے بھی نفلی عبادت ہے۔ 46: مقام محمود کے لفظی معنی قابل تعریف مقام، اور احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سے مراد آنحضرت صلی اللہ علیہ سلم کا وہ منصب ہے جس کے تحت آپ کو شفاعت کا حق دیا جائے گا۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

٧٩:۔ معتبر سند سے مسند امام احمد اور ترمذی میں ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ صحابہ (رض) نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا کہ حضرت مقام محمود سے کیا مراد ہے آپ نے فرمایا کہ یہ وہ مقام ہے جو خدا کی طرف سے تمہارے نبی کو شفاعت کی دعا کرنے کے لیے ملا ہے ١ ؎۔ مسند امام احمد میں کعب بن مالک (رض) کی ایک روایت ٢ ؎ بھی اسی مضمون کی ہے اس کی سند بھی معتبر ہے اور صحیح حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مقام عرش معلی کے نیچے ہے مسلم وغیرہ کی صحیح حدیثوں سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے ٣ ؎، کہ قیامت کے دن آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شفاعت پہلے میدان محشر میں عام خلق اللہ کے لیے اس وقت ہوگی جب ایک میل کے فاصلہ کی بلندی پر آفتاب کے آجانے اور دوزخ کے میدان محشر میں لانے سے تمام اہل محشر گرمی اور پسینہ سے بہت تکلیف میں ہوں گے اور حضرت آدم ( علیہ السلام) سے لے کر حضرت عیسیٰ تک سب انبیاء کے پاس وہ لوگ شفاعت کی غرض سے جاویں گے اور سب انبیاء خدا کے غصہ سے ڈر کر شفاعت سے انکار کریں گے اور کہیں گے آج وہ دن ہے کہ کسی دوسرے کی شفاعت تو درکنار ہمیں اپنی ہی جان کا اندیشہ ہے پھر جب وہ لوگ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آویں گے تو آپ شفاعت کا ذمہ لیں گے اور مقام محمود میں جاکر سجدہ کریں گے اور شفاعت کی التجا کریں گے اللہ تعالیٰ آپ کی التجا کو قبول کرے گا یہ شفاعت اس بات کی ہوگی کہ لوگوں کا حساب و کتاب ہو کر اعمال کے موافق سزا وجزا ہوجائے اور میدان محشر سے لوگوں کا چھٹکارہ ہو اس شفاعت کو شفاعت عامہ اس لیے کہتے ہیں کہ یہ شفاعت امت محمدی کے لیے خاص نہیں ہے بلکہ تمام اہل محشر کی شفاعت ہے اب اس کے بعد پل صراط پر گزرتے وقت امت محمدی میں کے بعضے گنہگار جو دوزخ میں گر پڑیں گے اور آپ اللہ سے شفاعت کر کے جس کے دل میں ذرہ بھر بھی ایمان ہوگا اس کو جنت میں داخل کرا دیں گے یہ دوسری شفاعت ہے جو امت محمد یہ کے لیے خاص طور پر آپ فرمائیں گے یہ دوسری قسم کی شفاعت ملائکہ اور انبیاء اور ہر امت کے نیک لوگ بھی کریں گے مگر پہلی شفاعت آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذات کے ساتھ مخصوص ہے اسی دوسری قسم کی شفاعت کا انکار عمرو بن عبید اور اس کے پیرو معتزلے فرقہ نے کیا ہے اور اہل سنت نے ان کا جواب طرح طرح سے دیا ہے فرقہ معتزلہ کے سر کردہ عمرو بن عبید نے جب شفاعت کا انکار کیا تو ثابت بنانی اور بزرگوں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص قرآن کی ایک آیت کو چھری سے چھیل رہا ہے جب عمرو بن عبید سے اس خواب کا ذکر آیا تو اس نے جواب دیا کہ جس آیت کو میں چھیلتا ہوں اس سے اچھی آیت اس کی جگہ جماتا ہوں۔ غرض حسن بصری سے منحرف ہونے سے پہلے یہ عمرو بن عبید بڑے زاہد اور عالم مشہور تھے پھر عقیدہ مگر گیا اور واصل بن عطاء اور یہ عمرو بن عبید اپنے استاد حسن بصری منحرف ہوگئے خدا کو بگاڑتے دیر نہیں لگتی نہ بناتے یہ ثابت بن اسلم بنانی ثقہ تابعیوں میں ہیں اور حدیث کی سب کتابوں میں ان سے روایت ہے صحیح بخاری ومسلم میں ابوہریرہ (رض) اور ابو سعید خدری (رض) سے جو روایتیں ہیں ٤ ؎، ان میں عام شفاعت اور خاص شفاعت کا ذکر تفصیل سے ہے۔ ١ ؎ تفسر بان کثیرص ٥٧ ج ٣۔ ٢ ؎ تفسیرابن کثیرص ٥٧ ج ٣۔ ٣ ؎ تفصیل کے لیے دیکھئے تفسیر بان کثیرص ٥٥۔ ٥٨ ج ٣۔ ٤ ؎ مشکوٰۃ ص ٤٨٩۔ ٤٩ باب الحوض والشفاعۃ۔

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(17:79) من الیل۔ من تبعیضیہ ہے۔ رات کے بعض حصہ میں۔ تھجد۔ امر واحد مذکر حاضر تھجد (تفعل) الفاظِ اضداد میں سے ہے جس کے معنی سونے اور جاگنے دونوں کے ہیں۔ اسی طرح ھجد یھجد (باب نصر) رات کو سونا یا جاگنا دونوں کے ہیں۔ ھجد (باب تفعیل) رات کو سونا یا نیند سے جاگنا دونوں کے ہیں۔ بعض کے نزدیک رات کو نیند سے نماز کے لئے بیدار ہونے کے معنی میں ہے۔ پھر اس کا اطلاق نفس ِ صلوٰۃ کے لئے ہونے لگا۔ تہجد کی نماز پڑھنا۔ بعض کے نزدیک الھجود کے معنی نیند کے ہیں اور سوئے ہوئے آدمی کو باجدکہتے ہیں اور ھجدتہ فتھجد کے معنی ہیں میں نے اس کی نیند کو دور کیا پس وہ جاگ گیا۔ (یہاں تجنب یعنی ازالہ ماخذ ہے جس کی اور مثالیں تاثم زید زید گناہ سے بچا۔ تحوب زید زید گناہ سے بچا۔ تحوب زید زید نے گناہ سے پرہیز کیا۔ اجتناب کیا۔ بہ میں ضمیر واحدمذکر غائب قرآن کے لئے ہے۔ ای بالقران۔ فتھجد بہ تلاوت قرآن کے ساتھ تہجد کی نماز ادا کر۔ نافلۃ۔ اسم فاعل واحد مؤنث نفل مصدر (باب نصر) بمعنی زائد۔ یعنی پانچ فرض نمازوں کے علاوہ زائد۔ نافلۃ منصوب بوجہ مصدر استعمال ہونے کے ہے عاقبۃ کی طرح نافلۃ نفل ینفل (نصر) سے مصدر آیا ہے۔ اور بمعنی تھجدا ہے یا یہ بہ کی ضمیر راجع الی القرآن سے حال ہے۔ عسی۔ ممکن ہے۔ توقع ہے۔ امید ہے۔ عنقریب ہے۔ اندیشہ ہے۔ کھٹکا ہے۔ صاحب الاتقان لکھتے ہیں کہ۔ یہ فعل جامد ہے اور اس کی گردان نہیں آتی (یعنی غیر منصرف ہے) یہی وجہ ہے کہ بعض علماء نے اس کو حرف کہہ دیا ہے۔ اس کے معنی پسندیدہ بات میں امید کے ہیں اور ناپسندیدہ بات میں اندیشہ اور کھٹکا کے ہیں (ترجی فی المحبوب اشفاق فی المکروہ) پسندیدہ بات کی آرزو کرنا اور ناپسندیدہ بات سے ڈرنا) یہ دونوں معنی اس آیت کریمہ میں ہیں وعسی ان تکرھوا شیئا وھو خیر لکم وعسی ان تحبوا شیئا وھو شرلکم (2:216) اور توقع ہے کہ ایک چیز تم کو بری لگے اور وہ بہتر ہو تمہارے حق میں اور خدشہ ہے کہ ایک چیز تم کو بھلی لگے اور وہ بری ہو تمہارے حق میں۔ برہان میں ہے کہ جب عسی کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف ہو تو اس کا معنی یقین ہوتا ہے۔ علماء نے عسی کے معنی و استعمال پر طویل بحث کی ہے۔ مختصرا اس کے معنی امید اور توقع کے ہی کئے جاتے ہیں۔ یبعثک۔ بعث یبعث (فتح) بعث سے مضارع واحد مذکر غائب ک ضمیر مفعول واحد مذکر حاضر۔ تم کو کھڑا کرے گا۔ تم کو اٹھائے گا۔ تم کو فائز کرے گا۔ مقاما محمودا۔ صفت موصوف، مقام محمود۔ عسی ان یبعثک ربک مقاما محمودا۔ میں نصب بوجہ ظرف ہے۔ ای عسی ان یبعثک ربک یوم القیامۃ فیقیمک مقاما محمودا۔ عجب نہیں کہ تمہارا پروردگار روز قیامت تمہیں اٹھائے اور مقام محمود پر تمہیں فائز کردے۔ یا نصب بوجہ حال ہے بمعنی ان یبعثک ذا مقام محمود آپ کو اس حال میں اٹھائے کہ آپ صاحب مقام محمود ہوں۔ مقام محمود کی وضاحت خود نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خود فرمائی کہ یہ وہ مقام ہے جہاں میں اپنی امت کی شفاعت کروں گا۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 1 یعنی فرض نماز کے علاوہ یہ خاص طور آپ کے حق میں نفل ہے کیونکہ آپ مغفور الذنب ہیں بعض نے لکھا ہے یعنی یہ آپ پر ایک زائد فرض ہے حضرت عائشہ کی ایک روایت میں بھی ہے کہ آنحضرت نے فرمایا : وتر مسواک، اور تہجد مجھ پر فرض ہیں اور تمہارے لئے نفل مگر یہ دوسری احادیث صحیحہ کے خلاف ہے۔ واللہ اعلم (قرطبی)2 اللہ تعالیٰ کی طرف سے عی وعدہ ہے اور اس کا وقوع ضروری ہے مقام محمود ‘ کے لفظ معنی ہیں ” ایسا مقام جس کہ تمام لوگ حمد تعریف کرینگے ” اکثر علما کے نزدیک اس سے مراد مقام شفاعت ہے بلکہ بعض نیح اجماع نقل کیا ہے شوکانی شاہ صاحب لکھتے ہیں : نیند سے جاگ کر قرآن پڑھا کر یہ حکم سب سے زیادہ تجھ پر کیا ہے کہ تجھ کو بڑا مرتبہ دینا ہے وہ تعریف کا مقام ہے شفاعت (کبری) کا جب کوئی پیغمبر نہ بول سکے گا۔ تب حضرت اللہ تعالیٰ سے عرض کر کے خلق کو چھوڑ دیں گے تکلیف سے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

6۔ جو مقام شفاعت کبری ہے، اور شفاعت کبری وہ ہے کہ جس میں تمام خلائق کے حساب و کتاب شروع ہونے کی شفاعت ہوگی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : فرض نماز کے بعد تہجد کی تلقین۔ عبادات میں سب سے افضل عبادت فرض نماز ہے۔ فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز تہجد کی نماز ہے۔ جسے نفل نماز قرار دیا گیا ہے۔ نفل کا معنیٰ ہوتا ہے ” زائد چیز “۔ رسول محترم نے نوافل کا فائدہ ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ قیامت کے دن فرض نماز کی کمی، بیشی نفل نماز سے پوری کی جائے گی۔ بعض اہل علم کے نزدیک پہلے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر تہجد فرض تھی۔ بعد ازاں اسے نفل قرار دے دیا گیا۔ تہجد کا لفظ ” جہد “ سے نکلا ہے۔ جس کا مطلب ہے ” نیند کے بعد بیدار ہونا “ ظاہر ہے یہ کام ہمت اور کوشش کے بغیر نہیں ہوتا۔ اس لیے کچھ اہل علم ضروری سمجھتے ہیں کہ تہجد کچھ دیر سونے کے بعداٹھ کر پڑھنی چاہیے۔ ان کے بقول سونے سے پہلے پڑھے جانے والے نوافل تہجد شمار نہیں ہوتے۔ لیکن احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ آدمی اپنی صحت اور فرصت کے پیش نظر رات کے کسی پہر میں تہجد پڑھ سکتا ہے۔ البتہ تہجد کے لیے افضل ترین وقت آدھی رات کے بعد شروع ہوتا ہے۔ سحری کا وقت حاجات و مناجات اور سکون و اطمینان کے لیے ایسا وقت ہے کہ لیل و نہار کا کوئی لمحہ ان لمحات کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ زمین و آسمان کی وسعتیں نورانی کیفیت سے لبریز دکھائی دیتی ہیں۔ ہر طرف سکون و سکوت انسان کی فکر و نظر کو جلابخشنے کے ساتھ خالق حقیقی کی طرف متوجہ کر رہا ہوتا ہے۔ ایک طرف رات اپنے سیاہ فام دامن میں ہر ذی روح کو سلائے ہوئے ہے اور دوسری طرف بندۂ مومن اپنے خالق حقیقی کی بارگاہ میں پیش ہونے کے لیے کروٹیں بدلتا ہوا اٹھ کھڑا ہوتا ہے کہ کہیں نیند کی غفلت میں پرنور لمحات گذرنہ جائیں۔ وہ ٹھنڈی راتوں میں یخ پانی سے وضو کرکے رات کی تاریکیوں میں لرزتے ہوئے وجود اور کانپتی ہوئی آواز کے ساتھ شکر و حمد اور فقر و حاجت کے جذبات میں زار و قطار روتا ہوا فریاد کناں ہوتا ہے۔ وہ آنسوؤں کے پانی سے اس طرح اپنی ردائے حیات کو دھو ڈالتا ہے کہ اس کا دامن گناہوں کی آلودگی سے پاک اور وجود دنیا کی تھکن سے ہلکا ہوجاتا ہے۔ طویل ترین قیام اور دیر تک رکوع و سجود میں پڑارہنے سے تہجد بندۂ مومن کو ذہنی اور جسمانی طور پر طاقت و توانائی سے ہمکنار کردیتی ہے۔ اگر وہ خوردو نوش میں مسنون طریقوں کو اپنائے تو اس کو کسی قسم کی سیر و سیاحت حتیٰ کہ معمولی ورزش کی بھی حاجت نہیں رہتی۔ اللہ تعالیٰ تہجد گزار بندوں کی اس طرح تعریف فرماتا ہے۔ (تَتَجَا فٰی جُنُوْبُھُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ یَدْعُوْنَ رَبَّھُمْ خَوْفًا وَّطَمَعاً وَّمِمَّا رَزَقْنٰھُمْ یُنْفِقُوْنَ ) [ السجدۃ : ١٦] ” وہ اپنے بستروں سے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں اپنے رب کو خوف اور امید کے ساتھ پکارتے ہیں اور جو ہم نے انہیں دیا ہے اس سے خرچ کرتے ہیں۔ “ (عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَ ۃَ (رض) قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یَنْزِلُ رَبُّنَا تَبَارَکَ وَتَعَالٰی کُلَّ لَیْلَۃٍ اِلَی السَّمَآء الدُّنْیَا حِیْنَ یَبْقَی ثُلُثُ اللَّیْلِ الْاٰخِرِ یَقُوْلُ مَنْ یَدْعُوْنِیْ فَأسْتَجِیْبَ لَہُ مَنْ یَسْاَلنِیْ فأُعْطِیَہٗ مَنْ یَسْتَغْفِرُنِیْ فَأَغْفِرَلَہُ ) [ رواہ البخاری : باب التحریض علی قیام الیل ] ” حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ رب تعالیٰ رات کے آخری حصے میں آسمان دنیا پر تشر یف لاکر فرماتے ہیں : کون ہے مجھ سے طلب کرنے والا میں اسکو عطاکروں اور کون ہے جو مجھ سے بخشش اور مغفرت چاہے میں اسکوبخش دوں۔ “ (عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ (رض) یَرْفَعُہُ قَالَ سُءِلَ أَیُّ الصَّلاَۃِ أَفْضَلُ بَعْدَ الْمَکْتُوبَۃِ وَأَیُّ الصِّیَامِ أَفْضَلُ بَعْدَ شَہْرِ رَمَضَانَ فَقَالَ أَفْضَلُ الصَّلاَۃِ بَعْدَ الصَّلاَۃِ الْمَکْتُوبَۃِ الصَّلاَۃُ فِی جَوْفِ اللَّیْلِ وَأَفْضَلُ الصِّیَامِ بَعْدَ شَہْرِ رَمَضَانَ صِیَامُ شَہْرِ اللَّہِ الْمُحَرَّمِ )[ رواہ مسلم : کتاب الصیام، باب فَضْلِ صَوْمِ الْمُحَرَّمِ ] ” حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے اور وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مرفوعاً بیان کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا گیا کہ فرض نماز کے بعد کونسی نماز افضل ہے اور رمضان کے روزوں کے بعد کون سے روزے افضل ہیں۔ آپ نے فرمایا فرض نمازوں کے بعد افضل نماز آدھی رات کے وقت پڑھی جانے والی نماز ہے اور رمضان کے روزوں کے بعد افضل روزہ ماہ محرم کا روزہ ہے۔ “ (عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّہُ أَخْبَرَہُ أَنَّہُ سَأَلَ عَاءِشَۃَ کَیْفَ کَانَتْ صَلاَۃُ رَسُول اللَّہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فِی رَمَضَانَ فَقَالَتْ مَا کَانَ رَسُول اللَّہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یَزِیدُ فِی رَمَضَانَ وَلاَ فِی غَیْرِہِ عَلَی إِحْدٰی عَشْرَۃَ رَکْعَۃً ، یُصَلِّی أَرْبَعًا فَلاَ تَسَلْ عَنْ حُسْنِہِنَّ وَطُولِہِنَّ ، ثُمَّ یُصَلِّی أَرْبَعًا فَلاَ تَسَلْ عَنْ حُسْنِہِنَّ وَطُولِہِنَّ ، ثُمَّ یُصَلِّی ثَلاَثًا، قَالَتْ عَاءِشَۃُ فَقُلْتُ یَا رَسُول اللَّہِ أَتَنَامُ قَبْلَ أَنْ تُوتِرَ فَقَالَ یَا عَاءِشَۃُ ، إِنَّ عَیْنَیَّ تَنَامَانِ وَلاَ یَنَامُ قَلْبِی )[ رواہ البخاری : کتاب التہجد ] ” حضرت ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت عائشہ (رض) سے سوال کیا کہ آپ کی رمضان میں نماز کیسی ہوتی تھی ؟ حضرت عائشہ نے جواب دیا کہ آپ رمضان اور غیر رمضان میں گیارہ رکعتوں سے زیادہ نماز نہیں پڑھتے تھے۔ آپ پہلے چار کعات پڑھتے تو ان کے حسن اور طوالت کے متعلق مت پوچھ۔ پھر آپ چار رکعات پڑھتے تو ان کے اچھے اور طویل ہونے کے بارے میں نہ پوچھ پھر آپ تین رکعات پڑھتے۔ حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ میں نے پوچھا اے اللہ کے رسول ! کیا آپ وتر پڑھنے سے پہلے سو جا تے ہیں ؟ آپ نے فرمایا اے عائشہ ! یقیناً میری آنکھیں سوتی ہیں مگر میرا دل نہیں سوتا۔ “ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تہجد کی کیفیت : (عَنْ عَآءِشَۃَ قَالَتْ کَان النَّبِیُّ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ےُصَلِّیْ فِےْمَا بَےْنَ اَنْ یَّفْرُغَ مِنْ صَلٰوۃِ الْعِشَآءِ اِلَی الْفَجْرِ اِحْدٰی عَشْرَۃَ رَکْعَۃً یُّسَلِّمُ مِنْ کُلِّ رَکْعَتَےْنِ وَےُؤْتِرُ بِوَاحِدَۃٍ فَےَسْجُدُ السَّجْدَۃَ مِنْ ذَالِکَ قَدْرَ مَا ےَقْرَاُ اَحَدُکُمْ خَمْسِےْنَ اٰےَۃً قَبْلَ اَنْ یَّرْفَعَ رَاْسَہُ فَاِذَا سَکَتَ الْمُؤَذِّنُ مِنْ صَلٰوۃِ الْفَجْرِ وَتَبَیَّنَ لَہُ الْفَجْرُ قَامَ فَرَکَعَ رَکْعَتَےْنِ خَفِےْفَتَےْنِ ثُمَّ اضْطَجَعَ عَلٰی شِقِّہِ الْاَےْمَنِ حَتّٰی ےَأْتِےَہُ الْمُؤَذِّنُ لِلْاِقَامَۃِ فَےَخْرُجُ )[ رواہ البخاری : باب ایذان المؤذنین الائمۃ الصلٰوۃ ] ” حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ نبی معظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عشاء کی نماز کے بعد اور فجر سے پہلے گیارہ رکعت ادا کیا کرتے تھے ہر دو رکعت کے بعد سلام پھیرتے اور ایک وتر ادا کرتے۔ اس قدر لمباسجدہ کرتے کہ اس دورانیہ میں اگر تم میں سے کوئی پچاس آیات کی تلاوت کرنا چاہے تو کرسکتا تھا۔ جب مؤذن فجر کی اذان کہتا اور صبح نمایاں ہوجاتی آپ مختصر دورکعتیں ادا کرتے اور پھر دائیں جانب چند لمحے لیٹ جاتے پھر مؤذن نماز کی اطلاع کرتا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گھر سے تشریف لے جاتے۔ “ مسائل ١۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز تہجد ادا کرنے کا حکم تھا۔ ٢۔ تہجد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے نفل بنا دی گئی۔ ٣۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مقام محمود کا وعدہ کیا گیا ہے۔ تفسیر بالقرآن اللہ تعالیٰ کے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ وعدے : ١۔ قریب ہے کہ اللہ آپ کو مقام محمود میں داخل فرمائے۔ (بنی اسرائیل : ٧٩) ٢۔ عنقریب تیرا رب تجھے وہ کچھ عطا کرے گا کہ آپ خوش ہوجائیں گے۔ ( الضحیٰ : ٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ومن الیل فتحجد بہ نافلۃ لک (٧١ : ٩٧) ” اور رات کو قرآن کے ساتھ تہجد پڑھو یہ تمہارے لئے نفل ہے “۔ تہجد سے مراد پچھلی رات کی وہ نماز ہے جو رات کے اول حصے میں سونے کے بعد اٹھ کر پڑھی جاتی ہے اور بہ کی ضمیر قرآن کی طرف راجع ہے یعنی رات کو قرآن کے ساتھ تہجد پڑھو کیونکہ قرآن مجید نماز کی روح ہے اور نماز کی بنیادی عنصر ہے۔ عسی ان یبعثک ربک مقاما محمودا (٧١ : ٩٧) ” بعید نہیں کہ تمہارا رب تمہیں مقام محمود پر فائز کردے “۔ یعنی نماز کی پابندی ، قرآن فجر کی تلاوت اور تہجد گزاری اور اللہ کے ساتھ اس پختہ اور دائمی تعلق کی وجہ سے۔ کیونکہ مقام محمود تک پہنچنے کا یہی راستہ ہے۔ جب مقام محمود تک پہنچنے کے لئے اللہ محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور برگزیدہ رسول کا حکم دیتا ہے کہ وہ نماز پڑھیں ، قرآن کی تلاوت کریں اور تہجد پر عمل پیرا رہیں تو دوسری لوگ ان عبادات کے زیادہ محتاج ہیں اور وہ اپنے لئے مقرر مراتب تک تب ہی پہنچ سکتے ہیں جب وہ ان عبادات پر اچھی طرح عمل پیرا ہوں۔ یہی صحیح راستہ اور یہی تحریک اسلامی کے کارکنوں کا زاد راہ ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

(فتھجدبہ نافلۃ لک) اور رات کے حصہ میں نماز تہجد پڑھا کیجیے جو آپ کے لیے زائد چیز ہے۔ لفظ تہجد ہجود سے لیا گیا ہے، ہجود سونے کو کہتے ہیں اور تہجد ترک النوم یعنی سونے کے بعد اٹھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ (لان التفعل للتجنب مثل التاثم والتحنث) وقال بعضھم ان الھجود من الاضداد والمراد بالتھجد تکلف الھجود بمعنی الیقظۃ ذکرہ صاحب الروح۔ رات عبادت کے لیے مناسب ترین وقت ہے، اس میں جتنی بھی نماز پڑھی جائے ذکر و تسبیح و تلاوت میں وقت گزارا جائے بہت مبارک ہے اور بہت بڑی فضیلت کی بات ہے اگر سونے سے پہلے نفل نماز پڑھ لے، یہ بھی بہت بڑے ثواب کی چیز ہے۔ حضرت ثوبان (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا بلاشبہ یہ بیداری مشقت کی چیز ہے اور نفسوں پر بھاری ہے سو جب تم میں سے کوئی شخص اول رات میں وتر پڑھ لے تو اس کے بعد دو رکعتیں (نفل) پڑھ لے اس کے بعد اگر رات کو کھڑا ہوگیا (اور نماز پڑھ لی تو یہ اس کے لیے بہتر ہوگا) ورنہ دو رکعت (جو سونے سے پہلے پڑھی) رات کے قیام کے حساب میں لگ جائے گی۔ (رواہ الدارمی کما فی المشکوٰۃ ص ١٣٣) لیکن تہجد وہی ہے جو سو کر اٹھنے کے بعد نفلیں پڑھی جائیں کیونکہ اس میں تکلیف زیادہ ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا عموماً اسی پر عمل تھا۔ بعض راتیں آپ نے ایسی گزاریں کہ بار بار سو جاتے تھے اور درمیان میں بار بار اٹھ کر نماز پڑھتے تھے۔ بظاہر آیت کریمہ میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خطاب ہے اور ” نافلہ “ کے معنی زائدہ کے ہیں۔ بعض علماء کی رائے تو یہ ہے کہ نماز تہجد خاص کر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر فرض فرمائی تھی۔ اور چونکہ یہ پانچوں نمازوں سے زیادہ تھی اس لیے اسے نافلہ فرمایا۔ نافلہ اپنے معروف معنی میں نہیں ہے۔ پھر آگے اس میں اختلاف ہے کہ آپ پر اس کی فرضیت باقی رہی یا آپ کے لیے بھی بعد میں نماز تہجد نفل قرار دے دی گئی۔ بعض علماء نے فرمایا ہے کہ یہ خطاب بظاہر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہے لیکن تبعاً آپ کی امت کو بھی خطاب ہے جیسا کہ اور دیگر مواقع میں بھی ایسا ہے ان حضرات کا فرمانا ہے کہ ابتداً رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اور آپ کی امت کو نماز تہجد کا حکم دیا گیا تھا اور یہ سب پر فرض تھی پھر امت کے حق میں فرضیت منسوخ ہوگئی۔ اور آپ پر برابر فرض رہی۔ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نماز تہجد فرض ہوئی۔ پھر فرضیت آخیر تک باقی رہی یا فرضیت آپ کے حق میں بھی منسوخ ہوگئی۔ جو بھی صورت ہو بہرحال آپ ہمیشہ اہتمام کے ساتھ تہجد کی نماز پڑھتے تھے۔ حضرات صحابہ (رض) بھی اس میں مشغول رہتے تھے۔ اور آپ نے اس کی بہت زیادہ ترغیب دی ہے۔ انبیاء سابقین ( علیہ السلام) اور ان کی امتوں کے صالحین اس نماز کو پڑھا کرتے تھے۔ حضرت ابو امامہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ تم رات کے قیام کرنے کو لازم پکڑلو۔ کیونکہ تم سے پہلے جو صالحین گزرے ہیں یہ ان کی عبادت رہی ہے اور وہ تمہارے رب کی نزدیکی کا سبب ہے اور تمہارے گناہوں کا کفارہ ہے اور گناہوں سے روکنے والی ہے۔ (رواہ الترمذی) عبد اللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب حضرت داؤد (علیہ السلام) کی نماز ہے اور روزوں میں سب سے زیادہ محبوب حضرت داؤد (علیہ السلام) کے روزے ہیں۔ وہ آدھی رات سوتے تھے اور تہائی رات نماز میں کھڑے ہوتے تھے پھر باقی رات کا جو چھٹا حصہ رہ گیا اس میں سو جاتے تھے اور ایک دن (نفل) روزہ رکھتے تھے اور ایک دن بےروزہ رہتے تھے۔ (رواہ البخاری) حضرت مغیرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نمازوں میں اتنا قیام فرمایا کہ آپ کے قدم مبارک سوج گئے کسی نے عرض کیا کہ آپ ایسا کیوں کرتے ہیں ؟ حالانکہ آپ کا گزشتہ اور آئندہ سب کچھ بخش دیا گیا ہے آپ نے فرمایا تو کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں۔ (رواہ البخاری ص ١٠٢) حضرت عمرو بن عبسہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ بندہ اپنے رب سے سب سے زیادہ قریب اس وقت ہوتا ہے جس وقت پچھلی رات کا درمیانہ حصہ ہو۔ سو اگر تجھ سے یہ ہوسکے کہ اس وقت میں اللہ کا ذکر کرنے والوں میں سے ہوجائے تو اس پر عمل کرلینا۔ (رواہ الترمذی قال ہذا حدیث حسن صحیح) حضرت ابو امامہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا گیا کہ سب سے زیادہ مقبول ہونے والی دعا کونسی ہے ؟ آپ نے فرمایا جو پچھلی رات کے درمیان ہو اور فرض نمازوں کے بعد (رواہ الترمذی) اور حضرت ابوہریرہ (رض) نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے کہ فرض نمازوں کے بعد سب سے زیادہ افضل وہ نماز ہے جو رات کے درمیان ہو۔ (مشکوٰۃ المصابیح ص ١١١) حضرت ابو مالک اشعری (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ بلاشبہ جنت میں ایسے بالاخانے ہیں جن کا باہر کا حصہ اندر سے اور اندر کا حصہ باہر سے نظر آتا ہے۔ یہ بالا خانے اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے لیے تیار کیے ہیں جو نرمی سے بات کریں اور کھانا کھلایا کریں اور لگاتار روزے رکھا کریں اور رات کو نماز پڑھیں جبکہ لوگ سو رہے ہوں۔ (رواہ البیہقی فی شعب الایمان) حضرت عائشہ (رض) نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کو تیرہ رکعت پڑھتے تھے ان میں وتر بھی تھے اور فجر کی دو سنتیں بھی تھیں۔ (رواہ مسلم) احادیث بالا سے نماز تہجد کی فضیلت معلوم ہوئی۔ سورة بنی اسرائیل کی آیت بالا کے علاوہ دیگر آیات میں بھی اس کی فضیلت آئی ہے۔ سورة الذاریات میں ہے (اِِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّعُیُوْنٍ اٰخِذِیْنَ مَا اٰتَاھُمْ رَبُّہُمْ اِِنَّہُمْ کَانُوْا قَبْلَ ذٰلِکَ مُحْسِنِیْنَ کَانُوْا قَلِیْلًا مِّنَ الَّیْلِ مَا یَہْجَعُوْنَ وَبِالْاَسْحَارِ ھُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ ) (بلاشبہ متقی لوگ بہشتوں میں اور چشموں میں ہونگے جو کچھ ان کے رب نے ان کو دیا اسے لینے والے ہونگے بلاشبہ وہ اس سے پہلے نیک کام کرنے والے تھے وہ رات کو بہت کم سوتے تھے اور رات کے آخری حصوں میں استغفار کرتے تھے) سورة الم سجدہ میں فرمایا (تَتَجَافٰی جُنُوْبُھُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ یَدْعُوْنَ رَبَّھُمْ خَوْفًا وَّ طَمَعًا وَّ مِمَّا رَزَقْنٰھُمْ یُنْفِقُوْنَ ) (ان کے پہلو خواب گاہوں سے علیحدہ ہوتے ہیں اس طور پر کہ وہ لوگ اپنے رب کو امید سے اور خوف سے پکارتے ہیں اور ہماری دی ہوئی چیزوں میں سے خرچ کرتے ہیں۔ ) فائدہ : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز تہجد نیند کے غلبہ یا کسی دکھ تکلیف کی وجہ سے رہ جاتی تھی تو دن میں بارہ رکعتیں پڑھ لیتے تھے۔ یہ حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے اور حضرت عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص سے رات کا کوئی ورد نیند کی وجہ سے رہ گیا یا پڑھنے کی کوئی چیز چھوٹ گئی پھر اسے فجر اور ظہر کی نماز کے درمیان پڑھ لیا تو یہ ایسا ہی ہوگا جیسے رات کو پڑھا ہوتا۔ (دونوں روایتیں صحیح مسلم میں مروی ہیں) فائدہ : جس شخص کو تہجد پڑھنے کی عادت ہو اور اسے مضبوط امید ہو کہ رات کو ضرور اٹھے گا وہ نماز وتر کو تہجد کی نماز کے بعد پڑھے یہ افضل ہے، اور اگر تہجد کو اٹھنے کی پکی امیدنہ ہو تو شروع رات ہی میں وتر پڑھ کر سو جائے۔ شیطان بہت شریر ہے اس کو قابو نہ دیں وہ شروع رات میں یہ سمجھا دیتا ہے کہ تہجد میں وتر پڑھ لینا اور نفس بھی اس کا ساتھی بن جاتا ہے۔ پھر رات کو نہ نفس اٹھنے کی ہمت کرتا ہے اور نہ شیطان اٹھنے دیتا ہے۔ بعض تہجد گزاروں کے ساتھ یہ معاملہ ہوتا رہتا ہے۔ لہٰذا ہوشمندی کے ساتھ نیک بنیں۔ فائدہ : بعض مفسرین نے (نَافِلَۃً لَّکَ ) کا یہ معنی بھی لیا ہے کہ نماز تہجد کے ذریعے آپ کو جو خاص فضیلت حاصل ہوگی وہ صرف آپ کے لیے ہے، چونکہ آپ معصوم ہیں اس لیے اس نماز کے ذریعہ آپ کے درجات رفیعہ میں مزید اضافہ در اضافہ ہوتا رہے گا اور مزید در مزید قرب الٰہی کا ذریعہ ہوگا۔ رہا امت کا معاملہ تو چونکہ وہ معصوم نہیں ہیں اس لیے اس کے ذریعے ان کا کفارہ سیئات بھی ہوگا اور فرائض میں جو کوتاہی ہے اس کی بھی تلافی ہوگی۔ (روح المعانی) (عَسٰٓی اَنْ یَّبْعَثَکَ رَبُّکَ مَقَامًا مَّحْمُوْدًا) (آپ کا رب آپ کو عنقریب مقام محمود میں اٹھائے گا) اس میں آپ کے لیے تسلی ہے کہ چند روزہ دنیا میں وہ بھی چند دن آپ کے دشمن جو آپ کو تکلیف دے رہے ہیں یہ اس بلند مرتبہ کے سامنے بےحقیقت ہے جو مرتبہ آپ کو قیامت کے دن عطا کیا جائے گا یعنی مقام محمود پر پہنچایا جائے گا۔ اس مقام پر تمام انبیاء کرام (علیہ السلام) اور تمام اولین و آخرین آپ کی تعریف کریں گے۔ حضرت عبد اللہ بن عمر (رض) نے فرمایا کہ قیامت کے روز سب لوگ مختلف جماعتوں میں بٹے ہوں گے۔ ہر امت اپنے اپنے نبی کے پیچھے ہوگی۔ وہ عرض کریں گے کہ ہماری سفارش کیجیے حتیٰ کہ ہمارے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک شفاعت کی نوبت پہنچ جائے گی (جب دیگر انبیاء کرام (علیہ السلام) سفارش کرنے سے انکار کردیں گے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ساری مخلوق کے لیے سفارش کریں گے) یہ وہ مقام محمود ہے جس پر اللہ تعالیٰ آپ کو پہنچا دے گا۔ (صحیح بخاری ص ٦٨٦) اس حدیث میں بہت اجمال ہے۔ دوسری روایات میں تفصیل کے ساتھ شفاعت کا مضمون وارد ہوا ہے اور وہ یہ کہ قیامت کے دن جب لوگ بہت ہی زیادہ تکلیف میں ہوں گے اور سورج قریب ہوجائے گا اس بےچینی کے عالم میں کہیں گے کہ کسی سے سفارش کے لیے عرض کرو۔ پہلے آدم (علیہ السلام) کے پاس پھر نوح (علیہ السلام) کے پاس پھر ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس پھر موسیٰ (علیہ السلام) کے پاس پھر عیسیٰ (علیہ السلام) کے پاس سفارش کرنے کی درخواست کریں گے یہ سب حضرات انکار کردیں گے تو سید الاولین و الآخرین محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوں گے اور شفاعت کی درخواست کریں گے آپ عرش کے نیچے پہنچ کر سجدہ میں گرجائیں گے اس وقت اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی ایسی ایسی تعریفیں الہام فرمائے گا جو اس سے پہلے کسی کے قلب میں نہیں ڈالی گئیں۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہوگا کہ اے محمد سر اٹھاؤ اور سوال کرو۔ سوال پورا کیا جائے گا۔ اور سفارش کرو تمہاری سفارش قبول کی جائے گی۔ (رواہ البخاری و مسلم) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (عَسٰٓی اَنْ یَّبْعَثَکَ رَبُّکَ مَقَامًا مَّحْمُوْدًا) کی تفسیر میں فرمایا کہ اس سے شفاعت مراد ہے۔ رواہ الترمذی فی التفسیر وفی حاشیۃ قولہ مَقَامًا مَّحْمُوْدًایحمدہ فی جمیع الخلق التعجیل الحساب والاراحۃ من طول والوقوف ١ ھ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ آپ کو مقام محمود عطا فرمائے گا لیکن امت محمدیہ صلی اللہ علی صاحبھا السلام کو بھی مقام محمود کی دعا کرنے کا شرف عطا کیا ہے جو اذان کا جواب دینے کے بعد کی جاتی ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

71:۔ ” نافلۃ لک “ سے استدلال کیا گیا ہے کہ نماز تہجد پانچ نمازوں کے علاوہ امت کی نسبت زائد آپ پر فرض کی گئی جو امت پر فرض نہیں۔ ای نافلۃ لک ای زیادۃ لک یرید فریضۃ زائدۃ علی سائر الفرائض التی فرضھا اللہ علیک الخ (خازن ج 5 ص 174) ۔ بعض مفسرین کا خیال ہے کہ نماز تہجد کا وجوب آپ پر سے منسوخ ہوگیا اور امت کی طرح آپ پر بھی اس کی نفلی حیثیت باقی رہی (خازن) ۔ مقام محمود شفاعت کبریٰ کا مقام ہے۔ قیامت کے دن جب تمام انبیاء (علیہم السلام) گنہگاروں کی شفاعت کرنے سے معذوری ظاہر کرینگے تو حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ تعالیٰ کے سامنے سر بسجود ہوجائیں گے اور اللہ تعالیٰ کی بےانتہاء حمد و ثنا کرینگے اور گڑ گڑا کر شفاعت کا اذن طلب کرینگے۔ آخر آپ کو شفاعت کا اذن مل جائیگا۔ یا محمد ارفع راسک اشفع تشفع۔ اس کے بعد آپ اللہ تعالیٰ سے عرض کر کے مخلوق کو عذاب سے نجات دلائیں گے اس وقت ہر شخص آپ کی تعریف وثناء سے رطب اللسان ہوگا اور اللہ تعالیٰ بھی آپ کی تعریف فرمائے گا گو یا شان محمدیت کا پورا پورا ظہور اس وقت ہوگا۔ یہی وہ مقام ہے جس میں لواء الحمد (اللہ کی حمد کا جھنڈا) آپ کے مبارک ہاتھ میں ہوگا۔ (مدارک، کبیر وغیرہ) ۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

79 اور رات کے کچھ حصہ میں بھی سو اس رات کے حصہ میں بیدار ہو کر تہجد کی نما ز پڑھا کیجیے یہ تہجد آپ کے لئے ایک زائد چیز ہے امید ہے کہ آپ کا رب آپ کو مقام محمود میں جگہ دے۔ حضرت شاہ صاحب فرماتے ہیں یعنی نیند سے جاگ کر قرآن کریم پڑھا کر یہ حکم سب سے زیادہ تجھ پر کیا ہے کہ تجھ کو مرتبہ بڑا دیتا ہے وہ تعریف کا مقام ہے شفاعت کا جب کوئی پیغمبر نہ بول سکے گا تب حضرت اللہ سے عرض کر کے خلق کو چھڑا دیں گے تکلیف سے 12 بعض علماء فرماتے ہیں کہ تہجد آپ کے لئے بھی نفل تھا علماء کے دونوں قول ہیں ان احکام کے بعد حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مقام محمود کی بشارت دی گئی یہ مقام آپ کی شفاعت کا مقام ہے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہے کہ مجھ کو یہ مقام عطا کیا جائے گا اور میدان حشر کی گرمی ہے پریشان ہو کر لوگ ہر ایک پیغمبر کے پاس جائیں گے اور آخر میں رحمت للعلمین کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کریں گے اس وقت آپ سجدے میں اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کریں گے اور حساب و کتاب کے لئے درخواست کریں گے آپ مقام محمود میں اتنی حمد بیان کریں گے کہ تمام انبیاء کی حمد و ثنا سے آپ کی حمد بڑھ جائے گی لیکن وہ حمد کے الفاظ آپ کو دنیا میں نہیں بتائے گئے وہ قیامت ہی میں تعلیم کئے جائیں گے اس کو شفاعت کبریٰ کہتے ہیں۔ آپ کی حمد و ثنا کے بعد اللہ تعالیٰ فرمائے گا۔ اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سر اٹھائو تمہاری شفاعت قبول کی جائے گی۔ تفسیر ابن کثیر نے بہت سی روایتیں نقل کی ہیں ہم نے ان میں سے ایک روایت نقل کردی ہے۔