Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 79

سورة بنی اسراءیل

وَ مِنَ الَّیۡلِ فَتَہَجَّدۡ بِہٖ نَافِلَۃً لَّکَ ٭ۖ عَسٰۤی اَنۡ یَّبۡعَثَکَ رَبُّکَ مَقَامًا مَّحۡمُوۡدًا ﴿۷۹﴾

And from [part of] the night, pray with it as additional [worship] for you; it is expected that your Lord will resurrect you to a praised station.

رات کے کچھ حصے میں تہجد کی نماز میں قرآن کی تلاوت کریں یہ زیادتی آپ کے لئے ہے عنقریب آپ کا رب آپ کو مقام محمود میں کھڑا کرے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنَ الَّیۡلِ
اور کچھ حصہ رات کا
فَتَہَجَّدۡ
پس تہجد پڑھا کیجیے
بِہٖ
ساتھ اس(قرآن) کے
نَافِلَۃً
نفل/زائد ہیں
لَّکَ
آپ کے لیے
عَسٰۤی
امید ہے
اَنۡ
کہ
یَّبۡعَثَکَ
کھڑا کر دے آپ کو
رَبُّکَ
رب آپ کا
مَقَامًا
مقام
مَّحۡمُوۡدًا
محمود پر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنَ الَّیۡلِ
اوررات کے کچھ حصہ میں
فَتَہَجَّدۡ
پھر بےدار رہیں
بِہٖ
ساتھ اُس کے
نَافِلَۃً
زائد عبادت ہے
لَّکَ
آپ کے لیے
عَسٰۤی
قریب ہے
اَنۡ
یہ کہ
یَّبۡعَثَکَ
فائز کردے آپ کو
رَبُّکَ
آپ کا رب
مَقَامًا
مقام
مَّحۡمُوۡدًا
محمود پر
Translated by

Juna Garhi

And from [part of] the night, pray with it as additional [worship] for you; it is expected that your Lord will resurrect you to a praised station.

رات کے کچھ حصے میں تہجد کی نماز میں قرآن کی تلاوت کریں یہ زیادتی آپ کے لئے ہے عنقریب آپ کا رب آپ کو مقام محمود میں کھڑا کرے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور رات کو آپ تہجد (کی نماز) ادا کیجئے یہ آپ کے لئے زائد (نماز) ہے۔ عین ممکن ہے کہ آپ کا پروردگار آپ کو مقام محمود پر فائز کردے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوررات کے کچھ حصے میں پھراس کے ساتھ بے داررہیں یہ آپ کے لیے زائد عبادت ہے، قریب ہے آپ کا رب آپ کو مقامِ محمود پر فائز کر دے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And during the night, wake up for salah, an additional prayer for you. It is very likely that your Lord places you at a Praised Station.

اور کچھ رات جاگتا رہ قرآن کے ساتھ یہ زیادتی ہے تیرے لئے قریب ہے کہ کھڑا کر دے تجھ کو تیرا رب مقام محمود میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور رات کے ایک حصے میں آپ جاگیے اس (قرآن) کے ساتھ یہ اضافی چیز ہے آپ کے لیے امید ہے کہ آپ کا رب آپ کو مقام محمود پر فائز فرمائے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And rise from sleep during the night as well- this is an additional Prayer for you. Possibly your Lord will raise you to an honoured position.

اور رات کو تہجد پڑھو ، 96 یہ تمہارے لیے نفل ہے97 ، بعید نہیں کہ تمہارا رب تمہیں مقام محمود 98 پر فائز کر دے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور رات کے کچھ حصے میں تہجد پڑھا کرو جو تمہارے لیے ایک اضافی عبادت ہے ۔ ( ٤٥ ) امید ہے کہ تمہارا پروردگار تمہیں مقام محمود تک پہنچائے گا ۔ ( ٤٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور رات کو کسی وقت جاگ اٹھ (تہجد کی نماز پڑھ) یہ زیادہ ہے تیرے 1 لئے عجب نہیں کہ (اس کی برکت سے) تیرا مالک تجھ کو (قیامت میں) مقام محمود تک پہنچا ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کسی قدر رات کے حصے میں سو اس (قرآن) کے ساتھ تہجد (رات کے نوافل) پڑھا کیجئے یہ آپ کے لئے (فرض نمازوں کے علاوہ) زیادہ ہے امید ہے کہ آپ پروردگار آپ کو مقام محمود میں جگہ عطا فرمائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور رات کے کچھ حصہ میں تلاوت قرآن کے ساتھ بیدار رہیں یہ آپ کے لئے زائد (عبادت) ہے قریب ہے کہ شاید آپ کا پروردگار آپ کو مقام محمود میں کھڑا کرے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور بعض حصہ شب میں بیدار ہوا کرو (اور تہجد کی نماز پڑھا کرو) ۔ (یہ شب خیزی) تمہاری لئے (سبب) زیادت ہے (ثواب اور نماز تہجد تم کو نفل) ہے قریب ہے کہ خدا تم کو مقام محمود میں داخل کرے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of the night--keep the vigil therein, as an act of supererogation for thee; belike thy Lord will raise thee up in a station praised.

اور رات کے کچھ حصہ میں بھی سو اس میں تہجد پڑھ لیا کیجیے (جو) آپ کے حق میں زائد چیز ہے ۔ عجب کیا کہ آپ کا پروردگار آپ کو مقام محمود میں جگہ دے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور شب میں بھی تہجد پڑھو ۔ یہ تمہارے لئے مزید برآں ہے ۔ توقع رکھو کہ تم کو تمہارا رب محمود اٹھانا اٹھائے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور رات کے بعض حصے میں ( اُٹھ کر ) نماز تہجد ادا کیجیے یہ آپ ( ﷺ ) کے لیے اضافی ( عمل ) ہے ، قریب ہے کہ آپ ( ﷺ ) کا رب آپ ( ﷺ ) کو مقامِ محمود پر فائز فرمادے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور بعض حصہ رات میں بیدار ہوا کریں اور تہجد کی نماز پڑھا کریں یہ رات کو جاگنا تمہارے لیے زائد (نماز) ہے، قریب ہے کہ اللہ آپ کو مقام محمود میں داخل کرے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور رات کے کچھ حصے میں تہجد بھی پڑھا کرو، جو کہ آپ کے لئے ایک زائد عبادت ہے، بعید نہیں کہ آپ کا رب آپ کو سرفراز فرما دے مقام محمود سے،

Translated by

Noor ul Amin

اور رات کو تہجداداکیجئے یہ آپ کے لئے زائد ہے ممکن ہے کہ آپ کارب آپ کو مقام محمودپرفائز کرے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور رات کے کچھ حصہ میں تہجد کرو یہ خاص تمہارے لیے زیادہ ہے ( ف۱۷۳ ) قریب ہے کہ تمہیں تمہارا رب ایسی جگہ کھڑا کرے جہاں سب تمہاری حمد کریں ( ف۱۷٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور رات کے کچھ حصہ میں ( بھی قرآن کے ساتھ شب خیزی کرتے ہوئے ) نماز تہجد پڑھا کریں یہ خاص آپ کے لئے زیادہ ( کی گئی ) ہے ، یقیناً آپ کا رب آپ کو مقامِ محمود پر فائز فرمائے گا ( یعنی وہ مقامِ شفاعتِ عظمٰی جہاں جملہ اوّلین و آخرین آپ کی طرف رجوع اور آپ کی حمد کریں گے )

Translated by

Hussain Najfi

اور رات کے کچھ حصہ ( پچھلے پہر ) میں قرآن کے ساتھ بیدار رہیں ( نمازِ تہجد پڑھیں ) یہ آپ کے لئے اضافہ ہے ۔ عنقریب آپ کا پروردگار آپ کو مقامِ محمود پر فائز کرے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And pray in the small watches of the morning: (it would be) an additional prayer (or spiritual profit) for thee: soon will thy Lord raise thee to a Station of Praise and Glory!

Translated by

Muhammad Sarwar

Say your special (tahajjud) prayer during some part of the night as an additional (obligatory) prayer for you alone so that perhaps your Lord will raise you to a highly praiseworthy position.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And in some parts of the night (also) offer the Salah with it as an additional prayer for you. It may be that your Lord will raise you to Maqam Mahmud.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And during a part of the night, pray Tahajjud beyond what is incumbent on you; maybe your Lord will raise you to a position of great glory.

Translated by

William Pickthall

And some part of the night awake for it, a largess for thee. It may be that thy Lord will raise thee to a praised estate.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और रात के कुछ हिस्से में उस (क़ुरआन) के द्वारा जागरण किया करो, यह तुम्हारे लिए तद्अधिक (नफ़्ल) है। आशा है कि तुम्हारा रब तुम्हें उठाए ऐसा उठाना जो प्रशंसित हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور کسی قدر رات کے حصے میں سو اس میں تہجد پڑھا کیجیئے جو کہ آپ کے لیے زائد چیز ہے امید ہے کہ آپ کا رب آپ کو مقام محمود (6) میں جگہ دے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور رات کے کچھ حصے میں آپ تہجد پڑھیں اس حال میں کہ آپ کے لیے زائد ہے۔ قریب ہے کہ آپ کا رب آپ کو مقام محمود پر کھڑا کرے۔ “ (٧٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور رات کو تہجد پڑھو یہ تمہارے لئے نفل ہے ، بعید نہیں کہ تمہارا رب تمہیں مقام محمود پر فائز کردے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور رات کے حصہ میں نماز تہجد پڑھا کیجیے جو آپ کے لیے زائد چیز ہے عنقریب آپ کا رب آپ کو مقام محمود میں جگہ دے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کچھ رات جاگتا رہ قرآن کے ساتھ یہ زیادتی ہے تیرے لیے قریب ہے کہ کھڑا کر دے تجھ کو تیرا رب مقام محمود میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کسی قدر رات کے حصہ میں بھی سو اس میں پیدا ہو کر تہجد کی نماز پڑھا کیجیے یہ تہجد آپ کے لئے ایک زائد چیز ہے امید ہے کہ آپ کا رب آپ کو مقام محمود میں جگہ دے گا