Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 82

سورة بنی اسراءیل

وَ نُنَزِّلُ مِنَ الۡقُرۡاٰنِ مَا ہُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحۡمَۃٌ لِّلۡمُؤۡمِنِیۡنَ ۙ وَ لَا یَزِیۡدُ الظّٰلِمِیۡنَ اِلَّا خَسَارًا ﴿۸۲﴾

And We send down of the Qur'an that which is healing and mercy for the believers, but it does not increase the wrongdoers except in loss.

یہ قرآن جو ہم نازل کر رہے ہیں مومنوں کے لئے تو سراسر شفا اور رحمت ہے ۔ ہاں ظالموں کو بجز نقصان کے اور کوئی زیادتی نہیں ہوتی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَنُنَزِّلُ
اور ہم نازل کرتے ہیں
مِنَ الۡقُرۡاٰنِ
قرآن سے
مَا
جو
ہُوَ
وہ
شِفَآءٌ
شفا
وَّرَحۡمَۃٌ
اور رحمت ہے
لِّلۡمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والوں کے لیے
وَلَا
اور نہیں
یَزِیۡدُ
وہ زیادہ کرتا
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کو
اِلَّا
مگر
خَسَارًا
خسارے میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَنُنَزِّلُ
اورہم تھوڑا تھوڑا نازل کرتے ہیں
مِنَ الۡقُرۡاٰنِ
قرآن میں سے
مَا
جو
ہُوَ
وہ
شِفَآءٌ
شِفا ہے
وَّرَحۡمَۃٌ
اور رحمت ہے
لِّلۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کے لیے
وَلَا یَزِیۡدُ
اور نہیں وہ زیادہ کرتا
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کو
اِلَّا خَسَارًا
سوائے خسارے کے
Translated by

Juna Garhi

And We send down of the Qur'an that which is healing and mercy for the believers, but it does not increase the wrongdoers except in loss.

یہ قرآن جو ہم نازل کر رہے ہیں مومنوں کے لئے تو سراسر شفا اور رحمت ہے ۔ ہاں ظالموں کو بجز نقصان کے اور کوئی زیادتی نہیں ہوتی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم قرآن میں جو کچھ نازل کرتے ہیں وہ مومنوں ۔ کے لئے تو شفا اور رحمت ہے مگر ظالموں کے خسارہ میں ہی اضافہ کرتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ہم اس قرآن میں سے تھوڑاتھوڑا نازل کرتے ہیں جومؤمنوں کے لیے شفااوررحمت ہے اور جو ظالموں کو خسارے کے سواکسی چیزمیں زیادہ نہیں کرتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We reveal the Qur&an which is cure and mercy for the believers. And it adds nothing to the unjust but loss

اور ہم اتارتے ہیں قرآن میں سے جس سے روگ دفع ہوں اور رحمت ایمان والوں کے واسطے اور گنہگاروں کو تو اس سے نقصان ہی بڑھتا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم قرآن سے وہ کچھ نازل کرتے ہیں جو شفا اور رحمت ہے اہل ایمان کے حق میں لیکن یہ ظالموں کو نہیں بڑھاتا مگر خسارے ہی میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

What We are sending down in the course of revealing the Qur'an is a healing and a grace for those who have faith; but it adds only to the ruin of the wrong-doers.

ہم اس قرآن کے سلسلہ تنزیل میں وہ کچھ نازل کر رہے ہیں جو ماننے والوں کے لیے تو شفا اور رحمت ہے ، مگر ظالموں کےلیے خسارے کے سوا اور کسی چیز میں اضافہ نہیں کرتا ۔ 102

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم وہ قرآن نازل کر رہے ہیں جو مومنوں کے لیے شفا اور رحمت کا سامان ہے ، البتہ ظالموں کے حصے میں اس سے نقصان کے سوا کسی اور چیز کا اضافہ نہیں ہوتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم قرآن میں سے جو اتارتے ہیں وہ ندرستی اور رحمت ہے مسلمانوں کے لئے 5 اور کافروں کو تو اور زیادہ نقصان دیتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم قرآن کے ذریعے وہ چیز نازل کرتے ہیں جو ایمان والوں کے لئے شفاء اور رحمت ہے اور ظالموں کے حق میں تو اس سے نقصان ہی بڑھتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم قرآن کو نازل کر رہے ہیں جو مومنوں کے لئے شفا اور رحمت ہے اور ظالمو کے حق میں سوائے خسارے کے کچھ اضافہ (نہیں) ہو گا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم قرآن (کے ذریعے) سے وہ چیز نازل کرتے ہیں جو مومنوں کے لئے شفا اور رحمت ہے اور ظالموں کے حق میں تو اس سے نقصان ہی بڑھتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We reveal by means of the Qur'an that which is a healing and a mercy unto the believers, and it only increaseth the wrong- doers in loss.

اور ہم قرآن میں ایسی چیزیں نازل کرتے ہیں جو ایمان والوں کے حق میں شفا اور رحمت ہیں اور ظالموں کا اس سے اور نقصان ہی بڑھتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم قرآن میں سے جو اتارتے ہیں ، وہ شفا اور رحمت ہے ایمان والوں کیلئے اور ظالموں کیلئے یہ چیز ان کے خسارے میں ہی اضافہ کر رہی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم قرآن ( کے ذریعے ) سے وہ چیزیں نازل کرتے ہیں جو ایمان والوں کے لیے ( سراپا ) شفا اور رحمت ہیں اور یہ ( قرآن ) ظالموں کے حق میں ( تو ) نقصان ( ہی ) کو بڑھاتا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم قرآن کے ذریعے سے وہ چیز نازل کرتے ہیں جو مومنوں کے لیے شفا اور رحمت ہے اور ظالموں کے حق میں تو اس سے نقصان ہی بڑھتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم اس قرآن کے ذریعے وہ کچھ نازل کرتے ہیں جو سراسر شفاء اور عین رحمت ہے ایمانداروں کے لئے، مگر ظالموں کے لئے اس سے خسارے کے سوا اور کسی چیز کا اضافہ نہیں ہوتا،

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم قرآن میں جو کچھ نازل کرتے ہیں وہ مومنوں کے لئے شفا اور رحمت ہے مگر ظالموں کے خسارے میں ہی اضافہ کرتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم قرآن میں اتارتے ہیں وہ چیز ( ۱۷۹ ) جو ایمان والوں کے لیے شفا اور رحمت ہے ( ف۱۸۰ ) اور اس سے ظالموں کو ( ف۱۸۱ ) نقصان ہی بڑھتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم قرآن میں وہ چیز نازل فرما رہے ہیں جو ایمان والوں کے لئے شفاء اور رحمت ہے اور ظالموں کے لئے تو صرف نقصان ہی میں اضافہ کر رہا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم تنزیلِ قرآن کے سلسلہ میں وہ کچھ نازل کر رہے ہیں جو اہلِ ایمان کے لئے شفاء اور رحمت ہے اور ظالموں کے لئے خسارہ کے سوا اور کسی چیز میں اضافہ نہیں کرتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We send down (stage by stage) in the Qur'an that which is a healing and a mercy to those who believe: to the unjust it causes nothing but loss after loss.

Translated by

Muhammad Sarwar

We reveal the Quran which is a cure and mercy for the believers but does nothing for the unjust except to lead them to perdition.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We send down of the Qur'an that which is a cure and a mercy to the believers, and it increases the wrongdoers in nothing but loss.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We reveal of the Quran that which is a healing and a mercy to the believers, and it adds only to the perdition of the unjust.

Translated by

William Pickthall

And We reveal of the Qur'an that which is a healing and a mercy for believers though it increase the evil-doers in naught save ruin.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम क़ुरआन में से जो उतारते हैं वह मोमिनों के लिए शिफ़ा (आरोग्य) और दयालुता है, किन्तु ज़ालिमों के लिए तो वह बस घाटे ही में अभिवृद्धि करता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم قرآن میں ایسی چیزیں نازل کرتے ہیں کہ وہ ایمان والوں کے حق میں تو شفا اور رحمت ہے (10) اور ناانصافوں کو اس سے اور الٹا نقصان بڑھتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ہم قرآن نازل کرتے ہیں جو ایمان والوں کے لیے سراسر شفا اور رحمت ہے اور قرآن ظالموں کو زیادہ نہیں کرتا مگر نقصان ہی میں۔ “ (٨٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم اس قرآن کے سلسلہ تنزیل میں وہ کچھ نازل کر رہے ہیں جو ماننے والوں کے لئے تو شفا اور رحمت ہے ، مگر ظالموں کے لئے خسارے کے سوا اور کسی چیز میں اضافہ نہیں کرتا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم ایسی چیز یعنی قرآن نازل کرتے ہیں جو شفاء ہے اور رحمت ہے مومنین کے لیے اور وہ ظالموں کے نقصان ہی میں اضافہ کرتا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم اتارتے ہیں قرآن میں سے جس سے روگ دفع ہوں اور رحمت ایمان والوں کے واسطے اور گناہ گاروں کو تو اس سے نقصان ہی بڑھتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ قرآن کریم جو ہم نازل فرما رہے ہیں یہ مسلمانوں کے لئے شفا اور رحمت ہے اور نا انصافوں کے لئے اس سے اور الٹا نقصان ہی بڑھتا ہے۔