Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 83

سورة بنی اسراءیل

وَ اِذَاۤ اَنۡعَمۡنَا عَلَی الۡاِنۡسَانِ اَعۡرَضَ وَ نَاٰ بِجَانِبِہٖ ۚ وَ اِذَا مَسَّہُ الشَّرُّ کَانَ یَـئُوۡسًا ﴿۸۳﴾

And when We bestow favor upon the disbeliever, he turns away and distances himself; and when evil touches him, he is ever despairing.

اور انسان پر جب ہم اپنا انعام کرتے ہیں تو وہ منہ موڑ لیتا ہے اور کروٹ بدل لیتا ہے اور جب اسے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ مایوس ہو جاتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَاۤ
اور جب
اَنۡعَمۡنَا
انعام کرتے ہیں ہم
عَلَی الۡاِنۡسَانِ
انسان پر
اَعۡرَضَ
وہ اعراض کرتا ہے
وَنَاٰ
اور وہ دور کر لیتا ہے
بِجَانِبِہٖ
پہلو اپنا
وَاِذَا
اور جب
مَسَّہُ
پہنچتی ہے اسے
الشَّرُّ
تکلیف
کَانَ
ہو جاتا ہے وہ
یَـئُوۡسًا
بہت مایوس
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَاۤ
اور جب
اَنۡعَمۡنَا
انعام کرتےہیں ہم
عَلَی
اوپر
الۡاِنۡسَانِ
انسان کے
اَعۡرَضَ
وہ منہ موڑتا ہے
وَنَاٰ بِجَانِبِہٖ
اور اپنا پہلو دور کرلیتا ہے
وَاِذَا
اور جب
مَسَّہُ
پہنچتی ہے اُس کو
الشَّرُّ
کوئی مصیبت
کَانَ
ہوجاتا ہے
یَـئُوۡسًا
بہت نا اُمید
Translated by

Juna Garhi

And when We bestow favor upon the disbeliever, he turns away and distances himself; and when evil touches him, he is ever despairing.

اور انسان پر جب ہم اپنا انعام کرتے ہیں تو وہ منہ موڑ لیتا ہے اور کروٹ بدل لیتا ہے اور جب اسے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ مایوس ہو جاتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب ہم انسان پر انعام کرتے ہیں تو منہ پھیرتا اور اپنا پہلو موڑ لیتا ہے اور جب اسے کوئی مصیبت پڑتی ہے تو مایوس ہو کر رہ جاتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب ہم انسان پرانعام کرتے ہیں تووہ منہ موڑتاہے اوراپناپہلوبچاتاہے اورجب اس کوکوئی مصیبت پہنچتی ہے تو بہت نااُمید ہو جاتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when We bestow Our favor upon man, he avoids (to recognize it) and keeps himself far aside (from obedi¬ence), and when some evil touches him, he is in total de¬spair.

اور جب ہم آرام بھیجیں انسان پر تو ٹال جائے اور بچائے اپنا پہلو اور جب پہنچے اس کو برائی تو رہ جائے مایوس ہو کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب ہم انسان کو نعمتوں سے نوازتے ہیں تو وہ اعراض کرتا ہے اور (ہم سے) کنی کترانے لگتا ہے اور جب اس پر کوئی تکلیف آپڑتی ہے تو مایوس ہو کر رہ جاتا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Whenever We bestow favours upon man, he arrogantly turns away and draws aside; and whenever evil visits him, he is in utter despair.

انسان کا حال یہ ہے کہ جب ہم اس کو نعمت عطا کرتے ہیں تو وہ اینٹھتا اور پیٹھ موڑ لیتا ہے ، اور جب ذرا مصیبت سے دوچار ہوتا ہے تو مایوس ہونے لگتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ہم انسان کو کوئی نعمت دیتے ہیں تو وہ منہ موڑ لیتا ہے ، اور پہلو بدل لیتا ہے ، اور اگر اس کو کوئی برائی چھو جائے تو مایوس ہو بیٹھتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب ہم آدمی کو کوئی نعمت دیتے ہیں تو (الٹا شکر تو نہیں کرتا) کورا ہوجاتا ہے اور کروٹ پھیر لیتا ہے 6 اور جب اس پر مصیبت آتی ہے تو ناامید بن جاتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ہم انسان کو نعمت بخشتے ہیں تو وہ منہ موڑ لیتا ہے اور اپنی کروٹ پھیر لیتا ہے اور جب اس کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو ناامید ہوجاتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ہم انسان کو نعمت دیتے ہیں تو وہ اپنے منہ کو اور پہلو کو پھیرلیتا ہے اور جب اس کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ مایوس ہوجاتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ہم انسان کو نعمت بخشتے ہیں تو ردگرداں ہوجاتا اور پہلو پھیر لیتا ہے۔ اور جب اسے سختی پہنچتی ہے تو ناامید ہوجاتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when We show favour unto he turneth away and withdraweth on his side; and when evil toucheth him he is ever despairing.

اور جب ہم انسان کو کوئی نعمت عطا کرتے ہیں تو وہ منہ موڑ لیتا ہے اور اپنی کروٹ پھیر لیتا ہے اور جب اسے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو ناامید ہوجاتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور انسان پرجب ہم اپنا انعام کرتے ہیں تو وہ اعراض کرتا اور پہلو بدل لیتا ہے اور جب اس کو مصیبت پہنچتی ہے تو مایوس ہوجاتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ہم انسان پر کوئی انعام کرتے ہیں تو وہ ( بجائے شکر کرنے کے ) منہ پھیر لیتا اور اپنا رُخ پھیرنے لگتا ہے اور جب اسے کوئی سختی ( تکلیف ) پہنچتی ہے تو نا امید ( مایوس ) ہوجاتا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ہم انسان کو نعمت بخشتے ہیں تو روگردانی کرتا ہے اور پہلو پھیر لیتا ہے اور جب اسے سختی پہنچتی ہے تو ناامید ہوجاتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب ہم انسان پر کوئی انعام کرتے ہیں تو وہ منہ موڑ لیتا ہے، اور پیٹھ پھیر لیتا ہے، اور جب اسے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ مایوس ہوجاتا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ہم انسان پر انعام کرتے ہیں تومنہ پھیرتا ہے اور اپنا پہلو موڑلیتا ہے اور جب اسے کوئی مصیبت آ لیتی ہے تومایوس ہوجاتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ہم آدمی پر احسان کرتے ہیں ( ف۱۸۲ ) منہ پھیرلیتا ہے اور اپنی طرف دور ہٹ جاتا ہے

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ہم انسان پر ( کوئی ) انعام فرماتے ہیں تو وہ ( شکر سے ) گریز کرتا اور پہلو تہی کر جاتا ہے اور جب اسے کوئی تکلیف پہنچ جاتی ہے تو مایوس ہو جاتا ہے ( گویا نہ شاکر ہے نہ صابر )

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ہم انسان کو کوئی نعمت عطا کرتے ہیں تو وہ منہ پھیر لیتا ہے اور پہلو تہی کرتا ہے اور جب اسے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو مایوس ہو جاتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Yet when We bestow Our favours on man, he turns away and becomes remote on his side (instead of coming to Us), and when evil seizes him he gives himself up to despair!

Translated by

Muhammad Sarwar

When We do favors to the human being, he disregards it and turns away from it. When evil afflicts him, he becomes despairing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when We bestow Our grace on man, he turns away and becomes arrogant. And when evil touches him, he is in great despair.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when We bestow favor on man, he turns aside and behaves proudly, and when evil afflicts him, he is despairing.

Translated by

William Pickthall

And when We make life pleasant unto man, he turneth away and is averse; and when ill toucheth him he is in despair.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मानव पर जब हम सुखद कृपा करते हैं तो वह मुँह फेरता और अपना पहलू बचाता है। किन्तु जब उसे तकलीफ़ पहुँचती है, तो वह निराश होने लगता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آدمی کو جب ہم نعمت ادا کرتے ہیں تو منہ موڑ لیتا ہے اور کروٹ پھیر لیتا ہے اور جب اس کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو ناامید ہوجاتا ہے۔ (11)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب ہم انسان پر انعام کرتے ہیں وہ منہ پھیر لیتا ہے اور اپنا پہلو موڑ لیتا ہے اور جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو بہت ناامید ہوجاتا ہے۔ “ (٨٣) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انسان کا حال یہ ہے کہ جب ہم اس کو نعمت عطا کرتے ہیں تو وہ اینٹھتا اور پیٹھ موڑ لیتا ہے ، اور جب ذرا مصیبت سے دوچار ہوتا ہے تو مایوس ہونے لگتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ہم انسان پر انعام کرتے ہیں وہ اعراض کرلیتا ہے اور رخ بدل کر دور ہوجاتا ہے۔ اور جب اسے تکلیف پہنچ جائے تو ناامید ہوجاتا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب ہم آرام بھیجیں انسان پر تو ٹال جائے اور بچائے اپنا پہلو اور جب پہنچے اس کو برائی تو رہ جائے مایوس ہو کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ہم انسان کو کوئی نعمت عطا کرتے ہیں تو ہمارا حق ماننے سے منہ موڑتا اور اپنا پہلوپھیر لیتا ہے اور جب اس کو کوئی سختی پہونچتی ہے۔ توہ بالکل مایوس ہوجاتا ہے