Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 89

سورة بنی اسراءیل

وَ لَقَدۡ صَرَّفۡنَا لِلنَّاسِ فِیۡ ہٰذَا الۡقُرۡاٰنِ مِنۡ کُلِّ مَثَلٍ ۫ فَاَبٰۤی اَکۡثَرُ النَّاسِ اِلَّا کُفُوۡرًا ﴿۸۹﴾

And We have certainly diversified for the people in this Qur'an from every [kind] of example, but most of the people refused [anything] except disbelief.

ہم نے تو اس قرآن میں لوگوں کے سمجھنے کے لئے ہر طرح سے مثالیں بیان کر دی ہیں ، مگر اکثر لوگ انکار سے باز نہیں آتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
صَرَّفۡنَا
پھیر پھیر کر لاتے ہیں ہم
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لئے
فِیۡ ہٰذَا الۡقُرۡاٰنِ
اس قرآن میں
مِنۡ کُلِّ
ہر طرح کی
مَثَلٍ
مثال
فَاَبٰۤی
پس انکار کیا
اَکۡثَرُ
اکثر
النَّاسِ
لوگوں نے
اِلَّا
سوائے
کُفُوۡرًا
کفر کرنے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
صَرَّفۡنَا
طرح طرح سے بیان کیں ہم نے
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
فِیۡ ہٰذَا الۡقُرۡاٰنِ
اس قرآن میں
مِنۡ کُلِّ
ہر قسم کی
مَثَلٍ
مثالیں
فَاَبٰۤی
پھرانکارکیا
اَکۡثَرُ
اکثر
النَّاسِ
لوگوں نے
اِلَّا
سوائے
کُفُوۡرًا
کفر کے
Translated by

Juna Garhi

And We have certainly diversified for the people in this Qur'an from every [kind] of example, but most of the people refused [anything] except disbelief.

ہم نے تو اس قرآن میں لوگوں کے سمجھنے کے لئے ہر طرح سے مثالیں بیان کر دی ہیں ، مگر اکثر لوگ انکار سے باز نہیں آتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لئے ہر طرح کی مثال کو مختلف طریقوں سے بیان کیا ہے مگر اکثر لوگوں نے اسے تسلیم نہ کیا پس کفر ہی کرتے گئے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ ہم نے اس قرآن میں یقیناہرقسم کی مثالیں طرح طرح سے بیان کی ہیں مگر اکثرلوگوں نے کفرکے سوا ہربات کا انکار کیا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And surely We have explained for the people in this Qur&an every subject in various ways. Still most of the people refused to do anything but reject.

اور ہم نے پھیر پھیر کر سمجھائی لوگوں کو اس قرآن میں ہر مثل سو نہیں رہتے بہت لوگ بن ناشکری کئے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے پھیر پھیر کر بیان کی ہیں لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر طرح کی مثالیں لیکن اکثر لوگ انکار (اور کفران نعمت) ہی پر اڑے ہوئے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We have explained things for people in this Qur'an in diverse ways to make them understand the Message, yet most people obstinately persist in unbelief.

ہم نے اس قرآن میں لوگوں کو طرح طرح سے سمجھایا مگر اکثر لوگ انکار ہی پر جمے رہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے انسانوں کی بھلائی کے لیے اس قرآن میں ہر قسم کی حکمت کی باتیں طرح طرح سے بیان کی ہیں ، پھر بھی اکثر لوگ انکار کے سوا کسی اور بات پر راضی نہیں ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے تو اس قرآن میں ہر ایک مطلب مثال کی طرح لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے پھیر پھیر کر بیان کیا ہے 2 ہے اس پر بھی اکثر لوگ انکار کے سوا کچھ نہیں مانتے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بیشک ہم نے لوگوں (کو سمجھانے) کے لئے اس قرآن میں سب باتیں طرح طرح سے بیان فرمادیں ہیں پھر بھی اکثر لوگ انکار کیے بغیر نہ رہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یقینا ہم نے اس قرآن میں طرح طرح کی (مثالوں) سے سمجھ لیا ہے مگر اکثر لوگ اس کا انکار کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے قرآن میں سب باتیں طرح طرح سے بیان کردی ہیں۔ مگر اکثر لوگوں نے انکار کرنے کے سوا قبول نہ کیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We have variously propounded for mankind in this Qur'an every kind of similitude, yet most men have refused everything except infidelity.

اور بالیقین ہم نے لوگوں کے لئے اس قرآن میں ہر قسم کا اعلی مضمون طرح طرح سے بیان کیا ہے لیکن اکثر لوگ بےانکار کئے نہ رہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے لوگوں کیلئے اس قرآن میں طرح طرح سے ہر قسم کی حکمت کی باتیں بیان کی ہیں ، لیکن اکثر لوگ انکار ہی پر اَڑے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بلاشبہ ہم نے اس قرآن میں طرح طرح سے ( بار بار ) لوگوں کے لیے ہر قسم کی مثالیں بیان کی ہیں مگر اکثر لوگوں نے اس کے ماننے سے انکار ہی کیا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے قرآن میں سب باتیں طرح طرح سے بیان کردی ہیں مگر اکثر لوگوں نے انکار کرنے کے سوا قبول نہ کیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ ہم نے لوگوں کے لئے اس قرآن میں عمدہ مضمون کو طرح طرح سے بیان کیا، مگر لوگوں کی اکثریت (پھر بھی) انکار ہی پر کمربستہ رہی،

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لئے ہرطرح کی مثال کو مختلف طریقوں سے بیان کیا ہے مگراکثر لوگوں نے اسے تسلیم نہ کیا پس کفرکرتے گئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہم قسم کی مثل طرح طرح بیان فرمائی تو اکثر آدمیوں نے نہ مانا مگر ناشکری کرنا ( ف۱۹۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لئے ہر طرح کی مثال ( مختلف طریقوں سے ) بار بار بیان کی ہے مگر اکثر لوگوں نے ( اسے ) قبول نہ کیا ( یہ ) سوائے ناشکری کے ( اور کچھ نہیں )

Translated by

Hussain Najfi

اور یقیناً ہم نے اس قرآن میں ہر طرح کی مثالیں ( بار بار ) ادل بدل کر بیان کی ہیں لوگوں کے لئے ( تاکہ وہ سمجھیں ) مگر اکثر لوگ انکار کئے بغیر نہ رہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And We have explained to man, in this Qur'an, every kind of similitude: yet the greater part of men refuse (to receive it) except with ingratitude!

Translated by

Muhammad Sarwar

We have mentioned in this Quran all kinds of examples for the human being, but most human beings turn away in disbelief.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed We have fully explained to mankind, in this Qur'an, every kind of similitude, but most of mankind refuse (the truth and accept nothing) but disbelief.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We have explained for men in this Quran every kind of similitude, but most men do not consent to aught but denying.

Translated by

William Pickthall

And verily We have displayed for mankind in this Qur'an all kind of similitudes, but most of mankind refuse aught save disbelief.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने इस क़ुरआन में लोगों के लिए प्रत्येक तत्वदर्शिता की बात फेर-फेरकर बयान की, फिर भी अधिकतर लोगों के लिए इनकार के सिवा हर चीज़ अस्वीकार्य ही रही

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے لوگوں کو (سمجھانے کے) لیے اس قرآن میں ہر قسم کا مضمون طرح طرح سے بیان کیا ہے پھر بھی اکثر لوگ بےانکار کیے ہوئے نہ رہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور بلاشبہ ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر مثال پھیر پھیر کر بیان کی مگر اکثر لوگوں نے کفر کے سوا ہر چیز سے انکار کردیا۔ “ (٨٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے اس قرآن میں لوگوں کو طرح طرح سے سمجھایا مگر اکثر لوگ انکار ہی پر جمے رہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور البتہ ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر قسم کے اچھے مضامین طرح طرح سے بیان فرمائے ہیں۔ پھر اکثر لوگوں نے اس کے ماننے سے انکار ہی کیا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے پھیر پھیر کر سمجھائی لوگوں کو اس قرآن میں ہر مثل سو نہیں رہتے بہت لوگ بن ناشکری کئے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یقینا ہم نے لوگوں کے لئے اس قرآن کریم میں ہر قسم کا عمدہ عمدہ مضمون طرح طرح سے بیان کیا ہے مگر پھر بھی اکثر لوگ انکار اور ناشکری کئے بغیر نہ رہے