Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 93

سورة بنی اسراءیل

اَوۡ یَکُوۡنَ لَکَ بَیۡتٌ مِّنۡ زُخۡرُفٍ اَوۡ تَرۡقٰی فِی السَّمَآءِ ؕ وَ لَنۡ نُّؤۡمِنَ لِرُقِیِّکَ حَتّٰی تُنَزِّلَ عَلَیۡنَا کِتٰبًا نَّقۡرَؤُہٗ ؕ قُلۡ سُبۡحَانَ رَبِّیۡ ہَلۡ کُنۡتُ اِلَّا بَشَرًا رَّسُوۡلًا ﴿٪۹۳﴾  10

Or you have a house of gold or you ascend into the sky. And [even then], we will not believe in your ascension until you bring down to us a book we may read." Say, "Exalted is my Lord! Was I ever but a human messenger?"

یا آپ کے اپنے لئے کوئی سونے کا گھر ہو جائے یا آپ آسمان پر چڑھ جائیں اور ہم توآپ کے چڑھ جانے کا بھی اس وقت ہرگز یقین نہیں کریں گے جب تک کہ آپ ہم پر کوئی کتاب نہ اتار لائیں جسے ہم خود پڑھ لیں ، آپ جواب دے دیں کہ میرا پروردگار پاک ہے میں تو صرف ایک انسان ہی ہوں جو رسول بنایا گیا ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوۡ
یا
یَکُوۡنَ
ہو
لَکَ
تمہارے لیے
بَیۡتٌ
گھر
مِّنۡ زُخۡرُفٍ
سونے کا
اَوۡ
یا
تَرۡقٰی
تم چڑھ جاؤ
فِی السَّمَآءِ
آسمان میں
وَلَنۡ
اور ہر گز نہیں
نُّؤۡمِنَ
ہم مانیں گے
لِرُقِیِّکَ
تمہارے چڑھنے کو
حَتّٰی
حتی کہ
تُنَزِّلَ
تم اتار لاؤ
عَلَیۡنَا
ہم پر
کِتٰبًا
ایک کتاب
نَّقۡرَؤُہٗ
ہم پڑھیں اسے
قُلۡ
کہہ دیجیے
سُبۡحَانَ
پاک ہے
رَبِّیۡ
رب میرا
ہَلۡ
نہیں
کُنۡتُ
ہوں میں
اِلَّا
مگر
بَشَرًا
ایک انسان
رَّسُوۡلًا
جو رسول ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوۡ
یا
یَکُوۡنَ
ہو
لَکَ
آپ کے لیے
بَیۡتٌ
گھر
مِّنۡ زُخۡرُفٍ
سونےکا
اَوۡ
یا
تَرۡقٰی
آپ چڑھ جائیں
فِی السَّمَآءِ
آسمان میں
وَلَنۡ
اور ہر گز نہیں
نُّؤۡمِنَ
ہم مانیں گے
لِرُقِیِّکَ
آپ کے چڑھنے کو
حَتّٰی
یہاں تک کہ
تُنَزِّلَ
آپ اتار دیں
عَلَیۡنَا
ہم پر
کِتٰبًا
ایسی کتاب
نَّقۡرَؤُہٗ
ہم پڑھیں اس کو
قُلۡ
آپ کہہ دیں
سُبۡحَانَ
پاک ہے
رَبِّیۡ
میرا رب
ہَلۡ
نہیں
کُنۡتُ
ہوں میں
اِلَّا
سوائے
بَشَرًا
ایک انسان
رَّسُوۡلًا
اور رسول کے
Translated by

Juna Garhi

Or you have a house of gold or you ascend into the sky. And [even then], we will not believe in your ascension until you bring down to us a book we may read." Say, "Exalted is my Lord! Was I ever but a human messenger?"

یا آپ کے اپنے لئے کوئی سونے کا گھر ہو جائے یا آپ آسمان پر چڑھ جائیں اور ہم توآپ کے چڑھ جانے کا بھی اس وقت ہرگز یقین نہیں کریں گے جب تک کہ آپ ہم پر کوئی کتاب نہ اتار لائیں جسے ہم خود پڑھ لیں ، آپ جواب دے دیں کہ میرا پروردگار پاک ہے میں تو صرف ایک انسان ہی ہوں جو رسول بنایا گیا ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یا آپ کے لئے سونے کا کوئی گھر ہو یا آپ آسمان میں چڑھ جائیں اور ہم آپ کے چڑھنے کو بھی نہ مانیں گے تاآنکہ آپ ہم پر کتاب نازل کریں جس کو ہم پڑھ لیں۔ آپ ان سے کہئے : پاک ہے میرا پروردگار ! میں تو محض ایک انسان ہوں پیغام پہنچانے والا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یاآپ کاکوئی سونے کاگھرہو یاآپ آسمان میں چڑھ جائیں اورآپ کے چڑھنے کوہم نہ مانیں گے یہاں تک کہ آپ ہم پرایسی کتاب اُتاردیں جسے ہم پڑھیں،آپ کہہ دیں کہ پاک ہے میرا رب میں ایک انسان کے سواکچھ نہیں جورسول ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or you have a house made of gold; or you as¬cend to the sky, and we will not believe in your ascen¬sion unless you send down to us a book we may read. Say, |"I proclaim the Purity of my Lord. I am nothing but human, a messenger.|"

یا ہوجائے تیرے لئے ایک گھر سنہرا یا چڑھ جائے تو آسمان میں اور ہم نہ مانیں گے تیرے چڑھ جانے کو جب تک نہ اتار لائے ہم پر ایک کتاب جس کو ہم پڑھ لیں تو کہہ سبحان اللہ میں کون ہوں مگر ایک آدمی ہوں بھیجا ہوا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یا آپ کے لیے سونے کا ایک محل (تعمیر ) ہوجائے یا آپ آسمان میں چڑھ جائیں اور ہم آپ کے (آسمان میں) چڑھنے کو بھی نہیں مانیں گے یہاں تک کہ آپ اتار لائیں ایک کتاب جسے ہم خود پڑھیں آپ کہہ دیجیے کہ میرا رب پاک ہے میں نہیں ہوں مگر ایک بشر رسول

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یا تیرے لیے سونے کا ایک گھر بن جائے ۔ یا تو آسمان پر چڑھ جائے ، اور تیرے چڑھنے کا بھی ہم یقین نہ کریں گے جب تک کہ تو ہمارے اوپر ایک ایسی تحریر نہ اتار لائے جسے ہم پڑھیں“ ۔ ۔ ۔ ۔ اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان سے کہو” پاک ہے میرا پروردگار ! کیا میں ایک پیغام لانے والے انسان کے سوا اور بھی کچھ ہوں؟ 106 ؏ ١۰

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یا پھر تمہارے لیے ایک سونے کا گھر پیدا ہوجائے ، یا تم آسمان پر چڑھ جاؤ ، اور ہم تمہارے چڑھنے کو بھی اس وقت تک نہیں مانیں گے جب تک تم ہم پر ایسی کتاب نازل نہ کردو جسے ہم پڑھ سکیں ۔ ( اے پیغمبر ) کہہ دو کہ : سبحان اللہ ! میں تو ایک بشر ہوں جسے پیغمبر بنا کر بھیجا گیا ہے ، اس سے زیادہ کچھ نہیں ۔ ( ٥٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یا تیرا ایک گھر ہو سونے کا (طلائی) یا تو آسمان میں چڑھ جائے اور صرف چڑھ جانے سے ہم ماننے والے نہیں جب تک (ہواں سے) ہم پر ایک کاتب نہ اتار لائے جس کو ہم (خود) پڑھ لیں (اے پیغمبر ان لوگوں کے جواب میں) کہ دے سبحان اللہ میں ہوں کیا ایک بندہ ہوں 5 (اللہ کا) پیام والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یا آپ کے لئے ایک سونے کا بنا ہوا گھر ہو یا آپ آسمان پر چڑھ جائیں اور ہم آپ کے (آسمان پر) چڑھ جانے کو بھی ہرگز نہ مانیں گے جب تک آپ (وہاں سے) ہمارے لئے ایک تحریر لے کر نہ آئیں جسے ہم پڑھ لیں آپ فرمادیجئے کہ میرا پروردگار پاک ہے کہ میں تو صرف آدمی ہوں (اور) پیغمبر ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یا آپ کے لئے سونے کا بنا ہوا ایسا گھر ہو جس میں آپ چڑھ جائیں اور ہم آپ پر اس وقت تک یقین نہ کریں گے جب تک ہمارے سامنے ایک ایسی کتاب نہ لے آئیں جسے ہم پڑھیں۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجیے میرا رب پاک بےعیب ہے۔ میں کون ہوں ؟ سوائے ایک پیغام لانے والے بشر کے ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یا تو تمہارا سونے کا گھر ہو یا تم آسمان پر چڑھ جاؤ۔ اور ہم تمہارے چڑھنے کو بھی نہیں مانیں گے جب تک کہ کوئی کتاب نہ لاؤ جسے ہم پڑھ بھی لیں۔ کہہ دو کہ میرا پروردگار پاک ہے میں تو صرف ایک پیغام پہنچانے والا انسان ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Or there be for thee a house of gold or thou mountest to the heaven, and we will by no means believe in thy mounting even until thou causest a book to be sent down to us, which we may read. Say thou: hallowed be my Lord! I am naught but a human being sent as an apostle.

یا پھر تمہارے لئے کوئی گھر ہی سونے کا ہو یا تم آسمان پر چڑھ جاؤ اور ہم تو تمہارے (آسمان پر) چڑھ جانے پر بھی ایمان نہیں لانے کے جب تک کہ تم (وہاں سے) ہمارے لئے ایک نوشتہ نہ اتارلاؤ جسے ہم پڑھ لیں آپ کہہ دیجیے کہ پاک ہے اللہ میں بجز ایک آدمی (اور) رسول کے اور کیا ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یا تمہارے پاس سونے کا کوئی گھر نہ ہوجائے یا تم آسمان پر نہ چڑھ جاؤ اور ہم تمہارے چڑھنے کو بھی ماننے کے نہیں جب تک تم وہاں سے ہم پر کوئی کتاب نہ اتارو جسے ہم پڑھیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

یا آپ ( ﷺ ) کا سونے کا ( بناہوا ) ایک گھر ہو یا آپ ( ﷺ ) آسمان پر چڑھ جائیں ، بلکہ ہم آپ ( ﷺ ) کے ( آسمان پر ) چڑھنے پر بھی ایمان نہیں لائیں گے جب تک کہ آپ ( ﷺ ) ہم پر لکھی ہوئی کوئی کتاب نہ اتار لائیں جسے ہم پڑھ لیں ، آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کہ میرا پروردگار ( ہر عیب سے ) پاک ہے ، میں تو صرف ایک بشر ہوں ، پیغمبر ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یا آپ کا سونے کا گھر ہو یا آپ آسمان پر چڑھ جائیں، پھر بھی ہم ایمان نہیں لائیں گے جب تک کہ کوئی کتاب ہمارے لیے لے کر نہ آئیں ایسی کتاب جسے ہم پڑھ بھی لیں۔ فرمادیں کہ میرا رب پاک ہے میں تو صرف ایک پیغام پہنچانے والا بشر ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یا آپ کے لئے ایک عظیم الشان گھر ہو سونے کا، یا آپ چڑھ جائیں آسمان پر، اور آپ کے چڑھنے کا بھی ہم یقین نہیں کریں گے، یہاں تک کہ آپ اتار دیں ہم پر ایک کتاب، جس کو ہم خود پڑھیں، سو آپ (اے پیغمبر ! اس کے جواب میں) کہو کہ پاک ہے میرا رب، میں تو صرف ایک بشر (اور انسان) ہوں بھیجا ہوا،

Translated by

Noor ul Amin

یا آپ کاکوئی سونے کاگھر ہو یا آپ آسمان پر چڑھ جائیں اور صرف آسمان پر آپ کے چڑھ جانے سے ہی ایمان نہیں لائیں گے یہاں تک کہ آپ ہم پر کتاب اتارلائیں جس کو ہم پڑھ لیں آپ کہہ د یجئے کہ: پاک ہے میرارب!میں تو صرف ایک انسان ہوں پیغام پہنچا نے والا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا تمہارے لیے طلائی گھر ہو یا تم آسمان پر چڑھ جاؤ اور ہم تمہارے چڑھ جانے پر بھی ہرگز ایمان نہ لائیں گے جب تک ہم پر ایک کتاب نہ اتارو جو ہم پڑھیں ، تم فرماؤ پاکی ہے میرے رب کو میں کون ہوں مگر آدمی اللہ کا بھیجا ہوا ( ف۱۹٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یا آپ کا کوئی سونے کا گھر ہو ( جس میں آپ خوب عیش سے رہیں ) یا آپ آسمان پر چڑھ جائیں ، پھر بھی ہم آپ کے ( آسمان میں ) چڑھ جانے پر ہرگز ایمان نہیں لائیں گے یہاں تک کہ آپ ( وہاں سے ) ہمارے اوپر کوئی کتاب اتار لائیں جسے ہم ( خود ) پڑھ سکیں ، فرما دیجئے: میرا رب ( ان خرافات میں الجھنے سے ) پاک ہے میں تو ایک انسان ( اور ) اﷲ کا بھیجا ہوا ( رسول ) ہوں

Translated by

Hussain Najfi

یا آپ کا خالص سونے کا ایک گھر ہو ۔ یا پھر آپ آسمان پر چڑھ جائیں اور ہم آپ کے ( آسمان پر ) چڑھنے کو بھی اس وقت تک نہیں مانیں گے جب تک ایک ( لکھی لکھائی ) کتاب اتار کے نہ لے آئیں جسے ہم خود پڑھیں ۔ کہہ دیجئے پاک ہے میرا پروردگار میں پیغام پہنچانے والا انسان کے سوا کیا ہوں؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Or thou have a house adorned with gold, or thou mount a ladder right into the skies. No, we shall not even believe in thy mounting until thou send down to us a book that we could read." Say: "Glory to my Lord! Am I aught but a man,- a messenger?"

Translated by

Muhammad Sarwar

or (show us) that you have a well adorned house of your own, or climb into the sky. We shall never believe that you have climbed into the sky until you bring us a book that we can read." Say, "All glory belongs to my Lord. Am I more than a mortal Messenger?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Or you have a house of Zukhruf, or you ascend up into the sky, and even then we will put no faith in your ascension until you bring down for us a Book that we would read." Say: "Glorified be my Lord! Am I anything but a man, sent as a Messenger"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or you should have a house of gold, or you should ascend into heaven, and we will not believe in your ascending until you bring down to us a book which we may read. Say: Glory be to my Lord; am I aught but a mortal apostle?

Translated by

William Pickthall

Or thou have a house of gold; or thou ascend up into heaven, and even then we will put no faith in thine ascension till thou bring down for us a book that we can read. Say (O Muhammad): My Lord be Glorified! Am I aught save a mortal messenger?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या तुम्हारे लिए स्वर्ण-निर्मित एक घर हो जाए या तुम आकाश में चढ़ जाओ, और हम तुम्हारे चढ़ने को भी कदापि न मानेंगे, जब तक कि तुम हम पर एक किताब न उतार लाओ, जिसे हम पढ़ सकें।" कह दो, "महिमावान है मेरा रब! क्या मैं एक संदेश लाने वाला मनुष्य के सिवा कुछ और भी हूँ?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یا آپ کے پاس کوئی سونے کا بنا ہوا گھر نہ ہو یا آپ آسمان پر (ہمارے سامنے) نہ چڑھ جاویں اور ہم تو آپ کے (آسمان پر) چڑھنے کا بھی کبھی باور نہ کریں جب تک کہ (وہاں سے) آپ ہمارے پاس ایک نوشتہ نہ لادیں جس کو ہم پڑھ بھی لیں آپ فرما دیجیئے کہ سبحان اللہ میں بجز اس کے کہ آدمی ہوں (مگر) پیغمبر ہوں اور کیا ہوں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یا تیرے لیے سونے کا ایک گھر ہو یا تو آسمان میں چڑھ جائے اور ہم تیرے چڑھنے کا یقین نہیں کریں گے یہاں تک کہ تو ہم پر کتاب لے آئے جسے ہم پڑھیں۔ آپ فرما دیں میرا رب پاک ہے میں تو ایک پیغام پہنچانے والا بشر ہوں۔ “ (٩٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یا تیرے لئے سونے کا ایک گھر بن جائے یا تو آسمان پر چرھ جائے ، اور تیرے چرھنے کا بھی ہم یقین نہ کریں گے جب تک کہ تو ہمارے اوپر ایک ایسی تحریر اتار لائے جس ہم پڑھیں۔ اے نبی ، ان سے کہو پاک ہے میرا پروردگار ، کیا میں پیغام لانے والے انسان کے سوا اور بھی کچھ ہوں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یا آپ کا گھر ہو جو خوب زینت والا ہو یا آپ آسمان میں چڑھ جائیں، اور ہم آپ کے چڑھنے پر ہرگز یقین نہ کریں گے یہاں تک کہ آپ ہمارے اوپر ایک لکھی ہوئی کتاب نازل کردیں جسے ہم پڑھ لیں۔ آپ فرما دیجیے کہ میرا رب پاک ہے میں تو صرف ایک بشر ہوں پیغمبر ہوں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یا ہوجائے تیرے لئے ایک گھر سنہرا یا چڑھ جائے تو آسمان میں اور ہم نہ مانیں گے تیرے چڑھ جانے کو جب تک نہ اتار لائے ہم پر ایک کتاب جس کو ہم پڑھ لیں تو کہہ سبحان اللہ میں کون ہوں مگر ایک آدمی ہوں بھیجا ہوا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یا تیرے پاس کوئی سونے کا بنا ہوا رہنے کا مکان ہو یا تو آسمان پر چڑھ جائے اور ہم تیرے آسمان پر چڑھ جانے کا بھی اس وقت تک یقین نہ کریں گے جب تک تو وہاں سے کوئی کتاب نہ لے آئے جس کو ہم پڑھ بھی لیں آپ کہہ دیجیے کہ میرا رب پاک ہے میں تو صرف ایک پیغام پہنچانیوالا بشر ہوں۔