Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 13

سورة الكهف

نَحۡنُ نَقُصُّ عَلَیۡکَ نَبَاَہُمۡ بِالۡحَقِّ ؕ اِنَّہُمۡ فِتۡیَۃٌ اٰمَنُوۡا بِرَبِّہِمۡ وَ زِدۡنٰہُمۡ ہُدًی ﴿٭ۖ۱۳﴾

It is We who relate to you, [O Muhammad], their story in truth. Indeed, they were youths who believed in their Lord, and We increased them in guidance.

ہم ان کا صحیح واقعہ تیرے سامنے بیان فرما رہے ہیں ۔ یہ چند نوجوان اپنے رب پر ایمان لائے تھے اور ہم نے ان کی ہدایت میں ترقی دی تھی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

نَحۡنُ
ہم
نَقُصُّ
ہم بیان کرتے ہیں
عَلَیۡکَ
آپ پر
نَبَاَہُمۡ
خبر ان کی
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
اِنَّہُمۡ
بےشک وہ
فِتۡیَۃٌ
چند نوجوان تھے
اٰمَنُوۡا
جو ایمان لائے
بِرَبِّہِمۡ
اپنے رب پر
وَ زِدۡنٰہُمۡ
اور زیادہ کر دیا ہم نے انہیں
ہُدًی
ہدایت میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

نَحۡنُ
ہم
نَقُصُّ
بیان کرتے ہیں
عَلَیۡکَ
آپ پر
نَبَاَہُمۡ
اُن کا قصہ
بِالۡحَقِّ
بر حق
اِنَّہُمۡ
بلاشہ وہ
فِتۡیَۃٌ
چند نوجوان تھے
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
بِرَبِّہِمۡ
اپنے رب پر
وَ زِدۡنٰہُمۡ
اور زیادہ کیا ہم نے انہیں
ہُدًی
ہدایت میں
Translated by

Juna Garhi

It is We who relate to you, [O Muhammad], their story in truth. Indeed, they were youths who believed in their Lord, and We increased them in guidance.

ہم ان کا صحیح واقعہ تیرے سامنے بیان فرما رہے ہیں ۔ یہ چند نوجوان اپنے رب پر ایمان لائے تھے اور ہم نے ان کی ہدایت میں ترقی دی تھی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم آپ کو ان کا بالکل سچا واقعہ بتاتے ہیں۔ وہ چند نوجوان تھے جو اپنے پروردگار پر ایمان لے آئے اور ہم نے انھیں مزید رہنمائی بخشی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم اُن کا برحق قصہ آپ پربیان کرتے ہیں، بلاشبہ وہ چند نوجوان تھے جواپنے رب پرایمان لائے تھے اورہم نے اُنہیں ہدایت میں زیادہ کیا تھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

We narrate to you their story with truth. They were young men who believed in their Lord and We increased, them in guidance.

ہم سنا ویں تجھ کو ان کا حال تحقیقی، وہ کئی جوان ہیں کہ یقین لائے اپنے رب پر اور زیادہ دی ہم نے ان کو سوجھ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہم سنا رہے ہیں آپ کو ان کا قصہ حق کے ساتھ وہ چند نوجوان تھے جو ایمان لائے اپنے رب پر اور ہم نے خوب بڑھایا تھا انہیں ہدایت میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We narrate to you their true story. They were a party of young men who had faith in their Lord, and We increased them in guidance

ہم ان کا اصل قصہ تمہیں سناتے ہیں ۔ 9 وہ چند نوجوان تھے جو اپنے رب پر ایمان لے آئے تھے اور ہم نے ان کو ہدایت میں ترقی بخشی تھی ۔ 10

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہم تمہارے سامنے ان کا واقعہ ٹھیک ٹھیک بیان کرتے ہیں ۔ یہ کچھ نوجوان تھے جو اپنے پروردگار پر ایمان لائے تھے ، اور ہم نے ان کو ہدایت میں خوب ترقی دی تھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) ہم تجھ سے ان کاٹھیک قصہ بیان رتے ہیں یہ لوگ (اصحاب کہف) چند جوان شخص تھے جو اپنے مالک پر ایمان لائے تھے 1 اور ہم نے ان کو اور زیادہ ہدات دی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہم ان کا واقعہ آپ سے ٹھیک ٹھیک بیان کرتے ہیں۔ یقینا وہ چند نوجوان تھے جو اپنے پروردگار پر ایمان لائے تھے اور ہم نے ان کو ہدایت میں اور ترقی کردی تھی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم ان اک قصہ آپ کو ٹھیک ٹھیک سناتے ہیں۔ وہ چند نوجوان تھے جو اپنے پروردگار پر ایمان لے آئے تھے اور ہم نے ان کی ہدایت میں اور ترقی کردی تھی

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہم اُن کے حالات تم سے صحیح صحیح بیان کرتے ہیں۔ وہ کئی جوان تھے جو اپنے پروردگار پر ایمان لائے تھے اور ہم نے ان کو اور زیادہ ہدایت دی تھی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

We recount unto thee their tidings With truth. Verily they were certain youths who believed in their Lord, and We increased them in guidance.

ہم ہی ان کا قصہ آپ سے ٹھیک ٹھیک بیان کرتے ہیں ۔ یہ لوگ چندنوجوان تھے جو اپنے پروردگار پر ایمان لائے تھے اور ہم نے انہیں ہدایت میں ترقی دی تھی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہم تمہیں ان کی سرگزشت ٹھیک ٹھیک سناتے ہیں ۔ یہ کچھ نوجوان تھے جو اپنے رب پر ایمان لائے اور ہم نے ان کی ہدایت میں مزید افزونی عطا فرمائی ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے پیغمبرﷺ ) ہم آپ پر ان کے حالات ٹھیک ٹھیک بیان کرتے ہیں کہ بلاشبہ وہ چند نوجوان تھے جو اپنے رب پر ایمان لائے تھے اور ہم نے ان کو اور زیادہ بڑھا کر ہدایت دی تھی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہم ان کے حالات ٹھیک ٹھیک بیان کرتے ہیں، وہ کئی جوان تھے، جو اپنے پروردگار پر ایمان لائے تھے۔ اور ہم نے ان کو اور زیادہ ہدایت دی تھی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اس اجمال تذکرے کے بعد اب) ہم آپ کو ان کا قصہ ٹھیک ٹھیک سناتے ہیں وہ چند نوجوان تھے جو اپنے رب پر ایمان لائے تھے، اور ہم نے ان کو ہدایت میں اور ترقی بخش دی تھی،

Translated by

Noor ul Amin

ہم آپ کو ان کابالکل سچاواقعہ بتلاتے ہیں وہ چند نوجوان تھےجو اپنے رب پر ایمان لے آئے اور ہم نے انہیں مزید رہنمائی بخشی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہم ان کا ٹھیک ٹھیک حال تمہیں سنائیں ، وہ کچھ جوان تھے کہ اپنے رب پر ایمان لائے اور ہم نے ان کو ہدایت بڑھائی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اب ) ہم آپ کو ان کا حال صحیح صحیح سناتے ہیں ، بیشک وہ ( چند ) نوجوان تھے جو اپنے رب پر ایمان لائے اور ہم نے ان کے لئے ( نورِ ) ہدایت میں اور اضافہ فرما دیا

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) ہم آپ کو ان کا اصل قصہ سناتے ہیں وہ چند نوجوان تھے جو اپنے پروردگار پر ایمان لائے اور ہم نے ان کی ہدایت میں اضافہ کر دیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We relate to thee their story in truth: they were youths who believed in their Lord, and We advanced them in guidance:

Translated by

Muhammad Sarwar

We tell you this story for a genuine purpose. They were young people who believed in their Lord and We gave them further guidance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

We narrate unto you their story with truth: Truly, they were young men who believed in their Lord (Allah), and We increased them in guidance.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

We relate to you their story with the truth; surely they were youths who believed in their Lord and We increased them in guidance.

Translated by

William Pickthall

We narrate unto thee their story with truth. Lo! they were young men who believed in their Lord, and We increased them in guidance.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम तुन्हें ठीक-ठीक उन का वृत्तान्त सुनाते हैं। वे कुछ नवयुवक थे जो अपने रब पर ईमान लाए थे, और हम ने उन्हें मार्गदर्शन में बढ़ोत्तरी प्रदान की

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم ان کا واقعہ آپ سے ٹھیک ٹھیک بیان کرتے ہیں (2) وہ لوگ چند نوجوان تھے جو اپنے رب پر ایمان لائے تھے اور ہم نے ان کی ہدایت میں اور ترقی کردی تھی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ہم آپ سے ان کا واقعہ ٹھیک ٹھیک بیان کرتے ہیں، بیشک وہ چند نوجوان تھے جو اپنے رب پر ایمان لائے اور ہم نے انہیں ہدایت میں اور زیادہ کردیا۔ “ (١٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم ان کا اصل قصہ تمہیں سناتے ہیں ، وہ چند نوجوان تھے جو اپنے رب پر ایمان لے آئے تھے اور ہم نے ان کو ہدایت میں ترقی بخشی تھی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہم آپ سے ان کا واقعہ بالکل ٹھیک ٹھیک بیان کرتے ہیں، بلاشبہ یہ چند جوان تھے جو اپنے رب پر ایمان لائے اور ہم نے ان کو اور زیادہ ہدایت دیدی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہم سنا دیں تجھ کو ان کا حال تحقیقی وہ کئی جوان ہیں کہ یقین لائے اپنے رب پر اور زیادہ دی ہم نے ان کو سوجھ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ہم ان اصحاب کہف کا واقعہ آپ کو صحیح صحیح سناتے ہیں وہ چند نوجوان تھے جو اپنے رب پر ایمان لائے اور ہم نے ازروئے ہدایت ان کو اور بڑھا دیا