Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 14

سورة الكهف

وَّ رَبَطۡنَا عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ اِذۡ قَامُوۡا فَقَالُوۡا رَبُّنَا رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ لَنۡ نَّدۡعُوَا۠ مِنۡ دُوۡنِہٖۤ اِلٰـہًا لَّقَدۡ قُلۡنَاۤ اِذًا شَطَطًا ﴿۱۴﴾

And We made firm their hearts when they stood up and said, "Our Lord is the Lord of the heavens and the earth. Never will we invoke besides Him any deity. We would have certainly spoken, then, an excessive transgression.

ہم نے ان کے دل مضبوط کر دیئے تھے جبکہ یہ اٹھ کر کھڑے ہوئے اور کہنے لگے کہ ہمارا پروردگار تو وہی ہے جو آسمان و زمین کا پروردگار ہے ، ناممکن ہے کہ ہم اس کے سوا کسی اور کو معبود کو پکاریں اگر ایسا کیا تو ہم نے نہایت ہی غلط بات کہی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَّرَبَطۡنَا
اور مضبوط کر دیا ہم نے
عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں کو
اِذۡ
جب
قَامُوۡا
وہ کھڑے ہوئے
فَقَالُوۡا
پھر کہنے لگے
رَبُّنَا
رب ہمارا
رَبُّ
رب ہے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کا
لَنۡ
ہر گز نہیں
نَّدۡعُوَا۠
ہم پکاریں گے
مِنۡ دُوۡنِہٖۤ
اس کے سوا
اِلٰـہًا
ـکسی کوـالٰہ
لَّقَدۡ
البتہ تحقیق
قُلۡنَاۤ
کہی ہم نے
اِذًا
تب
شَطَطًا
بات ناانصافی کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَّرَبَطۡنَا
اور ہم نےبند باندھ دیا
عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ
اُن کے دلوں پر
اِذۡقَامُوۡا
جب وہ کھڑے ہوئے
فَقَالُوۡا
تو انھوں نے کہا
رَبُّنَا
اے ہمارے رب
رَبُّ
رب
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کے
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کے
لَنۡ
ہر گز نہیں
نَّدۡعُوَا۠
ہم پکاریں گے
مِنۡ دُوۡنِہٖۤ
سوائے اس کے
اِلٰـہًا
کوئی معبود
لَّقَدۡ
بلاشہ یقیناً
قُلۡنَاۤ
ہم نے (بات) کہی
اِذًا شَطَطًا
تب با لکل حد سے گزری ہوئی
Translated by

Juna Garhi

And We made firm their hearts when they stood up and said, "Our Lord is the Lord of the heavens and the earth. Never will we invoke besides Him any deity. We would have certainly spoken, then, an excessive transgression.

ہم نے ان کے دل مضبوط کر دیئے تھے جبکہ یہ اٹھ کر کھڑے ہوئے اور کہنے لگے کہ ہمارا پروردگار تو وہی ہے جو آسمان و زمین کا پروردگار ہے ، ناممکن ہے کہ ہم اس کے سوا کسی اور کو معبود کو پکاریں اگر ایسا کیا تو ہم نے نہایت ہی غلط بات کہی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم نے ان کے دلوں کو اس وقت مضبوط کردیا جب انہوں نے کھڑا ہو کر اعلان کیا کہ : ہمارا رب تو وہی ہے جو آسمانوں اور زمین کا رب ہے۔ ہم اس کے سوا کسی اور الٰہ کو نہیں پکاریں گے۔ اگر ہم ایسا کریں تو یہ ایک بعید از عقل بات ہوگی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے اُن کے دلوں پربندباندھ دیا،جب وہ کھڑے ہوئے تو انہوں نے کہا کہ ہمارا رب وہی ہے جوآسمانوں اورزمین کارب ہے،ہم اُس کے سوا ہر گز کسی کو معبودنہ پکاریں گے،بلاشبہ تب توہم نے بالکل ہی حد سے گزری ہوئی بات کہی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We made their hearts firm and when they rose, they said, |"Our Lord is the Lord of the heavens and the earth; and we shall never invoke any god other than Him, for then we would be saying something far from the truth.

اور گرہ دی ان کے دل پر جب کھڑے ہوئے پھر بولے ہمارا رب ہے رب آسمان کا اور زمین کا ، نہ پکاریں گے ہم اس کے سوائے کسی کو معبود، نہیں تو کہی ہم نے بات عقل سے دور

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے مضبوط کردیا ان کے دلوں کو جب وہ (بادشاہ کے سامنے) کھڑے ہوئے تو انہوں نے کہا کہ ہمارا رب تو وہ ہے جو آسمانوں اور زمین کا رب ہے ہم ہرگز نہیں پکاریں گے اس کے سوا کسی اور کو معبود (اگر ایسا ہوا) تب تو ہم بہت غلط بات کہیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ہم نے ان کے دل اس وقت مضبوط کر دیے جب وہ اٹھے اور انہوں نے اعلان کر دیا کہ ہمارا رب تو بس وہی ہے جو آسمانوں اور زمین کا رب ہے ۔ ہم اسے چھوڑ کر کسی دوسرے معبود کو نہ پکاریں گے ۔ اگر ہم ایسا کریں تو بالکل بیجا بات کریں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے ان کے دل خوب مضبوط کردیے تھے ۔ ( ٧ ) یہ اس وقت کا ذکر ہے جب وہ اٹھے ، اور انہوں نے کہا کہ : ہمارا پروردگار وہ ہے جو تمام آسمانوں اور زمین کا مالک ہے ۔ ہم اس کے سوا کسی کو معبود بنا کر ہرگز نہیں پکاریں گے ۔ اگر ہم ایسا کریں گے تو ہم یقینا انتہائی لغو بات کہیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے ان کے دلوں کو مضبوط کردیا 2 تو وہ اٹھ کھیڑ ہوئے اور کہنے لگے ہمارا مالک تو وہی ہے جو آسمان اور زمین کا مالک ہے ہم تو ہرگز اس کے سوا دوسرے کسی خدا کو پکارنے والے نہیں اگر ہم ایسا کریں تو ہم نے بڑی کفر کے بات کہی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے ان کے دلوں کو مربوط (مضبوط) کردیا جب وہ (دین کے لئے) اٹھ کھڑے ہوئے تو کہنے لگے ہمارا پروردگار آسمانوں اور زمین کا پروردگار ہے ہم اس کے سوا ہرگز کسی کو معبود جان کر نہ پکاریں گے کہ اگر ایسا کیا تو یقینا اس وقت ہم نے بڑی ہی بےجا بات کہی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے ان کے دل مضبوط کردیئے تھے جب وہ کھڑے ہوئے اور کہنے لگے کہ ہمارا رب تو وہ ہے جو آسمانوں اور زمین کا پروردگار ہے اور ہم تو اس کو چھوڑ کر کسی اور معبود کی عبادت و بندگی نہیں کریں گے (اور اگر ایسا کریں گے) تو ہم یقینا بڑی بےجا بات کریں گے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان کے دلوں کو مربوط (یعنی مضبوط) کردیا۔ جب وہ (اُٹھ) کھڑے ہوئے تو کہنے لگے کہ ہمارا پروردگار آسمانوں اور زمین کا مالک ہے۔ ہم اس کے سوا کسی کو معبود (سمجھ کر) نہ پکاریں گے (اگر ایسا کیا) تو اس وقت ہم نے بعید از عقل بات کہی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We braced their hearts when they stood forth and said: our Lord is the Lord of the heavens and the earth; never we shall call upon a god beside him; for then we shall be saying an abomination.

اور ہم نے ان کے دل مضبوط کردیئے تھے جب وہ لوگ (پختہ اور) مستعد ہوگئے ۔ تو بولے ہمارا پروردگار وہی تو ہے جو آسمانوں اور زمین کا پروردگار ہے ہم تو اس کے علاوہ کسی معبود کو نہ پکاریں گے ورنہ پھر تو ہم بڑی ہی بیجا بات کے مرتکب ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے ان کے دلوں کو مضبوط کیا ، جبکہ وہ اٹھے اور کہا کہ ہمارا رب وہی ہے ، جو آسمانوں اور زمین کا رب ہے ۔ ہم اس کے سوا کسی اور معبود کو ہرگز نہیں پکاریں گے ۔ ( اگر ہم نے ایسا کیا ) تو ہم یہ حق سے نہایت ہی ہٹی ہوئی بات کہیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے ان کے دلو ں کو مضبوط کردیا جب وہ ( راہِ حق ) میں کھڑے ہوگئے پس انہوں نے کہا کہ ہمارا رب وہ ہے جو آسمانوں اور زمین کا رب ہے ، ہم ا س کے سوا کسی کو معبود سمجھ کر ہرگز نہیں پکار سکتے ، ( اگر ہم نے ایسا کیا ) تو اس وقت ہم یقینی طور پر بڑی زیادتی ( کی بات ) کرنے والے بن جائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان کے دلوں کو مضبوط کردیا، جب وہ اٹھ کھڑے ہوئے تو کہنے لگے کہ ہمارا رب آسمانوں اور زمین کا مالک ہے ہم اس کے سوا کسی کو معبود سمجھ کر نہ پکاریں گے اگر ایسا کیا تو بےوقوفی کی بات کی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے اس وقت ان کے دل مضبوط کر دئیے جب کہ انہوں نے (آپس میں یا بادشاہ وقت کے سامنے) کھڑے ہو کر اعلان کردیا، کہ ہمارا رب تو وہ ہے جو آسمانوں اور زمین کا رب ہے، ہم اس کے سوا اور کسی بھی معبود کو ہرگز نہیں پکاریں گے، ورنہ ہم یقیناً ایک بڑی ہی بےجا بات کا ارتکاب کریں گے،

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم نے ان کے دلوں کو مضبوط کردیاجب انہوں نے کھڑے ہو کراعلان کیا کہ:ہمارارب تووہ ہی ہے جو آسمانوں ا ورزمین کارب ہے ہم اس کے سواکسی دوسرے معبودکی ہرگز عبادت نہیں کرینگے اگرہم نے ایسا کیا توہم نے نہایت ہی غلط بات کہی‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے ان کی ڈھارس بندھائی جب ( ف۱۸ ) کھڑے ہو کر بولے کہ ہمارا رب وہ ہے جو آسمان اور زمین کا رب ہے ہم اس کے سوا کسی معبود کو نہ پوجیں گے ایسا ہو تو ہم نے ضرور حد سے گزری ہوئی بات کہی

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے ان کے دلوں کو ( اپنے ربط و نسبت سے ) مضبوط و مستحکم فرما دیا ، جب وہ ( اپنے بادشاہ کے سامنے ) کھڑے ہوئے تو کہنے لگے: ہمارا رب تو آسمانوں اور زمین کا رب ہے ہم اس کے سوا ہرگز کسی ( جھوٹے ) معبود کی پرستش نہیں کریں گے ( اگر ایسا کریں تو ) اس وقت ہم ضرور حق سے ہٹی ہوئی بات کریں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے ان کے دل اس وقت اور مضبوط کر دیئے جب وہ کھڑے ہوکر کہنے لگے کہ ہمارا پروردگار وہ ہے جو آسمانوں اور زمین کا پروردگار ہے ۔ ہم اس کے سوا اور کسی کو معبود ہرگز نہیں پکاریں گے ۔ ورنہ ہم بالکل ناحق بات کے مرتکب ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We gave strength to their hearts: Behold, they stood up and said: "Our Lord is the Lord of the heavens and of the earth: never shall we call upon any god other than Him: if we did, we should indeed have uttered an enormity!

Translated by

Muhammad Sarwar

We strengthened their hearts when they stood up against the idols and said, "Our Lord is the Lord of the heavens and the earth. We shall never worship anyone other than Him lest we commit blasphemy.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We made their hearts firm and strong when they stood up and said: "Our Lord is the Lord of the heavens and the earth, never shall we call upon any god other than Him; if we did, we should indeed have uttered an enormity in disbelief.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We strengthened their hearts with patience, when they stood up and said: Our Lord is the Lord of the heavens and the earth; we will by no means call upon any god besides Him, for then indeed we should have said an extravagant thing.

Translated by

William Pickthall

And We made firm their hearts when they stood forth and said: Our Lord is the Lord of the heavens and the earth. We cry unto no Allah beside Him, for then should we utter an enormity.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम ने उन के दिलों को सुदृढ़ कर दिया। जब वे उठे तो उन्होंने कहा, "हमारा रब तो वही है जो आकाशों और धरती का रब है। हम उस से इतर किसी अन्य पूज्य को कदापि न पुकारेंगे। यदि हम ने ऐसा किया तब तो हमारी बात हक़ से बहुत हटी हुई होगी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے ان کے دل مضبوط کردیے جب کہ وہ (دین میں) پختہ ہو کر کہنے لگے کہ ہمارا رب تو وہ ہے جو آسمانوں اور زمین کا رب ہے ہم تو اس کو چھوڑ کر اور معبود کی عبادت نہ کریں گے کیوں کہ اس صورت میں ہم نے یقیناً بڑی بےجا بات کہی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ان کے دلوں کو مضبوط کردیا جب وہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا ہمارا رب آسمانوں اور زمین کا رب ہے، ہم اس کے سواہر گز کسی معبود کو نہیں پکاریں گے، یقیناً ہم اس وقت زیادتی کی بات کہیں گے۔ “ (١٤) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے ان کے دل اس وقت مضبوط کردیئے جب وہ اٹھے اور انہوں نے یہ اعلان کردیا کہ ہمارا رب تو بس وہی ہے جو آسمانوں اور زمین کا رب ہے۔ ہم اسے چھوڑ کر کسی دوسرے معبود کو نہ پکاریں گے۔ اگر ہم ایسا کریں تو بالکل بےجا بات کریں گے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے ان کے دلوں کو مضبوط کردیا جب وہ کھڑے ہوئے سو انہوں نے کہا ہمارا رب وہ ہے جو آسمانوں اور زمینوں کا رب ہے، ہم اس کے علاوہ کسی کو معبود نہیں بنائیں گے اس صورت میں تو ہم یقینی طور پر بڑی زیادتی کی بات کرنے والے ہوجائیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور گرہ دی ان کے دل پر جب کھڑے ہوئے پھر بولے ہمارا رب ہے رب آسمان اور زمین کا نہ پکاریں گے ہم اس کے سوا کسی کو معبود نہیں تو کہی ہم نے بات عقل سے دور

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے ان کے قلوب کو اس وقت استوار و مضبوط کردیا جس وقت وہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا کہ ہمارا رب تو وہ ہے جو آسمان اور زمین کا رب ہے ہم اس کو چھوڑ کر کسی اور معبود کی ہرگز عبادت نہیں کریں گے اور اگر ہم ایس بات کہیں گے تو یقینا ہم بہت ہی بےجا بات کہیں گے۔