Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 17

سورة الكهف

وَ تَرَی الشَّمۡسَ اِذَا طَلَعَتۡ تَّزٰوَرُ عَنۡ کَہۡفِہِمۡ ذَاتَ الۡیَمِیۡنِ وَ اِذَا غَرَبَتۡ تَّقۡرِضُہُمۡ ذَاتَ الشِّمَالِ وَ ہُمۡ فِیۡ فَجۡوَۃٍ مِّنۡہُ ؕ ذٰلِکَ مِنۡ اٰیٰتِ اللّٰہِ ؕ مَنۡ یَّہۡدِ اللّٰہُ فَہُوَ الۡمُہۡتَدِ ۚ وَ مَنۡ یُّضۡلِلۡ فَلَنۡ تَجِدَ لَہٗ وَلِیًّا مُّرۡشِدًا ﴿٪۱۷﴾  14

And [had you been present], you would see the sun when it rose, inclining away from their cave on the right, and when it set, passing away from them on the left, while they were [laying] within an open space thereof. That was from the signs of Allah . He whom Allah guides is the [rightly] guided, but he whom He leaves astray - never will you find for him a protecting guide.

آپ دیکھیں گے کہ آفتاب بوقت طلوع ان کے غار سے دائیں جانب کو جھک جاتا ہے اور بوقت غروب ان کے بائیں جانب کترا جاتا ہے اور وہ اس غار کی کشادہ جگہ میں ہیں یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے اللہ تعالٰی جس کی رہبری فرمائے وہ راہ راست پر ہے اور جسے وہ گمراہ کر دے ناممکن ہے کہ آپ اس کا کوئی کارساز اور رہنما پاسکیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَتَرَی
اور آپ دیکھتے
الشَّمۡسَ
سورج کو
اِذَا
جب
طَلَعَتۡ
وہ طلوع ہوتا
تَّزٰوَرُ
وہ کنارہ کر جاتا
عَنۡ کَہۡفِہِمۡ
ان کے غار سے
ذَاتَ الۡیَمِیۡنِ
دائیں جانب
وَاِذَا
اور جب
غَرَبَتۡ
وہ غروب ہوتا
تَّقۡرِضُہُمۡ
وہ کترا جاتا ان سے
ذَاتَ الشِّمَالِ
بائیں جانب
وَہُمۡ
اور وہ
فِیۡ فَجۡوَۃٍ
ایک کھلی جگہ میں تھے
مِّنۡہُ
اس(غار)کی
ذٰلِکَ
یہ
مِنۡ اٰیٰتِ
نشانیوں میں سے ہے
اللّٰہِ
اللہ کی
مَنۡ
جسے
یَّہۡدِ
ہدایت دے
اللّٰہُ
اللہ
فَہُوَ
تو وہی
الۡمُہۡتَدِ
ہدایت پانے والا ہے
وَمَنۡ
اور جسے
یُّضۡلِلۡ
وہ بھٹکا دے
فَلَنۡ
تو ہر گز نہیں
تَجِدَ
آپ پائیں گے
لَہٗ
اس کے لئے
وَلِیًّا
کوئی دوست
مُّرۡشِدًا
راہ نمائی کرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَتَرَی
اور آپ دیکھیں گے
الشَّمۡسَ
سورج کو
اِذَا
جب
طَلَعَتۡ
طلوع ہوتا ہے
تَّزٰوَرُ
ایک جانب چلا جاتا ہے
عَنۡ کَہۡفِہِمۡ
اُن کے غار سے
ذَاتَ الۡیَمِیۡنِ
دائیں طرف
وَاِذَا
اور جب
غَرَبَتۡ
غروب ہوتا ہے
تَّقۡرِضُہُمۡ
کترا جاتا ہے اُن سے
ذَاتَ الشِّمَالِ
بائیں جانب
وَہُمۡ
اور وہ
فِیۡ فَجۡوَۃٍ
وسیع جگہ میں ہیں
مِّنۡہُ
اُس سے
ذٰلِکَ
یہ
مِنۡ اٰیٰتِ اللّٰہِ
اللہ کی نشانیوں میں سے ہے
مَنۡ
جسے
یَّہۡدِ
ہدایت دے
اللّٰہُ
اللہ تعالی
فَہُوَ
پھر وہی
الۡمُہۡتَدِ
ہدایت پانے والاہے
وَمَنۡ
اور جسے
یُّضۡلِلۡ
وہ گمراہ کر دے
فَلَنۡ
پھر ہر گز نہیں
تَجِدَ
تم پاؤ گے
لَہٗ
اسی کے لئے
وَلِیًّا
کوئی دوست
مُّرۡشِدًا
راہنمائی کر نے والا
Translated by

Juna Garhi

And [had you been present], you would see the sun when it rose, inclining away from their cave on the right, and when it set, passing away from them on the left, while they were [laying] within an open space thereof. That was from the signs of Allah . He whom Allah guides is the [rightly] guided, but he whom He leaves astray - never will you find for him a protecting guide.

آپ دیکھیں گے کہ آفتاب بوقت طلوع ان کے غار سے دائیں جانب کو جھک جاتا ہے اور بوقت غروب ان کے بائیں جانب کترا جاتا ہے اور وہ اس غار کی کشادہ جگہ میں ہیں یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے اللہ تعالٰی جس کی رہبری فرمائے وہ راہ راست پر ہے اور جسے وہ گمراہ کر دے ناممکن ہے کہ آپ اس کا کوئی کارساز اور رہنما پاسکیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ دیکھیں گے کہ جب سورج نکلتا ہے تو ان کی غار سے دائیں طرف سے ہٹا رہتا ہے اور جب غروب ہوتا ہے تو بائیں طرف کترا کر غروب ہوتا ہے اور وہ نوجوان اس غار کی وسیع جگہ میں لیٹے ہیں۔ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔ جسے اللہ ہدایت دے وہی ہدایت پاسکتا ہے اور جسے وہ بھٹکا دے تو آپ اس کے لئے ایسا کوئی مددگار نہ پائیں گے جو اسے راہ راست پر لاسکے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور آپ سورج کودیکھیں گے کہ جب طلوع ہوتاہے توان کے غار سے دائیں جانب چلا جاتا ہے اور جب غروب ہوتاہے تواُن کے بائیں جانب کتراجاتاہے اور وہ غار کے اندر ایک وسیع جگہ میں ہیں۔ یہ اﷲ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہے، جسے اﷲ تعالیٰ ہدایت دے سووہی ہدایت پانے والاہے اورجسے وہ گمراہ کردے پھرآپ اُس کے لیے راہ نمائی کرنے والاکوئی دوست ہر گز نہ پائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And you see the sun, when it rises, it turns away from their Cave towards the right; and when it sets, it by-passes them towards the left - and they are in the hollow thereof. That is one of the signs of Allah. Whomsoever Allah guides is the one who gets the right path and whomsoever He lets go astray, you will find for him no one to help, no one to lead.

اور تو دیکھے دھوپ جب نکلتی ہے بچ کر جاتی ہے ان کی کھوہ سے داہنے کو اور جب ڈوبتی ہے کترا جاتی ہے ان سے بائیں کو اور وہ میدان میں ہیں اس کے، یہ ہے اللہ کی قدرتوں سے جس کو راہ دیوے اللہ وہی آئے راہ پر اور جس کو وہ بچلائے پھر تو نہ پائے اس کا کوئی رفیق راہ پر لانے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تم سورج کو دیکھتے کہ جب وہ طلوع ہوتا تو ان کی غار سے داہنی طرف ہٹ جاتا اور جب وہ غروب ہوتا تو بائیں جانب ان سے کنی کترا جاتا اور وہ اس کی کھلی جگہ میں (لیٹے ہوئے) تھے یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے جسے اللہ ہدایت دیتا ہے وہی ہدایت یافتہ ہوتا ہے اور جسے وہ گمراہ کر دے تو اس کے لیے تم نہیں پاؤ گے کوئی مدد گار راہ پر لانے والا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Had you seen them in the Cave it would have appeared to you that when the sun rose, it moved away from their Cave to the right; and when it set, it turned away from them to the left, while they remained in a spacious hollow in the Cave. This is one of the Signs of Allah. Whomsoever Allah guides, he alone is led aright; and whomsoever Allah lets go astray, you will find for him no guardian to direct him.

تم انہیں غار میں دیکھتے 12 تو تمہیں یوں نظر آتا کہ سورج جب نکلتا ہے تو ان کے غار کو چھوڑ کر دائیں جانب چڑھ جاتا ہے اور جب غروب ہوتا ہے تو ان سے بچ کر بائیں جانب اتر جاتا ہے اور وہ ہیں کہ غار کے اندر ایک وسیع جگہ میں پڑے ہیں ۔ 13 یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک ہے ۔ جس کو اللہ ہدایت دے وہی ہدایت پانے والا ہے اور جسے اللہ بھٹکا دے اس کے لیے تم کوئی ولی مرشد نہیں پاسکتے ۔ ؏2

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( وہ غار ایسا تھا کہ ) تم سورج کو نکلتے وقت دیکھتے تو وہ ان کے غار سے دائیں طرف ہٹ کر نکل جاتا ، اور جب غروب ہوتا تو ان سے بائیں طرف کترا کر چلا جاتا ، ( ٩ ) اور وہ اس غار کے ایک کشادہ حصے میں ( سوئے ہوئے ) تھے ۔ یہ سب کچھ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے ۔ ( ١٠ ) جسے اللہ ہدایت دیدے ، وہی ہدایت پاتا ہے ، اور جسے وہ گمراہ کردے اس کا تمہیں ہرگز کوئی مددگار نہیں مل سکتا جو اسے راستے پر لائے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ایسی جگہ جا کر لیٹے اگر تو ان کو دیکھے تو) دیکھے گا کہ سورج جب نکلتا ہے تو ان کی غا رسے داہنی طرف کرتا جاتا ہے (ان پر دھوپ نہیں آتی) اور جب ڈوبنے لگتا ہے (یعنی سہ پہر) تو ان سے بائیں طرف کو کترا جاتا ہے 6 اور وہ غار میں (تنگ جگہ پر نہیں ہیں بلکہ) کشادہ ہوجانے میں ہیں یہ بھی خدا کی قدرت کی نشانیوں میں سے (ایک نشانی) 7 ہے جس کو اللہ راہ پر لگائے وہی راہ پاتا ہے اور جس کو وہ بھٹکا دے اس کا کوئی کام بنانیوالا تو پائیگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور (اے مخاطب ! ) جب دھرپ نکلتی ہے تو تو اس کو دیکھے گا کہ وہ ان کے غار کی داہنی جانب کو بچی رہتی ہے اور جب چھپتی ہے تو ان کے بائیں جانب ہٹی رہتی ہے اور وہ اس (غار) کے ایک فراخ موقع میں تھے یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے جسے اللہ ہدایت بخشیں سو وہ ہی راہ پاتا ہے اور جسے وہ بےراہ کردیں تو آپ اس کے لئے کوئی مددگار راہ بتانے والا ہرگز نہ پائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب دھوپ نکلتی ہے تم اس کو دیکھو گے کہ ان کے غار سے داہنے جانب کو بچ جاتی ہے اور جب ڈھلتی ہے تو (غار کے ) بائیں طرف کترا جاتی ہے اور وہ ایک کشادہ غار میں تھے۔ یہ اللہ یک نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔ جس کو اللہ ہدایت دیتا ہے وہی راہ پاتا ہے اور جس کو وہ گمراہ کر دے تو آپ اس کے لئے کوئی مددگار یا راستہ پر لانے والا نہ پائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب سورج نکلے تو تم دیکھو کہ (دھوپ) ان کے غار سے داہنی طرف سمٹ جائے اور جب غروب ہو تو ان سے بائیں طرف کترا جائے اور وہ اس کے میدان میں تھے۔ یہ خدا کی نشانیوں میں سے ہیں۔ جس کو خدا ہدایت دے یا وہ ہدایت یاب ہے اور جس کو گمراہ کرے تو تم اس کے لئے کوئی دوست راہ بتانے والا نہ پاؤ گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And thou Woudst behold the sun when it riseth veering away from their cave on the right, and when it setteth, passing them by on the left, while they were in the spacious part thereof: that is of the signs of Allah. Whomsoever Allah guideth, he indeed is the guided; and whomsoever He sendeth astray, for him thou wilt never find a directing friend.

اور جب دھوپ نکلتی ہے تو تو اسے دیکھے گا کہ وہ ان کے غار سے داہنی جانب کو بچی رہتی ہے اور جب وہ چھپتی ہے تو وہ ان سے کترا جاتی ہے بائیں جانب اور وہ اس (غار) کے ایک کشادہ موقع میں تھے ۔ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے ۔ جسے اللہ ہدایت دیتا ہے وہی ہدایت پاتا ہے اور جسے وہ بےراہ کردیتا ہے تو آپ اس کے لئے نہ پائیں گے کوئی مددگار راہ بتانے والا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم دیکھتے سورج کو کہ جب طلوع ہوتا ہے تو ان کے غار سے دائیں جانب کو بچا رہتا ہے اور جب ڈوبتا ہے تو ان سے بائیں طرف کو کترا جاتا ہے اور وہ اس کے صحن میں ہیں ۔ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے ۔ جس کو اللہ ہدایت دے ، وہی راہ یاب ہوتا ہے اور جس کو وہ گمراہ کردے تو تم اس کیلئے کوئی دستگیری کرنے والا اور رہنمائی کرنے والا نہیں پاسکتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے مخاطب ) تو سورج کو دیکھے گا کہ جب طلوع ہوتا ہے تو ان کے غار کی دائیں جانب کو سمٹ ( کر گزر ) جاتا ہے اور جب غروب ہوتا ہے تو ان کے بائیں طرف سے کتراتا ہوا چلا جاتا ہے اور وہ اس ( غار ) کے ایک وسیع میدان میں ( سوررہے ) ہیں ، یہ ( سب ) اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہے ، جو کو اللہ ( تعالیٰ ) ہدایت عطا کردیں پس وہی ہدایت یافتہ ہے اور جس کو وہ گمراہ کریں تو ( اے مخاطب ) تو اس کے لیے کوئی مددگار اور راہ بتانے والا نہ پائے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب سورج نکلے تو تم دیکھو کہ دھوپ ان کے غار سے داہنی طرف سمٹ جائے اور جب غروب ہو تو ان سے بائیں طرف کترا جائے اور وہ اس غار کی کھلی جگہ میں ہیں۔ یہ سب اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں جس کو اللہ ہدایت دے وہ ہدایت پا جاتا ہے اور جس کو گمراہ کرے تو تم اس کے لیے کوئی مددگار راہ بتانے والا نہ پائو گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تم (اگر انھیں غار میں دیکھتے تو) سورج کو دیکھتے کہ جب وہ نکلتا ہے تو کنی کترا جاتا ہے ان کے غار سے داہنی طرف کو اور جب ڈوبتا ہے تو ان کے بائیں جانب سے کنی کتراتا ہوا گزر جاتا ہے، جب کہ وہ اس غار کے اندر ایک کھلی جگہ میں پڑے تھے، یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک ہے، جسے اللہ ہدایت دے وہی ہے ہدایت پانے والا، اور جسے وہ گمراہ کر دے، تو تم اس کے لئے نہیں پا سکو گے کوئی حمایتی راہ دکھانے والا،

Translated by

Noor ul Amin

آپ دیکھیں گے کہ جب سورج نکلتا ہے توان کے غارسے دائیں طرف ہو کرچڑھتا ہے اور جب غروب ہوتا ہے توبائیں طرف کتراکرغروب ہوتا ہے اور وہ نوجوان اس غارکی وسیع جگہ میں ہیں یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے جسے اللہ ہدایت دے وہی ہدایت پاسکتا ہے اور جسے وہ بھٹکادے توآپ اس کے لئے کوئی ہدایت دینے والامددگارنہ پائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اے محبوب! تم سورج کو دیکھو گے کہ جب نکلتا ہے تو ان کے غار سے داہنی طرف بچ جاتا ہے اور جب ڈوبتا ہے تو ان سے بائیں طرف کترا جاتا ہے ( ف۲۰ ) حالانکہ وہ اس غار کے کھلے میدان میں میں ہیں ( ف۲۱ ) یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے جسے اللہ راہ دے تو وہی راہ پر ہے ، اور جسے گمراہ کرے تو ہرگز اس کا کوئی حمایتی راہ دکھانے والا نہ پاؤ گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ دیکھتے ہیں جب سورج طلوع ہوتا ہے تو ان کے غار سے دائیں جانب ہٹ جاتا ہے اور جب غروب ہونے لگتا ہے تو ان سے بائیں جانب کترا جاتا ہے اور وہ اس غار کے کشادہ میدان میں ( لیٹے ) ہیں ، یہ ( سورج کا اپنے راستے کو بدل لینا ) اﷲ کی ( قدرت کی بڑی ) نشانیوں میں سے ہے ، جسے اﷲ ہدایت فرما دے سو وہی ہدایت یافتہ ہے ، اور جسے وہ گمراہ ٹھہرا دے تو آپ اس کے لئے کوئی ولی مرشد ( یعنی راہ دکھانے والا مددگار ) نہیں پائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( وہ غار اس طرح واقع ہوئی ہے کہ ) تم دیکھوگے کہ جب سورج طلوع ہوتا ہے تو ان کے غار سے دائیں طرف مڑ جاتا ہے اور جب ڈوبتا ہے تو ان سے بائیں طرف کترا کر نکل جاتا ہے ۔ اور وہ ایک کشادہ جگہ پر ( سوئے ہوئے ) ہیں ۔ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک ( نشانی ) ہے جسے اللہ ہدایت دے وہی ہدایت یافتہ ہے اور جسے وہ گمراہی میں چھوڑ دے تو تم اس کے لئے کوئی یار و مددگار اور راہنما نہیں پاؤگے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Thou wouldst have seen the sun, when it rose, declining to the right from their Cave, and when it set, turning away from them to the left, while they lay in the open space in the midst of the Cave. Such are among the Signs of Allah: He whom Allah, guides is rightly guided; but he whom Allah leaves to stray,- for him wilt thou find no protector to lead him to the Right Way.

Translated by

Muhammad Sarwar

No sunlight could reach them during their sleep in the cave. One could see the rising sun decline to the right of their cave and the setting sun move its way to the left whilst they were sleeping in an opening of the cave. This is one of the miracles of God. Whomever God guides receives the right guidance and you will never find a guardian or guide for those whom He causes to go astray.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And you might have seen the sun, when it rose, declining to the right from their cave, and when it set, turning away from them to the left, while they lay in the midst of the cave. That is from the Ayat of Allah. He whom Allah guides, he is the rightly-guided; but he whom He sends astray, for him you will find no guardian to lead him.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And you might see the sun when it rose, decline from their cave towards the right hand, and when it set, leave them behind on the left while they were in a wide space thereof. This is of the signs of Allah; whomsoever Allah guides, he is the rightly guided one, and whomsoever He causes to err, you shall not find for him any friend to lead (him) aright.

Translated by

William Pickthall

And thou mightest have seen the sun when it rose move away from their cave to the right, and when it set go past them on the left, and they were in the cleft thereof. That was (one) of the portents of Allah. He whom Allah guideth, he indeed is led aright, and he whom He sendeth astray, for him thou wilt not find a guiding friend.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम सूर्य को उस के उदित होते समय देखते तो दिखाई देता कि वह उन की गुफा से दाहिनी ओर को बचकर निकल जाता है और जब अस्त होता है तो उन की बाई ओर से कतराकर निकल जाता है। और वे हैं कि उस (गुफा) के एक विस्तृत स्थान में है। यह अल्लाह की निशानियों में से है। जिसे अल्लाह मार्ग दिखाए, वही मार्ग पाने वाला है और जिसे वह भटकता छोड़ दे उस का तुम कोई सहायक मार्गदर्शक कदापि न पाओगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اے مخاطب جب دھوپ نکلتی ہے تو تو اس کو دیکھے گا کہ وہ داہنی جانب کو بچی رہتی ہے (3) اور جب چھپتی ہے تو بائیں طرف ہٹتی رہتی ہے (4) اور وہ لوگ اس غار کے ایک فراخ موقع میں تھے یہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہے جس کو اللہ ہدایت دے وہی ہدایت پاتا ہے اور جس کو وہ بےراہ کردیں تو آپ اس کے لیے کوئی مددگار راہ بتانے والا نہ پاویں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” سورج کو دیکھیں گے جب نکلتا ہے تو ان کی غار سے دائیں طرف کترا کر نکل جاتا ہے اور جب غروب ہوتا ہے تو ان سے بائیں طرف کترا جاتا ہے اور وہ اس غار کی کھلی جگہ میں ہیں۔ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے جسے اللہ ہدایت دے وہی ہدایت پانے والا ہے اور جسے گمراہ کر دے اس کا آپ کوئی رہنمائی کرنے والا دوست نہ پائیں گے۔ “ (١٧) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم انہیں غار میں دیکھتے تو تمہیں یوں نظر آتا کہ سورج جب نکلتا ہے تو ان کے غار کو چھوڑ کر دائیں جانب چڑھ جاتا ہے اور جب غروب ہوتا ہے تو ان سے بچ کر بائیں جانب اتر جاتا ہے اور وہ ہیں کہ غار کے اندر ایک وسیع جگہ میں پڑے ہیں۔ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک ہے ، جس کو اللہ ہدایت دے دی ہدایت پانے والا ہے اور جسے اللہ بھٹکا دے اس کے لئے تم کوئی ولی مرشد نہیں پاسکتے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اے مخاطب تو دیکھے گا کہ جب سورج نکلتا ہے تو وہ ان کے غار سے داہنی طرف کو بچ کر گزر جاتا ہے اور جب وہ چھپتا ہے تو ان کی بائیں طرف سے کتراتا ہوا چلا جاتا ہے اور وہ غار کے ایک فراخ حصہ میں تھے، یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے، جسے اللہ ہدایت دے سو وہی ہدایت پانے والا ہے، اور جس کو وہ گمراہ کرے تو اے مخاطب تو اس کے لیے کوئی مددگار راہ بتانے والا نہ پائے گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تو دیکھے دھوپ جب نکلتی ہے بچ کر جاتی ہے ان کی کھوہ سے داہنے کو اور جب ڈوبتی ہے کترا جاتی ہے ان سے بائیں کو اور وہ میدان میں ہیں اس کے یہ ہے اللہ کی قدرتوں سے جس کو راہ دیوے اللہ وہی آئے راہ پر اور جس کو وہ بچلائے پھر تو نہ پائے اس کا کوئی رفیق راہ پر لانے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے مخاطب تو دیکھے گا کہ جب آفتاب طلوع ہوتا ہے تو دھوپ ان کی کھوہ سے دائیں جانب بچ کر جاتی ہے اور جب آفتاب غروب ہوتا ہے تو دھوپ ان سے بائیں جانب کترا جاتی ہے اور ان اصحاب کہف کی حالت یہ ہے کہ وہ اس کھوہ کے کشادہ میدان میں ہیں یہ بات کہ باوجود میدان میں ہونے کے دھوپ سے محفوظ ہیں خدا کی قدرتوں میں سے ایک قدرت ہے جن کو اللہ تعالیٰ راہ دکھائے وہی ہے راہ یافتہ اور جس کو وہ بےراہ رکھے تو آپ کا کوئی ایسا مددگار نہ پائیں گے جو اس کی رہنمائی کرسکے