Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 21

سورة الكهف

وَ کَذٰلِکَ اَعۡثَرۡنَا عَلَیۡہِمۡ لِیَعۡلَمُوۡۤا اَنَّ وَعۡدَ اللّٰہِ حَقٌّ وَّ اَنَّ السَّاعَۃَ لَا رَیۡبَ فِیۡہَا ۚ٭ اِذۡ یَتَنَازَعُوۡنَ بَیۡنَہُمۡ اَمۡرَہُمۡ فَقَالُوا ابۡنُوۡا عَلَیۡہِمۡ بُنۡیَانًا ؕ رَبُّہُمۡ اَعۡلَمُ بِہِمۡ ؕ قَالَ الَّذِیۡنَ غَلَبُوۡا عَلٰۤی اَمۡرِہِمۡ لَنَتَّخِذَنَّ عَلَیۡہِمۡ مَّسۡجِدًا ﴿۲۱﴾

And similarly, We caused them to be found that they [who found them] would know that the promise of Allah is truth and that of the Hour there is no doubt. [That was] when they disputed among themselves about their affair and [then] said, "Construct over them a structure. Their Lord is most knowing about them." Said those who prevailed in the matter, "We will surely take [for ourselves] over them a masjid."

ہم نے اس طرح لوگوں کو ان کے حال سے آگاہ کر دیا کہ وہ جان لیں کہ اللہ کا وعدہ بالکل سچا ہے اور قیامت میں کوئی شک و شبہ نہیں جبکہ وہ اپنے امر میں آپس میں اختلاف کر رہے تھے کہنے لگے ان کے غار پر ایک عمارت بنالو اور ان کا رب ہی ان کے حال کا زیادہ عالم ہے جن لوگوں نے ان کے بارے میں غلبہ پایا وہ کہنے لگے کہ ہم تو ان کے آس پاس مسجد بنالیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
اَعۡثَرۡنَا
آگاہ کر دیا ہم نے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر(لوگوں)کو
لِیَعۡلَمُوۡۤا
تاکہ وہ جان لیں
اَنَّ
کہ بے شک
وَعۡدَ
وعدہ
اللّٰہِ
اللہ کا
حَقٌّ
سچا ہے
وَّاَنَّ
اور بےشک
السَّاعَۃَ
قیامت
لَارَیۡبَ
نہیں کوئی شک
فِیۡہَا
اس میں
اِذۡ
جب
یَتَنَازَعُوۡنَ
وہ جھگڑ رہے تھے
بَیۡنَہُمۡ
آپس میں
اَمۡرَہُمۡ
ان کے معاملے میں
فَقَالُوا
تو انہوں نے کہا
ابۡنُوۡا
بناؤ
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
بُنۡیَانًا
ایک عمارت
رَبُّہُمۡ
رب ان کا
اَعۡلَمُ
زیادہ جانتا ہے
بِہِمۡ
انہیں
قَالَ
کہا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جو
غَلَبُوۡا
غالب تھے
عَلٰۤی اَمۡرِہِمۡ
ان کے معاملے پر
لَنَتَّخِذَنَّ
البتہ ہم ضرور بنائیں گے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
مَّسۡجِدًا
ایک سجدہ گاہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
اَعۡثَرۡنَا
ہم نے مطلع کر دیا
عَلَیۡہِمۡ
اُن پر
لِیَعۡلَمُوۡۤا
تاکہ وہ جان لیں
اَنَّ
یقیناً
وَعۡدَ
وعدہ
اللّٰہِ
اللہ کا
حَقٌّ
سچا ہے
وَّاَنَّ
اور بے شک
السَّاعَۃَ
قیامت
لَارَیۡبَ
نہیں شک
فِیۡہَا
اس میں
اِذۡ یَتَنَازَعُوۡنَ
جب وہ جھگڑ رہے تھے
بَیۡنَہُمۡ
آپس میں
اَمۡرَہُمۡ
ان کے معاملے میں
فَقَالُوا
تو لوگوں نے کہا
ابۡنُوۡا
بنا دو
عَلَیۡہِمۡ
اُن پر
بُنۡیَانًا
ایک عمارت
رَبُّہُمۡ
رب انکا
اَعۡلَمُ
بہتر جانتا ہے
بِہِمۡ
اُن کے متعلق
قَالَ
کہا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے
غَلَبُوۡا
جو غالب آئے
عَلٰۤی
اوپر
اَمۡرِہِمۡ
اُن کے معاملے کے
لَنَتَّخِذَنَّ
ہم ضرور بنا ئیں گے
عَلَیۡہِمۡ
اُن پر
مَّسۡجِدًا
مسجد
Translated by

Juna Garhi

And similarly, We caused them to be found that they [who found them] would know that the promise of Allah is truth and that of the Hour there is no doubt. [That was] when they disputed among themselves about their affair and [then] said, "Construct over them a structure. Their Lord is most knowing about them." Said those who prevailed in the matter, "We will surely take [for ourselves] over them a masjid."

ہم نے اس طرح لوگوں کو ان کے حال سے آگاہ کر دیا کہ وہ جان لیں کہ اللہ کا وعدہ بالکل سچا ہے اور قیامت میں کوئی شک و شبہ نہیں جبکہ وہ اپنے امر میں آپس میں اختلاف کر رہے تھے کہنے لگے ان کے غار پر ایک عمارت بنالو اور ان کا رب ہی ان کے حال کا زیادہ عالم ہے جن لوگوں نے ان کے بارے میں غلبہ پایا وہ کہنے لگے کہ ہم تو ان کے آس پاس مسجد بنالیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس طرح ہم نے لوگوں کو ان نوجوانوں پر مطلع کردیا تاکہ وہ جان لیں کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے اور قیامت بپا ہونے میں کوئی شک نہیں جبکہ وہ آپس میں ان نوجوانوں کے معاملہ میں جھگڑا کر رہے تھے۔ آخر ان میں سے کچھ لوگ کہنے لگے کہ یہاں ان پر ایک عمارت بنادو۔ ان کا معاملہ ان کا پروردگار ہی خوب جانتا ہے۔ مگر جو لوگ اس جھگڑے میں غالب رہے انہوں نے کہا کہ ہم تو یہاں ان پر مسجد بنائیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اسی طرح ہم نے ان پرلوگوں کومطلع کردیاتاکہ لوگ جان لیں کہ بے شک اﷲ تعالیٰ کاوعدہ سچاہے اوربے شک قیامت میں کوئی شک نہیں۔جب لوگ آپس میں ان کے معاملے میں جھگڑرہے تھے تو کچھ لوگوں نے کہاکہ ان پرایک عمارت بنا دو،ان کارب ہی ان کے متعلق بہتر جانتا ہے۔ جو لوگ ان کے معاملے پر غالب آئے انہوں نے کہاکہ ہم ان پر ایک مسجد ضرور بنائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And in this way We made them known to the people so that they realize that Allah&s promise is true and that there is no doubt about the Hour. When they were dis¬puting among themselves in their matter, they said, |"Erect a building over them. Their Lord knows them best.|" Said those who prevailed in their matter, |"We will certainly make a masjid (mosque) over them.|"

اور اسی طرح خبر ظاہر کردی ہم نے ان کی تاکہ لوگ جان لیں کہ اللہ کا وعدہ ٹھیک ہے اور قیامت کے آنے میں دھوکہ نہیں، جب جھگڑ رہے تھے آپس میں اپنی بات پر پھر کہنے لگے بناؤ ان پر ایک عمارت، ان کا رب خوب جانتا ہے ان کا حال، بولے وہ لوگ جن کا کام غالب تھا ہم بنائیں گے ان کی جگہ پر عبادت خانہ۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اس طرح ہم نے مطلع کردیا (لوگوں کو) ان پر تاکہ وہ جان لیں کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے اور یہ کہ قیامت کے بارے میں ہرگز کوئی شک نہیں جب وہ لوگ آپس میں جھگڑ رہے تھے ان کے معاملے میں چناچہ کچھ لوگوں نے کہا کہ تعمیر کر دو ان پر ایک عمارت (بطور یادگار) ان کا رب ان سے بہتر واقف ہے جو لوگ غالب آئے اپنی رائے کے اعتبار سے انہوں نے کہا کہ ہم بنائیں گے ان (کی غار) پر ایک مسجد

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اس طرح ہم نے اہل شہر کو ان کے حال پر مطلع کیا 17 تاکہ لوگ جان لیں کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے اور یہ کہ قیامت کی گھڑی بے شک آکر رہے گی ۔ 18 ﴿مگر ذرا خیال کرو کہ جب سوچنے کی اصل بات یہ تھی﴾ اس وقت وہ آپس میں اس بات پر جھگڑ رہے تھے کہ ان ﴿اصحاب کہف﴾کے ساتھ کیا کیا جائے ۔ کچھ لوگوں نے کہا ان پر ایک دیوار چن دو ، ان کا رب ہی ان کے معاملہ کو بہتر جانتا ہے ۔ 19 مگر جو لوگ ان کے معاملات پر غالب تھے20 انہوں نے کہا”ہم تو ان پر ایک عبادت گاہ بنائیں گے ۔ 21

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یوں ہم نے ان کی خبر لوگوں تک پہنچا دی ، ( ١٣ ) تاکہ وہ یقین سے جان لیں کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے ، نیز یہ کہ قیامت کی گھڑی آنے والی ہے ، ( ١٤ ) اس میں کوئی شک نہیں ۔ ( پھر وہ وقت بھی آیا ) جب لوگ ان کے بارے میں میں آپس میں جھگڑ رہے تھے ، ( ١٥ ) چنانچہ کچھ لوگوں نے کہا کہ ان پر ایک عمارت بنا دو ۔ ان کا رب ہی ان کے معاملے کو بہتر جانتا ہے ۔ ( ١٦ ) ( آخر کار ) جن لوگوں کو ان کے معاملات پر غلبہ حاصل تھا انہوں نے کہا کہ : ہم تو ان کے اوپر ایک مسجد ضرور بنائیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور 6(جیسے) ہم نے یہ سب کام کئے) اسی طرح ہم نے ان کی نمبر گھواری اس لئے کہ ان کو یقین آجائے کہ اللہ کا وہ مسیحا ہے امر کر بپھر گی اٹھنا اور قیامت کے آنے میں شک نہیں جب قصص (شہر والے) اپنے (دین کے) مقدے میں جھگڑے تھے تو انہوں نے کہا ان لوگوں پر (یعنی اصحاب کہف کے سونے کے مقام پر) ایک عمارت بنادو نوجوان کی یادگار ہے) ان کا مالک ان کا حال خواب جانتا ہے 11 جو لوگ (اس وقت) ان کے مقدمے غالب رہے (یعنی مسلمان کا وہ لوگ انہوں نے کہا ہم تو ان پر ان کے کرنے کی جگہ پر) ایک مسجد بنائیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اس طرح ہم نے ان (لوگوں) کو ان (کے حال) سے باخبر کردیا تاکہ وہ جانیں کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے اور یہ کہ قیامت میں کوئی شک نہیں اس وقت (اس زمانہ کے) لوگ ان کے معاملے میں آپس میں باہم جھگڑ رہے تھے سو ان لوگوں نے کہا کہ ان لوگوں (کے غار) پر کوئی عمارت بنادو۔ ان کا پروردگار ان کے حال سے خوب واقف ہے جو لوگ ان کے معاملے میں غلبہ رکھتے تھے کہنے لگے ہم ضرور ان (کے غار) پر مسجد بنائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اس طرح ہم نے ان کے حال پر لوگوں کو مطلع کردیا تاکہ وہ لوگ اس بات کو جان لیں کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے اور قیامت (کے آنے میں) کوئی شک نہیں ہے۔ وہ لوگ آپس میں جھگڑتے رہے تھے کہ ان پر کوئی عمارت بنا دی جائے۔ اللہ ان کے مختلف حالات کو اچھی طرح جانتا ہے۔ بہرحال جو لوگ اپنے کام پر غالب تھے (حکام وقت) انہوں نے کہا کہ ہم تو ان کے پاس ایک مسجد بنائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اسی طرح ہم نے (لوگوں کو) ان (کے حال) سے خبردار کردیا تاکہ وہ جانیں کہ خدا کا وعدہ سچا ہے اور یہ کہ قیامت (جس کا وعدہ کیا جاتا ہے) اس میں کچھ شک نہیں۔ اس وقت لوگ ان کے بارے میں باہم جھگڑنے لگے اور کہنے لگے کہ ان (کے غار) پر عمارت بنا دو۔ ان کا پروردگار ان (کے حال) سے خوب واقف ہے۔ جو لوگ ان کے معاملے میں غلبہ رکھتے تھے وہ کہنے لگے کہ ہم ان (کے غار) پر مسجد بنائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And likewise We caused their affair to be lit upon that they might know that the promise of Allah is true, and that the Hour- there is no doubt thereof, Recall what time they were disputing among themselves regarding their affair, and then they said: build over them a building--their Lord is the Best Knower about them-then those who prevailed in their affair said: surely we will raise over them a place of worship.

اور اسی طرح ہم نے لوگوں کو ان مطلع کردیا تاکہ وہ جان لیں کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے اور یہ کہ قیامت میں کوئی شک نہیں ۔ (اور وہ وقت بھی قابل ذکر ہے) جب (اس زمانہ کے لوگ) ان کے معاملہ میں باہم جھگڑ رہے تھے سو ان لوگوں نے کہا کہ ان کے پاس کوئی عمارت بنوا دو ۔ ان کا پروردگار ہی (ان کے احوال کو) خوب جانتا تھا جو لوگ اپنے کام پر غالب (و قادر) تھے انہوں نے کہا کہ ہم تو ان کے پاس ایک معبد بنادیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اسی طرح ہم نے ان پر لوگوں کو مطلع کردیا تاکہ لوگ جان لیں کہ اللہ کا وعدہ شدنی ہے اور قیامت کے آنہ میں کوئی شبہ نہیں ہے ۔ ( وہ وقت بھی خیال کرو ) جب لوگ آپس میں ان کے معاملے میں جھگڑ رہے تھے تو بولے کہ ان ( کے غار پر ) ایک عمارت بنوادو ۔ ان کا رب ان کو خوب جانتا ہے ۔ جو لوگ ان کے معاملے میں غالب آئے ، انہوں نے کہا کہ ہم تو ان ( کے غار پر ) ایک مسجد بنائیں گے!

Translated by

Mufti Naeem

اور اسی طرح ہم نے ( لوگوں کو ) ان ( کے حال ) سے باخبر کردیا ، تاکہ وہ جان لیں کہ بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) کا وعدہ حق ( سچا ) ہے اور یہ کہ قیامت ( کے آنے ) میں کچھ شک نہیں ، جب اس وقت ( بستی کے ) لوگ ان کے بارے میں آپس میں جھگڑنے لگے تو بعض نے کہا کہ ان ( کے غار ) کے اوپر ( بطور یادگار ) کوئی عمارت بنادو ، ان کا رب ان ( کے حال ) سے خوب واقف ہے ، جو لوگ ان کے معاملے میں غلبہ رکھتے تھے وہ کہنے لگے کہ ہم ان ( کے غار ) پر ضرور بالضرور ایک مسجد بنائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اسی طرح ہم نے لوگوں کو ان کے حال سے خبردار کردیا تاکہ وہ جانیں کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے اور قیامت کہ جس کا وعدہ کیا جاتا ہے اس میں کچھ شک نہیں۔ اس وقت لوگ آپس میں جھگڑنے لگے اور کہنے لگے کہ ان کے غار پر عمارت بنا دو ۔ ان کا رب ان کے حال سے خوب واقف ہے جو لوگ ان کے معاملہ میں غالب تھے وہ کہنے لگے کہ ہم ان کے غار پر مسجد بنائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (جس عجیب طریقے سے ہم نے انھیں سلایا، جگایا) اسی طرح ہم نے ان لوگوں کو ان کے حال پر مطلع کردیا، تاکہ وہ یقین جان لیں کہ اللہ کا وعدہ واقعی سچا ہے، اور یہ کہ قیامت کا آنا اس قدر یقینی ہے کہ اس میں کسی شک کی کوئی گنجائش نہیں، (اور وہ بھی ان کو سناؤ کہ) جب وہ لوگ آپس میں جھگڑ رہے تھے ان کے معاملے میں، سو انہوں نے کہا کہ ان (کے غار) پر کوئی عمارت بنوا دو ، ان کا رب ان (کے معاملے) کو خوب جانتا ہے، (بالآخر) ان لوگوں نے جو ان کے معاملے پر غالب تھے انہوں نے کہا کہ ہم تو ان پر ایک مسجد بنائیں گے،

Translated by

Noor ul Amin

اس طرح ہم نے لوگوں کو ان نوجوانوں کے حال سے آگاہ کردیاتاکہ وہ جان لیں کہ اللہ کاوعدہ س چاہےاور قیامت ( برپاہونے ) میں کوئی شک نہیں جبکہ وہ آپس میں ان نوجوانوں کے معاملہ میں جھگڑاکررہے تھے آخران میں سے کچھ لوگ کہنے لگے کہ یہاں ا س جگہ پر ( یادگارکے طور ) ایک عمارت بنا دوان کامعاملہ ان کارب ہی خوب جانتا ہے مگر جو لوگ اس جھگڑے میں غالب رہے انہوں نے کہاہم تو یہاں ان پر مسجد بنائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اسی طرح ہم نے ان کی اطلاع کردی ( ف۳۵ ) کہ لوگ جان لیں ( ف۳٦ ) کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے اور قیامت میں کچھ شبہ نہیں ، جب وہ لوگ ان کے معاملہ میں باہم جھگڑنے لگے ( ف۳۷ ) تو بولے ان کے غار پر کوئی عمارت بناؤ ، ان کا رب انھیں خوب جانتا ہے ، وہ بولے جو اس کام میں غالب رہے تھے ( ف۳۸ ) قسم ہے کہ ہم تو ان پر مسجد بنائیں گے ( ف۳۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اس طرح ہم نے ان ( کے حال ) پر ان لوگوں کو ( جو چند صدیاں بعد کے تھے ) مطلع کردیا تاکہ وہ جان لیں کہ اﷲ کا وعدہ سچا ہے اور یہ ( بھی ) کہ قیامت کے آنے میں کوئی شک نہیں ہے ۔ جب وہ ( بستی والے ) آپس میں ان کے معاملہ میں جھگڑا کرنے لگے ( جب اصحابِ کہف وفات پاگئے ) تو انہوں نے کہا کہ ان ( کے غار ) پر ایک عمارت ( بطور یادگار ) بنا دو ، ان کا رب ان ( کے حال ) سے خوب واقف ہے ، ان ( ایمان والوں ) نے کہا جنہیں ان کے معاملہ پر غلبہ حاصل تھا کہ ہم ان ( کے دروازہ ) پر ضرور ایک مسجد بنائیں گے ( تاکہ مسلمان اس میں نماز پڑھیں اور ان کی قربت سے خصوصی برکت حاصل کریں )

Translated by

Hussain Najfi

اور اسی طرح ہم نے لوگوں کو ان پر مطلع کیا تاکہ وہ لوگ جان لیں کہ اللہ کا وعدہ سچھا ہے اور یہ کہ قیامت میں کوئی شک نہیں ہے ۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب وہ ( بستی والے ) لوگ ان ( اصحافِ کہف ) کے معاملہ میں آپس میں جھگڑ رہے تھے ( کہ کیا کیا جائے؟ ) تو ( کچھ ) لوگوں نے کہا کہ ان پر ( یعنی غار پر ) ایک ( یادگاری ) عمارت بنا دو ۔ ان کا پروردگار ہی ان کو بہتر جانتا ہے ۔ ( آخرکار ) جو لوگ ان کے معاملات پر غالب آئے تھے وہ بولے کہ ہم ان پر ایک مسجد ( عبادت گاہ ) بنائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Thus did We make their case known to the people, that they might know that the promise of Allah is true, and that there can be no doubt about the Hour of Judgment. Behold, they dispute among themselves as to their affair. (Some) said, "Construct a building over them": Their Lord knows best about them: those who prevailed over their affair said, "Let us surely build a place of worship over them."

Translated by

Muhammad Sarwar

We caused their story to become public so that people would know that God's promise was true and that there is no doubt about the coming of the Day of Judgment. They started to argue with each other about the matter (Resurrection) and some of them said, "Let us establish a building at the youths' sleeping place (to hide them). Their Lord knew best their intentions about them. The majority prevailed in their suggestion of the establishment of a mosque in that place.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And thus We made their case known, that they might know that the promise of Allah is true, and that there can be no doubt about the Hour. (Remember) when they (the people) disputed among themselves about their case, they said: "Construct a building over them; their Lord knows best about them," (then) those who won their point said: "We verily, shall build a place of worship over them."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And thus did We make (men) to get knowledge of them that they might know that Allah's promise is true and that as for the hour there is no doubt about it. When they disputed among themselves about their affair and said: Erect an edifice over them-- their Lord best knows them. Those who prevailed in their affair said: We will certainly raise a masjid over them.

Translated by

William Pickthall

And in like manner We disclosed them (to the people of the city) that they might know that the promise of Allah is true, and that, as for the Hour, there is no doubt concerning it. When (the people of the city) disputed of their case among themselves, they said: Build over them a building; their Lord knoweth best concerning them. Those who won their point said: We verily shall build a place of worship over them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इस तरह हम ने लोगों को उन की सूचना दे दी, ताकि वे जान लें कि अल्लाह का वादा सच्चा है और यह कि क़ियामत की घड़ी में कोई सन्देह नहीं है। वह समय भी उल्लेखनीय है जब वे आपस में उन के मामले में छीन-झपट कर रहे थे। फिर उन्होंने कहा, "उन पर एक भवन बना दे। उन का रब उन्हें भली-भाँति जानता है।" और जो लोग उन के मामले में प्रभावी रहे उन्होंने कहा, "हम तो उन पर अवश्य एक उपासना गृह बनाएँगे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اسی طرح ہم نے لوگوں کو ان پر مطلع کردیا تاکہ وہ لوگ اس بات کا یقین کرلیں کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ سچا ہے اور یہ کہ قیامت میں کوئی شک نہیں ․وہ وقت بھی قابل ذکر ہے کہ جب کہ اس زمانہ کے لوگ ان کے معاملے میں باہم جھگڑ رہے تھے (2) سو ان لوگوں نے یہ کہا کہ ان کے پاس کوئی عمارت بنوا دو ان کا رب ان کو خوب جانتا تھا جو لوگ اپنے کام پر غالب تھے انہوں نے کہا (3) کہ ہم تو ان کے پاس ایک مسجد بنادیں گے۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اسی طرح ہم نے لوگوں کو ان سے مطلع کردیا تاکہ وہ جان لیں کہ بیشک اللہ کا وعدہ حق ہے اور یہ کہ بیشک قیامت میں کوئی شک نہیں۔ جب وہ ان کے معاملے میں آپس میں جھگڑ رہے تھے تو کہنے لگے ان پر ایک عمارت بنادو۔ ان کا رب خوب جانتا ہے جو لوگ ان کے معاملے پر غالب ہوئے انھوں نے کہا ہم ضرور یہاں مسجد بنائیں گے۔ “ (٢١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس طرح ہم نے اہل شہر کو ان کے حال پر مطلع کیا تاکہ لوگ جان لیں کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے اور یہ کہ قیامت کی گھڑی بیشک آکر رہے گی (مگر ذرا خیال کرو کہ جب سوچنے کی اصل بات یہ تھی) اس وقت وہ آپس میں اس بات پر جھگڑ رہے تھے کہ ان (اصحاب کہف) کے ساتھ کیا کیا جائے۔ کچھ لوگوں نے کہا ان پر ایک دیوار چن دو ، ان کا رب ہی ان کے معاملہ کو بہتر جانتا ہے مگر جو لوگ ان کے معاملات پر غالب تھے انہوں نے کہا ہم تو ان پر ایک عبادت گاہ بنائیں گے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اسی طرح ہم نے ان پر مطلع کردیا تاکہ وہ اس بات کو جان لیں کہ بلاشبہ اللہ کا وعدہ حق ہے، اور یہ کہ قیامت آنے والی ہے اس میں کوئی شک نہیں، جب کہ وہ لوگ اپنے درمیان ان کے بارے میں جھگڑ رہے تھے سو انہوں نے کہا کہ ان کے اوپر عمارت بنا دو ان کا رب ان کو خوب جانتا ہے جو لوگ ان کے معاملہ میں غالب ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ضرور ضرور ان پر مسجد بنائیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اسی طرح خبر ظاہر کردی ہم نے ان کی تاکہ لوگ جان لیں کہ اللہ کا وعدہ ٹھیک ہے اور قیامت کے آنے میں دھوکہ نہیں جب جھگڑ رہے تھے آپس میں اپنی بات پر پھر کہنے لگے بناؤ ان پر ایک عمارت ان کا رب خوب جانتا ہے ان کا حال بولے وہ لوگ جن کا کام غالب تھا ہم بنائیں گے ان کی جگہ پر عبادت خانہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جس طرح ہم نے ان کو سلایا اور جگایا اسی طرح ہم نے ان کے حال سے اس زمانہ کے لوگوں کو مطلع کردیا تاکہ وہ لوگ اس امر کا یقین کرلیں کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے اور نیز یہ کہ قیامت میں ذرا شک کی گنجائش نہیں وہ وقت بھی قابل ذکر ہے جب اس زمانہ کے لوگ ان کے بارے میں باہم جھگڑ رہے تھے سو ان میں سے کچھ لوگوں نے کہا کہ ان اصحاب کہف کی کھوہ پر کوئی عمارت بنادو ان کا رب ہی ان کے حالات کو خوب جانتا ہے جو لوگ اپنے کام پر غالب تھے انہوں نے کہا ہم تو ان اصحاب کہف کی کھوہ پر یعنی اس کے قریب مسجد تعمیر کریں گے۔