Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 30

سورة الكهف

اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اِنَّا لَا نُضِیۡعُ اَجۡرَ مَنۡ اَحۡسَنَ عَمَلًا ﴿ۚ۳۰﴾

Indeed, those who have believed and done righteous deeds - indeed, We will not allow to be lost the reward of any who did well in deeds.

یقیناً جو لوگ ایمان لائیں اور نیک اعمال کریں تو ہم کسی نیک عمل کرنے والے کا ثواب ضائع نہیں کرتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
اِنَّا
بےشک ہم
لَانُضِیۡعُ
نہیں ہم ضائع کرتے
اَجۡرَ
اجر
مَنۡ
اس کا جو
اَحۡسَنَ
اچھا کرے
عَمَلًا
عمل
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
بے شک
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور جنہوں نے کی ہیں
الصّٰلِحٰتِ
نیکیاں
اِنَّا
یقیناً ہم
لَانُضِیۡعُ
نہیں ضائع کرتے
اَجۡرَ
اجر
مَنۡ
جو لوگ
اَحۡسَنَ
اچھے کریں
عَمَلًا
کام
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who have believed and done righteous deeds - indeed, We will not allow to be lost the reward of any who did well in deeds.

یقیناً جو لوگ ایمان لائیں اور نیک اعمال کریں تو ہم کسی نیک عمل کرنے والے کا ثواب ضائع نہیں کرتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے تو یقینا ہم اس کا اجر ضائع نہیں کرتے جو اچھے کام کرتا ہو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بے شک جولوگ ایمان لائے اورجنہوں نے نیکیاں کی ہیں،یقیناہم ایسے لوگوں کااجر ضائع نہیں کرتے جواچھے کام کریں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

As for those who believe and do righteous deeds - of course, We do not waste the reward of those who are good in deeds.

بیشک جو لوگ یقین لائے اور کیں نیکیاں، ہم نہیں کھوتے بدلہ اس کا جس نے بھلا کیا کام

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے عمل کیے تو ہم نہیں ضائع کریں گے اجر اس شخص کا جس نے اچھا عمل کیا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for those who believe and do good We shall not cause their reward to be lost.

رہے وہ لوگ جو مان لیں اور نیک عمل کریں ، تو یقینا ہم نیکو کار لوگوں کا اجر ضائع نہیں کیا کرتے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

البتہ جو لوگ ایمان لائے ، اور انہوں نے نیک عمل کیے ، تو یقینا ہم ایسے لوگوں کے اجر کو ضائع نہیں کرتے جو اچھی طرح عمل کریں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کئے تو اچھے کام کرنے والے کا بدلہ ہم ضائع نہیں ہونے دیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے تو یقینا ہم نیک کام کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں فرماتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے عمل صالح کئے بلاشبہ ہم ان کا اجر ضائع نہیں کریں گے جنہوں نے بہترین کام کئے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اور) جو ایمان لائے اور کام بھی نیک کرتے رہے تو ہم نیک کام کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who believe and work the righteous works-- verily We waste not the hire of one who doth well in regard to his work.

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل بھی کئے سو ہم اس کے اجر کو ضائع نہیں کرتے جو عمل اچھے طور پر کرے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک جو ایمان لائے اور جنہوں نے اچھے عمل کیے تو ہم خوب کاروں کے جر کو ضائع نہیں کریں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ جولوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے بے شک ( بات یہ ہے کہ ) ہم نیک عمل کرنے والوں کے اجر کو ضائع نہیں کرتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو ایمان لائے اور کام بھی نیک کرتے رہے تو ہم نیک عمل کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اس کے برعکس) بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے کام بھی نیک کئے ہوں گے (ان کے لئے بڑا ہی عمدہ اجر ہے کہ) بیشک ہم کسی بھی ایسے شخص کا اجر ضائع نہیں کرتے جس نے اچھی طرح کام کیا ہوگا،

Translated by

Noor ul Amin

جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے تویقیناہم انکااجرضائع نہیں کرتے جو اچھے کام کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک جو ایمان لائے اور نیک کام کیے ہم ان کے نیگ ( اجر ) ضائع نہیں کرتے جن کے کام اچھے ہوں ، ( ف٦٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے یقیناً ہم اس شخص کا اجر ضائع نہیں کرتے جو نیک عمل کرتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

بے شک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ۔ یقینا ہم نیکوکار لوگوں کا اجر ضائع نہیں کرتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

As to those who believe and work righteousness, verily We shall not suffer to perish the reward of any who do a (single) righteous deed.

Translated by

Muhammad Sarwar

The righteously striving believers should know that We do not neglect the reward of those who do good deeds.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, as for those who believed and did righteous deeds, certainly We shall not make the reward of anyone to be lost who does his (righteous) deeds in the most perfect manner.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely (as for) those who believe and do good, We do not waste the reward of him who does a good work.

Translated by

William Pickthall

Lo! as for those who believe and do good works - Lo! We suffer not the reward of one whose work is goodly to be lost.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

रहे वे लोग जो ईमान लाए और उन्होंने अच्छे कर्म किए, तो निश्चय ही किसी ऐसे व्यक्ति का प्रतिदान जिस ने अच्छे कर्म किया हो, हम अकारथ नहीं करते

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کیے تو ہم ایسوں کا اجر ضائع نہیں کریں گے جو اچھی طرح کام کو کرے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے نیک اعمال کیے بلاشبہ جو اچھا عمل کرتے ہیں ہم ان کا اجرضائع نہیں کرتے۔ “ (٣٠) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

رہے وہ لوگ جو مان لیں اور نیک عمل کریں ، تو یقیناً ہم نیکو کاروں کا اجر ضائع نہیں کیا کرتے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے یہ بات واقعی ہے کہ ہم ان کا عمل ضائع نہیں کریں گے جو اچھے کام کرے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک جو لوگ یقین لائے اور کیں نیکیاں ہم نہیں کھوتے بدلہ اس کا جس نے بھلا کیا کام

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلاشبہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے تو ہم اس شخص کے اجر کو ضائع نہیں کرتے جو بھلا کام کیا کرتا ہے۔