Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 62

سورة الكهف

فَلَمَّا جَاوَزَا قَالَ لِفَتٰىہُ اٰتِنَا غَدَآءَنَا ۫ لَقَدۡ لَقِیۡنَا مِنۡ سَفَرِنَا ہٰذَا نَصَبًا ﴿۶۲﴾

So when they had passed beyond it, [Moses] said to his boy, "Bring us our morning meal. We have certainly suffered in this, our journey, [much] fatigue."

جب یہ دونوں وہاں سے آگے بڑھے تو موسیٰ نے اپنے نوجوان سے کہا کہ لا ہمارا کھانا دے ہمیں تو اپنے اس سفر سے سخت تکلیف اٹھانی پڑی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّا
تو جب
جَاوَزَا
وہ دونوں آگے بڑھے
قَالَ
اس نے کہا
لِفَتٰىہُ
اپنے نوجوان سے
اٰتِنَا
دو ہمیں
غَدَآءَنَا
کھانا ہمارا
لَقَدۡ
البتہ تحقیق
لَقِیۡنَا
پائی ہم نے
مِنۡ سَفَرِنَا ہٰذَا
اپنے اس سفر میں
نَصَبًا
تھکاوٹ
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّا
پھر جب
جَاوَزَا
دونوں آگے گزر گئے
قَالَ
موسیٰ نے کہا
لِفَتٰىہُ
اپنے غلام سے
اٰتِنَا
لاؤ ہمارے پاس
غَدَآءَنَا
ہمارے دن کا کھانا
لَقَدۡ
بلاشبہ یقیناً
لَقِیۡنَا
پائی ہے ہم نے
مِنۡ سَفَرِنَا ہٰذَا
اپنےاس سفر سے
نَصَبًا
بڑی تھکاوٹ
Translated by

Juna Garhi

So when they had passed beyond it, [Moses] said to his boy, "Bring us our morning meal. We have certainly suffered in this, our journey, [much] fatigue."

جب یہ دونوں وہاں سے آگے بڑھے تو موسیٰ نے اپنے نوجوان سے کہا کہ لا ہمارا کھانا دے ہمیں تو اپنے اس سفر سے سخت تکلیف اٹھانی پڑی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب وہ وہاں سے آگے نکل گئے تو موسیٰ نے اپنے خادم سے کہا : ہمارا کھانا لاؤ، اس سفر نے تو ہمیں بہت تھکادیا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرجب دونوں آگے گزر گئے توموسیٰ نے اپنے غلام سے کہاکہ ہمارے پاس ہمارے دن کا کھانا لاؤ، بلاشبہ ہم نے آج کے اس سفر سے بڑی تھکاوٹ پائی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

When they went further, he said to his young man, |"Bring us our morning meal; we have, indeed, had much fatigue from this journey of ours.|"

پھر جب آگے چلے کہا موسیٰ نے اپنے جوان کو لا ہمارے پاس ہمارا کھانا ہم نے پائی اپنے اس سفر میں تکلیف،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جب وہ دونوں (وہاں سے) آگے نکل گئے تو موسیٰ نے اپنے ساتھی سے کہا کہ اب ہمارا ناشتہ لے آؤ اپنے اس سفر سے تو ہمیں بہت تکان ہوگئی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

آگے جا کر موسیٰ ( علیہ السلام ) نے اپنے خادم سے کہا لاؤ ہمارا ناشتہ ، آج کے سفر میں تو ہم بری طرح تھک گئے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر جب دونوں آگے نکل گئے ، تو موسیٰ نے اپنے نوجوان سے کہا کہ : ہمارا ناشتہ لاؤ ، سچی بات یہ ہے کہ ہمیں اس سفر میں بڑی تھکاوٹ لاحق ہوگئی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر جب اس مقام سے جہاں دو سمندر ملے ہیں آگے بڑھ گئے تو موسیٰ نے اپنے خادم (یوشع) سے کہا ہمارا ناشتہ لائو ہم نے تو اپنے اس سفر سے بڑی تھکان اٹھائی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس جب دونوں (وہاں سے) آگے بڑھے تو موسیٰ (علیہ السلام نے) اپنے خادم سے فرمایا کہ ہمارے لئے صبح کا کھانا لاؤ بیشک ہم اس سفر سے بہت تھک گئے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب وہ دونوں آگے بڑھے تو موسیٰ نے نوجوان سے کہا کہ ہمارے لئے ناشتہ لاؤ۔ کیونکہ ہم نے اس سفر میں کافی مشقت اٹھائی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب آگے چلے تو (موسیٰ نے) اپنے شاگرد سے کہا کہ ہمارے لئے کھانا لاؤ۔ اس سفر سے ہم کو بہت تکان ہوگئی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when the twain had passed by, he said unto his page: bring us our morning-meal, assuredly we have met from this journey of ours, toil

پھر جب دونوں آگے بڑھ گئے تو اپنے خادم سے بولے کہ ہمارا ناشتہ تو لانا ہمیں اس (آج کے) سفر سے بڑی تکلیف پہنچی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس جب وہ آگے بڑھ گئے تو موسیٰ نے اپنے شاگرد سی کہا کہ اب ہمارا کھانا لاؤ! ہمارے اس سفر سے تو ہم کو بڑی تکان ہوگئی ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس جب وہ دونوں آگے بڑھے تو ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) نے اپنے نوجوان ( شاگرد ) سے فرمایا کہ ہمارا صبح کا کھانا لے آؤ ، بلاشبہ اپنے اس سفر سے ہمیں بہت تکلیف ( تکان ) ہوئی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب آگے چلے تو موسیٰ نے اپنے خادم سے کہا ہمارے لیے کھانا لائو اس سفر سے ہمیں بڑی تھکان ہوگئی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر جب وہ دونوں وہاں سے آگے چلے گئے، تو موسیٰ نے اپنے خادم سے کہا کہ لاؤ ہمارا ناشہ، ہم تو اس سفر میں بری طرح تھک گئے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب وہ دونوں وہاں سے آ گے نکل گئے توموسیٰ نے اپنے خا دم کو کہا: ہمارا کھانا لائو ، اس سفرسے توہمیں بہت کو فت ہوگئی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جبب وہاں سے گزر گئے ( ف۱٤۰ ) موسیٰ نے خادم سے کہا ہمارا صبح کا کھانا لاؤ بیشک ہمیں اپنے اس سفر میں بڑی مشقت کا سامنا ہوا ، ( ف۱٤۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب وہ دونوں آگے بڑھ گئے ( تو ) موسٰی ( علیہ السلام ) نے اپنے خادم سے کہا: ہمارا کھانا ہمارے پاس لاؤ بیشک ہم نے اپنے اس سفر میں بڑی مشقت کا سامنا کیا ہے

Translated by

Hussain Najfi

جب وہ دونوں وہاں سے آگے بڑھ گئے ۔ تو موسیٰ نے اپنے جوان سے کہا ہمارا صبح کا کھانا ( ناشتہ ) لاؤ ۔ یقینا ہمیں اس سفر میں بڑی مشقت اٹھانا پڑی ہے ۔ ( ہم بہت تھک گئے ہیں ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When they had passed on (some distance), Moses said to his attendant: "Bring us our early meal; truly we have suffered much fatigue at this (stage of) our journey."

Translated by

Muhammad Sarwar

Moses asked his young companion when they crossed this point, "Bring us our food; the journey has made us tired."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So when they passed further on, Musa said to his boy-servant: "Bring us our morning meal; truly, we have suffered Nasaban in this, our journey."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But when they had gone farther, he said to his servant: Bring to us our morning meal, certainly we have met with fatigue from this our journey.

Translated by

William Pickthall

And when they had gone further, he said unto his servant: Bring us our breakfast. Verily we have found fatigue in this our journey.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब वे वहाँ से आगे बढ़ गए तो उस ने अपने सेवक से कहा, "लाओ, हमारा नाश्ता। अपने इस सफ़र में तो हमें बड़ी थकान पहुँची है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر جب دونوں (وہاں سے) آگے بڑھ گئے تو موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے خادم سے فرمایا کہ ہمارا ناشتہ لاؤ ہم کو تو اس سفر میں (یعنی آج کی منزل میں) بڑی تکلیف پہنچی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر جب وہ آگے گزر گئے تو اس نے جوان ساتھی سے کہا ہمارا دن کا کھانا لائیے، ہم نے اس سفر میں بہت تھکاوٹ پائی ہے۔ “ (٦٢) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آگے جا کر موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے خادم سے کہا لائو ہمارا ناشتہ ، آج کے سفر میں تو ہم بری طرح تھک گئے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جب وہ آگے بڑھ گئے تو موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے جوان سے کہا کہ ہمارا صبح کا کھانا لاؤ اس میں شک نہیں کہ اس سفر کی وجہ سے ہم کو بڑی تکلیف پہنچ گئی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب آگے چلے کہا موسیٰ نے اپنے جوان کو لا ہمارے پاس ہمارا کھانا ہم نے پائی اپنے اس سفر میں تکلیف

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جب وہ آگے نکل گئے تو موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے خادم سے کہا ہمارا کھانا ہمارے پاس لا ہم نے تو اپنے اس سفر میں بڑی تکلیف اٹھائی۔