Surat Marium

Surah: 19

Verse: 73

سورة مريم

وَ اِذَا تُتۡلٰی عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ قَالَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا ۙ اَیُّ الۡفَرِیۡقَیۡنِ خَیۡرٌ مَّقَامًا وَّ اَحۡسَنُ نَدِیًّا ﴿۷۳﴾

And when Our verses are recited to them as clear evidences, those who disbelieve say to those who believe, "Which of [our] two parties is best in position and best in association?"

جب ان کے سامنے ہماری روشن آیتیں تلاوت کی جاتی ہیں تو کافر مسلمانوں سے کہتے ہیں بتاؤ ہم تم دونوں جماعتوں میں سے کس کا مرتبہ زیادہ ہے؟ اور کس کی مجلس شاندار ہے؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
تُتۡلٰی
پڑھی جاتی ہیں
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اٰیٰتُنَا
ہماری آیات
بَیِّنٰتٍ
واضح
قَالَ
کہتے ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
لِلَّذِیۡنَ
ان سے جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے
اَیُّ
کون سا
الۡفَرِیۡقَیۡنِ
دونوں فریقوں میں سے
خَیۡرٌ
بہتر ہے
مَّقَامًا
مقام میں
وَّاَحۡسَنُ
اور خوب تر
نَدِیًّا
مجلس میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
تُتۡلٰی
پڑھ کر سنائی جاتی ہے
عَلَیۡہِمۡ
انہیں
اٰیٰتُنَا
ہماری آیات
بَیِّنٰتٍ
واضح
قَالَ
کہتے ہیں
الَّذِیۡنَ
جن لو گوں نے
کَفَرُوۡا
انکار کیا
لِلَّذِیۡنَ
ان لو گوں سے جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے
اَیُّ
کون سا
الۡفَرِیۡقَیۡنِ
دونوں گروہوں
خَیۡرٌ
بہتر ہے
مَّقَامًا
مقام میں
وَّاَحۡسَنُ
اور زیادہ اچھا ہے
نَدِیًّا
مجلس میں
Translated by

Juna Garhi

And when Our verses are recited to them as clear evidences, those who disbelieve say to those who believe, "Which of [our] two parties is best in position and best in association?"

جب ان کے سامنے ہماری روشن آیتیں تلاوت کی جاتی ہیں تو کافر مسلمانوں سے کہتے ہیں بتاؤ ہم تم دونوں جماعتوں میں سے کس کا مرتبہ زیادہ ہے؟ اور کس کی مجلس شاندار ہے؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب ان پر ہماری واضح آیات پڑھی جاتی ہیں تو کافر ایمان والوں سے کہتے ہیں کہ : بتاؤ ہم دونوں گروہوں میں سے کس کی حالت بہتر ہے اور کس کی مجلس اچھی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب انہیں ہماری واضح آیات پڑھ کرسنائی جاتی ہیں توجن لوگوں نے کفرکیاوہ ان لوگوں سے کہتے ہیں جوایمان لائے کہ ہم دونوں گروہوں میں سے کون سا مقام میں بہترہے اور مجلس میں زیادہ اچھا ہے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when Our verses are recited to them in all their clarity, those who disbelieve say to those who believe, |"Which of the two groups is superior in respect of its place and better in respect of its assembly?|"

اور جب سنائے ان کو ہماری آیتیں کھلی ہوئی کہتے ہیں جو لوگ کہ منکر ہیں ایمان والوں کو دونوں فرقوں میں کس کا مکان بہتر ہے اور کس کی اچھی لگتی ہے مجلس

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب انہیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں ہماری روشن آیات تو یہ کافر اہل ایمان سے کہتے ہیں کہ ( دیکھو ! ) دونوں گروہوں میں سے کس کا مقام بہتر ہے اور کس کی مجلس اچھی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ان لوگوں کو جب ہماری کھلی کھلی آیات سنائی جاتی ہیں تو انکار کرنے والے ایمان لانے والوں سے کہتے ہیں “ بتاؤ ہم دونوں گروہوں میں کون بہتر حالت میں ہے اور کس کی مجلسیں زیادہ شاندار ہیں؟ “ 45

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ان کے سامنے ہماری کھلی کھلی آیتیں تلاوت کی جاتی ہیں ، تو کافر لوگ مومنوں سے کہتے ہیں کہ : بتاؤ ، ہم دونوں فریقوں میں سے کس کا مقام زیادہ بہتر ہے ، اور کس کی مجلس زیادہ اچھی ہے ؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب ہماری کھلی کھلی (صاف مضمون کی) آیتیں ان کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کافر ایمان والوں سے کہت یہیں (بھلا یہ تو بتائو) دونوں فرقوں میں (یعنی ہم میں اور تم میں کس فرقے کے مکان اچھے ہیں اور کس کی مجلس شاندار ہے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ان (کفار) کے سامنے ہماری کھلی کھلی آیات پڑھی جاتی ہیں تو یہ کافر لوگ ایمان والوں سے کہتے ہیں کہ کس فریق کے مکان اچھے اور کس کی محفل اچھی ہے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ان پر ہماری کھلی کھلی آیات کی تلاوت کیجاتی ہے تو وہ کافر ان لوگوں سے کہتے ہیں جو ایمان لے آئے ہیں کہ ہم دونوں جماعتوں میں سے کون بہتر ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ان لوگوں کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو جو کافر ہیں وہ مومنوں سے کہتے ہیں کہ دونوں فریق میں سے مکان کس کے اچھے اور مجلسیں کس کی بہتر ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when Our manifest revelations are rehearsed unto them, those who disbelieve say unto those who believe: which of the two portions is better in station and goodlier in company? *Chapter: 19

اور جب انہیں ہماری کھلی ہوئی نشانیاں سنائی جاتی ہیں ۔ تو جو لوگ کافر ہیں وہ ایمان والوں سے کہتے ہیں کہ (ہم) دونوں فریقوں میں مکان کس کا بہتر ہے اور مجلس کس کی بہتر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب ان کو ہماری واضح آیات پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو جن لوگوں نے کفر کی راہ اختیار کر رکھی ہے ، وہ ایمان لانے والوں سے سوال کرتے ہیں کہ فریقین میں سے اپنے مرتبہ اور سوسائٹی کے اعتبار سے کون بڑھ کر ہے؟

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ان لوگوں کے سامنے ہماری واضح آیتوں کی تلاوت کی جاتی ہے تو جو لوگ کافر ہیں وہ ایمان والوں سے کہتے ہیں کہ ( ہم ) دونوں فریقوں ( گروہوں ) میں سے مکان کس کے زیادہ اچھے اور مجلسیں کس کی زیادہ بہترہ ہیں؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ان لوگوں کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو جو کافر ہیں وہ مومنوں سے کہتے ہیں کہ دونوں فریق میں سے مکان کس کے اچھے اور مجلسیں کس کی بہتر ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب ان لوگوں کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں، ہماری آیتیں کھلی کھلی تو وہ لوگ جو اڑے ہوئے ہیں اپنے کفر و باطل پر اپنے دنیاوی مال و اسباب کے بل بوتے پر ایسے لوگ ایمان والوں سے کہتے ہیں کہ ذرا یہ تو بتاؤ کہ ہم دونوں گروہوں میں سے کس کی حالت زیادہ اچھی ہے ؟ اور کس کی مجلس زیادہ شاندار ہے ؟

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ان پر ہماری واضح آیات پڑھی جاتی ہیں توکافرمومنوں سے کہتے ہیں کہ:ہم دونوں گروہ میں سے کس کی حالت بہتر ہے اور مجلس اچھی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ان پر ہماری روشن آیتیں پڑھی جاتی ہیں ( ف۱۲۲ ) کافر مسلمانوں سے کہتے ہیں کون سے گروہ کا مکان اچھا اور مجلس بہتر ہے ( ف۱۲۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ان پر ہماری روشن آیتیں تلاوت کی جاتی ہیں تو کافر لوگ ایمان والوں سے کہتے ہیں: ( اسی دنیا میں دیکھ لو! ہم ) دونوں گروہوں میں سے کس کی رہائش گاہ بہتر اور مجلس خوب تر ہے

Translated by

Hussain Najfi

جب ان کے سامنے ہماری واضح آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کافر لوگ ایمان لانے والوں سے کہتے ہیں کہ ( دیکھو ہم ) دونوں گروہوں میں سے رہائش گاہ کس کی اچھی ہے اور محفل کس کی زیادہ شاندار ہے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When Our Clear Signs are rehearsed to them, the Unbelievers say to those who believe, "Which of the two sides is best in point of position? Which makes the best show in council?"

Translated by

Muhammad Sarwar

When Our revelations are recited to them, the unbelievers say to the faithful ones, "Which of us is more prosperous?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when Our clear Ayat are recited to them, those who disbelieve say to those who believe: "Which of the two groups has the best dwellings and the finest Nadiyyan"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when Our clear communications are recited to them, those who disbelieve say to those who believe: Which of the two parties is best in abiding and best in assembly?

Translated by

William Pickthall

And when Our clear revelations are recited unto them, those who disbelieve say unto those who believe: Which of the two parties (yours or ours) is better in position, and more imposing as an army?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जब उन्हें हमारी खुली हुई आयतें सुनाई जाती है तो जिन लोगों ने कुफ़्र किया, वे ईमान लाने वालों से कहते हैं, "दोनों गिरोहों में स्थान की स्पष्ट से कौन उत्तम है और कौन मजलिस की दृष्टि से अधिक अच्छा है?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ان کے سامنے ہماری کھلی کھلی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو یہ کافر لوگ مسلمانوں سے کہتے ہیں کہ دونوں فریقوں میں مکان کس کا زیادہ اچھا ہے اور محفل کس کی اچھی ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ان لوگوں کو جب ہماری واضح آیات سنائی جاتی ہیں تو کفار ایمان والوں سے کہتے ہیں بتاؤہم دونوں گروہوں میں سے کون بہتر حالت میں ہے اور کس کی مجالس زیادہ شاندار ہیں (٧٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان لوگوں کو جب ہماری کھلی کھلی آیات سنائی جاتی ہیں تو انکار کرنے والے ایمان لانے والوں سے کہتے ہیں بتائو ہم دونوں گروہوں میں سے کون بہتر حالت میں ہے اور کس کی مجلسیں زیادہ شاندار ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ان پر ہماری کھلی کھلی آیات تلاوت کی جاتی ہیں تو کافر لوگ ایمان والوں سے کہتے ہیں کہ دونوں فریق میں سے مقام کے اعتبار سے کون بہتر ہے اور مجلس کے اعتبار سے کون اچھا ہے ؟

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب سنائے ان کو ہماری آیتیں کھلی ہوئی کہتے ہیں جو لوگ کہ منکر ہیں ایمان والوں کو دونوں فرقوں میں کس کا مکان بہتر ہے اور کس کی اچھی لگتی ہے مجلس

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ان کے سامنے ہماری کھلی کھلی آیتیں تلاوت کی جاتی ہیں تو وہ لوگ جو منکر ہیں ایمان والوں سے کہتے ہیں کہ بتائو دونوں فریق میں سے کونسا فرقہ باعتبار مسکن کے بہتر اور باعتبار مجلس کے عمدہ ہے۔