Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 111

سورة البقرة

وَ قَالُوۡا لَنۡ یَّدۡخُلَ الۡجَنَّۃَ اِلَّا مَنۡ کَانَ ہُوۡدًا اَوۡ نَصٰرٰی ؕ تِلۡکَ اَمَانِیُّہُمۡ ؕ قُلۡ ہَاتُوۡا بُرۡہَانَکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۱۱۱﴾

And they say, "None will enter Paradise except one who is a Jew or a Christian." That is [merely] their wishful thinking, Say, "Produce your proof, if you should be truthful."

یہ کہتے ہیں کہ جنت میں یہود و نصاریٰ کے سوا اور کوئی نہ جائے گا ، یہ صرف ان کی آرزوئیں ہیں ان سے کہو کہ اگر تم سچے ہو تو کوئی دلیل تو پیش کرو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
لَنۡ
ہرگز نہیں
یَّدۡخُلَ
داخل ہوگا
الۡجَنَّۃَ
جنت میں
اِلَّا
مگر
مَنۡ
وہ جو
کَانَ
ہو
ہُوۡدًا
یہودی
اَوۡ
یا
نَصٰرٰی
نصرانی
تِلۡکَ
یہ
اَمَانِیُّہُمۡ
تمنائیں ہیں ان کی
قُلۡ
کہہ دیجئے
ہَاتُوۡا
لے آؤ
بُرۡہَانَکُمۡ
دلیل اپنی
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
صٰدِقِیۡنَ
سچے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالُوۡا
اورانہوں نے کہا
لَنۡ
ہرگز نہیں
یَّدۡخُلَ
داخل ہوگا
الۡجَنَّۃَ
جنت میں
اِلَّا
مگر
مَنۡ کَانَ
جو ہو
ہُوۡدًا
یہودی
اَوۡ
یا
نَصٰرٰی
عیسائی
تِلۡکَ
یہ
اَمَانِیُّہُمۡ
تمنائیں ہیں اُن کی
قُلۡ
آپ کہہ دیں
ہَاتُوۡا
تم لاؤ
بُرۡہَانَکُمۡ
دلیل اپنی
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
صٰدِقِیۡنَ
سچے
Translated by

Juna Garhi

And they say, "None will enter Paradise except one who is a Jew or a Christian." That is [merely] their wishful thinking, Say, "Produce your proof, if you should be truthful."

یہ کہتے ہیں کہ جنت میں یہود و نصاریٰ کے سوا اور کوئی نہ جائے گا ، یہ صرف ان کی آرزوئیں ہیں ان سے کہو کہ اگر تم سچے ہو تو کوئی دلیل تو پیش کرو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اہل کتاب کہتے ہیں کہ جنت میں صرف وہی شخص داخل ہوگا جو یہودی ہو یا عیسائی ہو۔ یہ ان کی جھوٹی تمنائیں ہیں۔ آپ ان سے کہیے : کہ اگر اس دعویٰ میں سچے ہو تو اس کے لیے کوئی دلیل پیش کرو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورانہوں نے کہاکہ کوئی شخص جنت میں ہرگزداخل نہیں ہوگا مگر وہ جویہودی یاعیسائی ہو،یہ اُن کی تمنائیں ہیں،آپ کہہ دیں کہ اپنی دلیل لاؤاگرتم سچے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they say that no one shall ever enter Paradise unless he is a Jew, or a Christian. These are their fancies. Say, &Bring your proof, if you are truthful.|"

اور کہتے ہیں کہ ہرگز نہ جاویں گے جنت میں مگر جو ہوں گے یہودی یا نصرانی، یہ آروئیں باندھ لی ہیں انہوں نے، کہہ دے لے آؤ سند اپنی اگر تم سچے ہو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ کہتے ہیں ہرگز داخل نہ ہوگا جنت میں مگر وہی جو یہودی ہو یا نصرانی ہو یہ ان کی تمنائیں ہیں ان سے کہو اپنی دلیل پیش کرو اگر تم (اپنے دعوے میں) سچے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ان کا کہنا ہے کہ کوئی شخص جنت میں نہ جائے گا جب تک کہ وہ یہودی نہ ہو یا ﴿ عیسائیوں کے خیال کے مطابق ﴾ عیسائی نہ ہو ۔ یہ ان کی تمنائیں ہیں 112 ۔ ان سے کہو ، اپنی دلیل پیش کرو ، اگر تم اپنے دعوے میں سچے ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ ( یعنی یہودی اور عیسائی ) کہتے ہیں کہ : جنت میں سوائے یہودیوں یا عیسائیوں کے کوئی بھی ہرگز داخل نہیں ہوگا ۔ ( ٧٣ ) یہ محض ان کی آرزوئیں ہیں ۔ آپ ان سے کہے کہ اگر تم ( اپنے اس دعوے میں ) سچے ہو تو اپنی کوئی دلیل لے کر آؤ ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

( یہود) کہتے ہیں کہ یہود کے سوا اور نصاریٰ کہتے ہیں نصاریٰ کے سوا کوئی جنت میں نہ کیا جائے گا یہ ان کی من مانی آرزوئیں ہیں ( اے پیغمبر کہہ سے اگر سچے ہو تو اپنی سند لاؤ 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ کہتے ہیں سوائے یہودیوں اور نصاری کے کوئی جنت میں ہرگز داخل نہ ہوگا یہ (محض) ان کی آرزوئیں ہیں فرمائیے اگر تم سچے ہو تو اپنی دلیل پیش کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ کہتے ہیں کہ کوئی بھی شخص اس وقت جنت میں داخل نہ ہو سکے گا جب تک وہ عیسائی یا یہودی نہ ہو فرمایا یہ ان کی محض تمنائیں ہیں۔ کہہ دیجئے اگر تم سچے ہو تو اس کا کوئی ثبوت لے کر آؤ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (یہودی اور عیسائی) کہتے ہیں کہ یہودیوں اور عیسائیوں کے سوا کوئی بہشت میں نہیں جانے کا۔ یہ ان لوگوں کے خیالاتِ باطل ہیں۔ (اے پیغمبر ان سے) کہہ دو کہ اگر سچے ہو تو دلیل پیش کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they say: none shall enter the Garden except he be a Jew or a Nazarene. Such are their vain desires! Say thou: forthwith your proof if ye say

اور یہ کہتے ہیں کہ جنت میں کوئی ہرگز داخل نہ ہوگا مگر یہاں وہی جو یہودی یا نصرانی ہوں ۔ یہ ان کی (نری) آرزوئیں ہیں ۔ آپ کہہ دیجئے کہ اپنی سند لاؤ اگر تم سچے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کہتے ہیں کہ جنّت میں نہیں داخل ہوسکتے مگر وہ جو یہودی ہیں یا نصرانی ۔ یہ محض ان کی آرزوئیں ہیں ۔ کہو: اس بات پر اپنی دلیل پیش کرو اگر تم سچے ہو؟

Translated by

Mufti Naeem

اور انہوں نے کہا: جنت میں صرف وہی جائے گا جو یہودی ( ہوگا ) یا عیسائی ہوگا ، یہ ان کی بے حقیقت تمنائیں ہیں ، ( اے محبوبﷺ ) آپ فرمادیجیے! اگر تم سچے ہو تو اپنی دلیل ( اس دعوے پر ) لے آؤ

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان کا کہنا ہے کہ کوئی شخص جنت میں نہ جائے گا جب تک کہ وہ یہودی نہ ہو یا عیسائی نہ ہو یہ ان کی تمنائیں ہیں۔ ان سے کہو ! دلیل پیش کرو اگر تم اپنے دعوے میں سچے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کہتے ہیں کہ جنت میں کوئی نہیں جائے گا مگر وہی جو کہ یہودی ہو، یا نصرانی، یہ ان کی اپنی (خود ساختہ) آرزوئیں ہیں، (ان سے) کہو، کہ اچھا تو لاؤ تم لوگ اپنی دلیل اگر تم سچے ہو (اپنے دعوے میں)

Translated by

Noor ul Amin

وہ ( اہل کتاب ) کہتے ہیں کہ جنت میں صرف وہی شخص داخل ہوگاجویہودی ہویاعیسائی ، یہ ان کی جھوٹی تمنائیں ہیں ا ٓپ ان سے کہیے اگراس دعوٰی میں سچے ہوتواس کے لئے کوئی دلیل پیش کرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اہل کتاب بولے ، ہرگز جنت میں نہ جائے گا مگر وہ جو یہودی یا نصرانی ہو ( ف۱۹٦ ) یہ ان کی خیال بندیاں ہیں تم فرماؤ لاؤ اپنی دلیل ( ف۱۹۷ ) اگر سچے ہو ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اہلِ کتاب ) کہتے ہیں کہ جنت میں ہرگز کوئی بھی داخل نہیں ہوگا سوائے اس کے کہ وہ یہودی ہو یا نصرانی ، یہ ان کی باطل امیدیں ہیں ، آپ فرما دیں کہ اگر تم ( اپنے دعوے میں ) سچے ہو تو اپنی ( اس خواہش پر ) سند لاؤ

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ ( یہود و نصاریٰ ) کہتے ہیں کہ کوئی ہرگز جنت میں داخل نہیں ہوگا مگر وہی جو یہودی و نصرانی ہوگا ۔ یہ ان کی خیال بندیاں اور خالی تمنائیں ہیں ۔ ان سے کہہ دیجئے کہ اگر تم ( اپنے دعویٰ میں ) سچے ہو تو اپنی کوئی دلیل پیش کرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And they say: "None shall enter Paradise unless he be a Jew or a Christian." Those are their (vain) desires. Say: "Produce your proof if ye are truthful."

Translated by

Muhammad Sarwar

They have said that no one can ever go to Paradise except the Jews or Christians, but this is only what they hope. Ask them to prove that their claim is true.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they say, "None shall enter Paradise unless he be a Jew or a Christian." These are their own desires. Say (O Muhammad), "Produce your Burhan if you are truthful."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they say: None shall enter the garden (or paradise) except he who is a Jew or a Christian. These are their vain desires. Say: Bring your proof if you are truthful.

Translated by

William Pickthall

And they say: None entereth paradise unless he be a Jew or a Christian. These are their own desires. Say: Bring your proof (of what ye state) if ye are truthful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वे कहते हैं कि जन्नत में सिर्फ़ वही लोग जाएंगे जो यहूदी हों या ईसाई हों यह तो सिर्फ़ उनकी ख़ुशफ़हमियाँ हैं, कहो कि लाओ अपनी दलील अगर तुम सच्चे हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہود اور نصارٰے (یوں) کہتے ہیں کہ بہشت میں ہرگز کوئی نہ جانے پاوے گا بجز ان لوگوں کے جو یہودی ہوں یا (ان لوگوں کے) جو نصرانی ہوں یہ (خالی) دل بہلانے کی باتیں ہیں۔ آپ کہیے کہ (اچھا) اپنی دلیل لاؤ اگر تم سچے ہو۔ (111)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ کہتے ہیں کہ جنت میں یہود و نصاریٰ کے سوا اور کوئی نہیں داخل ہوگا یہ صرف ان کی آرزوئیں ہیں ان سے فرمائیں کہ اگر تم سچے ہو تو کوئی دلیل پیش کرو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کا کہنا ہے کہ کوئی شخص جنت میں نہ جائے اگ ، جب تک کہ وہ یہودی نہ ہو یا عیسائی نہ ہو ۔ یہ ان کی تمنائیں ہیں ان سے کہو اپنی دلیل پیش کرو ، اگر تم اپنے دعوے میں سچے ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور انہوں نے کہا کہ ہرگز کوئی شخص جنت میں داخل نہ ہوگا سوائے اس کے جو یہودی ہو یا نصرانی ہو، یہ ان کی آرزوئیں ہیں، آپ فرمادیجیے کہ لے آؤ اپنی دلیل اگر تم سچے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہتے ہیں کہ ہرگز نہ جاوینگے جنت میں مگر جو ہونگے یہودی یا نصرانی یہ آرزوئیں باندھ لی ہیں انہوں نے، کہدے لے آؤ سند اپنی اگر تم سچے ّ ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہود و نصاریٰ کہتے ہیں کہ جنت میں ہرگز کوئی داخل نہ ہوگا مگر وہی لوگ جو یہود ہوں یا نصاریٰ یہ سب ان کی بےاصل آرزوئیں ہیں آپ کہہ دیجیے کہ اگر تم سچے ہو تو کوئی دلیل پیش کرو۔