TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Root words of Surat ul Baqara 2:111, word 15

The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.

Verse 2:111 word by word

Open the verse
NounPersonal Pronoun

your proof

دلیل اپنی

Tap any part above to see where else it appears

Mufradat ul Quran

Imam Raghib Isfahani

اَلْبُرھَانُ: کے معنی دلیل اور حجت کے ہیں اور یہ رُجْحَانٌ وَثُنْیَان کی طرح فُعْلَان کے وزن پر ہے۔ بعض کے نزدیک یہ بَرِہَ یَبْرَہُ کا مصدر ہے جس کے معنی سفید اور چمکنے کے ہیں۔ صفت اَبْرَہُ مونث بَرْھَائَ ج: بُرْہٌ اور نوجوان سپید رنگ حسینہ کو بَرْھَۃٌ کہا جاتا ہے۔ الْبَرھَۃُ: وقت کا کچھ حصہ لیکن بُرْھَان دلیل قاطع کو کہتے ہیں جو تمام دلائل سے زوردار ہو اور ہر حال میں ہمیشہ سچی ہو اس لیے کہ دلیل کی پانچ قسمیں ہیں۔ (۱) وہ جو ہمیشہ صدق کی مقتضی ہو۔ (۲) وہ جو ہمیشہ کذب کی مقتضی ہو۔ (۳) وہ جو اقرب الی الصدق ہو۔ (۴) جو کذب کے زیادہ قریب ہو۔ (۵) وہ جو اقتضاء صدق و کذب میں مساوی ہو۔ قرآن پاک میں ہے: (قُلۡ ہَاتُوۡا بُرۡہَانَکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ) (۲:۱۱۱) اے پیغمبرؐ ان سے کہہ دو کہ اگر تم سچے ہو تو دلیل پیش کرو۔ (قُلۡ ہَاتُوۡا بُرۡہَانَکُمۡ ہٰذَا ذِکۡرُ مَنۡ مَّعِیَ ) (۲۱:۲۴) کہہ دو کہ (اس بات پر) اپنی دلیل پیش کرو، یہ (میری اور) میرے ساتھ والوں کی کتاب بھی ہے۔ (قَدۡ جَآءَکُمۡ بُرۡہَانٌ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ ) (۴:۱۷۴) تمہارے پاس دلیل (روشن) آچکی ہے۔

Lemma / Derivative

8 results

بُرْهان
2:111
دلیل اپنی
your proof
بُرْھَانَكُمْ
4:174
دلیل۔ حجت
a convincing proof
بُرْهَانٌ
12:24
برہان
the proof
بُرْهَانَ
21:24
اپنی دلیل
your proof
بُرْهَانَكُمْ
23:117
کوئی دلیل
proof
بُرْهَانَ
27:64
اپنی دلیل
your proof
بُرْهَانَكُمْ
28:32
دو دو نشانیاں ہیں
(are) two evidences
بُرْهَانٰنِ
28:75
اپنی دلیل
your proof?"
بُرْهَانَكُمْ