Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 32

سورة القصص

اُسۡلُکۡ یَدَکَ فِیۡ جَیۡبِکَ تَخۡرُجۡ بَیۡضَآءَ مِنۡ غَیۡرِ سُوۡٓءٍ ۫ وَّ اضۡمُمۡ اِلَیۡکَ جَنَاحَکَ مِنَ الرَّہۡبِ فَذٰنِکَ بُرۡہَانٰنِ مِنۡ رَّبِّکَ اِلٰی فِرۡعَوۡنَ وَ مَلَا۠ئِہٖ ؕ اِنَّہُمۡ کَانُوۡا قَوۡمًا فٰسِقِیۡنَ ﴿۳۲﴾

Insert your hand into the opening of your garment; it will come out white, without disease. And draw in your arm close to you [as prevention] from fear, for those are two proofs from your Lord to Pharaoh and his establishment. Indeed, they have been a people defiantly disobedient."

اپنے ہاتھ کو اپنے گریبان میں ڈال وہ بغیر کسی قسم کے روگ کے چمکتا ہوا نکلے گا بالکل سفید اور خوف سے ( بچنے کے لئے ) اپنے بازو اپنی طرف ملا لے پس یہ دونوں معجزے تیرے لئے تیرے رب کی طرف سے ہیں فرعون اور اس کی جماعت کی طرف ، یقیناً وہ سب کے سب بےحکم اور نافرمان لوگ ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اُسۡلُکۡ
داخل کر
یَدَکَ
ہاتھ اپنا
فِیۡ جَیۡبِکَ
اپنے گریبان میں
تَخۡرُجۡ
وہ نکلے گا
بَیۡضَآءَ
سفید/چمکتا ہوا
مِنۡ غَیۡرِ
بغیر کسی
سُوۡٓءٍ
مرض/تکلیف کے
وَّاضۡمُمۡ
اور ملا لے
اِلَیۡکَ
اپنی طرف
جَنَاحَکَ
بازو اپنا
مِنَ الرَّہۡبِ
خوف سے(بچنے کے لیے)
فَذٰنِکَ
تو یہ دونوں
بُرۡہَانٰنِ
دو نشانیاں ہیں
مِنۡ رَّبِّکَ
تیرے رب کی طرف سے
اِلٰی فِرۡعَوۡنَ
طرف فرعون
وَمَلَا۠ئِہٖ
اور اس کے سرداروں کے
اِنَّہُمۡ
بےشک وہ
کَانُوۡا
ہیں وہ
قَوۡمًا
لوگ
فٰسِقِیۡنَ
فاسق
Word by Word by

Nighat Hashmi

اُسۡلُکۡ
ڈالو
یَدَکَ
اپنا ہاتھ
فِیۡ جَیۡبِکَ
اپنے گریبان میں
تَخۡرُجۡ
نکلے گا
بَیۡضَآءَ
سفید چمکتا ہوا
مِنۡ غَیۡرِ سُوۡٓءٍ
بغیر کسی عیب کے
وَّاضۡمُمۡ
اور ملا لو
اِلَیۡکَ
اپنے ساتھ
جَنَاحَکَ
اپنا بازو
مِنَ الرَّہۡبِ
خوف سے
فَذٰنِکَ
سو یہ ہیں
بُرۡہَانٰنِ
دو دلیلیں
مِنۡ رَّبِّکَ
تمہارے رب کی طرف سے
اِلٰی
طرف
فِرۡعَوۡنَ
فرعون کی
وَمَلَا۠ئِہٖ
اور اس کے سرداروں کی
اِنَّہُمۡ
یقیناً وہ
کَانُوۡا
ہیں
قَوۡمًا
لوگ
فٰسِقِیۡنَ
نا فرمان
Translated by

Juna Garhi

Insert your hand into the opening of your garment; it will come out white, without disease. And draw in your arm close to you [as prevention] from fear, for those are two proofs from your Lord to Pharaoh and his establishment. Indeed, they have been a people defiantly disobedient."

اپنے ہاتھ کو اپنے گریبان میں ڈال وہ بغیر کسی قسم کے روگ کے چمکتا ہوا نکلے گا بالکل سفید اور خوف سے ( بچنے کے لئے ) اپنے بازو اپنی طرف ملا لے پس یہ دونوں معجزے تیرے لئے تیرے رب کی طرف سے ہیں فرعون اور اس کی جماعت کی طرف ، یقیناً وہ سب کے سب بےحکم اور نافرمان لوگ ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(نیز) اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو، وہ بغیر کسی تکلیف کے چمکتا ہوا نکلے گا۔ اور اگر ذرا محسوس ہو تو اپنا بازو اپنے جسم، سے لگا لو۔ سو یہ تیرے پروردگار کی طرف سے دو معجزے ہیں جنہیں تم فرعون اور اس کے درباریوں کے سامنے پیش کرسکتے ہو۔ وہ بڑے نافرمان لوگ ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اپناہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو،بغیرکسی عیب کے سفید چمکتا ہوا نکلے گا اورخوف سے (بچنے کے لیے)اپنا بازواپنے ساتھ ملالوسویہ تمہارے رب کی طرف سے دو دلیلیں ہیں فرعون اور اُس کے سرداروں کے لئے یقیناوہ بڑے نافرمان لوگ ہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Insert your hand into your bosom, and it will come out white without any evil (disease), and press your arm to your side for (removing) fear. Thus these are two proofs from your Lord (sent) to the Pharaoh and his chiefs. Indeed they are transgressing people.|"

ڈال اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں نکل آئے سفید ہو کر نہ کہ کسی برائی سے اور ملا لے اپنی طرف اپنا بازو ڈر سے سو یہ دو سندیں ہیں تیرے رب کی طرف سے فرعون اور اس کے سرداروں پر بیشک وہ تھے لوگ نافرمان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو وہ نکلے گا سفید ہو کر بغیر کسی بیماری کے اور اپنا بازو اپنے ساتھ چپکا لو خوف سے (بچنے کے لیے) تو یہ دو نشانیاں ہیں تمہارے رب کی طرف سے فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف یقیناً وہ بڑے نافرمان لوگ ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اپنا ہاتھ گریبان میں ڈال ، چمکتا ہوا نکلے گا بغیر کسی تکلیف کے ۔ 44 اور خوف سے بچنے کے لیے اپنا بازو بھینچ لے ۔ 45 یہ دو روشن نشانیاں ہیں تیرے رب کی طرف سے فرعون اور اس کے درباریوں کے سامنے پیش کر نے کے لیے ، وہ بڑے نافرمان لوگ ہیں ۔ ”46

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو ، وہ کسی بیماری کے بغیر چمکتا ہوا نکلے گا ، اور ڈر دور کرنے کے لیے اپنا بازو اپنے جسم سے لپٹا لینا ( ٢١ ) اب یہ دو زبردست دلیلیں ہیں جو تمہارے پروردگار کی طرف سے فرعون اور اس کے درباریوں کے پاس بھیجی جارہی ہیں ۔ وہ بڑے نافرمان لوگ ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈال وہ سفید (نورانی) ہو کر نکلے گا بن روگ کوئی عارضہ نہ ہوگا اور ڈر دور ہونے کیلئے اپنا اپنی طرف سکیڑے 7 یہ وہ نشانیاں میں تیرے مالک کی طرف سے فرعون اور اس کے دربارویں کے پاس بھیجنے کے لئے تجھ کو ملیں بیشک وہ نافرمان لوگ ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اپنا ہاتھ اپنے گریبان کے اندر ڈالیں وہ بغیر کسی عیب کے سفید ہو کر نکلے گا اور خوف (دور کرنے) کے لئے اپنے بازو کو پھر اپنے ساتھ (حسب سابق) لگا لیں پس یہ آپ کے پروردگار کی طرف سے دو دلیلیں ہیں (ان کے ساتھ) فرعون اور اس کے اہل دربار کے پاس (جائیں) بیشک وہ نافرمان لوگ ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو (تم دیکھو گے کہ ) وہ بغیر کسی عیب کے نہایت روشن ہو کر نکلے گا۔ اور خوف دور کرنے کے لئے اپنا ہاتھ اپنے بازو اپنے پہلو سے ملا لینا۔ تمہارے رب کی طرف سے فرعون اور اس کے درباریوں (کی ہدایت کے لئے) یہ دو روشن نشانیاں ہیں۔ کیونکہ وہ نہایت نافرمان قوم ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اپنا ہاتھ گریبان میں ڈالو تو بغیر کسی عیب کے سفید نکل آئے گا اور خوف دور ہونے (کی وجہ) سے اپنے بازو کو اپنی طرف سیکڑلو۔ یہ دو دلیلیں تمہارے پروردگار کی طرف سے ہیں (ان کے ساتھ) فرعون اور اس کے درباریوں کے پاس جاؤ کہ وہ نافرمان لوگ ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Slip thy hand in thy bosom, it shall come forth white without hurt; and draw back thy arm unto thee for fear. These shall be two proofs from thy Lord unto Fir'awn and his chiefs; verily they have been a people given to transgression.

اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو وہ روشن ہو کر نکلے گا بغیر کسی مرض کے اور خوف (رفع کرنے) کے واسطے اپنا بازو پھر اپنے سے ملا لینا ۔ سو یہ دو سندیں ہیں تمہارے پروردگار کی طرف سے فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس (جانے کے لئے) بیشک وہ بڑے نافرمان لوگ ہیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو ، وہ – بغیر کسی مرض کے – سفید نکلے گا اور سکیڑ لو اپنا بازو جس طرح خوف سے سکیڑ لیتے ہیں ۔ پس یہ تیرے رب کی جانب سے دو نشانیاں ہیں فرعون اور اس کے درباریوں کے پاس جانے کیلئے ۔ بیشک وہ بڑے ہی نافرمان لوگ ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں داخل کیجیے ، وہ بغیر کسی برائی ( بیماری ) کے سفید چمکدار ( ہوکر ) نکلے گا اور خوف ( دور کرنے کی غرض ) سے اپنے بازو کو اپنی طرف ملالیجیے ، یہ دو دلیلیں ( معجزے ) آپ کے رب کی طرف سے ہیں ( جو ) فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف ( لے جانے کے لیے آپ کو دی جارہی ہیں ) بلاشبہ وہ نافرمان قوم ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اپنا ہاتھ گریبان میں ڈالو تو بغیر کسی عیب کے سفید نکل آئے گا۔ اور خوف دور ہونے کی وجہ سے اپنے بازو کو اپنی طرف سکیڑ لو۔ یہ دو معجزے تمہارے رب کی طرف سے ہیں۔ ان کے ساتھ فرعون اور اس کے درباریوں کے پاس جاؤ کہ وہ نافرمان لوگ ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور مزید یہ کہ ڈالو اپنا ہاتھ گریباں میں وہ چمکتا ہوا نکلے گا بغیر کسی بیماری اور عیب کے اور سکیڑ لو اپنا ہاتھ گریباں یا بغل کی طرف خوف کو رفع کرنے کے لئے سو یہ دو بڑی سندیں ہیں آپ کے رب کی جانب سے فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف بیشک وہ بڑے بدکار لوگ ہیں ()

Translated by

Noor ul Amin

( نیز ) اپناہاتھ اپنے گریبان میں ڈالووہ بغیرکسی تکلیف کے چمکتا ہوا نکلے گا ، اور اگر ڈر محسوس ہوتواپنابازواپنے جسم سے لگالو ، سویہ تیرے رب کی طرف سے دومعجزے ہیں جنہیں تم فرعون اور ان کے درباریوں کے سامنے پیش کرسکتے ہو وہ بڑے نافرمان لوگ ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اپنا ہاتھ ( ف۸۷ ) گریبان میں ڈال نکلے گا سفید چمکتا بےعیب ( ف۸۸ ) اور اپنا ہاتھ سینے پر رکھ لے خوف دور کرنے کو ( ف۸۹ ) تو یہ دو حُجتیں ہیں تیرے رب کی ( ف۹۰ ) فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف ، بیشک وہ بےحکم لوگ ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو وہ بغیر کسی عیب کے سفید چمک دار ہوکر نکلے گا اور خوف ( دور کرنے کی غرض ) سے اپنا بازو اپنے ( سینے کی ) طرف سکیڑ لو ، پس تمہارے رب کی جانب سے یہ دو دلیلیں فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف ( بھیجنے اور مشاہدہ کرانے کے لئے ) ہیں ، بیشک وہ نافرمان لوگ ہیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اور ) اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو وہ بغیر کسی تکلیف ( اور بیماری ) کے سفید چمکتا ہوا نکلے گا اور رفع خوف کیلئے اپنا بازو اپنی طرف سمیٹ لو یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے دو نشانیاں ہیں فرعون اور اس کے سرداروں کے سامنے پیش کرنے کیلئے ۔ بیشک وہ ( بڑے ) نافرمان لوگ ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Move thy hand into thy bosom, and it will come forth white without stain (or harm), and draw thy hand close to thy side (to guard) against fear. Those are the two credentials from thy Lord to Pharaoh and his Chiefs: for truly they are a people rebellious and wicked."

Translated by

Muhammad Sarwar

Place your hand in your pocket; it will come out sheer white but not sick. Be humble for fear of God and show these two miracles of your Lord to the Pharaoh and his officials; they are an evil-doing people."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Put your hand into the opening of your garment, it will come forth white without a disease; and draw your hand close to your side to be free from the fear. These are two proofs from your Lord to Fir`awn and his chiefs. Verily, they are the people who are rebellious."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Enter your hand into the opening of your bosom, it will come forth white without evil, and draw your hand to yourself to ward off fear: so these two shall be two arguments from your Lord to Firon and his chiefs, surely they are a transgressing people.

Translated by

William Pickthall

Thrust thy hand into the bosom of thy robe it will come forth white without hurt. And guard thy heart from fear. Then these shall be two proofs from your Lord unto Pharaoh and his chiefs. Lo! they are evil-living folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अपना हाथ अपने गिरेबान में डाल। बिना किसी ख़राबी के चमकता हुआ निकलेगा। और भय के समय अपनी भुजा को अपने से मिलाए रख। ये दो निशानियाँ हैं तेरे रब की ओर से फ़िरऔन और उस के दरबारियों के पास लेकर जाने के लिए। निश्चय ही वे बड़े अवज्ञाकारी लोग हैं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تم اپنا ہاتھ گریبان کے اندر ڈالو (اور پھر نکالو) وہ بلا کسی مرض کے نہایت روشن ہو کر نکلے گا اور خوف (رفع کرنے) کے واسطے اپنا (وہ) ہاتھ (پھر) اپنے سے بدستور (سابق) ملا لینا سو یہ (تمہاری نبوت کی) دو سندیں ہیں تمہارے رب کی طرف سے فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس جانے کے واسطے (جس کا تم کو حکم کیا جاتا ہے) کیوں کہ وہ بڑے نافرمان لوگ ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اپناہاتھ گریبان میں ڈالیے چمکتا ہوا نکلے گا۔ خوف سے بچنے کے لیے اپنا بازو بھینچ لیں۔ یہ دو روشن نشانیاں ہیں آپ کے رب کی طرف سے فرعون اور اس کے درباریوں کے سامنے پیش کرنے کے لیے۔ فرعون اس کے ساتھی بڑے نافرمان ہیں۔ “ (٣٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اپنا ہاتھ گریبان میں ڈال ، چمکتا ہوا نکلے گا بغیر کسی تکلیف کے ، اور خوف سے بچنے کے لیے اپنا بازو بھینچ لے۔ یہ دو روشن نشانیاں ہیں تیرے رب کی طرف سے فرعون اور اس کے درباریوں کے سامنے پیش کرنے کے لئے ، وہ بڑے نافرمان لوگ ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں داخل کرو وہ بغیر کسی مرض کے سفید ہو کر نکلے گا، اور اپنے ہاتھ کو بوجہ خوف کے اپنے بازو سے ملا لو۔ سو تمہارے رب کی طرف سے یہ دو دلیلیں ہیں فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف، بلاشبہ وہ نافرمان لوگ ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ڈال اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں نکل آئے سفید ہو کر نہ کہ کسی برائی سے اور ملا لے اپنی طرف اپنا بازو ڈر سے سو یہ دو سندیں ہیں تیرے رب کی طرف سے فرعون اور اس کے سرداروں پر بیشک وہ تھے لوگ نافرمان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تو اپنا ہاتھ اپنے گریبان کے اندر لے جا تو وہ بغیر کسی نقص اور عیب کے خوب چمکتا ہوا نکلے گا اور خوب کو دور کرنے کی غرض سے اپنا ہاتھ اپن جسما سے ملا کیجیو ، یہ دونوں چیزیں فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس جانے کیلئے تیرے رب کی طرف سے دو سندیں ہیں بیشک وہ بڑے نافرمان لوگ ہیں